Jump to content

فقہ حنفی اور مشت زنی! غیر مقلدین کے ایک اعتراض کا جواب


Aashiq Koun

تجویز کردہ جواب


ایک غیر مقلد نے ھدایہ کا ایک حوالہ دے کر اعتراض کیا ہے کہ عورت کو دیکھنے سے انزال ہو جائے تو قضا و کفارہ واجب نہیں اور فقہ حنفی میں مشت زنی جائز ہے لیکن ہمیشہ کی طرح یہاں بھی ادھوری عبارت پیش کی اور عبارت کا ترجمہ بھی ادھورا پیش کیا۔

اس عبارت سے پہلے صاحب ھدایہ نے حدیث بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، قے،حجامت اور احتلام سے۔اس کے بعد اس کی وجہ بھی لکھی کہ اس میں جماع کی صورت نہیں پائی گئی اور جماع کا معنی نہیں پایا گیا اور وہ مباشرت کر کے شہوت سے انزال ہونا ہے۔

اس کے بعد غیر مقلدین کے اعتراض والی عبارت نقل کی کہ عورت کو دیکھا اور انزال ہوا ، اس عبارت کے بعد لکھا ''جیسا کہ ہم نے دلیل بیان کی ہے'' لیکن غیر مقلد نے یہ جملہ نقل ہی نہیں کیا۔۔ صاحب ھدایہ نے وہی دلیل بیان کی کہ عورت کو دیکھنے سے جماع کی صورت نہیں پائی گئی اس لئے روزہ نہیں ٹوٹا۔ 

بخاری شریف میں امام بخاریؒ نے حضرت جابر ابن زید رضی اللہ عنہ کا اثر بیان کیا ہے کہ '' عورت کو دیکھنے سے انزال ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا''۔۔

اس کے بعد ھدایہ میں جو یہ قول بیان کیا ہے کہ وہ ایسا ہی ہے جیسا ہاتھ سے منی نکالنے والا اور یہ بعض مشائخ کا قول ہے لیکن غیر مقلد نے اس جملے سے احناف پر اعتراض کیا کہ فقہ حنفی میں مشت زنی جائز ہے لیکن یہ نقل ہی نہیں کیا کہ یہ بعض مشائخ کا قول ہے اور اس میں اختلاف ہے۔

احناف کے نزدیک مشت زنی سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔ غیر مقلد نے جو سکین لگایا ہے اسی سکین کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ یہ قول ضعف ہی مبنی ہے لیکن غیر مقلد نے اس کو نقل نہیں کیا۔

اگر اس کے باوجود غیر مقلد نہیں مانتے تو غیر مقلدین کے اکابر اور مستند علماء کے نزدیک بھی جسم سے جسم ملانے، یا مشت زنی سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

غیر مقلدین کے عمران ایوب لاہوری فقہ الحدیث میں لکھتے ہیں کہ ''بیوی کا بوسہ لینے، جسم سے جسم ملانے یا مشت زنی وغیرہ سے روزہ ٹوٹ جانے کی کوئی واضح دلیل موجود نہیں اور نبی کریم ﷺ نے ان افعال کو روزہ کے لئے مفسد قرار نہیں دیا تو ان سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔آگے لکھا کہ ابن حزمؒ ، امیر صنعانی،علامہ شوکانی اور علامہ البانی اسی کے قائل ہیں اور اسی کو ترجیح دیتے ہیں''۔(فقہ الحدیث، صفحہ 723،724) 

اب غیر مقلدین کو چائیے کہ احناف کے ساتھ ساتھ اپنے اکابر علماء عمران ایوب لاہوری، علامہ البانی،علامہ شوکانی اور ابن حزم پہ بھی یہی فتوی لگائیں۔

غلامِ خاتم النبیینﷺ، محسن اقبال

 post-1668-0-27286900-1412705752_thumb.jpg

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...