Jump to content

داڑھی منڈے شخص کی دی ہوئی اذان ، اقامت اور اُس کے مُکبّر بننے کا حُکم


AqeelAhmedWaqas

تجویز کردہ جواب

سُوال

 

 داڑھی منڈا شخص اَذان ، اِقامت کہے یا نماز میں مکبّر بنے تو اُس کے یہ اَفعال شرعاََ کیسے ہیں اور اِن میں سے کِس کا اِعادہ کیا جائے گا؟

 

جواب

 

 

داڑھی منڈانا فِسق ہے اور ایسی عادت والا شخص فاسقِ معلن ہے۔ اُس کے یہ اَفعال شرعاََ مَکروہ ہیں۔ اِن میں سے اذان کا اِعادہ کیا جائے گا (یعنی اَذان دوبارہ دی جائے گی) ۔

 

 

(Daar-ul-Ifta Ahl-e-Sunnat ----- via mail 20/4/2015)

 

 

Link to comment
Share on other sites

office main zuhar parhni parti hay, tamam staff without daarhee hay, ab azaan bhee hoti hay, jammat bhee hoti hay, jis ko sub say achhaa samjhtay hain wo jamaat karwa daita hay.

 

kia ya sahee hay,  namaaz k liee ay office chor naheen saktay.  is soorat main kia karain

Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

محترم جناب شہزاد60588111 صاحب!۔

داڑھی رکھنا (ایک مشت / مُٹھی) سُنتِ مؤکدہ (اور واجب کے قریب) ہے اور محققین کے نزدیک واجب ہے ۔

اس کا کٹانا یا ایک مُٹھی سے کم کرانا فِسق ہے اور اگر کٹانے کی عادت ہو تو یہ اِعلانیہ فِسق اور گناہِ کبیرہ ہے ۔

فاسقِ معلِن کو امام بنانا سخت گناہ ہے اور اُس کے پیچھے نماز پڑھنا مَکروہِ تحریمی ، واجب الاعادہ ہے ۔

آپ کو یہ باتیں اِس مسئلہ میں بتائی جاتی ہیں :۔

 ۔۔۔۔۔   آپ اُس امام کے پیچھے نماز نہ پڑھیں بلکہ اگر الگ سے جماعت کروانا ممکن نہ ہو تو اپنی اَلگ نماز پڑھیں اور جتنی ان داڑھی مُنڈے اماموں کے پیچھے پڑھ چکے ہیں ، سب دوبارہ پڑھیں (یعنی اِعادہ کریں)۔  

۔۔۔۔۔   آفس انتظامیہ کو نہایت اَحسن طریقے سے داڑھی کی اہمیت سے روشناس کرائیں اور اُن کو کہہ کر کسی سنی صحیح العقیدہ امام کا بندوبست کرائیں (اس طرح آپ ثوابِ جاریہ کے مستحق بنیں گے)۔

۔۔۔۔۔     لیکن اگر اَندیشۂ فتنہ غالب ہو تو بہترین اور سب سے آسان حل یہ

ہے کہ آپ خود جماعت کروائیں (اُمیدِ قوی ہے کہ آپ ما شاء اللہ باریش ہیں) اور جیسا آپ نے فرمایا ہے کہ "جس کو سب سے اچھا سمجھتے ہیں ، وہ جماعت کروا دیتا ہے" کے لحاظ سے یہ بہت آسان بھی ہے اور اِس میں فتنہ کا اندیشہ بھی نہیں ہے ۔ 

 

۔۔۔۔۔   ساتھ ہی آپ پر یہ بھی لازم ہے کہ بقدرِ استطاعت اپنے ساتھیوں (یعنی آفس ورکرز) کو بھی داڑھی رکھنے کی تلقین کریں اور ساتھ ہی صلح کلیت اور بدمذہبی سے بچانے کے لیے بھی کوشش جاری رکھیں

 

یہ چند دلائل اِس لیے دیے جا رہے ہیں تاکہ ہمارے دلوں میں داڑھی رکھنے کا جذبہ پیدا ہو اور جدید دنیا کی (معاذ اللہ) داڑھی کے خلاف

طرح طرح کی باتیں ہمارے ارادے و عمل کو متزلزل نہ کرسکیں!۔

 

Bgher Darhi Waly k Pechy Nmaz.mp3

 

 

Bgher Darhi Waly k Pechy Nmaz 2.mp3

 

 

 

post-14217-0-91231100-1429558199_thumb.png

 

 

post-14217-0-77367800-1429558231_thumb.png

 

 

post-14217-0-26254500-1429558293_thumb.png

 

 

post-14217-0-66122200-1429558356_thumb.png

 

 

post-14217-0-21058600-1429558402_thumb.png

 

Edited by AqeelAhmedWaqas
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...