Jump to content

کیا امام شافعی ,امام اعظم کی قبر پہ گئے؟


Brailvi Haq

تجویز کردہ جواب

یہ ایک وہابی پوسٹ ہے

 

کیا امام شافعی امام ابوحنیفہؒ کی قبر پر گئے تھے؟

 

سوال: ایک روایت میں آیا ہے کہ امام شافعیؒ نے فرمایا:

“إني لأتبرک بأبي حنیفۃ و أجي إلیٰ قبرہ في کل یوم۔ یعني زائراً۔ فإذا عرضت لي حاجۃ صلیت رکعتین و جئت إلیٰ قبرہ و سألت اللہ تعالیٰ الحاجۃ عندہ فما تبعد عني حتیٰ تقضی”

میں ابوحنیفہ کے ساتھ برکت حاصل کرتا اور روزانہ ان کی قبر پر زیارت کے لئے آتا ۔ جب مجھے کوئی ضرورت ہوتی تو دو رکعتیں پڑھتا اور ان کی قبر پر جاتا اور وہاں اللہ سے اپنی ضرورت کا سوال کرتا تو جلد ہی میری ضرورت پوری ہوجاتی۔(بحوالہ تاریخ بغداد) کیا یہ روایت صحیح ہے ؟ (ایک سائل)

الجواب:

یہ روایت تاریخ بغداد (۱۲۳/۱) و اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ للصیمری (ص ۸۹) میں “مکرم بن أحمد قال: نبأنا عمر بن إسحاق بن إبراھیم قال: نبأنا علي بن میمون قال: سمعت الشافعي….“ کی سند سے مذکور ہے۔

اس روایت میں “عمر بن اسحاق بن ابراہیم” نامی راوی کے حالات کسی کتاب میں نہیں ملے۔

شیخ البانیؒ فرماتے ہیں:”غیر معروف….” یہ غیر معروف راوی ہے …. (السلسلۃ الضعیفہ ۳۱/۱ ح ۲۲)

یعنی یہ راوی مجہول ہے لہٰذا یہ روایت مردود ہے۔

اس موضوع و مردود روایت کو محمد بن یوسف الصالحی الشافعی (عقود الجمان عربی ص ۳۶۳ و مترجم اردو ص ۴۴۰) ابن حجر ہیثمی/مبتدع (الخیراب الحسان فی مناقب النعمان عربی ص ۹۴ و مترجم ص ۲۵۵]سرتاجِ محدثین[) وغیرہما نے اپنی اپنی کتابوں میں بطورِ استدلال و بطور ِ حجت نقل کیا ہے مگر عمر بن اسحاق بن ابراہیم کی توثیق سے خاموشی ہی میں اپنی عافیت سمجھی۔ اسی ایک مثال سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تحقیق و انصاف سے دور بھاگنے والے حضرات نے کتبِ مناقب وغیرہ میں کیا کیا گل کھلا رکھے ہیں۔ یہ حضرات دن رات سیاہ کو سفید اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں حالانکہ تحقیقی میدان میں ان کے سارے دھوکے اور سازشیں ظاہر ہوجاتی ہیں پھر باطل پرست لوگوں کو منہ چھپانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملتی ۔ مردود روایات کی ترویج کرنے والے ایک اور روایت پیش کرتے ہیں کہ شہاب الدین الابشیطی (۸۱۰؁ھ وفات ۸۸۳؁ھ) نامی شخص نے (بغیر کسی سند کے ) نقل کیا ہے :

امام شافعیؒ نے صبح کی نماز امام ابوحنیفہؒ کی قبر کے پاس ادا کی تو اس میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔ جب ان سے عرض کیا گیا تو فرمایا :اس قبر والے کے ادب کی وجہ سے دعائے قنوت نہیں پڑھی۔ (عقود الجمان ص ۳۶۳، الخیرات الحسان ص ۹۴ تذکرۃ النعمان ص ۴۴۱،۴۴۰ سرتاج محدثین ص ۲۵۵)

یہ سارا قصہ بے سند، باطل اور موضوع ہے۔اسی طرح محی الدین القرشی کا طبقات میں بعض (مجہول) تاریخوں سے عدمِ جہر بالبسملہ کا ذکر کرنا بھی بے سند ہونے کی وجہ سے موضوع اور باطل ہے ۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ نے امام شافعیؒ کے امام ابوحنیفہؒ کی قبر پر جانے والے قصے کا موضوع اور بے اصل ہونا حدیثی اور عقلی دلائل سے ثابت کیا ہے۔ دیکھئے “اقتضاء الصراط المستقیم” (ص ۳۴۴،۳۴۳ دوسرا نسخہ ص ۳۸۶،۳۸۵) جو شخص ایسا کوئی قصہ ثابت سمجھتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے پیش کردہ قصے کی صحیح متصل سند پیش کرے۔ مجرّد کسی کتاب کا حوالہ کافی نہیں ہوتا۔

تنبیہ بلیغ: امام محمد بن ادریس شافعیؒ سے امام ابوحنیفہؒ کی تعریف و ثنا قطعاً ثابت نہیں ہے بلکہ اس کے سراسر برعکس امام شافعیؒ سے امام ابوحنیفہؒ پر جرح باسند صحیح ثابت ہے دیکھئے آداب الشافعی و مناقبہ لابن ابی حاتم (ص ۱۷۱، ۱۷۲ و سندہ صحیح، ۲۰۲،۲۰۱ و سندہ صحیح) تاریخ بغداد (۴۳۷/۱۳ و سندہ صحیح، ۱۷۷،۱۷۸/۲ و سندہ صحیح) لہٰذا اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ امام شافعیؒ کبھی امام ابوحنیفہؒ کی قبر کی زیارت کے لئے گئے ہوں۔ وما علینا إلا البلاغ (۱۰ربیع الثانی ۱۴۲۷؁ھ)

Link to comment
Share on other sites

امام اعظم رضی اللہ عنہ کی زندگی پر شافعی مسلک والے علماء تو اس بات کو قبول کررہے ہیں لیکن وہابی سے اور تو کچھ بن نہ پڑا اس لیے سند پر اعتراض کر دیا۔کیا سند کے کمزور ہونے سے خبر کی تردید ہوجائے گی؟

اس کے علاوہ جن علماء نے اس پر جرح کی ہے کیا وہ مقلد نہیں؟اگر مقلد ہیں تو وہابیہ کے نزدیک تقلید شرک ہے اور جرح کرنے والا مشرک ہوا(بقول وہابیہ) تو کیا ایسے شخص کی بات مانی جائے گی؟

علماء اعلام نے اس روایت کو قبول کیا اس لیے اس عبارت کو تلقی بالقبول کا درجہ بھی حاصل ہے

ہمارا دعویٰ تو قرآن و حدیث اور خاص طور پر وہ حدیث جس میں نابینا صحابی بارگاہ رسالت مآبﷺ میں حاضر ہوئے وہ ہے اور ان روایات کو تو بطور شواہد پیش کرتے ہیں اور شواہد کے طور پر ضعیف روایت بھی قابل قبول ہوتی ہے

Link to comment
Share on other sites

تنبیہ بلیغ: امام محمد بن ادریس شافعیؒ سے امام ابوحنیفہؒ کی تعریف و ثنا قطعاً ثابت نہیں ہے بلکہ اس کے سراسر برعکس امام شافعیؒ سے امام ابوحنیفہؒ پر جرح باسند صحیح ثابت ہے دیکھئے آداب الشافعی و مناقبہ لابن ابی حاتم (ص ۱۷۱، ۱۷۲ و سندہ صحیح، ۲۰۲،۲۰۱ و سندہ صحیح) تاریخ بغداد (۴۳۷/۱۳ و سندہ صحیح، ۱۷۷،۱۷۸/۲ و سندہ صحیح) لہٰذا اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ امام شافعیؒ کبھی امام ابوحنیفہؒ کی قبر کی زیارت کے لئے گئے ہوں۔ وما علینا إلا البلاغ (۱۰ربیع الثانی ۱۴۲۷؁ھ)

post-16996-0-04473300-1475863085_thumb.jpg

Link to comment
Share on other sites

جزاک اللہ خیرا

کتاب کا نام۔۔۔امام اعظم رضی اللہ عنہ اور علمِ حدیث

مصنف۔۔مفتی ابراہیم حنفی صاحب

لنک

 

http://www.marfat.com/BookDetailPage.aspx?bookId=b27d44c8-7278-47ef-af14-379a71ee0e3b

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...