Jump to content

Qaseem

اراکین
  • کل پوسٹس

    269
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

About Qaseem

  • Birthday 02/11/1981

Previous Fields

  • پیر
    Syedi Attaar Qadri

Contact Methods

  • MSN
    qaseem1981
  • Website URL
    http://qaseem.wordpress.com/

Profile Information

  • مقام
    Karachi, PK
  • Interests
    Seerat, Islamic Histroy, Arabic Duaa-ein, Books, Naats of Haji Mushtaq & Owais Raza and Friends...

Qaseem's Achievements

Community Regular

Community Regular (8/14)

  • First Post
  • Collaborator
  • Week One Done
  • One Month Later
  • One Year In

Recent Badges

4

کمیونٹی میں شہرت

  1. Qaseem

    This Thursday Special Ijtema Invitation

    خصوصی ہفتہ وار اجتماع ( اس جمعرات ٢٧ اکتوبر ٢٠١١ ) خصوصی بیان - امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ یہ بیان، مدنی چینل اور آپکے علاقائی اجتماعات میں نہیں دکھایا جائے گا، تاکہ اس جمعرات فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی کراچی میں تمام اسلامی بھائیوں کی ہر ممکن حاضری ہوسکے۔ امیر اہلسنت کا ایک اور بیان، یعنی اس کمیاب ہوتے ہوئے موقع کو ضائع نہ کیجئے۔ دوسرے اسلامی بھائیوں کے ساتھ اپنی حاضری یقینی بنائیے۔ ====================================== Special Weekly Ijtema (Coming Thursday 27-10-2011) Special Bayaan by Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Bayaan will not been AIR on Madani Channel and your Area Ijtema, as all the people come and walk into Faizan-e-Madina, Karachi this Thursday... Don't Miss this rare opportunity, the another Bayaan of Ameer-e-Ahl-e-Sunnat. Make sure you come with other Islamic Bros...
  2. AsSalamu alaikum, Tehqeeq karaane pe Hazrat Mufti Mohammad Hassaan Attari Almadani se mujhe jawab mila ke "Faasiq ki Tazeem NAA karnay" ke pesh-e-nazar wo Imamat keliye "100% NAA EHL hai..." Lihaaza me Apne Qawl se Rujoo karta hu... Usman Bhai ki Islaah ka Mamnoon hoon... Allah azza wajalla unke Ilm me or Barakaten ataa farmaaye... Yaghfirullahu Lanaa wa Lakum... regards, was salam.
  3. AsSalamu alaikum, pehle to me ye Clear kar dena chahta hu ke mere kehne ka hargiz ye matlab nahi tha ke kisi masjid ki Imamat Ma'aazallah Faasiq ko de di jaaye... ya Mutlaqan (yani har soorat me) Faasiq ko Imam banana jaaiz hai... aisa har giz nahi tha... balke kehne ka matlab ye tha ke Ba-Amr-e-Majboori Jamaat se Namaaz parhne keliye koi Muttaqi Shakhs na mile to Faasiq apne MISL Faasiq ki Iqtida kar sakta ha... jisse mene Bahar-e-Shariat se Akhaz kiya tha or jiska ba-qaida reference bhi mene diya tha, unfortunately wo reference bhi remove kar diya gaya hai... is waqt mazeed wazahat ke liye arz ha ke: Bahar-e-Shariat (Hissa: Awwal, Baab: Sharait-e-Imamat, Page: 561, Naashir: Maktabatul Madina) me munderija zel logo ki IMAMAT APNE JESE SHAKHS ki QAID ke sath JAAIZ hai: i) Masla #2 me "Aurat" bil-Karaahat Imam hosakti ha, ii) Masla #3 me Na "Baaligh" bhi Imam hosakta ha, iii) Masla #4 me "Mazoor" bhi Imam hosakta ha. Bahar-e-Shariat (Hissa: Awwal, Baab: Imamat ka Zyada Haqdar KON ha, Page: 569, Naashir: Maktabatul Madina) me Masla #46 me Ghunyat-ut-Talibeen, Radd-e-Mukhtar, Fath-ul-Qadeer ke hawale se Naql kiya gaya ha ke... "FAASIQ ki IQTEDA NA ki jaye, magar Sirf JUMUA men, ke isme Majboori hai........till the end." maaloom hua ke Majboori ki Shart ke sath Jumua keliye Muttaqee Shakhs bhi Faasiq ki Iqteda kar sakta ha... In ke ilawa mere pas or koi daleel pesh karne keliye nahi... Bahar Haal, Mufti Sahib jinka link Usman bhai ne link send kiya, unke qawl ke mutabiq me Apni us Baat se RUJOO karta hoon ke Daarhi Munda (FAASIQ) ke peeche FAASIQ ki namaz durust hai... or Ghalat Rahnumaai karne per Main Sharminda bhi hoon. Allah azzawa jalla meri pakar kiye bagher Maghfirat farma de... Bahar Haal mene RUJOO kiya... Lekn is masalay ki mazeed Tahqeeq karaana me zaroor chaahu ga, or agar mujhe koi daleel apne qawl ke muwaafiq mil gai to zaroor pesh kar doon ga, otherwise aap sab mere is RUJOO ko hi Harf-e-Aakhir samajhiye... yaghfirullaahu lanaa wa lakum regards, was salam.
  4. Jazakallahu Fid-daarain... Fatawa-e-Razawiyya se Masala #1019, ba-tor Daleel pesh karne per Main aapka Tah-e-Dil se Mamnoon hu... Allah aapke Ilm me aur barakaten Ataa farmaaye... regards, was salam
  5. ye aap pehle bhi keh chuke hen... Iaada karne ki Hajat nahi... mujhe iski Sharaee Daleel ya kisi Buzurg ka Qawl hi Inayat farma den... regards, was salam...
  6. Bhai..! mene aapke given link ka mutalla kiya... is Haqeeqat se mujhe Qat'an inkaar nahi ke Namaz ke baahir bil-Umoom Paayenchay Takhnon se Neechay rakhna Makrooh-e-Tahreemi hai.... Lekn Mohtaram..! us article me mujhe aapke us Qawl ki Daleel nahi mili, ke ba-Qawl aapke ke, "Takhno se Neechay Paayenchay rakh ker parhi jaane wali Namaz Dobara Parhna Waajib.. yani Namaz Makrooh-e-Tahreemi hogai..." Agar aapko us article me Namaz ke Makrooh-e-Tahreemi hone waale apne Qawl ki Daleel mili hai to Highlight Farma kar yahin reply bhi farma den... kyun ke mujhe us Haalat me Namaz ke Makrooh-e-Tahreemi hone ki DALEEL required hai jiska aapne ooper Hukm Laga diya ha... regards, was salam.
  7. Usman Razawi Bhai...! apne is Qawl ki "SHARAEE DALEEL" pesh kar deejiye... yaghfirullaahu lana walakum regards was salam
  8. Lekn bahar haal... Daar ul Ifta Ehle Sunnat ke Muftiyan-e-Karam se "Tashahhud me 'YA' Barhanay, ya Na Barhanay..." se mutalliq Sharaee Rahnimaai hasil kar leejiye, kyun ke Bahar-e-Shariat Hissa Awal me Waajibat-e-Namaz ke Bayan me Waajib #24, #25 (neeche image me) ke mutabiq "Tashahhud se aik bhi Lafz ka chorna Tark-e-Waajib hai"... wallaahu taalaa Aalamo warasooluhoo Aalam, salallaahu alaihi wasallam. regards, was salam.
  9. Daarhi Munda Fasiq-e-Molin yani elaniya Fisq karne wale ke hukm me hai... wallaahu talaa aalamo wa rasooluhoo aalam, azzawa jalla wa salallahu alehi wasallam regards, was salam
  10. was salamu alaikum behter ye hoga ke aap az khud Bahaar-e-Shariat - Hissa Awwal me Imamat ka bayaan or iski sharait ka mutalla farmalen... bahar haal masala #28, #29 mulahaza farma leejiye.... 1. masala #28 ke tehet maloom hota ha ke suwal me batai gai soorat me Imam ki namaz uske nazdeek us waqt me saheeh hai lekn hanafi muqtadee ke nazdeek wo namaz ka waqt nahi to us waqt us Imam ki iqtida karna saheeh nahi... 2. masala #29 ke tehet maloom hota ha ke suwal me batai gai soorat me Jamaat-e-Asr agar Shafaai waqt me ada ki gai to namaz baatil hai, yani ke sirf hanafi muqtadee ki namaz na hui... kyu ke Shafai Imam ne Hanafi Muqtadee ke Faraiz-e-Mazhab ki riayat nahi ki... wallahu taalaa aalamo wa rasooluhoo aalam, azza wajalla wa salallaho taalaa alehi wasallam regards, was salam
  11. wallahu taalaa aalam...wa rasooluhoo aalam, sallahu taala alaa Muhammad--wa ala aalihee wa baaraka wasallam regards, was salam
  12. bohot hi umda andaz me aapne bad mazhabo ki islaah ka saaman farmaya.. Allah azzawajal aapke Ilm me or barkate ata farmaye...
  13. Qaseem

    Shab-E-Milad Aur Ajaibat-E-Ilahiya

    شب میلاد اور عجائبات الٰہیہ ابھی رات کی تاریکی سارے عالم پر چھائی ہوئی ہے، کہ مشرقی اُفق پر صبح صادق کا اُجالا نمودار پوتا ہے، اور اس کی سہانی روشنی یہ اعلان کرنے لگتی ہے کہ شبِ دیجور کا طلسم ٹوٹنے والا ہے، جلد ہی آفتابِ عالم تاب طلوع ہوگا، اور سارا جہان اس کے انوار سے جگمگانے لگے گا۔ طویل ترین خشک سالی کے بعد جب ربُ العالمین جو اَرحمُ الراحمین ہے، بارانِ رحمت سے ہر تشنہ لب کو سیراب کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو پہلے ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں سے اپنی رحمت کی خوشخبری سناتا ہے۔ فرماتا ہے: وھو الذی یرسل الریٰح بُشرًا بین یدی رحمتھ۔۔۔ ترجمہ کنزالایمان: اور وہی ہے کہ ہوائیں بھیجتا ہے اس کی رحمت کے آگے مژدہ سناتی (الاعراف-57۔۔۔) بعینھ اسی طرح مطلع نبوت و ہدایت پر آفتاب محمدی علیہ الصلٰوۃ والسلام کے طلوع ہونے سے پہلے بشارتوں، پیشنگوئیوں، شہادتوں اور اعلاناتِ صادقہ کا سلسلہ شروع کردیا گیا، اور پے در پے ایسے واقعات ظہور پذیر ہونے لگے جو اس ابر رحمت کی آمد کی نوید سنا رہے تھے کہ جب وہ گھر کر آئے گا اور برسے گا تو انسانی زندگی کا کوئی مخصوص شعبہ ہی نہیں بلکہ اس کا ہر شعبہ اور ہر پہلو سیراب ہوگا۔ برستا نہیں دیکھ کر ابر رحمت ------ بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے یعنی برسات تو بلا تخصیص ہر کسی پر برستی ہے، اس لئے، یارسول اللہ! ہم گنہگاروں کو بھی اپنی رحمت سے وافر حصہ عطا فرمائیے۔ 1۔ سیدہ آمنہ کو خواب میں بشارت جب حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کا نور پاک سیدہ آمنہ بطن اطہر میں قرار پذیر ہوا تو وہاں بھی اُس کی شان نرالی تھی۔ سیدہ آمنہ فرماتی ہیں کہ، مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میں حاملہ ہوگئی ہوں اور نہ مجھے کوئی بوجھ محسوس ہوا جو اِن حالات میں دوسری عورتوں کو ہوتا۔ مجھے صرف اتنا معلوم ہوا کہ میرے باری کے دن بند ہوگئے ہیں۔ ایک روز میں خواب اور بیداری کے مابین تھی کہ کسی نے میرے پاس آکر پوچھا اے آمنہ! تجھے علم ہوا ہے کہ تو حاملہ ہے؟ میں نے جواب دیا نہیں۔ اپس نے بتایا کہ تم حاملہ ہو، اور تیرے بطن میں اس اُمت کا سردار اور نبی تشریف فرما ہوا ہے۔۔۔۔۔ جس دن یہ واقعہ پیش آیا وہ سوموار کا دن تھا۔ (الوفاء لابن جوزی، جلد اول، صفحہ 88۔) مبارک تجھے آمنہ ہو مبارک ----- ترے گھر شہنشاہ ابرار آئے 2۔ شام کے محلات کا روشن ہونا سیدہ آمنہ فرماتی ہیں کہ ایام حمل بڑے آرام سے گزرے اور جب وقت پورا ہوگیا تو وہی فرشتہ جس نے مجھے پہلے خوشخبری دی تھی وہ آیا اور اس نے آکر کہا کہ، یہ کہو کہ میں اللہ واحد سے اس بچے کیلئے ہرحاسد کے شر سے پناہ مانگی ہوں۔۔۔۔ مزید فرماتی ہیں کہ جس رات حضور کی ولادت ہوئی میں نے ایک ایسا نور دیکھا کہ جس کی روشنی سے شام کے محلات جگمگا اُٹھے، حتیٰ کہ میں ان کو دیکھ رہی تھی۔ ایک روایت میں ہے کہ جب حضور کی دلادت باسعادت ہوئی تو سیدہ آمنہ سے ایک ایسا نور نکلا جس نے سارے گھر کو بقعہ نور بنا دیا، اور ہر طرف نور ہی نور نظر آتا تھا۔۔۔۔ آمنہ تجھ کو مبارک شاہ کی میلاد ہو ----- تیرا آنگن نور بلکہ گھر کا گھر سب نور ہے حضرت عبد الرحمٰن بن عوف کی والدہ الشفاء کی قسمت میں حضور کی دایہ بننے کی سعادت رقم تھی، وہ فرماتی ہیں کہ جب سیدہ آمنہ کے ہاں حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی ولادت ہوئی، میں نے حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کو اپنے دونوں ہاتھوں کے سہارے اٹھایا، تو میں نے یہ آواز سُنی کہ، تیرا رب تجھ پر رحم فرمائے۔۔۔ شفاء مزید فرماتی ہیں کہ، اس نور مجسم کے ظاہر ہونے سے میرے سامنے مشرق و مغرب میں روشنی پھیل گئی، حتیٰ کہ مَیں نے اس روشنی میں شام کے بعض محلات کو دیکھا۔ (ضیاء النبی، جلد دوم، صفحہ 28-29۔۔) 3۔ مشرق و مغرب کی سیر شفاء فرماتی ہیں کہ، جب میں لیٹ گئی تو اندھیرا چھا گیا اور مجھ پر رُعب اور کپکپی طاری ہوگئی، اور میرے دائیں جانب سے روشنی ہوئی تو میں نے کسی کہنے والے کو سُنا کہ وہ کسی سے پوچھ رہا تھا کہ، اس بچے کو کہاں لے کر گئے تھے؟ جواب ملا کہ، میں انہیں لے کر مغرب کی طرف گیا تھا۔۔۔ پھر وہی اندھیرا، وہی رُعب اور وہی لرزا مجھ پر لوٹ آیا، پھر میری بائیں جانب روشنی ہوئی اور میں نے کسی کو پوچھتے ہوئے سنا کہ تم اسے کدھر لے گئے تھے؟ جواب ملا کہ، میں انہیں مشرق کی طرف لے گیا تھا، اب دوبارہ نہیں لے جاؤں گا۔۔۔ یہ بات میرے دل میں کھٹکتی رہی، حتیٰ کہ اللہ تعالٰی نے اپنے پیارے رسول علیہ الصلٰوۃ والسلام کو مبعوث فرمادیا اور میں اُن لوگوں میں سے تھی جو سب سے پہلے حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام پر ایمان لائے۔ (ضیاء النبی، جلد دوم، صفحہ 29۔۔) 4۔ بیت اللہ کے بُت گرپڑے حضرت عبد المطلب فرماتے ہیں میں میلاد کی رات کعبہ میں تھا۔ میں نے بتوں کو دیکھا کہ سب بُت اپنی اپنی جگہ سے سر بسجود سر کے بل گر پڑے ہیں اور دیوار کعبہ سے آواز آرہی ہے کہ، مصطفٰی اور مختار پیدا ہوا۔ جس کے ہاتھ سے کفار ہلاک ہوں گے۔ اور کعبہ بتوں کی عبادت سے پاک ہوگا، اور وہ اللہ تعالٰی کی عبادت کا حکم دے گا کہ جو حقیقی بادشاہ اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ (ضیاء النبی، جلد دوم، صفحہ 32۔۔) بُت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بُت گر پڑے ------ جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلٰوۃ والسلام 5۔ کسرٰی کے محل میں زلزلہ آنا اور آتش کدے کا ٹھنڈا ہو جانا شب میلاد شاہِ ایران کسرٰی نوشیروان نے خواب دیکھا کہ اس کے قصر ابیض میں زلزلہ آیا ہے اور جس سے اس کے 14 کنگرے گرگئے ہیں، اور ایران کے آتش کدے کی آگ بھی بُجھ گئی ہے حالانکہ ایک ہزار سال سے وہ روشن تھی اور ایک لمحہ کے کیلئے بھی نہیں بجھی تھی۔۔۔ صبح بیدار ہونے پر معلوم ہوا کہ اس کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔ (ضیاء النبی، جلد اول، صفحہ 475۔۔) کنگرے چودہ گرے آتش کدہ ٹھنڈا ہوا ----- سٹپٹا شیطاں گیا اھلا و سھلا مرحبًا 6۔ حضرت موسٰی کا قوم کو حضور کی شب ولادت کی نشانی بتانا شاعر دربار رسالت حضرت حسان بن ثابت کو اللہ تعالٰی نے طویل عمر عطا فرمائی تھی، آپ فرماتے ہیں کہ، میری عمر ابھی سات آٹھ سال تھی، مجھ میں اتنی سمجھ بُوجھ تھی کہ جو میں دیکھتا سنتا تھا وہ مجھے یاد رہتا تھا۔ ایک دن علی الصبح ایک اونچے ٹیلے پر یثرب (مدینہ) میں ایک یہودی کو میں نے چیختے چلاتے ہوئے دیکھا کہ وہ اعلان کر رہا تھا کہ اے گروہ یہود۔۔! سب میرے پاس اکٹھے ہوجاؤ۔۔ وہ سب اس کا اعلان سن کر بھاگتے ہوئے اس کے پاس جمع ہوگئے اس نے کہا کہ۔۔۔ " وہ ستارہ طلوع ہوگیا ہے جس نے آج اس شب کو طلوع ہونا تھا، جو بعض کتب قدیمہ کے مطابق احمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ولادت کی رات ہے۔ " کعب بن احبار کہتے ہیں کہ میں نے تورات میں دیکھا کہ اللہ تعالٰی نے حضرت موسٰی کو نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی ولادت سے آگاہ فرمایا تھا، اور موسٰی علیہ السلام نے اپنی قوم کو وہ نشانی بتادی تھی کہ وہ ستارہ جو تمہارے نزدیک فلاں نام سے مشہور ہے، جب وہ اپنی جگہ سے حرکت کرے گا تو وہ وقت محمد مصطفٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کی ولادت کا ہوگا۔۔۔ یہ بات بنی اسرائیل میں ایسی عام تھی کہ علماء ایک دوسرے کو بتاتے تھے اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس سے خبردار کرتے تھے۔ (السیرۃ النبویۃ لاحمد بن زینی دحلان، جلد اول، صفحہ 48۔) رسل انہیں کا تو مژدہ سنانے آئے ہیں ----- انہیں کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں 7۔ یہودی کا اہل مکہ سے نومولود کے بارے میں پوچھنا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا شب میلاد موجود ہونے والوں سے روایت کرتی ہیں کہ ایک یہودی بغرض تجارت مکہ مکرمہ میں مقیم تھا، جب شب میلاد آئی تو اس نے قریش کی ایک محفل میں آکر پوچھا کہ، کیا آج رات تمہارے ہاں کوئی بچہ پیدا ہوا ہے؟ لوگوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ وہ بولا کہ " میری بات خوب یاد کرلو۔۔ آج کی رات اس امت کا نبی پیدا ہوا ہے، اور وہ تم میں سے ہوگا، اور اس کے کندھے پر ایک جگہ بالوں کا گچھا ہوگا۔ " لوگ یہ بات سن کر اپنے اپنے گھروں کو چلے اور ہر ایک نے نومولود کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا گیا کہ، عبداللہ بن عبدالمطلب کے ہاں ایک فرزند کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام "محمد" رکھا گیا ہے۔ لوگوں نے یہودی کو آکر بتایا تو اس نے کہا مجھے لے چلو اور مجھے وہ نومولود دکھاؤ۔۔۔ چنانچہ جب وہ سیدہ آمنہ سے فرزند کو لے کر آئے، اور جب انہوں نے اس مولود کی پُشت سے کپڑا ہٹایا، تو وہ یہودی پشت پر بالوں کا گچھا (جو دراصل حضورکی مہر نبوت ہے) دیکھ کر غش کھا کر گر پڑا، جب ہوش آیا تو لوگوں کے دریافت کرنے پر اس نے بصد حسرت کہا کہ، " ہائے افسوس۔۔! بنی اسرائیل سے نبوت ختم ہوگئی۔ اے قبیلہ قریش! تم خوشیاں مناؤ کہ اس مولود مسعود کی برکت سے مشرق و مغرب میں تمہاری عظمت کا ڈنکا بجے گا۔ (السیرۃ النبویۃ لاحمد بن زینی دحلان، جلد اول، صفحہ 48۔) آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گا ----- عالم نے رنگ بدلا صبح شب ولادت وصلی اللہ علی حبیبھ الکریم محمد و علیٰ آلھ و صحبھ وبارک وسلم۔۔۔۔
  14. عہدِ قدیم کے حکمرانوں کی ولادتِ مبارکہ علیہ الصلٰوۃ والسلام کی خوشخبریاں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔ والصلٰوۃ والسلام علٰی رسولھ الکریم۔۔۔۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتھ ومغفرتھ عہدِ قدیم کے کئی مُلوک و سلاطین ایسے گزرے ہیں جنہوں نے حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی تشریف آوری سے قبل ہی رسول مُنتظرحضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی نبوت پر ایمان لے آنے کا اعلان کیا۔ آخر تک مکمل پڑھ لینے کے بعد ان شآءاللہ ایمان کی حلاوت آپ یقینًا محسوس فرمائیں گے۔ 1۔ الحرث الحمیری حضرت علامہ سید محمود آلوسی اپنی کتاب بُلوغ العرب میں مملکتِ حمیر کے بادشاہ الحرث کے بارے تحریر فرماتے ہیں کہ اس کا عہدِ حکومت ایک سو پچیس سال رہا۔ اس نے اپنے اشعار میں حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کا ذکرِ خیر بڑی عقیدت و محبت سے کیا ہے۔ اس کا ایک شعر ہے۔۔ و اَحمد اِسمھ یا لیتَ اَنی --------- اُعمر و بعد مبعثھ بعام یعنی حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کا اسمِ گرامی احمد ہے، کاش میری زندگی وفا کرے اور اُن کے مبعوث ہونے کے بعد مجھے فقط ایک سال زندہ رہنے کی مہلت میسر آجائے۔ 2۔ تبع بن کلیکرب الحمیری مملکتِ حمیر کے اِس بادشاہ کے بارے ہیں بھی مشہور ہے کہ یہ بھی اُن اہل ایمان میں سے ہے جنہوں نے رحمتِ عالم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی بعثت سے قبل ہی حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کے دین کو قبول کیا اور حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی رسالت پر ایمان لائے۔ ابن عساکر نے اپنی کتاب التھذیب تاریخِ دمشق الکبیر میں یہ واقعہ نقل فرمایا ہے کہ۔۔۔ تبع، مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کی زیارت کرنے اور اس کو غلاف پہنانے کے بعد اپنے لشکر جرار سمیت یثرب (مدینہ) کی طرف روانہ ہوا۔ لشکر کے علاوہ اس کے ساتھ صاحب کمال علماء و حکماء کا بھی جمِ غفیر تھا، جو اُس نے مختلف علاقوں سے چُن چُن کر اکٹھے کیے تھے۔ یثرب پہنچ کر اس نے قیام کیا۔ ایک روز چارسَو علماء نے بادشاہ سے آکر گزارش کی کہ ہم اپنے شہروں کو چھوڑکر ایک طویل عرصے تک آپ کے ساتھ سفر کرتے رہے ہیں۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ ہم یہیں سکونت اختیار کریں، حتٰی کہ ہمیں موت آجائے۔ کیونکہ آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ کعبہ کی عزت اور اس شہر کا شرف اُس ہستی کی وجہ سے ہے جو یہاں ظہور پذیر ہوگی۔ اُن کا نام نامی "محمد" ہوگا۔ وہ حق کی امام ہوں گے۔ وہ صاحبِ قرآن، صاحبِ قبلہ اور صاحبِ لوآء و منبر ہوں گے۔ وہ یہ اعلان کریں گے "لا الٰھ الا اللہ"۔ اُن کی پیدائش مکہ میں ہوگی۔ انکی ہجرت گاہ یہ شہر بنے گا۔ پس خوشخبری ہے اُس کیلئے جو اُن کو پالے گا اور اُن پر ایمان لے آئے گا۔ ہماری یہ آرزو ہے کہ ہم اُن کی زیارت سے مشرف ہوں، یا ہماری نسلوں میں سے ہمارا کوئی بچہ اُن کے زمانے کو پالے اور اُن پر ایمان لے آئے۔۔۔ تبع سوچ میں پڑگیا، پھر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک سال حضور کی آمد کے انتظار میں یہیں ٹھہرے گا۔ ساتھ ہی اس نے حکم دیا کہ ان 400 علماء کیلئے 400 رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں۔ اس نے 400 کنیزیں خریدیں، اور انہیں آزاد کیا، پھر اُن کا نکاح ایک ایک عالم سے کردیا۔ اُنہیں زرِ کثیر بخشا تاکہ وہ یہاں کے اخراجات آسانی سے برداشت کرسکیں۔ اور ایک خط میں حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے خدمت میں عریضہ لکھا جسے سونے کے ساتھ سر بمہر کردیا، اور اُن علماء میں سب سے بڑے عالم کے سپرد کرکے التماس کی کہ اگر اس کو حضور کی زیارت نصیب ہو تو یہ عریضہ وہ خود بارگاہِ رسالت میں پیش کرے، ورنہ اپنی اولاد در اولاد کو وصیت کرتا جائے، اور جس کو وہ عہدِ سعید دیکھنا نصیب ہو اور زیارت کا شرف میسر آئے تو وہ میرا عریضہ حضور کی بارگاہ میں پیش کردے۔ تبع کی وفات کو پورے ایک ہزار سال گزرگئے تو حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔ پھر جب حضور مدینے شریف کی طرف ہجرت کیلئے مکہ سے روانہ ہوچکے تو اہل مدینہ نے حضرت عبد الرحمٰن بن عوف (جو ہجرت کرکے مدینے پینچ چکے تھے) کے مشورے سے انصار کے قبیلے سے ایک قابل اعتبار شخص ابو لیلٰی کو رازداری کی تاکید کے ساتھ وہ خط دے کر حضور کی طرف روانہ کیا۔ اثنائے سفر حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام بنو سلیم کے ایک شخص کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے۔ ابو لیلٰی وہاں پہنچا تو ہر غیب پر خبردار نبی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے اسے دیکھتے ہی پہچانا اور فرمایا ابو لیلٰی تم ہو؟ اس نے عرض کی جی ہاں۔۔ فرمایا تبع اول شاہ یمن کا خط تمہارے پاس ہے؟ یہ سن کر وہ حیران ہوگیا، اور سراپا حیرت بن کر پوچھنے لگا کہ آپ کون ہیں؟ آپ جادوگر تو نہیں؟ فرمایا کہ نہیں بلکہ محمد ہوں (علیہ الصلٰوۃ والسلام)۔ وہ خط پیش کرو۔ اس نے سمان کے اندر چھپایا ہوا خط بارگاہ رسالت میں پیش کیا جسکی مہر توڑ کر رفیق ہجرت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عریضہ بارگاہِ اقدس میں پڑھکر سنایا۔ عریضے کی اہم فقرے یوں تھے۔۔۔ "اے محمد۔۔۔! میں آپ پر اور آپ کی کتاب پر ایمان لایا ہوں جو اللہ تعالٰی آپ پر نازل فرمائے گا۔ میں نے حضور کا دین قبول کیا ہے اور آپ کی سنت پر عمل کروں گا۔ آپ کے رب اور کائنات کے رب پر ایمان لایا ہوں، اور جو احکام شریعت آپ اللہ کی طرف سے لائیں گے اُن پر یقین محکم رکھتا ہوں۔ اگر مجھے آپ کی زیارت نصیب ہو تو میری انتہائی خوشبختی ہوگی۔ اور اگر نصیب میں آپ کی زیارت نہ ہو تو بروزِ قیامت میری شفاعت ضرور فرمائیے گا اور مجھے فراموش نہ کیجئے گا۔ میں حضور کے اُن مطیع و فرمانبردار امتیوں میں سے ہوں جو حضور کی آمد سے قبل حضور پر ایمان لے آئے۔ " تبع کا عریضہ سن کر رؤوف الرحیم آقا علیہ الصلٰوۃ السلام نے تین بار فرمایا کہ۔۔۔ مرحبا بالاخ الصالح۔۔۔ یعنی میں اپنے نیک بھائی کو مرحبا کہتا ہوں۔۔۔ پھر ابو لیلٰی کو حکم دیا کہ وہ واپس مدینے جائے اور وہاں لوگوں کو حضور کی آمد کے بارے میں آگاہی دے۔ (التہذیب تاریخ دمشق الکبیر لابن عساکر، جلد سوم، صفحہ 333-335۔) تبع کے عریضے میں یہ اشعار بھی منقول ہیں۔۔ شہدتُ علٰی اَحمدَ اَنھ ---------- رسول من اللہ بارئی النسم ولو مُد عمری الٰی عمرہ -------- لکنتُ وزیرًا لھ وابن عَم وجاھدتُ بالسیف اعدائھ------- و فرجت عن صدرہ کل ھم یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ احمد علیہ الصلٰوۃ والسلام اُس اللہ تعالٰی کے رسول ہیں جو تمام رُوحوں کا خالق ہے، اور اُن کی تشریف آوری تک اگر میری عُمر نے وفاء کی تو میں حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کا وزیر۔۔۔ اور چچا زاد بھائی کی طرح معاون و مددگار ثابت ہوں گا۔ اور میں تلوار کے ساتھ آپ کے دشمنوں سے جہاد کروں گا اور حضور کے سینے میں جو فکر و اندیشہ ہوگا اُسکو دور کروں گا۔ (سبل الہدٰی، جلد سوم، صفحہ 390-391---- السیرۃ النبویۃ لاحمد بن زینی دحلان، جلد اول، صفحہ 326-327۔) 3۔ سیف بن ذی یزن الیمنی یمن کے فرمانروا سیف بن ذی یزن کو بھی بعثتِ محمدیہ علیہ الصلٰوۃ والسلام کا پوری طرح علم تھا۔ حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی ولادتِ باسعادت کے دو سال بعد یمن پر اللہ تعالٰی نے جب سیف کو غلبہ عطا فرمایا تو اُس نے وہاں قابض اہل حبشہ کو یمن سے جلا وطن کردیا۔ اِس کامیابی پر قبائل عرب کے سرداروں اور شعراء کے کئی وفد سیف کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے یمن حاضر ہوئے۔ اِنہی میں قریش مکہ کا بھی ایک وفد تھا، جس میں عبدالمطلب بن ہاشم، اُمیہ بن عبدِ شمس اور عبداللہ بن جدعان وغیرہ اکابرِ قریش شامل تھے۔ حضرت عبدالمطلب نے جب سیف کو مبارکباد پیش کی تو اُس نے اُن سے اپنا تعارُف پیش کرنے کہا۔ آپ نے فرمایا میں عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مُناف ہوں۔ سیف نے کہا پھر تو تم ہمارے بھانجے ہو، مرحبا اور خوش آمدید! تمہارے لئے یہاں اُونٹنی بھی ہے اور کجاوہ بھی۔ خیمہ زن ہونے کیلئے کشادہ میدان بھی ہے اور ایسا بادشاہ بھی جس کی جُود و عطاء کی حد نہیں۔ میں نے تمہاری گفتگو سُنی اور تمہاری قریبی رشتہ داری کو پہچانا اور تمہارے وسیلہ کو قبول کیا۔ جب تک تم یہاں اِقامت گزیں رہوگے تمہاری ہر طرح عزت و تکریم کی جائے گی اور جب تم سفر کروگے تو تمہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔ اب تم مہمان خانے میں تشریف لے جاٶ، وہاں تمہاری ہر طرح مہمان نوازی کی جائے گی۔ وہ ایک مہینہ وہاں ٹھہرے۔ سیف نہ اُنہیں واپس جانے کی اجازت دیتا اور نہ انہیں اپنی ملاقات کا موقع دیتا۔ پھر اچانک ایک روز علیحدگی میں اس نے حضرت عبدالمطلب کو بلایا اور انہیں اپنی مخصوص محفل میں شرف باریابی بخش کر۔۔ سیف نے کہا: اے عبدالمطلب! میں اپنا ایک راز آپکے سامنے اِفشاء کرنا چاہتا ہوں اور میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اسے پوشیدہ رکھیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالٰی اس راز کو ظاہر کرنے کی اجازت دے۔ ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس کو ہم سب سے مَخفی رکھتے ہیں۔ اس میں آپ کیلئے ایک مخصوص فضیلت مرقوم ہے۔ عبدالمطلب: خدا تجھے خوش رکھےاور نیکی کی توفیق دے، وہ فضیلت کیا ہے؟ سیف: کہ جب تہامہ میں ایک بچہ پیدا ہوگا، جس کے کندھوں کے درمیان ایک نشان ہوگا، وہ سارے عرب کا سردار ہوگا اور اُس کے وسیلے سے تمہیں بھی سارے عرب کی قِیادت روزِ قیامت تک نصیب ہوگی۔ عبدالمطلب: آپ اجازت دیں تو میں چاہوں گا کہ آپ اس بشارت کی تفصیل بیان کریں تاکہ میری خوشی میں اضافہ ہو۔ سیف: اُس بچے کی پیدائش کا زمانہ آگیا ہے یا وہ پیدا ہوچکا ہے۔ اپس کا نام نامی "محمد" ہے۔ اُس کے دونوں کندھوں کے درمیان نشان ہے۔ اس کے ماں باپ فوت ہوں گے اور اُس کے دادا اور چچا اُس کی کفالت کریں گے۔ وہ خداوندِ رحمٰن کی عبادت کرے گا اور شیطان کو ٹھکرادے گا۔ آگ کو بُجھادے گا، بتوں کو توڑے گا۔ اُس کی بات فیصلہ کُن ہوگی۔ اُس کا حُکم سراپا انصاف ہوگا۔ عبدالمطلب: تیرا ہمسایہ ہمیشہ باعزت رہے اور تو ہمیشہ سعادتمند رہے۔ تیری عمر لمبی ہو اور تیری حکومت ہمیشہ رہے۔ کیا تو مزید وضاحت کی زحمت گوارا کرے گا؟ سیف: اُس غلافوں والے گھر کی قسم! اے عبدالمطلب! تو اُس بچے کا دادا ہے۔ اِس میں ذرا جھوٹ نہیں۔ عبدالمطلب یہ سُن کر سجدے میں گر پڑے۔ سیف نے کہا: سر اُٹھائیے۔ آپ کا سینہ ٹھنڈا ہو۔ کیا آپ نے اُس چیز کو محسوس کیا جس کا میں نے آپ کے سامنے ذکر کیا؟ عبدالمطلب: بیشک میرا ایک بیٹا تھا جس پر میں فریفتہ تھا۔ میں نے اس کی شادی ایک عفت مآب خاتون سے کی۔ اُس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام میں نے محمد رکھا۔ اُس کا والد فوت ہو چکا۔ میں اور اس کا چچا اسکی کفالت کرتے ہیں۔ اس کے کندھوں کے درمیان ایک نشان ہے۔ اور اُس میں وہ تمام علامتیں ہیں جس کا تو نے ذکر کیا۔ سیف: پھر اُس بچے کی حفاظت کیا کرو۔ اور یہود سے محتاط رہا کرو کیونکہ وہ اس کے دشمن ہیں، لیکن اللہ انہیں کبھی اُس پر غالب ہونے نہیں دیگا۔ اور جو باتیں میں نے تم سے کہیں ہیں ان سے اپنے ساتھیوں کو آگاہ مت کرنا کہ کہیں وہ حسد نہ کرنے لگیں۔ اور اگر مجھے علم نہ ہوتا کہ عنقریب اُس کی بعثت سے قبل میں اس دارِ فانی سے رخصت ہوجاؤں گا تو میں اپنے گھڑ سوار دستوں اور پیادہ سپاہیوں کے ساتھ یہاں سے ترکِ سکونت کرکے یثرب (مدینہ) کو اپنا دارُالسلطنت بناتا، کیونکہ ہماری کتاب میں لکھا ہے کہ یثرب ہی میں اُن کا دین مستحکم ہوگا، اور وہاں کے لوگ آپ کے اَنصار ہونگے اور اسی شہر میں آپ کا مدفن ہوگا۔ وہاں سے رخصت ہوتے ہوئے سیف نے قریش کے وفد کے ہر رُکن کو سو سو اونٹ، دس دس غلام، دس دس کنیزیں، دس دس رطل سونا اور چاندی، اور عنبر کا بھرا ہوا ایک برتن دیا، لیکن حضرت عبدالمطلب کو ہر چیز دس گنا زیادہ دی، اور رُخصت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال آنا اور مجھے اُس مولودِ مسعود کے حالات سے آگاہ کرنا۔ لیکن سال کے اختتام سے قبل ہی سیف بن ذی یزن وفات پاگیا۔ حضرت عبدالمطلب جب روانہ ہوئے تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ مجھے دس گنا زیادہ انعام ملنے پر تم رشک نہ کرنا کیونکہ بہرحال یہ ساری چیزیں ختم ہونے والی ہیں۔ لیکن اگر رشک کرنا ہے تو اُس چیز پر کرو جو ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔ پوچھا گیا وہ کیا چیز ہے؟ فرمایا کہ کچھ عرصے بعد اُس کا اعلان کیا جائے گا۔ (سیرت ابن کثیر، جلد اول، صفحہ 335--- الوفاء باحوال مُصطفٰی لاِبن جوزی، جلد اول، صفحہ 125-128--- الروض الانف، صفحہ 161---) 4۔ قیصرِ روم ہرقل ہرقل سلطنتِ رومہ کا بادشاہ تھا۔ اس نے حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی بعثتِ مبارکہ کا زمانہ پایا۔ ہجرت کے بعد حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی جانب سے بھیجے گئے مکتوبِ گرامی پڑھکر اس نے ادب و تکریم سے اُسے محفوط کرایا۔ لیکن سلطنت کی لالچ حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام پر ایمان لانے میں ہمیشہ اُس کے آڑے رہی۔۔۔ فتح الباری، جلد اول، صفحہ 88 میں ہے "اور تخت و تاج کے لالچ نے اُس کو ایسے حق کو قبول کرنے سے محروم کردیا جس کی حقانیت اس پر روزِ روشن کی طرح واضح ہو چکی تھی۔" بہرحال اسکا یہ قول خصوصًا قابلِ ذکر ہے جو اُس نے بغرض تجارت آئے ہوئے رئیس مکہ ابو سفیان بن حرب سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ۔۔۔ میں جانتا تھا کہ ایسا نبی تشریف لانے والا ہے، لیکن میرا یہ گمان نہیں تھا کہ وہ تم میں سے ہوں گے۔ اگر میں یہ جانتا کہ میں اُن کیلئے مُخلص ہو سکتا ہوں تو میں اُن کی ملاقات کیلئے سفر کی زحمتیں برداشت کرتا، اور اگر میں اُن کی خدمت میں حاضر ہونے کی سعادت حاصل کرسکتا تو میں اُن کے قدموں کو دھو کر پیتا، لیکن محض ان کی محبت اور اُن کی قدر و منزلت کی خاطر، کسی مرتبہ اور حکومت کی طلب کیلئے نہیں۔ (ضیاء النبی، جلد اول، صفحہ 518، ضیاءالقرآن پبلیکیشنز) جن کے واسطے سے یہ بشارتیں اور خوشخبریاں ہم تک پہنچیں وہ سربرآوردہ مفسرین، نامور محدثین، عالمی شہرت یافتہ مورخین، ادب و لغت کے مسلمہ ائمہ، صوفیاء اور فقہاء کا ایک مقدس گروہ تھا، جنہوں نے امت محمدیہ تک ان حقائق کو بڑی دیانتداری سے پہنچا دیا۔۔ کہ، مبارک ہو وہ شہہ پردے سے باہر آنے والا ہے ------ گدائی کو زمانہ جس کے در پہ آنے والا ہے اللہ تعالٰی کی اُن پر کروڑوں رحمتیں ہوں، اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ وصلی اللہ علٰی حبیبھ الکریم وعلٰی آلھ وصحبھ وبارک وسلم۔۔۔
×
×
  • Create New...