Jump to content

لیڈر بورڈ

مشہور مواد

Showing content with the highest reputation on 06/06/2019 in all areas

  1. قرآن پاک کی وہ آیات جوذکروثناء اوردعاء پرمشتمل ہوں ان کوبنیت ذکرودعاحالت ناپاکی میں پڑھناجائزہے اسی طرح اسماء الٰہی، وظائف، 6کلمے پڑھنا اور مسنون ماثور دعائیں پڑھنا جائزہے لیکن بہتر یہ ہے کہ با وضو یا کلی کر کے پڑھے جائیں۔ امام اہل سنت امام احمد رضا خا ن رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: " قرآن عظیم کی وہ آیات جو ذکر وثناء ومناجات ودعا ہوں اگرچہ پوری آیت ہو جیسے" آیۃ الکرسی" متعدد آیات کاملہ جیسے سورۃحشرکی آخیر کی تین آیتیں " هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ" سے آخرسورت تک بلکہ پوری سورت جیسے الحمدشریف بہ نیت ذکر ودعا نہ بنیت تلاوت پڑھنا جنبی وحائضہ ونفاس والی سب کو جائز ہے اسی لئے کھانے یا سبق کی ابتداء میں " بسم اللہ" کہہ سکتے ہیں اگرچہ یہ آیت مستقلہ ہے اس سے مقصود تبرک واستفتاح ہوتا ہے نہ کہ تلاوت"۔ [فتاوی رضویۃ ،جلد:1، صفحہ:795, رضا فاوندیشن لاہور]۔ صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: " قرآن پاک کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف درودشریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے بھی پڑھ لیا تب بھی حرج نہیں ایسی عورت کو اذان کا جواب دینا جائز ہے"۔[بہار شریعت ،جلد :1، حصہ دوم، صفحہ:379، مکتبہ المدينہ کراچی ]
    1 point
×
×
  • Create New...