Jump to content

لیڈر بورڈ

مشہور مواد

Showing content with the highest reputation on 29/03/2021 in all areas

  1. بقول ابن تیمیہ میلاد شریف کی تعظیم اور اسے شعار بنا لینے پر اجر عظیم ہے تقی الدین احمد بن عبد الحلیم بن عبد السلام بن تیمیہ (1263۔ 1328ء) اپنی کتاب اقتضاء الصراط المستقیم لمخالفۃ اصحاب الجحیم میں لکھتا ہے :وکذلک ما يحدثه بعض الناس، إما مضاهاة للنصاري في ميلاد عيسي عليه السلام، وإما محبة للنبي صلي الله عليه وآله وسلم وتعظيمًا. واﷲ قد يثيبهم علي هذه المحبة والاجتهاد، لا علي البدع، من اتخاذ مولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم عيدًا. ’’اور اِسی طرح اُن اُمور پر (ثواب دیا جاتا ہے) جو بعض لوگ ایجاد کرلیتے ہیں، میلادِ عیسیٰ علیہ السلام میں نصاریٰ سے مشابہت کے لیے یا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور تعظیم کے لیے۔ اور ﷲ تعالیٰ اُنہیں اِس محبت اور اِجتہاد پر ثواب عطا فرماتا ہے نہ کہ بدعت پر، اُن لوگوں کو جنہوں نے یومِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہ طور عید اپنایا۔‘‘ ابن تيميه، اقتضاء الصراط المستقيم لمخالفة أصحاب الجحيم : 404 اِسی کتاب میں دوسری جگہ لکھتا ہے : فتعظيم المولد واتخاذه موسماً، قد يفعله بعض الناس، ويکون له فيه أجر عظيم؛ لحسن قصده، وتعظيمه لرسول ﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، کما قدمته لک أنه يحسن من بعض الناس ما يستقبح من المؤمن المسدد. ’’میلاد شریف کی تعظیم اور اسے شعار بنا لینا بعض لوگوں کا عمل ہے اور اِس میں اُس کے لیے اَجر عظیم بھی ہے کیوں کہ اُس کی نیت نیک ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم بھی ہے، جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے کہ بعض لوگوں کے نزدیک ایک اَمر اچھا ہوتا ہے اور بعض مومن اسے قبیح کہتے ہیں۔‘‘ ابن تيميه، اقتضاء الصراط المستقيم لمخالفة أصحاب الجحيم : 406
    1 point
  2. میری اِس پوسٹ نمبر 4 کا اب تک جواب نہیں آیا کہ حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی علیہ رحمہ پر میلاد انبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور اِسی کے وسیلے سے دعا منگنے پر کونسا فتویٰ لگے گا اِس نجدی وھاب وھابی کی طرف سے۔۔۔ (اِس کے وسیلے سے دُعا مانگنے کا مطلب ہے کہ اُن کی نظر میں یہ بہت ہی مقبول عمل ہے)۔ پوسٹ نمبر 4 ایک بار پھر پوسٹ کررہا ہوں کہ کہ وھابی نجدی اِسے جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے سیّدنا پیرانِ پیر حضرت غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیسے مناتے تھے، پہلے یہ تو دیکھ لو کہ تمھارے مُستند و محترم بزرگ کس طرح مناتے تھے ( یہ ہمارے بھی بُزرگ ہیں مگر کیونکہ اہل وہابیہ بھی اِن کو بہت مُستند مانتے ہیں اِس لیئے ایسا لکھا)۔ اگر ذرّہ برابر بھی غیرت و شرم ہے تو پہلے اِن پر فتویٰ دو۔
    1 point
  3. علمائے کرام نے لکھا ہے کہ:۔ لا زال اهل الإسلام من سائر الأقطار والمدن الكبار يعملون المولد ويتصدقون في لياليه بانواع الصدقات ويعتنون بقراءة مولده الكريم اہل اسلام (بشمول غوث پاک)پھر ہمیشہ سے میلاد مناتے چلے آتے ہیں۔ ان راتوں کوطرح طرح کے صدقات کرتے اورمیلادپاک پڑھواتے ہیں۔ کیاحضرت سیدنا عبدالقادرجیلانی ان اہل اسلام سے خارج ہیں؟ آپ نے میلاد پاک پرایک کتاب لکھی جس کامخطوطہ بھی ملتاہے۔
    1 point
×
×
  • Create New...