Jump to content

Sybarite

مدیر
  • کل پوسٹس

    628
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    46

سب کچھ Sybarite نے پوسٹ کیا

  1. بڑی مشکل سے خزانۃ الروایات کا بہت ہی قدیم نسخہ مل سکا ہے۔ اگر صفحہ نمبر یا اصل متن بتا دیں تو شاید آسانی ہو۔ مجھے عربی پر عبور نہیں ورنہ پورے 300 صفحات پڑھنے کی کوشش کرلیتا۔ اگر کتاب ڈائنلوڈ کرنی ہو تو لنک یہ ہے۔ http://www.alukah.net/manu/files/manuscript_5174/makhtotat.pdf
  2. آپ کا مطلوبہ اسکین حاضر ہے لیکن معراج شریف پر دیدارِ الٰہی کے دلائل پر یہ دو لنکز ضرور دیکھیئے گا۔ معراج کی حقیقت اور دیدار الٰہی دیدار الہی اور نبی پاک صلی الله علیہ وسلم حدیث نمبر: 4855 --- ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، ان سے وکیع نے، ان سے اسمٰعیل بن ابی خالد نے، ان سے عامر نے اور ان سے مسروق نے بیان کیا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے ایمان والوں کی ماں! کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں اپنے رب کو دیکھا تھا؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا تم نے ایسی بات کہی کہ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کیا تم ان تین باتوں سے بھی ناواقف ہو؟ جو شخص بھی تم میں سے یہ تین باتیں بیان کرے وہ جھوٹا ہے جو شخص یہ کہتا ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے شب معراج میں اپنے رب کو دیکھا تھا وہ جھوٹا ہے۔ پھر انہوں نے آیت «لا تدركه الأبصار وهو يدرك الأبصار وهو اللطيف الخبير‏» سے لے کر «من وراء حجاب‏» تک کی تلاوت کی اور کہا کہ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ اللہ سے بات کرے سوا اس کے کہ وحی کے ذریعہ ہو یا پھر پردے کے پیچھے سے ہو اور جو شخص تم سے کہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے کل کی بات جانتے تھے وہ بھی جھوٹا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے آیت «وما تدري نفس ماذا تكسب غدا‏» یعنی ”اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کل کیا کرے گا۔“ کی تلاوت فرمائی۔ اور جو شخص تم میں سے کہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ دین میں کوئی بات چھپائی تھی وہ بھی جھوٹا ہے۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی «يا أيها الرسول بلغ ما أنزل إليك من ربك‏» یعنی اے رسول! پہنچا دیجئیے وہ سب کچھ جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے۔ ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں دو مرتبہ دیکھا تھا۔
  3. عام اطلاعات کے مطابق تو یہ موصوف جامعہ عبیدیہ رحمانیہ، قدیرآباد ملتان کے مہتمم ہیں۔ اب جامعہ عبیدیہ فیصل آباد تو دیوبندیوں کا ہے۔ ملتان کا علم نہیں۔ ویسے یہ میرے خیال میں تو صرف ہوس پرست ٹھرکی بڈھا ہے۔ اس سے زیادہ اسے کچھ بھی سمجھنے کی ضرورت نہیں۔ اب چاہے یہ خود کو دیوبندی کہے یا بریلوی۔
  4. امام جعفررضی اللہ عنہ نے فرمایا؛ عورتیں زمین و جایداد میں سے کسی کی وارث نہیں۔ امام جعفر رضی اللہ عنہ سے جب عورت کی وراثت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا؛ عورت زمین اور مستقل خاصہ میں سے کسی کی وارث نہی۔ امام باقر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ابوبکر عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے آپ اھل بیت کے حقوق کے بارے میں ذرا بھی ظلم کیا کثیر نوار کہتے ہیں کہ میں نے امام باقر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ میرے جان آپ پر قربان ہو۔کیا ابوبکر عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے آپ اھل بیت کے حقوق کے بارے میں ذرا بھی ظلم کیا تھا یا آپ کے حق دبائے رکھے۔تو امام باقر رضی اللہ عنہ نے فرمایا نہیں۔اس اللہ کی قسم جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا۔تا کہ تمام جہانوں کے لیے وہ زندہ نذیر بن جائے۔ہمارے حقوق میں سے ایک رتی برابر بھی ان دونوں ابوبکر عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے ہم پر ظلم نہی کیا۔میں نے امام باقر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ پر قربان جائوں ۔کیا میں ان دونوں ابوبکر عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے محبت رکھوں توامام باقر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہاں۔تو برباد ہوجائے ۔تو ان دونوں ابوبکر عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے دونوں جہانوں میں دوست رکھ۔اور اگر اس وجہ سے تجھے کوئی نقصان ہو تو وہ میر ے ذمہ ہے ۔پھر امام باقر رضی اللہ عنہ نے فرمایا مغیرہ اور بنان سے خدا نپٹے ان دونوں نے ہم اھل بیت پر جھوٹ گھڑا۔
  5. امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ علماء وارث انبیاء ہیں اور یہ اس لئے کہ انبیاء کسی کو وارث نہیں بناتے درہم یا دینار کا، وہ صرف اپنی احادیث وراثت میں چھوڑتے ہیں۔ پس جس نے ان (احادیث) سے کچھ لے لیا، اس نے کافی حصہ پا لیا۔ تم دیکھو کہ تم اس علم کو کس سے لیتے ہو۔ ہم اہل بیت کےخلف میں ہمیشہ ایسے لوگ ہوں گے جو عادل ہوں گے اور رد کریں گے غالیوں کی تحریف اور اہل باطل کے تغیرات اورجاہلوں کی تاویلوں کو۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ علماء وارثِ انبیاء ہیں اور انبیاء نہیں چھوڑتے اپنی امت کے لئے درہم و دینار ، بلکہ وہ وراثت میں چھوڑتے ہیں علم دین کو۔ پس جس نے اس کو حاصل کیا، اس نے بڑا حصہ پا لیا۔ امام باقر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ولله ہم زمین و آسمان میں لله کےخزانہ دار ہیں مگر سونا چاندی کے خزانہ دار نہیں بلکہ علم کے خزانہ دار ہیں۔
  6. عقیلی وابن حبان حضرت انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔ بدمذہبوں کے پاس نہ بیٹھو،ان کے ساتھ پانی نہ پیو،نہ کھانا کھاؤ،ان سے شادی بیاہ نہ کرو۔
  7. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: آخری زمانہ میں ایسے ایسے دجال اور کذاب ہوں گے جو تمہیں ایسی ایسی باتیں سنائیں گے جو نہ تم نے کبھی سنی ہوں گی نہ تمہارے باپ دادا نے۔ پس ان سے بچو، ایسا نہ ہو کہ تمہیں گمراہ کردیں یا فتنہ میں ڈال دیں۔
  8. حضرت عبداللہ بن عمرؓ رسول اللهؐ سے مروی ہیں کہ : " نہیں جمع (متفق) کرے گا اس (میری) امت کو کسی گمراہی پر کبھی"، (پھر) فرمایا : "الله کا ہاتھ (سایہ مدد) جماعت پر ہے، تو تم اتباع (پیروی) کرو سوادِ اعظم (سب سے عظیم جماعت) کی، بس جو اس سے علیحدہ ہوا وہ علیحدہ کیا جاۓ گا آگ (جہنم) میں (داخل کرنے کو)۔
  9. میں تمہیں پانچ چیزوں کا حکم دیتا ہوں: جماعت کو لازم پکڑنے کا، سننے اور اطاعت کرنے کا ، ہجرت کا، اللہ کی راہ میں جہاد کا، اور جو جماعت سے ایک بالش بھی باہر ہوا تو اس نے اسلام کا پٹہ اپنے گلے سے اتار پھینکا۔
  10. اور خبر دی نبی ﷺ نے : (عنقریب میری امت تہتر (٧٣) فرقوں میں بٹ جاۓ گی، اس میں نجات یافتہ فرقہ صرف ایک ہوگا اور باقی ہلاک ہونگے) پوچھا گیا : اور نجات یافتہ کونسا ہوگا؟ فرمایا : (اہل السنّت والجماعت)، پوچھا گیا : اور سنّت اور جماعت سے کیا مراد ہے؟ فرمایا : (جس طریقہ پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں) اور فرمایا آپؐ نے : (میری امت میں سے ایک گروہ حق پر قائم رہے گا حتی کہ قیامت قائم ہو جاۓ گی) اور فرمایا آپ صلی الله علیہ وسلم نے : (نہیں جمع ہوگی میری امت گمراہی پر).۔
  11. آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے یہود اکہتر یا بہتر فرقوں میں منقسم ہوئے اور نصاریٰ بھی اتنے ہی فرقوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر فرقوں میں منقسم ہوجائے گی۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت پر وہ وقت ضرورآئے گا جیسا کہ بنی اسرائیل پر آیا تھا جس طرح کہ ایک جوتا دوسرے جوتے کے برابر ہوتا ہے حتی کہ ان میں سے کسی آدمی نےاگر اپنی ماں سے اعلانیہ زنا کیا تھا تو میری امت میںسے بھی ایسا شخص ضرور ہوگا جو یہ گناہ کرے گا بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت کے تہتر فرقے بنیں گے ان میں سوائے ایک فرقہ کے باقی سب آگ میں جائیں گے۔کسی نے کہا کہ اللہ کے رسول جنت میں جانے والا فرقہ کون سا ہے؟آپ نے فرمایا: جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔
  12. یہ لنک دیکھ لیں سیدنا حضرت آدم علیہ السلام اور سیدتنا حوا رضی اللہ عنھا کا نکاح، مہر، گواہان
  13. مہر شوہر ادا کرتا ہے۔ حضرتِ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کا حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے امت کی بخشش بطور مہر طلب کرنا بعید از عقل ہے۔ حضرتِ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے مہر کے متعلق مختلف روایات ہیں۔ ذکر السيد جمال الدين المحدث في روضة الأحباب أن صداق فاطمة رضي اﷲ عنه کان أربعمائة مثقال فضة وکذا ذکره صاحب الموهب ولفظه (أن النبي قال لعلي ان اﷲ عزّ وجلّ أمرني أن أزواجک فاطمة علی أربعمائة مثقال فضة سید جمال الدین محدث نے اپنی کتاب روضۃ الاحباب میں لکھا ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کا حق مہر چار سو (400) مثقال چاندی تھا۔ مواہب اللدنیہ کے مصنف (علامہ قُسطلانی) نے بھی یہی کہا ہے۔ ان کی عبارت یہ ہے [نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے فرمایا: اﷲ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تجھ سے فاطمہ کا نکاح چار سو مثقال چاندی کے عوض کروں۔ علي بن سلطان محمد القاري، مرقات المفاتيح، 6: 330 ابي القاسم علي بن الحسن ابن هبة اﷲ الشافعي، تاريخ مدينة دمشق، 52: 445، دار الفکر بيروت علي بن برهان الدين الحلبي، السيرة الحلبية، 2: 472، دار المعرفة بيروت حمد بن علی بن مثنی ابو یعلی موصلی تمیمی اپنی مسند میں ایک روایت نقل کرتے ہیں: عَنْ عَلِيِّ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَتْ فَاطِمَةَ قُلْتُ يَا رَسُوْلَ اﷲِ مَا أَبيعُ فَرْسِي أَوْ دِرْعِي؟ قَالَ بعْ دِرْعَکَ فَبِعْتُهَا بِثِنْتَيْ عَشْرَةَ أَوْقِيَةً فَکَانَ ذَاکَ مَهْرَ فَاطِمَةَ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے روایت ہے کہ جب میں نے سیدہ فاطمہ رضي اﷲ عنہا سے شادی کی تو میں نے عرض کی یارسول اﷲ (صلی اﷲ علیک وسلم) کیا فروخت کروں؟ اپنا گھوڑا یا ذرّہ؟ فرمایا اپنی ذرّہ فروخت کر دے، میں نے وہ بارہ (12) اوقیہ چاندی کے عوض بیچ دی، یہ تھا فاطمہ علیہا السلام کا حق مہر۔ ابو يعلی، المسند، 1: 362، رقم: 470، دار المامون للتراث، دمشق
  14. یہ موصوف غالباً ابھی تازہ تازہ ہی کسی وہابی گندے انڈے سے نکلے ہیں اس لئے شاید اپنا چورن بیچنے یہاں بھی چلے آئے۔ اب اس ٹاپک کا نام ہونا چاہئیے اور یہ چورن بک نہ سکا
  15. معترض سے کہیں کہ "میرے بعد" کی قید جب حضورِ پرنورﷺ نے نہیں لگائی تو پھر ان کی کیا اوقات کہ یہ قید لگائیں؟
  16. Now would you please present your credentials that you are affiliated with FIA or any such authority. Otherwise you can be considered as an imposter which is a crime itself. Let me quote something from the recent Cybercrime Bill; Read the underlined! So now you have to provide your credentials that you are an AUTHORIZED OFFICER to issue such a warning. And even if you are "Cyber Scout" it does not authorize you to issue any such warnings. So its time to come clean by answering the following or we will report your IP to NR3C for being an imposter. Are you legally authorized to issue warnings on public forums on behalf of Government of Pakistan? Are you legally authorized to threat anyone for being prosecuted by KSA? (Kingdom of Saudi Arabia) Are you legally authorized to specifically threat anyone for presenting Shariah Verdict against anyone? And before you go on any further, your presence here is a PRIVILEGE not a RIGHT! CONSIDER IT A WARNING!
  17. ٹاپک کا نام بدل دیا گیا ہے کیونکہ اس فورم پر وارننگ صرف انتظامیہ دے سکتی ہے۔ کسی بھی ممبر کو اگر کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ انتظامیہ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ حق اگر کسی کو برداشت نہ ہو تو وہ یہ فورم چھوڑ کر جاسکتا ہے یا علمی اور تحقیقی طور پر دلائل کے ساتھ اپنا موقف پیش کرسکتا ہے۔ دوبارہ اس دھمکی آمیز لہجے سے پرہیز کیجیئے گا۔ اگلی بار اپنا چورن بیچنے سے پہلے اپنا تعارف کروائیے تاکہ اس معاملے پر آپ کی حیثیت کا تعین کرکے آپ سے بات کی جائے۔
  18. کون سی حدیث کا اردو ترجمہ چاہ رہے ہیں؟ بدعتِ حسنہ والی یا پھر ظاہری بشر والے مسئلہ کی؟
  19. یہ ٹاپک دیکھ لیں شاید تشفی ہو جائے آپ کی۔ ویسے وہ جہنم کے گھڑے والا ٹاپک آپ کا منتظر ہے۔ ﺑﯿﺲ 20 ﺭﮐﻌﺎﺕ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺿﺎﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺑﺎﺕ
  20. دیوبندیوں کے قطب القطاب رشید گنگوہی کا قول ہے یہ۔ جس نے اعتراض کیا ہے اس کے منہ پر دے مارئیے انشاءاللہ قیامت تک خاموش رہے گا۔
×
×
  • Create New...