Jump to content

خاکسار

مدیر
  • کل پوسٹس

    338
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    34

سب کچھ خاکسار نے پوسٹ کیا

  1. وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ، درج ذیل میں آپ کو کتاب کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کتاب میں موجود بہت سارے موضوعات کو آپ درج ذیل پتہ پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ جزاک اللہ https://www.islamimehfil.com/forum/61-shakhsyaat-e-islam/
  2. ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئیراولپنڈی: سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مقامی پولیس کے سینئر عہدیدار سجاد گوندل نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی۔ اڈیالہ جیل میں پھانسی سے قبل ممتاز قادری کی اس کے اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کروائی گئی جبکہ پھانسی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ میت گھر پہنچنے پر لوگوں کی بڑی تعداد ممتاز کے گھر جمع ہوگئی، جبکہ اس کی پھانسی کا مساجد سے بھی اعلان کیا گیا۔ ممتاز قادری کے بھائی ملک عابد کا ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اپنے بھائی کی پھانسی پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ http://www.dawnnews.tv/news/1034095/ http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/02/160228_mumtaz_qadri_hanged_tk
  3. خاکسار

    شرک اور توحید

    Shirk our Touheed0.pdf مکمل موضوع منسلک PDF فائل کو ڈائونلڈ کر کے پڑھیں۔ شکریہ۔
  4. عرس علی بن عثمان داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ - 972 واں سالانہ عرس دسمبر 2015
  5. حاظر و ناظر کے ثبوت میں اس میں پانچ فصلیں ہیں پہلی فصل آیت قرآنیہ سے ثبوت Hazir o Nazir
  6. اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے کے جرم میں ممتاز قادری کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ممتاز قادری کے وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ممتاز قادری پر دہشت گردی کی دفعات بھی بحال کردیں جنہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ختم کردیا تھا۔ مزید پڑھیے: ممتاز قادری کے وکلاء کو جنت کی امید اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممتاز قادری کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کو برقرار جب کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت دی جانے والی موت کی سزا کو کالعدم قرار دیا تھا۔ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت دو بار سزائے موت سنا چکی ہے۔ وفاق کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزائے موت کالعدم قرار دیے جانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جب کہ ممتاز قادری نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ممتاز قادری کے 90 وکیل ممتاز قادری کے وکیل اور ریٹائر جسٹس نذیر اختر نے منگل کو بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے اس مقدمے کو قتل کے دوسرے مقدموں سے مختلف قرار دیا اور کہا کوئی بھی شخص، خواہ اس کی نیت کچھ بھی ہو، محض توہین آمیز الفاظ ادا کر دینے سے ہی مجرم ٹھہر جاتا ہے۔ اس پر جسٹس کھوسہ سے استفسار کیا کہ آیا کوئی فرد یہ فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے کس نے توہین مذہب کیا؟ بینچ کا کہنا تھا ’کیا ممتاز قادری کے پاس سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے سے پہلے کوئی ثبوت موجود تھا؟‘ بینچ نے ممتاز قادری کے وکیل سے کہا کہ وہ کل تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ممتاز قادری کیس کا اہم ریکارڈ پراسرار طور پر 'غائب' اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ توہین کے قانون پر تنقید کرنا توہین رسالت کے ذمرے میں نہیں آتا اس لیے دیکھنا یہ ہے کہ مقتول سلمان تاثیر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے بھی تھے یا نہیں۔ ایلیٹ فورس کے سابق کمانڈو ممتاز قادری نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد کوہسار مارکیٹ میں چار جنوری 2011ء کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
  7. سلمان تاثیر قتل کیس ؛ ممتاز قادری کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کا حکم http://www.express.pk/story/396778/
  8. ،السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ہمارے ہاں ایک بہت ہی عام فہم بات یہ ہے کہ جو بھی ہو ہم شادی اپنی برادری سے باہر نہیں کریں گے۔ اسی ضد کی وجہ سے بہت سی بیٹیاں بھی آج تک بوڑھی ہو چکی کہ رشتہ اپنی برادری میں مل نہیں رہا ہے اور غیر برادری میں ہم نے کرنا نہیں ہے۔ ہمارے دین کے اعتبار سے اس بارے میں کیا حکم ہے کہ نکاح اپنی ہی برادری میں کیا جاۓ یا غیر برادری میں بھی کیا جا سکتا ہے؟ دین کے اعتبار سے تو فضیلت کا اعتبار برادری نہیں ہے، پھر ہمارے معاشرے میں یہ برادری کا نظام کیوں ہے؟
  9. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میں نے ایک جگہ پر پڑھا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زوجہ رضی اللہ عنہما نے اپنا خرچ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اور جواب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اتنے ہی خرچ میں رہنا ہو گا اور اگر نہیں تو میں تمہیں چھوڑ دیتا ہوں۔ (یہ مفہوم ہے، مکمل الفاظ نہیں ہیں۔)۔ کیا مجھے کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کہاں پر کہا گیا ہے؟ قرآن مجید میں یا احادیث مبارکہ میں؟ اگر مکمل حوالہ مل جائے تو بہت ہی بہتر۔ جزاک اللہ
  10. h1 { text-align: center;color:red; } h2 { text-align: left;color:brown; } h3 { text-align: right; } *ختم نبوت مرزا قادیانی کے مطابق کیا ہے؟*اس پوسٹ میں آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں کہ مرزا قادیانی کا کیا کہنا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد نبوت کا دعوہ کرنے والے کے بارے میں۔ اور پھر آخر میں آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے خود نبوت کا دعوہ کیا۔ ان سب باتوں کی موجودگی میں کوئی بھی ذی شعور انسان سمجھ سکتا ہے کہ مرزا قادیانی اپنے ہی قلم کے مطابق کیا تھا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ٭ختم المرسلین صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مدعی نبوت و رسالت کاذب اور کافر ہے٭"میں نہ نبوت کا مدعی ہوں اور نہ معجزات اور ملائک اور لیلۃ القدر وغیرہ سے منکر، بلکہ میں ان تمام امور کا قائل ہوں جو اسلامی عقائد میں داخل ہیں اور جیسا کہ اہلسنت جماعت کا عقیدہ ہے، ان سب باتوں کو مانتا ہوں جو قرآن اور حدیث کی رو سے مسلم الثبوت ہیں اور سیدنا و مولانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔ میرا یقین ہےکہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر ختم ہو گئی....اس میری تحریر پر ہر ایک شخص گواہ رہے۔" [مجموعہ اشتہارات ج1، ص214-15، طبع جدید، از مرزا قادیانی] ٭نبوت کا دعوی کرنے والے پر لعنت٭"ان پر واضح رہے کہ ہم بھی نبوت کے مدعی پر لعنت بھیجتے ہیں اور لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے قائل ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔" [مجموعہ اشتہارات ج2، ص2 طبع جدید، از مرزا قادیانی] ٭نبوت کا دعوی کرنے والا کافر٭ترجمہ: مجھے کہاں حق پہنچتا ہے کہ میں نبوت کا دعوی کروں اور اسلام سے خارج ہو جاؤں اور کافروں سے جاملوں اور یہ کیونکر ممکن ہے کہ میں مسلمان ہو کر نبوت کا دعوی کروں۔ [حمامتہ البشری ص131 مندرجہ روحانی خزائن ج7 ص 297 از مرزا قادیانی] ٭نبوت کا دعوہ کرنے والا اسلام سے خارج٭"خدا تعالی جانتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور ان سب عقائد پر ایمان رکھتا ہوں جو اہلسنت و الجماعت مانتے ہیں اور کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا قائل ہوں اور قبلہ کی طرف نماز پڑھتا ہوں۔ اور میں نبوت کا مدعی نہیں بلکہ ایسے مدعی کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں" [آسمانی فیصلہ ص3، مندرجہ روحانی خزائن ج4 ص 313 از مرزا قادیانی] ">
  11. اللہ کے شیروں کو لذتوں اور خواہشوں سے کیا غرض؟ یہ لذتیں تو ضعیف اور کمزور لوگوں کے لیے ہیں۔

  12. Urs Hazrat Lal Shahbaz Qalandar Rahmatullah Alahay. حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کا 762 واں سالانہ عرس مبارک 17 جون 2014 سے شروع ہو گا۔ ان شاء اللہ
  13. عرس بزرگان دین۔ Urs
  14. جس کسی نے اپنے نفس پر اچھی نیت کا دروازہ کھولا، اللہ اس پر توفیق کے ستر دروازے کھول دیتا ہے۔ اسی طرح جس نے اپنے نفس پر بری نیت کا دروازہ کھولا، اللہ اس پر ذلت کے ستر دروازے اس طرف سے کھول دیتا ہے جدھر کی اسے خبر بھی نہیں ہوتی۔

  15. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مدنی پھول میں بھی ضعیف احادیث دی جاتی ہیں، اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ ضعیف احادیث کے بارے میں کیا حکم ہے اور وہابی اور دیوبندی علماء اس برے میں کیا کہتے ہیں یہ آپ درج ذیل میں لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔ https://plus.google.com/u/0/106187664356712901420/posts/Jj6fpbJN2Z2
  16. وڈیو کی صورت میں تو میرے پاس مواد موجود نہيں ہے۔ مگر تحریری صورت میں میرے پاس الحمدللہ بہت مواد موجود ہے، اس مواد کو میں ان شاء اللہ آج سے ہی اسلامی محفل پر پوسٹ کرنا شروع کرتا ہوں۔ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو اس موضوع سے متعلق تو ضرور بتائيں، خاکسار آپ کی مدد کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ان شاء اللہ
×
×
  • Create New...