Jump to content

kkjktk337

اراکین
  • کل پوسٹس

    2
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

About kkjktk337

kkjktk337's Achievements

Newbie

Newbie (1/14)

  • First Post
  • Week One Done
  • One Month Later
  • One Year In

Recent Badges

0

کمیونٹی میں شہرت

  1. جزاک اللہ میرے اسلامی بھائی۔ میرا بھی یہی مطلب ہے جو آپ نے بیان فرمایا کہ جائز تنقید ہمارا حق ہے اور کسی کی گمراہی کو حق کے ساتھ رد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ جو شخص غلام احمد قادیانی کا ہم نوا ہو اسکے کفر میں کون مسلمان شک کرسکتا ہے۔ میں تو صرف یہ کہہ رہا تھاکہ تردید میں سنجیدہ لہجہ استعمال کیا جائے۔ میری اصلاح کرنے پر آپ کا بہت ممنون ہوں۔ میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں لیکچرر ہوں۔ میں نے طلبہ کو عقیدہ رسالت سے متعلق عقیدہ ختم نبوت پر لیکچر دینا تھا ۔اس لیکچر کی تیاری نے مجھے اس ویب سائٹ پر پہنچایا۔ ویسے آج ہمارا جدید طبقہ جو کہ مغرب سے بہت زیادہ متاثر ہے جو ہماری سخت گیر انداز کی وجہ سے ہماری ایک حق بات کو قبول نہیں کرتا اور میڈیا پر مسلمانوں کی تفرقہ بندی کو اچھالا جاتا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف یہ ہوتا ہے کہ اس بات بات کو باور کرایا جائے کہ یہ ملک کے اندر سارا فساد مذہب کی وجہ سے پھیلا ہے لہذا اگر ترقی اور امن چاہتے ہو تو ملکی سیاست کو مذہب سے علیحدہ کرلو یہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ میں نے خود اپنی کانوں سے سنی ہیں۔ ان باتوں کو پیش نظر رکھ کر میں نے پوسٹ کیا تھا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم گمراہ فرقوں کی تردید ہی چھوڑ دیں ۔ قادیانیت کے خلاف آواز اٹھانا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اسی ذمہ داری کو ذہن میں رکھ کر میں یہ لیکچر تیار کر رہا تھا حالانکہ ہمارے یونیورسٹی کے نصاب میں یہ شامل نہیں۔ میں پاس اس بارے ۔بہت کتابیں ہیں لیکن میں ایک انتہائی عام فہمانداز میں طلبہ کی ذہنی سطح کو ذہن میں رکھ کر اس لیکچر کو ترتیب دینا چاہ رہا تھا۔ والسلام علی من اتبع الہدی و خیر الھدی ھدی محمد ختم النبیین و المرسلین۔ صلی اللہ علیہ و علی آلہ و سلم
  2. الحمد للہ وحدہ و السلام علی من لا نبی بعدہ۔ اللہ تعال کا ارشاد ہے : وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (مائدہ : ۸)۔ترجمہ: اور کچھ لوگوں کی کی دشمنی اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ ہی کرو۔ انصاف کرو کہ یہی پرہیزگاری ہے۔ ایک اور جگہ اللہ عز و جل کا ارشاد ہے: وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الانعام: ۱۰۸)۔ ترجمہ: اور جن لوگوں کو یہ مشرک پکارتے ہیں ان کو خبرا نہ کہنا کہ یہ بھی بے ادبی سے اللہ کو بے سمجھے برا نہ کہہ بیٹھیں۔خود ہمارے سیدنا و مرشدنا نبی کریم صلیّ اللہ علیہ و سلّم سے پوری زندگی میں کسی کے بارے میں ایسا لہجہکسی بد ترین کافر کے لئے بھی ثابت نہیں تو ہم اہلسنت عاشقانِ مصطفی صلوات اللہ علیہ و التسلیمات کیوں قاسم نانوتوی کے بارے میں ایسی ایسا لب و لہجہ استعمال کرتے ہیں جبکہ قران پاک ہم کو صراحتاً منع فرما رہا ہے۔ ویسے بھی حجت تو صرف انبیآء علیہم السلام کو خواب ہوتا ہے تو پھر کسی غیر نبی کے خواب کو موضوع بحث بنا کر اسکی اپنی من مانی تعبیر نکال کر پھر اس کے ذریعے کسی کی گمراہی اور کفر کو ثابت کرنا کہاں تک شریعت میں درست ہے۔ کیا اہلسنت و الجماعت میں سے کسی مستند اور سنجیدہ مفتی نے اس کا فتوی دیا ہے کہ خوابوں کے ذریعے کسی کی گمراہی کا فیصلہ کیا جائے۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ اہلسنت والجماعت میں کون شامل ہیں تو آ پ نے فرمایا کہ: من یفضل ۔ الشیخین و یری المسح علی الخفین یعنی جو شخص حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو فضیلت دے اور موزوں پر مسح کو جائز سمجھے وہ اہلسنت و الجماعت میں شامل ہے۔ (بحر الرائق شرح کنز الدقائق زیر بحث المسح علی الخف)۔ ہمارے اکبار اولیاء کرام رحمہم اللہ میں سے بھی کسی سے ایسا انداز ثابت نہیں ہوتا تو پھر کیوں ہم انٹرنیٹ پر ایسا لب و لہجہ استعمال کریں کہ ہمارے مخالفین ہماری پوری جماعت اور ہمارے بزرگون کو ہی ایسا سمجھنے لگے کہ شاید وہ ایسی ہی تعلیم دیتے ہوں۔ اس لئے کہ انٹر نیت تو ہر سنجیدہ اور غیر سنجیدہ انسان استعمال کرتا ہے۔ میری بات کچھ لمبی ہو گئی اسکے لئے معذرت خواہ ہوں اور اگر کسی اسلامی بھائی کو میری باتیں ناگوار گزری ہوں تو پیشگی معافی چاہتا ہوں۔
×
×
  • Create New...