Jump to content

salam shahani

اراکین
  • کل پوسٹس

    1
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

About salam shahani

salam shahani's Achievements

Newbie

Newbie (1/14)

  • First Post
  • Conversation Starter
  • Week One Done
  • One Month Later
  • One Year In

Recent Badges

0

کمیونٹی میں شہرت

  1. امام بخاری کے بعض مشائخ حصہ دوئم ىہ بات پىچھے ذکر کی جا چکی ہے کہ امام بخاری کے وہ اساتذہ جن سے آپ نے بخاری شریف میں براہ راست روایت لی ہے تقربیاً تین سو دس ہىں جن میں سے پونے دوسو کے قریب عراقی ہیں پھر عراقین میں تقربیاً پىنتالیس کوفی ہیں اوپچاسی بصری ہیں باقی دىگر شہروں کے ہیں ، اس موقع پر ىہ بات بھی قابل ذکر ہیں کہ حضرت امام بخاری ؒ کے اساتذہ میں بہت سے نامور اساتذہ ایسے بھی ہیں جو یا تو براہ راست امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کے شاگروں ہیں یا آپ کے شاگروں کے شاگرد ہیں چند اىک نام بطور برکت ملاحظہ فرماتے چلیں۔ (1) امام احمد بن حنبل ؒ تلمیذ قاضی ابو یوسف (2) سعید بن ربیع ابوزید الھروی ؒ تلمیذ قاضی ابو یوسف (3) ضحاک بن مخلد ابو عاصم النبیل تلمیذ امام ابو حنیفہؒ (4) عباس بن ولید تلمیذ قاضی ابویوسف (5) عبداللہ بن یزید العدوی البصری المکی عبدالرحمن المقری ؒ تلمیذ امام ابو حنیفہؒ (6) عبید اللہ بن موسی الکوفیؒ تلمیذ امام ابو حنیفہؒ (7) علی بن جعد الجوھری ؒ ؒ تلمیذ قاضی ابو یوسف (8) علی بن حجر المروزی ؒ تلمیذ قاضی ابو یوسف (9) علی بن المدینی ؒ تلمیذ قاضی ابو یوسف (10) فضل بن عمرو (دکین) ابو نعیم الکوفی ؒ تلمیذ امام ابوحنیفہ ؒ (11) محمد بن صباح الدولابی البغدادی تلمیذ قاضی ابو یوسفؒ (12) محمد بن عبد اللہ بن المثنی الانصاری البصری ؒ تلمیذ امام ابو حنیفہ ؒ (13) محمد بن عبداللہ بن جبلة العتکی البصری تلمیذ امام محمد ؒ (14) محمد بن مقاتل ابو الحسن المروزی تلمیذ امام محمد ؒ (15) مکی بن ابراہیم البلخی ؒ تلمیذ امام ابو حنیفہؒ (16) ہشام بن عبدا لملک باھلی ابو لولید الطیالیسی البصری تلمیذ قاضی ابو یوسف (17) ھیثم بن خارجہ الوحاطی ابو زکریا الشامی تلمیذ قاضی ابو یوسف (18) یحیی بن صالح الوحاطی ابو زکریا یا الشامی تلمیذ امام محمدؒ (19) یحیی بن معین ؒ تلمیذقاضی ابویوسف وامام محمدؒ (20) یحیی بن یحیی بن بکیر بن عبد الرحمن النیسابوری تلمیذ قاضی ابو یوسف ىہ امام ابوحنیفہؒ، ابو یوسف اور امام محمد ؒ کے وہ تلامذہ ہیں جن سے امام بخاری ؒ نے بخاری شریف میں براہ راست روایات لی ہیں ان کے علاوہ حضرت امام ابو حنیفہؒ کے بیسیوں شاگر د اىسے ہیں جن سے امام بخاری ؒ نے بالواسطہ روایات لی ہیں بخوف طوالت ان کا تذکرہ پس انداز کیاجاتا ہے۔ رواة بخاری امام بخاری سے بخاری شریف کو اگرچہ نو ہزار افراد نے سنا تھا لیکن اما موم موصوف کے جن تلامذہ سے صحیح بخاری کی روایت کا سلسلہ چلا وہ چار ہیں۔ (1) ابراہیم بن معقل بن حجاج النسفی ؒ (م294) (2) حماد بن شاکر النسفی ؒ (م311) (3)محمد بن یوسف الفربری(م320) (4)ابو طلحہ منصور بن محمد البزدوی (م329) ان چار میں سے پہلے دونوں بزرگ ابراہیم اور حماد مشہور حنفی عالم ہیں۔ ابراہیم بن معقل ان سب میں سے پہلے دونوں بزرگ ابراہیم اوحماد مشہور حنفی عالم ہیں۔ ابراہیم بن معقل ان سب میں اس حیثیت سے ممتاز ہیں کہ وہ حافظ الحدیث بھی تھے،علامہ ابن حجر ؒ نے فتح الباری کے شروع میں اپناسلسلہ سند ان چاروں حضرات تک بیان کیا ہے، ان چاروں حضرات میں ابراہیم اور حماد کو ىہ خاص شرف حاصل ہ کہ ان کو امام بخاری سے مجامع کی روایت کا سب سے پہلے موقع ملا ہے کىونکہ ابراہیم اور حماد کی وفات بالترتیب 292 اور 311 میں ہوئی ہے جبکہ فربری اورابوطلحہ کی وفات بالترتیب320 اور 329 میں ہوئی ہے اور حقیقت ہے کہ اگر ىہ دونوں حنفی بزرگ امام بخاری کی کتاب کو ان سے روایت نہ کرے تو جامع کی روایت کی ضمانت تن تنہا فربری پر رہ جاتی اوراس طرح روایتی نقطہ نظر سے صورت حال نازک ہو جاتی ، علامہ کوثری ؒمرحوم اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تحر یر فرماتے ہیں۔ ”ہذا البخار لو لا ابراہیم بن معقل النسفی وحماد بن شاکر الحنفیان لکا ينفرد الفربر ی عنہ فی جمیع الصحیح سماعاً (العلیق علی شروط الائمة الخمسہ للحازی ص81 طبع فی ابتداءابن ماجہ، طبع قدیمی کتب خانہ کراچی) ىہ حضرت امام بخاریؒ ہیں کہ اگر ابراہیم بن معقل حنفی اور حماد بن شاکر حنفی نہ ہوتے تو فربری ان سے ساری کی ساری جامع الصحیح کے سماع میں منفرد رہ جاتے۔
×
×
  • Create New...