Jump to content

nominomee

اراکین
  • کل پوسٹس

    11
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    1

سب کچھ nominomee نے پوسٹ کیا

  1. السلام علیکم.میں اپنی نوکری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔یہاں کی اکثر مساجد میں جمعہ کی نماز کے لیے اذان ظہر کا وقت داخل ہونے سے پہلے ہی ہو جاتی ہے اور خطبہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔جماعت اکثر ظہر کے وقت میں ہی ہوتی ہے۔ایسے میں کیا جمعہ صحیح طور پر ادا ہو جاتا ہے۔جزاک ﷲ
  2. Answer 3460 السلام علیکم!آج میں نے مغرب سے تقریباًپونا گھنٹہ قبل ایک خواب دیکھا ہے کہ میں ایک یہودی عالم سے مصافحہ کرتا ہوں۔اس نے سیاہ کوٹ پینٹ اور سیاہ ہیٹ پہن رکھا ہے۔میں اس سے پوچھتا ہوں“آپ کیسے ہیں۔آپکا حال کیسا ہے۔۔وغیرہ وغیرہ“وہ آگے سے ایسے دیکھتا ہے جیسے اسے میری بات سمجھ نہیں آئی۔میں اس سے یہ پوچھتا ہوں کہ کیا وہ انڈیا سے نہیں۔وہ اثبات میں جواب دیتا ہے اور یہ کہ ہندی یا اردو سمجھ نہیں آتی۔پھروہ یہ پوچھتا ہے کہ اردو کے الفاظ زیادہ کہاں سے آتے ہیں تو میں اسے کہتا ہوں کہ زیادہ تر الفاظ عربی اور فارسی سے آتے ہیں۔یہ گفتگو میں اس سے انگلش میں کرتا ہوں ۔اسکی تعبیر کیا ہو سکتی ہے۔ جزاک اللّٰلہ تعالیٰ
  3. السلام علیکم! گزارش ہے کہ یہ بات صحیح ہے کہ سیرت نگاروں میں آپ کے یومِو ولادت پر اختلاف ہے لیکن اہلِسنت علمائ کی اکثریت نے ۱۲ تاریخ کے قول کو اختیار کیا ہے اور اہلِسنت اسی پر عمل پیرا ہیں
  4. ریا لوں پر پلنے والی جماعتوں کی خدمت میں عرض ہے“ کیا یہ شریعت میں مداخلت اور بدعت نہیں؟ http://urdu.alarabiya.net/ur/editor-selection/2015/08/19/%D8%AC%D8%AF%DB%81-%D8%AD%D9%82-%D9%85%DB%81%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%DB%92-%D9%84%DA%AF%D8%A7%D9%85-%DA%AF%DA%BE%D9%88%DA%91%DB%92-%DA%A9%D9%88-%D9%86%DA%A9%DB%8C%D9%84-%DA%88%D8%A7%D9%84-%D8%AF%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C.html
  5. خلیل صاحب! السلام علیکم۔کیا آپ کتاب“جواہر خمسہ“ مکمل شیئرکر سکتے ہیں۔جزاک اللّٰلہ
  6. nominomee

    Electronic Quran

    السلام علیکم!آجکل قرآن پاک الیکٹرونک شکل میں کمپیوٹر اور موبایل میں موجود ہوتا ہے۔خصوصاً موبایل کبھی نیچے بھی رکھ دیا جاتا ہے یا بچے اسے استعمال کرتے ہوۓ گرا بھی دیتے ہیں۔کیا اس سے بے ادبی تو نہیں ہوتی؟
  7. عرض یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی ہو لوگ اسکے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دوسری عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جماعت میں بعد میں شامل ہوا اور اب اپنی نماز مکمل کر رہا ہے تو کیا اس صورت میں بھی جماعت ہو جاۓ گی اور آخری بات یہ کہ اگر کوئی سنن یا نوافل ادا کر رہا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا یا یہ کہ بعد میں آنے والے کو علم نہیں کہ وہ کیا ادا کر رہا ہے یعنی فرض یا سنت ۔۔ایسے میں کیا کیا جاۓ
  8. السلام علیکم۔میں جاب کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔درج ذیل امور میں رہنمائی کی درخواست ہے ۱۔یہاں کئی لوگ جن میں سے بیشتر کا تعلق عرب ممالک سے ہے عام دھاگے کی جرابوں پر مسح کرتے ہیں۔کیا ایسے وضو ہو جاۓ گا اور ایسے امام کے پیچھے نماز ہو جاۓ گی ۲۔یہاں کئی بعد میں آنے والے پہلے سےانفرادی نماز میں مشغول شخص کے کندھے کو تھپتھپا کر جماعت قائم کر لیتے ہیں۔کیا ایسے جماعت ہو گی یا نہیں۔؟ ۳۔اگر کوئی ایسی جماعت میں شامل ہو گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا تو کیا نماز ہو گئی یا اعادہ کرنا ہو گا
  9. السلام علیکم!گزارش ہے کہ جیسے بہت سارے حقائق بد مذہبوں کے بارے بیان کیے گۓ ہیں ویسے ہی ایسے لوگوں کو بھی بے نقاب کیا جاۓ جو بظاہر سنّی ہونے کےداعی ہیں۔ان میں سر فہرست طاہر القادری ہے علماء کرام نے مختلف مواقع اور موضوعات پر اسکی گرفت کی ہے۔بہتر ہو گا کہ تمام یا بیشتر حقائق کو ایک جگہ یکجا کر دیا جاۓ
  10. میں نے پہلے بھی یہ فتویٰ سوشل میڈیا پے دیکھا۔ایک اسلامی ویب سائٹ پر ایسی چیزوں کی تشہیر سے پہلے اسکے اصل ہونے کا اطمینان لازماً کیا جانا چاہیے
  11. السلام علیکم! کیا کوئی دوست نادِ علی کرّم اللّٰلہ وجھہ کے بارے درست معلومات بمع حوالہ فراہم کر سکتا ہے۔جزاک اللّٰلہ تعالیٰ
×
×
  • Create New...