ShakeelNoori

Members
  • Content count

    13
  • Joined

  • Last visited

Community Reputation

2 Neutral

About ShakeelNoori

  • Rank
    Member

Previous Fields

  • Madhab
  1. اس وقت میری کوئی آئی ڈی فیس بک پہ ایکٹو نہیں ہے ۔ اور نہ ہی طویل عرصہ تک ارادہ ہے
  2. شاہانی بھائی ۔ افضال صاحب دعوت اسلامی سے منسلک ہیں ۔ دل کے کھرے ہیں ۔ نوعمر ہیں ۔ جذباتی ہیں ۔ اسی لیے میں ان کی کڑوی باتوں کا برا نہیں منارہا کہ یہ اپنی طرف سے سچے موقف پہ ہیں ۔ ہم ان شاء اللہ ان کی غلط فہمی کو دور کریں گے ۔ فیک آئیڈی کے سلسلے میں آپ افضال بھائی پہ شک نہ کریں ۔ انہیں چکر بازی نہیں آتی ۔ یہ مومن ہیں ۔ خود ابھی تک دھوکہ کھا رہے ہیں
  3. کثیر علما کرام کے الفاظ کے ساتھ مبہم الفاظ میرے خیال میں ناکافی ہوں گے۔ کیونکہ بقول ان کے کثیر تعداد میں علما منہاجی ڈاکٹر کے ساتھ ہیں ۔ اس لیے واضح الفاظ ہی مناسب ہیں میرا تین سال سے زائد ریکارڈ گواہ ہے کہ میں نے اہل سنت کے آپسی اختلافات کو کبھی بھی ٹچ نہیں کیا۔ ہمیشہ نجدیوں اور منہاجیوں کو نشانہ بنایا ۔ صرف اور صرف مجھے بدنام کرنے کے لیے میرے نام کی آئی ڈی بناکر گھٹیا مواد شیئر کیا گیا ۔ اسی لیے میں نے فیس بک پہ تمام سرگرمیاں ختم کر دی ہیں جب میرے نام سے یہ پوسٹ کی گئی تو میں نے اس وقت بھی بار بار لکھا کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ٹیلی گرام پہ دعوت اسلامی کے مفتی علی اصغر صاحب اور تاج الشریعہ کے قریبی خادمین و مفتیان کرام محبت بھرے ماحول میں اکٹھے کام کرتے ہیں ۔ خود مجھے ان کی ہمراہی کی سعادت حاصل ہے ۔ جب میں جانتا ہوں کہ حضور تاج الشریعہ نے دعوت اسلامی پہ نہ بدمذہبی کا فتوی دیا نہ کفر کا ۔ تو میں خواہ مخواہ ایسا گھٹیا مواد کیوں شیئر کروں گا ؟
  4. جناب افضال صاحب آپ ڈاکٹر فیض صاحب کی پوسٹوں کو یہاں پسیٹ کر سکتے ہیں ۔ ان کے چیلنج کو یہاں بیان کر سکتے ہیں ۔ دیگر گفتگو کو ان تک پہنچا سکتے ہیں اور ان کی دیگر باتیں یہاں تک پہنچا سکتے ہیں تو کینیڈین ڈاکٹر سے متعلق ڈاکٹر فیض چشتی کا موقف اس فورم تک کیوں نہیں پہنچا سکتے؟ ویسے محسن اہل سنت عالم بے بدل حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر فیض احمد چشتی صاحب نے دعوت اسلامی کی شوری کے رکن کے چھوٹے بھائی فرحان خان کو بھی انفرینڈ کردیا ہے کینیڈین ڈاکٹر کی حمایت میں
  5. بہت اچھا کیا آپ نے سلام شاہانی بھائی ۔ اس جگہ بحث کا کیا فائدہ جہاں مکالمہ کی بجائے گالیاں ہوں ۔ جب دل کیا پوسٹ یا کمنٹ ڈلیٹ کردیا جائے۔ حوالہ مانگنے پر بھی گالیاں ہوں ۔ فیک آئی ڈیز کے ذریعے کنفیوژن پیدا کی جائے۔ کمنٹ ڈلیٹ کر کے کہا جائے کہ ثبوت دو کہاں کہا ۔ خود ہی متکلم اور خود ہی جج۔ ان سب جھنجھٹوں سے بچنے کیلیے آپ نے یہاں آنے کی دعوت دے کر بہت اچھا کیا
  6. افضال بھائی ۔ ذرا میری اس پوسٹ کا سکرین شاٹ پیش کیجیے ۔ میں نے کیا لکھا ؟ میں نے اپنی فیس بک آئیڈی کا لکھا ہے کہ اس آئیڈی سے اب کسی کے خلاف کام نہیں کروں گا ۔ نہ منہاجیوں کے خلاف اور نہ کسی اور کے خلاف ۔ کیوں ؟ کیونکہ فیک آئیڈی کی وجہ سے عوام متذبذب تھے کہ شکیل نوری کی کس بات پہ اعتبار کیا جائے اور کس پر نہ کیا جائے۔ یہاں اس فورم پہ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی خبیث فطرت شخص میرے نام سے گند پھیلائے ۔ مہربانی فرمائیں اور میری پوسٹ کو دھیان سے پڑھیں۔ ڈاکٹر فیض صاحب نے لکھا کہ میں چھپ چھپ کر منافقوں کی طرح ۔ ۔ ۔ ۔ الخ حالانکہ میں نے آپ کو واضح طور پر کہا تھا کہ آپ ہمارا موقف ان تک پہنچاتے رہیے اور ان کا موقف ہم تک پہنچاتے رہیے ۔ یہاں گالم گلوچ نہیں ہوگی ۔ جب آپ کو یہ کہہ دیا کہ ان کا موقف پیش کرتے رہیے تو منافقت کا اور چھپ چھپ کر کا بہتان کیوں ؟ ڈاکٹر فیض صاحب نے اپنے گروپس اور پیجز پہ خوش آمدید کہا ہے ۔ بڑی اچھی بات ہے . لیکن ان گروپس اور پیجز پر تو میں پہلے بھی تھا ۔ جس بات پہ اختلاف ہوا تھا کیا وہ وجہ نزاع ختم ہو گئی ؟ کیا ڈاکٹر فیض صاحب نے منہاجی ڈاکٹر سے متعلق اپنے موقف کا اظہار کر دیا ؟ جب فکری اختلاف موجود تو ان کے خوش آمدید کہنے کی کیا اہمیت ؟ یہ ہیں میرے الفاظ میں انہیں خوشخبری سناتا ہوں کہ اب میری آئیڈی سے منہاجیت یاکسی کے بھی خلاف کام نہیں ہو گا دعوت اسلامی والے بھائیوں کو اجازت ہے کہ میرے نام کی آئیڈی سے جو ان کے خلاف بھونکے ۔اس کا جو مرضی حشر کریں افضال صاحب ۔ سمجھ آئی ؟ افضال صاحب آپ نے جس عاطف کی تحریر لگائی ہے ۔اس کی بدزبانی ملاحظہ کی ؟ کیا کیا تشبیہ دیتا ہے وہ مجھے ؟ آپ نے جو لنک دیا ہے پوسٹ کا ۔ اس کے کمنٹس چیک کیے ؟ کس کس چیز سے تشبیہ دی جا رہی ہے مجھے؟ اور کیا کیا القاب دیے جا رہے ہیں ؟ فحش اداکارہ کتے کی طرح کنی جھاڑنا منافق کذاب دیوبندی وہابی اور مزید کیا کیا ؟ آپ پڑھ ہی رہے ہوں گے اس ماحول میں گفتگو ممکن ہے ؟ کیا یہ مکالمہ والا ماحول ہے ؟ اس عاطف حمید کو اس کی اسی بدکلامی کی وجہ سے انفرینڈ کیا تھا آپ نے عاطف کی جو تحریر خود لگائی ہے گزارش ہے کہ اسے ڈلیٹ نہ کیجیے تاکہ اس کی بدکلامی کا نمونہ سب دیکھ لیں ۔ اس بدزبانی کے باوجود کون گوارہ کرتا ہے ایسے شخص سے بات ؟ ۔ پھر بھی شاید میں کلام کو جاری رکھتا لیکن اپنی فیک آئیڈی سے اسلامی بھائیوں کے خلاف مواد کو دیکھ کر میں نے عہد کر لیا ہے کہ فیس بک آئی ڈی سے کوئی متنازعہ سرگرمی نہیں ہو گی آپ نے عاطف حمید کی جو پوسٹ یہاں پیسٹ کی ہے اس کے نیچے ڈاکٹر فیض صاحب کا کمنٹ ہے کہ عاطف اور شکیل انور محمد کا تعلق منہاج القرآن سے ثابت کروں ڈاکٹر صاحب کو یاد دلائیں میرے الفاظ کیا تھے ؟ میرے الفاظ یہ تھے پادری کے حمایتیوں کو اپنے گروپس اور پیجز کا ایڈیٹر اور ایڈمن بناتا ہے۔ کیا 1998 سے پادری کی حمایت میں سنیوں سے بحث کرنے والا عاطف پادری کا حمایتی نہیں ؟ کیا یہ کہنے والا شکیل انور محمدنامی شخص پادری کا حمایتی نہیں کہ میں بنا کسی دلیل کے ڈاکٹر طاہرالقادری کو شیخ الاسلام مانتا ہوں ؟ ویسے ڈاکٹر فیض احمد صاحب آپس کی بات ہے میں کسی سے نہیں بتاؤں گا کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ چند ماہ تک منہاج القرآن میں کیا کرتے رہے تھے ؟ ارے ارے چونکنا نہیں یہ تو بس ویسے ہی ایک لاہوری دوست نے بتایا تھا کہ آپ کن کن مساجد میں کتنا عرصہ رہے ۔ اسی نے کچھ تذکرے کیے تھے ۔ آپ سے تصدیق طلب ہے کہ کیا واقعی آپ منہاج القرآن میں کچھ عرصہ جاتے رہے ؟ اگر نہیں تو انکار فرما دیں اگر ہاں تو کس حیثیت سے جاتے رہے ؟ افضال صاحب ڈاکٹر فیض احمد صاحب جس جگہ مجھے ثبوت کے لیے بلا رہے ہیں ۔ آپ کو یاد ہے نہ کہ میں اور آپ پادری کے خلاف مواد اپلوڈ کر رہے تھے تو اچانک فیض صاحب نے میری فیک آئیڈی والی پوسٹ لگادی تھی ۔ اس پہ میں بھی کمنٹ کر رہا تھا اور وہ بہروپیا شکیل نوری بھی ۔ اس وقت عاطف حمید اینڈ کمپنی لوگوں کو میرے خلاف بھڑکا رہے تھے ۔ کیا گارنٹی ہے کہ میں وہاں جاؤں تو وہ بہروپیا وہاں نہیں آئے گا اور لوگوں کو کنفیوز نہیں کرے گا۔ کیا ڈبل شکیل نوری سے مکالمے ہوں گے ؟
  7. افضال بھائی ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ عبارت جو اوپر سکین میں دی گئی ہے جی میل اور فیس بک سے سکرین شاٹ لے کر۔ بقول آپ کے یہ اسی پوسٹ سے لی گئی ہے جو میرے فیک اکاؤنٹ سے دعوت اسلامی کے خلاف پوسٹ کو لے کر ڈاکٹر فیض چشتی نے لگائی تھی ۔ محترم بھائی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا شمار اندھی پیروی کرنے والوں میں نہیں ۔ اس لیے آپ کی یہ غلط فہمی دور کر دوں کہ یہ اس پوسٹ سے نہیں لیے گئے۔ وہ پوسٹ تو پرسوں ہوئی تھی اور یہ سکرین شاٹ آٹھ فروری کے ہیں ۔ اس پوسٹ پہ آپ احباب نہیں تھے ۔ حسنین بھائی وقاص راجہ ورثہ سلطان وغیرہ تھے ۔ ڈاکٹر فیض نے منہاجی ڈاکٹر کے دفاع میں پوسٹ لگائی تھی کہ کفر کا فتوی لگانے والوں کو چیلنج ہے ۔ اعلیحضرت نے کفر کا فتوی لگانے کی سو شرائط بیان کی ہیں تم ان میں سے پچاس ہی بیان کر دو ۔ میں نے اپنی وال پر پوسٹ لگا کر فرینڈز لسٹ میں علما کرام سے پوچھا کہ فیض صاحب تو ایسا فرما رہے ہیں آپ کا کیا خیال ہے ۔ مزید ڈاکٹر فیض نے لکھا کہ۔ انہی کے الفاظ اگر کسی شرائط کفر 100 میں سے 99 پائیں جائیں اور ایک ایمان کی شرط پائ جائے تو ھم اسے کافر ، مشرک نہیں کہہ سکتے ھے ،،،،،،،،،- جس پہ ان سے پوچھا گیا کہ یہ فقہی ضابطہ کہاں لکھا ہے تو جواب میں انہوں نے وہ حوالہ دیا کہ شکیل نوری ۔ شائید تجھ جیسے جاہل کو یہ بات سمجھ نہ آئے کہ اعلیحضرت نے لکھا ہے کہ اگر کسی میں 99 علامات کفر کی متحقق ہو جائیں اور ایک علامت اسلام کی تو اس پہ کفر کا فتوی نہیں دیا جائے گا ۔ مین نے اگلے دن تمہید ایمان سے سکین لگا کر لکھا کہ ڈاکٹر صاحب ۔ درست عبارت اس طرح ہے ۔ اس وقت تک وہ پوسٹ موجود تھی ۔ فرحان خان زعیم احسن وغیرہ بھائیوں نے وہ پوسٹ پڑھی اور زعیم احسن قادری نے بھی پوچھا کہ ڈاکٹر صاحب ۔ فتاوی رضویہ میں ایساکہاں لکھا ہے ۔جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کچھ دن خاموشی اختیار کر کے وہ پوسٹ ڈلیٹ کر کے وہ البم لکھا جس کا تذکرہ آپ نے کیا۔ میرے الزامات کیا تھے ؟ ١۔ ڈاکٹر فیض پادری پہ علماے اہل سنت کے فتاوی کو تسلیم نہیں کرتا ۔ اس کا جواب خود ڈاکٹر دے کہ میرا الزام درست ہے یا غلط ۔ اب تک تو وہ ان فتاوی کو غلط ثابت کرنے میں ہی ورق سیاہ کر رہا ہے ۔ 2۔ پادری کے حمایتیوں کو اپنے گروپس اور پیجز کا ایڈیٹر اور ایڈمن بناتا ہے۔ جی ہاں ۔ عاطف ۔ شکیل انور محمد وغیرہ کو ایڈمن بنایا ہوا ہے اور سلام شاہانی وغیرہ کو منہاجی سے متعلق موقف پوچھنے پہ گروپ ۔ پیجز سے ہٹایا ہے ۔ 3. پادری کے خلاف لکھنے والے کو انفرینڈ اور بلاک کر دیتا ہے ۔ جی ہاں ۔ اس کی ایک مثال میں خود ہوں ۔ 4-پادری کی حمایت میں کہتا ہے کہ تاج الشریعہ کے فتوے کا کیا اعتبار ۔ ان پہ تو خود پہ فتوے ہیں ۔ اس کا ثبوت میسج والا سکرین شاٹ ہے۔ 5 . سیدی اعلیحضرت قدس سرہ پہ بہتان لگاتا ہے کہ انہوں نے لکھا ۔ ۔ ۔ الخ یہ ثابت کر چکے ۔ الحمد للہ 6. حضور تاج الشریعہ کے فتوے کو غیر معتبر کرنے کی کوشش ۔ جی ہاں ۔ گروپ اسلام کا پیغام انسانیت کے نام میں ڈاکٹر نے ایک ہی دن میں دو پوسٹیں لگائیں اور فیک اکاونٹ والی پوسٹ کے تحت بھی بار بار پوچھا کہ ان فتووں کو مانتے ہو یا نہیں ۔ یعنی اگر کہہ دوں مانتاہوں تو دعوت اسلامی والوں کے غضب کا شکار اور نہ مانوں تو وہ کہہ سکیں کہ یہ تو خود نہیں مانتا ۔ ہمیں فتوے کیوں دکھا رہا ہے ۔ حضور اشرف آصف جلالی صاحب کا نام آنے پہ تحقیر سے خود کو ایک سال سینئر کہنا ۔ ایسا دومرتبہ ہوا ۔ ایک بار تو میں کسی کو مینشن نہ کر سکا ۔ نہ سکرین شاٹ لیا ۔خیال نہیں آیا ۔ دوسری بار کافی سارے دوست مینشن کیے ہوئے تھے ۔ ان میں سے چند دوستوں کا اقرار ہے کہ ہاں ڈاکٹر فیض نے ایسا لکھا تھا افضال بھائی ۔ آپ نے یہ فرمایا کہ آپ لوگوں کو یہ حق کس نے دیا کہ کسی بھی سنی عالم سے بلا وجہ اس کا موقف پوچھا جائے ۔ پہلی بات تو یہ کہ بلاوجہ نہیں پوچھ رہے ۔ وجہ ہے تو پوچھ رہے ہیں ۔ اور دوسری بات یہ کہ ہمیں یہ حق سیدی اعلیحضرت قدس سرہ نے دیا ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ سونے والو جاگتے رہیو ۔ چوروں کی رکھوالی ہے یہ تحقیق کرناہمارا حق ہے کہ بظاہر رکھوالا کہیں چور تو نہیں ؟ افضال بھائی ۔ آپ نے فرمایا کہ ڈاکٹر فیض بہتان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں ۔ وہ جس جگہ انتظار کر رہے ہیں ۔ وہاں کیا ہو گا؟ سابقہ تجربات کی روشنی میں کہہ سکتے ہیں کہ موقف کو سمجھے بغیر ڈاکٹر فیض صاحب کس تیرے باپ ' کس تیرے باپ کہہ کر ایک ہی گالیوں والے کمنٹ کو بار بار پیسٹ کریں گے ۔ان کے چیلے پھبتیاں کسیں گے ۔پھر پوسٹ ڈلیٹ کر دی جائے گی ۔ اسلیے آپ ہمارا موقف وہاں پہنچاتے رہیے اور ان کا موقف پیش کرتے رہیے۔ یہاں کم ازکم مہذب زبان میں تو پہنچے گا ان کا موقف ۔ اوپر آپ دیکھ رہے ہیں نہ کہ محض فقہی حوالہ پوچھنے پر حوالہ دینے کی بجائے کیسے جھوٹے کمینے اور جاہل کے خطابات سے نوازا جا رہا ہے افضال بھائی ۔ ڈاکٹر فیض صاحب کی پوسٹوں کا عنوان دیکھیں ۔ اور پھر ان سے پوچھیں کہ آپ نے عنوان دیا ہے اعلیحضرت کو بدنام کرنے والوں کے نام یہ کون لوگ ہیں جو اعلیحضرت کو بدنام کر رہے ہیں ۔ پادری پہ حکم کفر لگانا سیدی اعلیحضرت قدس سرہ کو بدنام کرنا ہو گیا کیا ؟ پھر کہتے ہیں کہ منہاجی کی حمایت کہاں کی ہے
  8. سلام شاہانی نقشبندی کو پیجز اور گروپس سے صرف اس لیے ہٹایا کہ ڈاکٹر فیض سے منہاجی کے متعلق موقف پوچھ لیا تھا ۔ عبدالصمد غازی جیسے قریبی ساتھی سنی مجاہد اسی لیے دور ہوئے کہ بار بار پوچھنے کے باوجود منہاجی سے متعلق اپنا موقف نہیں بتایا ۔ علما کا کام حق بات کا پرچار ہے یا قریبی مجاہد ساتھیوں کی ناراضگی کے باوجود ان کے نزدیک جو بات بھی حق ہے اسے چھپانا ؟
  9. بھائی اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ منہاجی ڈاکٹر کے دفاع میں ڈاکٹر فیض چشتی صاحب سے جو غلطی ہوئی اور انہوں نے ایک غلط بات کو اعلیحضرت سے منسوب کیا وہ کب کی بات ہے ۔ اس غلطی کو ہم نے علما کرام کو ٹیگ کر کے کب بیان کیا اور پھر ڈاکٹر فیض صاحب نے اس البم کو کب لکھا ۔تاریخ کو ملحوظ رکھیں ۔ اچھی بات ہے انہوں نے البم میں اصلاح کر لی تو لیکن اعلانیہ گناہ اور بہتان کی توبہ بھی اعلانیہ ہونی چاہیے ۔
  10. محترم بھائی ۔ مجھے یہ علم نہ تھا کہ کامران بھائی اس جواب کو یہاں شیئر فرما دیں گے ۔ جس فورم پر یہ سوال پوچھا گیا تھا وہاں میں تھا اور مفتیان کرام تھے ۔ اس سوال کی بنیاد ہی تقوی پر ہے ۔ یعنی میں سمجھتا تھا کہ منہاجی پادری پہ فتاوی کا انکار کر کے شاید ڈاکٹر فیض صاحب بدمذہبی کی حد تک نہ پہنچ گئے ہوں ۔ شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے میں نے یہ سوال کیا تھا ۔ یعنی اگر بدمذہبی تک پہنچ گئے ہوں گے تو اس کے مطابق رویہ اختیار کروں گا اور اگر ابھی بد مذہبی تک نہ پہنچے ہوں گے تو اس کے مطابق رویہ اختیار کروں گا ۔ جو بندہ شرعی تقاضوں کو مد نظر رکھنے کے لیے سوال کرے گا وہ جھوٹ کیوں بولے گا ؟
  11. ڈاکٹر فیض صاحب کا وہی عقیدہ نہیں ہے ۔ بہت سے اسلامی بھائیوں کو اپنے گروپس اور پیجز سے منہاجی کے خلاف ہونے کی وجہ سے ہٹایا ۔ پادری کہنے والا میں تھا ۔ سلام شاہانی اور دیگر احباب تو پادری کہنے والے نہ تھے ۔
  12. میرے نام کی جس آئی ڈی سے دعوت اسلامی کے خلاف مواد شیئر ہوا ہے وہ کسی نے ایک ہفتہ پہلے ہی بنائی ہے اور مجھے آج پتہ چلا جب کسی نے مینشن کیا ۔ ورنہ فیس بک ٹیلیگرام اور نجی زندگی ہر جگہ دعوت اسلامی والوں سے دوستی ہے
  13. یہ حضرت مولانا عاصم یاسین صاحب نے فرمایا ہے