ڈاکٹر ہنٹر صاحب اور دوسرے متعصب مؤلفوں نے سید صاحب جیسے خیر خواہ اور خیر اندیش سرکار انگریزی کے حالات کو بدل سدل کر ایسے مخالفت کے پیرائے میں دکھلایا ہے کہ جس سے ہمارے فاتح قوم انگریزوں کو آپ کے پیرو لوگوں سے سخت نفرت ہوگئی ہے پس اس دھوکابازی اور غلط فہمی کے دور کرنے کے واسطے میں نے ضروری سمجھا کہ سید صاحب کی کل سوانح عمری اور مکاتب کو جمع کر کے آپکے صحیح حالات اور واقعی تحریرات کو پبلک کے سامنے پیش کر کے اس خیال باطل کو انکے دلسے دور کردوں