Jump to content

اللہ کا بندہ

اراکین
  • کل پوسٹس

    6
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

About اللہ کا بندہ

Previous Fields

  • فقہ
    Not Telling

Profile Information

  • جنس
    Male

اللہ کا بندہ's Achievements

Rookie

Rookie (2/14)

  • First Post
  • Conversation Starter
  • Week One Done
  • One Month Later
  • One Year In

Recent Badges

0

کمیونٹی میں شہرت

  1. یہ ایک بہت عجیب و غریب مسئلہ ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہی مانا جاتا ہے کہ ایک وقت میں 3 طلاق دے دی جائے تو واقع ہوجاتی ہے۔ مگر پچھلے کچھ عرصے میں سننے میں آیا کہ ایسا نہیں ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی ایسا ہی کچھ فیصلہ آیا۔ ہندوستان میں بھی اس مسئلے کو لیکر پچھلے کچھ عرصے سے بحث و مباحثے ہورہے ہیں۔ مگر احناف کے ہاں یہ بات مستند ہے کہ ایسی صورت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے اور بغیر حلالے کے دوبارہ رجوع ممکن نہیں۔ مگر جو اصل مسئلہ ہے وہ یہ کہ ہم لوگ ایمان کی کمزوری کی وجہ سے اپنے مطلب کا دین اپنا لیتے ہیں اور جہاں کہیں ہمیں نقصان کا اندیشہ ہو وہاں دین سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ میرا اصل سوال یہ ہے کہ میرے ایک قریبی رشتے دار ہیں جنہوں نے آج سے کچھ ماہ قبل اپنی بیوی کو 3 طلاق دے دی تھیں اور اسکے بعد انکی علیحدگی ہوگئی۔ میرے وہ رشتہ دار پکے اہلسنت والجماعت اور امام احمد رضا کے مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور میں نے انہیں دیکھا ہے کہ اکثر اوقات وہ اہلحدیث اور دیوبند حضرات کے ساتھ بحث مباحثے میں انکو بہت خوبصورت سے جوابات بھی دیتے ہیں۔ مگر مسئلہ کچھ یوں ہوا کہ اب سننے میں آرہا ہے کہ قریب 10 مہینے گزر جانے کے بعد وہ صاحب اپنی طلاق یافتہ بیوی کو دوبارہ اپنے گھر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکی وہ بیوی بھی اس بات پر راضی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہم نے فتوی لیا ہے کہ یہ طلاق واقعہ نہیں ہوئی کیونکہ ایک ہی وقت میں طلاق دی گئی تھی۔ مجھے یہ سب بہت عجیب لگا، اگر کوئی شیعہ مسلک کا ماننے والا یہ بات کرے یا کوئی غیر مقلد یہ بات کرے تو اس میں مضائقہ نہیں کیونکہ انکے مسلک میں ایک محفل میں 3 طلاق 1 ہی مانی جاتی ہے۔ مگر ہمارے ہاں تو ایسا نہیں۔ تو کیا یہ بات صحیح ہے کہ ہم ہر ایک مسئلے میں امامِ اعظم اور امام احمد رضا رحمہ اللہ کو اپنا رہبر مانیں مگر جہاں اپنا فائدہ نظر آئے وہاں اپنا مسلک چھوڑ کر کسی اور مسلک سے فتوی لیکر اس پر عمل شروع کر دیا جائے؟ کیا ایسی صورت میں ان دونوں کا دوبارہ سے بغیر حلالہ اکٹھا رہنا جائز ہوگا یا دوسرے فرقے سے فتوی لینے کے باوجود انکا یہ ساتھ حرام تصور کیا جائے گا؟
  2. میری فیملی میں بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ چل رہا ہے۔ اگر اسکا جواب عنایت ہوجائے تو بہت مہربانی ہوگی۔ میرا اپنا ذاتی خیال یہ ہے کہ کسی حد تک پہلے بھائی کی بات ٹھیک ہے کہ اس نے زیادہ پیسہ لگایا، مگر دوسرے بھائی کی محنت بھی ہے، تو اگر یہ حساب دیکھا جائے کہ پہلا بھائی باہر تھا اس نے مکان بنانے کے لیے پیسہ لگانا ہو اور دیکھ بھال کے لیے کوئی ٹھیکیدار یا کوئی اور کمپنی ہائیر کرتا ہے، تو وہ کمپنی جو پیسے چارج کرے گی، وہ پیسے چھوٹے بھائی کے حصے میں آنے چاہیے کیونکہ اسکی محنت شامل ہے۔ یعنی تقسیم کے وقت بڑے بھائی کا 10لاکھ بھی نکالا جائے، اور چھوٹے بھائے کا 2 لاکھ بمع جو اس نے کام کی نگرانی کی اسکی اجرت وہ چھوٹے بھائی کے لیے نکالی جائے اسکے بعد برابر تقسیم کر دیا جائے۔ مگر پھر بھی میں چاہوں گا کہ کوئی مستند جواب آئے تاکہ ہم لوگوں کی تسلی ہو سکے۔
  3. خواتنین کا قبرستان جانا کیسا ہے؟ ہمارے ہاں اس عمل کو برا جانا جاتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کی خواتین قبرستان جاتی بھی ہیں۔ خاص طور پر محرم میں خواتین قبروں پر لازمی جاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پہلے منع تھا خواتین کا قبرستان جانا مگر بعد میں اجازت مل گئی۔ برائے مہربانی اسکا جواب دیں۔
×
×
  • Create New...