جب ہم انسانی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو انسان ہمیں دو ہی جذبوں میں تقسیم نظر آتا ہے۔ یہ دو جذبے محبت اور نفرت ہیں۔ محبت کا جذبہ غالب ہو تو انسان زندگی کو بچانے والی دوا ایجاد کرنے سے لے کر چاند اور مریخ کو تسخیر کرلیتا ہے جبکہ نفرت کا جذبہ غالب آنے سے انسان کئی جنگوں میں کروڑوں بےگناہ انسانوں کا خون بہانے کے جرم کا ارتکاب کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔ کہتے ہیں کہ محبت و نفرت کے ان جذبوں پر جس کو کمال حاصل ہو جائے وہ اپنے وقت کا سب سے بڑا بادشاہ یا جادوگر بن جاتا۔
محبت انسان کی فطرت ہے اور اسے جو اچھا لگے اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اکثر یہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ انسان اپنی محبت کو پانے کے لیے مشکل سے مشکل کام کرتا آیا ہے۔ کبھی وہ صحراؤں میں خاک چھانتا نظر آتا ہے تو کہیں وہ پہاڑ کاٹ کر دودھ کی نہر بناتا۔ محبت انسان کو اس قدر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ انجام کی پرواہ کئے بنا اپنی محبت کو حاصل کرنے کی ہر سعی کرتا ہے۔
کچھ لوگ عشق حقیقی کے متلاشی ہوتے ہیں اور اس کے لیے کئی سخت قسم کی عبادات اور وظائف کا سہارا لیتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پاتے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ انسانوں سے محبت کرنے کو اہمیت نہیں دیتے۔ قدرت نے انسان کی فطرت میں دوسرے انسان سے محبت کرنا رکھا ہے جب آپ اپنی فطرت کے خلاف جاتے ہیں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔ در حقیقت عشق مجازی ہی عشق حقیقتی کی طرف لے کر جاتا ہے۔ اس میں کچھ تدبر کرنے کی ضرورت ہے۔
روحانیت اور جادو کی دنیا میں محبت پر بہت سارے اعمال درج ہیں جن میں کچھ اپنے اثرات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ کچھ اعمال بہت سادہ اور کچھ بہت پیچیدہ ہیں۔ ان کی پیچیدگی اور آسانی عمل کی تاثیر میں فرق نہیں ڈالتی۔ اکثر سادہ نظر آنے والے اعمال اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔
آج ہم حصول محبت کے لیے ایک ایسا عمل پیش کر رہے ہیں جو بہت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ کرشماتی اثرات بھی رکھتا ہے۔ یہ عمل ہر کوئی کر سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کا مشکل نقش یا لوح تیار نہیں کی جاتی بلکہ قدرت کی پیدا کردہ ان قوتوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو تخلیق کے مختلف عناصر پر مامور ہیں۔
یہ عمل کرنے سے پہلے آپ اپنے ارد گرد میں کسی صاحب علم سے رائے اور تجویز ضرور لیں۔
عمل کے لیے جو چیزیں درکار ہیں ان میں سرخ گلاب کا پھول، محبوب کا پہنا ہوا کپڑا یا کپڑے کا ٹکڑا اگر یہ نہ تو پھر محبوب کے چند بال، لکھنے کے لیے سرخ روشنائی، دو سفید کاغذ کے ٹکڑے، سرخ رنگ کا دھاگہ اور سرخ موم بتی۔
اس عمل پر مامور قوتوں کو اپنے پاس بلانے کے لیے ان کی خدمت میں کچھ تحائف پیش کئے جاتے ہیں۔ تحفہ ہر مخلوق کے دل میں آپ کے لیے پسندیدہ جذبات پیدا کرتا ہے اور جب کوئی آپ کو پسند کرتا ہے اور آپ اس سے کوئی فرمائش کرتے ہیں تو وہ لازمی پوری کرتا ہے۔ اس عمل کے تحائف میں میٹھے چاول یعنی زردہ یا میٹھائی، شہد اور پھولوں میں یاسمین کے پھول شامل ہیں۔ ان سب کو ایک صاف پلیٹ میں رکھ لیں۔
یہ عمل جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے وقت کیا جائے گا۔ دو باتوں کا خاص خیال رکھیں کہ جس دن آپ عمل کریں اس دن چاند کی روشن راتیں ہوں اور چاند برج عقرب میں نہ ہو۔ جمعہ کا دن سیارہ زھرہ سے متعلق ہے اور سیارہ زھرہ کی ساعت میں محبت کے اعمال کے لیے جاتے ہیں۔ اس عمل کے دوران بہترین خوشبو جلائے رکھیں۔ خوشبو اگر سیارہ زھرہ سے متعلق ہو تو زیادہ موثر ہو گا۔
سب سے پہلے ہم جمعہ کے دن اور سیارہ زھرہ پر مامور قوتوں کو اپنی مدد کے لیے پکاریں گے۔ آپ نے ایک پلیٹ میں جو چیزیں رکھی ہوئی ہیں ان کو سامنے رکھ لیں اور یہ عبارت پڑھیں۔ یہ عبارت اردو میں لکھی جا رہی ہے کیونکہ بہت سے لوگ عربی زبان کو درست تلفظ میں ادا نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے عمل کی تاثیر ظاہر نہیں ہوتی۔ عبارت یہ ہے :
” یا جبرائیلُ ، یا عینیائیلُ، یا ابوالحسن ، یا زوبعہ ابیض آپ کو قسم ہے کہ میرے اس محبت کے عمل کو انجام دو آپ کو اسم الہی خبیر کا واسطہ ”
یہ عبارت تین بار پڑھی جائے گی۔ جب عبارت مکمل کر لیں تو سامنے رکھی چیزوں پر نظر ڈال کر کہیں میں یہ تمام اشیاء جبرائیل ، عینیائیل، ابوالحسن اور زوبعہ ابیض کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کرتا ہوں۔ یہ چیزیں عمل تیار کر لینے کے بعد چلتے پانی میں بہا دیں یا پھر بچوں میں کھانے کے لیے تقسیم کر دیں۔
اس عمل کے لیے ہم ایک مثال پیش کر رہے ہیں۔ اس مثالی عمل میں ہم آنسہ بنت نساء(عورت) کے دل میں رجل بن خانم(مرد) کی محبت پیدا کر رہے ہیں۔ آپ جن دو افراد کے لیے عمل کریں ان کے نام استعمال کریں۔ آپ کے پاس سرخ رنگ کی جو موم بتی ہے اس پر کسی نوک دار چیز سے یہ کلمہ لکھیں ” الحب آنسہ بنت نساء علی حب رجل بن خانم ”۔ پہلے اس کا نام لکھا جائے گا جس کے دل میں محبت پیدا کرنی ہے۔ نام لکھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ موم بتی ٹوٹ نہ جائے۔
موم بتی پر کلمہ جس انداز میں لکھا جائے گا وہ آپ کی سہولت کے لیے دیا گیا ہے۔
آپ کے پاس کاغذ کے دو سفید ٹکڑے ہیں۔ ان دونوں ٹکڑوں کا سائز ایک جیسا ہونا چاہیے۔ ایک کاغذ پر ہم نے ” آنسہ بنت نساء ” لکھا اور دوسرے کاغذ پر ” رجل بن خانم ”۔ دونوں نام لکھے بھی ایک ہی سائز میں جائیں گے۔ یہ نام سرخ رنگ کی روشنائی سے لکھے جائیں گے۔ نام لکھنے کے بعد دونوں ٹکڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ دونوں نام ایک دوسرے سے مل جائیں۔ ان ٹکڑوں پر محبوب کے کپڑے کا ٹکڑا یا بال لپیٹ دیں۔
ایک پلیٹ میں یہ دونوں کاغذ اور موم بتی رکھ دیں۔ موم بتی کو جلا لیں۔ پختہ یقین رکھیں کہ موم بتی روشن کرتے ہی آپ کے محبوب کے دل میں آپ کی محبت روشن ہو جائے گی۔ اب یہ عزیمت 21 بار پڑھیں۔ اس عزیمت کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے سات سات کی تعداد میں پڑھنا ہے۔ جس انسان کو آپ اپنی محبت میں گرفتار کرنا چاہتے ہیں اس کا چہرہ اچھی طرح اپنی نگاہوں میں جما لیں اور یہ عزیمت سات بار پڑھیں :
” اے پاک و طاہر ارواح میں آپ کو قسم دیتا ہوں ہمارے رب کے نام کا واسطہ میری طرف متوجہ ہوں، اور آنسہ بنت نساء کو رجل بن خانم کی طرف متوجہ کرو، آنسہ بنت نساء کے قلب و روح و جسم کو رجل بن خانم کے عشق و محبت کی آگ میں جلاؤ۔ آنسہ بنت نساء کے قلب و ذہن و روح پر مسلط ہوجاؤ اور ایک لمحہ کے لئے بھی وہ رجل بن خانم کی محبت سے غافل نہ ہو سکے ۔ آنسہ بنت نساء کو رجل بن خانم کی طرف اس طرح کشش کرو جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی جانب کشش کرتا ہے ۔ اے اس عمل پر مامور موکل میں آپ کو ہمارے رب کا واسطہ دیتا ہوں میری اس حاجت کو ابھی پورا کرو، ابھی فوری، اسی لمحہ “۔
اب بند آنکھوں سے تصور کریں کہ آپ کا محبوب آپ کی طرف دوڑتا ہوا آ رہا ہے اور اس کے ساتھ یہی عزیمت سات بار ورد کریں۔ آخر میں بند آنکھوں سے تصور کریں کہ آپ کا محبوب آپ کے سامنے ہے اور اسی عبارت کو سات بار ورد کریں۔
جب عزیمت کو 21 بار ورد کر چکیں تو گلاب کے پھول اور ناموں والے کاغذ پر سات بار پھونک دیں۔
جب تک موم بتی جلتی رہے آپ نے اس کے سامنے بیٹھے رہنا ہے اور بند آنکھوں سے اپنے محبوب کا چہرہ دیکھتے رہیں اور دل ہی دل میں محبوب کی آواز سنیں کہ وہ آپ کو کہہ رہا ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ جب موم بتی مکمل طور پر جل کر بجھ جائے تو ناموں والے کاغذ کو گلاب کے پھول کے اندررکھ دینا ہے اور پھول کے ارد گرد سرخ رنگ کا دھاگہ لپیٹ دینا ہے تاکہ پتیاں بند ہو جائیں۔ اس پھول کو آپ کسی ویرانہ میں صاف جگہ پر مٹی میں دفن کر دیں۔ آپ نے جس انسان کے لیے یہ عمل کیا ہے وہ چند ہی دنوں میں آپ کی محبت میں بےقرار ہونا شروع ہو
Mohabbat ke liye Dua | Mohabbat ki Dua
جائے گا اور آپ سے اظہار محبت کرے گا۔