السلام علیکم و رحمۃ اللہ
ہمارا عقیدہ ہے کہ حضور ﷺ کو اللہ تعالی نے یہ طاقت عطا کے میں ہے کہ آں ﷺ ایک وقت میں کئی جگہ تشریف لے جا سکتے ہیں۔ اس کی دلیل کے طور پر ہم کہتے ہیں کہ قبر میں تیسرے سوال کے وقت آں حضرت ﷺ کا دیدار کرایا جاتا ہے آقا ﷺ تشریف لاتے ہیں۔ تو ایک وقت میں کتنے ہی مردوں کو یہی سوال ہوتا ہوگا۔
اس پر اعتراض کرتے ہوئے لوگ کہتےہیں کہ ان کی صرف تصویر دکھائی جاتی ہے یا یہ کہتے ہیں کہ آں ﷺ ایک ہی جگہ ہوتے ہیں بس تمام مردوں کو ان کو دور سے دکھایا جاتا ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دور ستارے کو ھذا اسم اشارہ سے اشارہ کر کے پوچھا تھا : " ھذا ربی!؟
کیا آقا ﷺ قبر میں خود تشریف نہیں لاتے؟
جواب دے کر بے چینیاں دور کریں۔ 🙏🏻