Jump to content

navaid_khan

اراکین
  • کل پوسٹس

    95
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    2

سب کچھ navaid_khan نے پوسٹ کیا

  1. اپنی جانب میں تو جناب نے ایسا سوال کر ڈالا کہ جس کا جواب ہی ممکن نہ ہو،سچے دل سے ٹائم نکال کر ذرا نیچے دی گئی پوسٹ کا مطالعہ بھی فرمالیں، انشاءاللہ تعالی عزوجل فائدہ ہوگا، اور رہی صحابی اکرام رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی بات کہ ان کے بتائے ہوئے طریقے پر کون کتنا عامل ہے تو وہ تو سبھی جانتے ہیں کہ غیرمقلدین تو اثر صحابہ کو بھی حجت نہیں مانتے جناب، شوق ہے تو فرمائیں غیرمقلدین علماء کے اقول کے علاوہ اس ضمن میں غیرمقلدین وہابیوں کے اثر صحابہ کے خلاف عمل بھی گنوائے جا سکتے ہیں۔ تشہد کے سلسلے میں ایک مغالطے کا تحقیقی جائزہ (Muhammad Saqib Raza Qadri) Lahore علامہ اُسید الحق قادری بدایونی دامت برکاتہم العالیہ (ولی عہد خانقاہ عالیہ قادریہ ، بدایوں، انڈیا) کی کتاب تحقیق و تفہیم سے ھدیہء قارئین ہے۔ نماز میں قعدہ کی حالت میں کچھ مخصوص الفاظ پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے جن کو اصطلاح میںتشہد اور عام زبان میں ’’التحیات‘‘کہتے ہیں،اس میں پہلے اللہ کی حمدوثنا ہے،پھر نبی کریم ﷺپر سلام ہے ،اس کے بعد اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہے،اور پھر توحید ورسالت کی گواہی پریہ دعا ختم ہوتی ہے-صحیح احادیث میں اس کے مختلف الفاظ آئے ہیں،ترتیب اور مفہوم کم وبیش سب کا یہی ہے جو مذکور ہوا البتہ روایتوں کے اختلاف کی وجہ سے الفاظ میںتھوڑا بہت تفاوت ہے- مثال کے طور پرصحیح بخار ی اور صحیح مسلم میں حـضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ الفاظ مروی ہیں: التحیات للّٰہ و الصلوت والطیبات السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ السلام علینا و علی عباداللّٰہ الصالحین اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد انّ محمدا عبدہ ورسولہ- (۱) یہ تشہد ابن مسعود کہلاتا ہے -اس کے علاوہ حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی تشہد کی روایتیں منقول ہیں- تشہد ابن عباس یہ ہے : التحیات المبارکات الصلوات الطیبات للّٰہ السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ السلام علینا وعلٰی عباد اللّٰہ الصالحین اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ- تشہد ابن عمر یہ ہے : التحیات للّٰہ الزاکیات للّٰہ الطیبات الصلوات للّٰہ السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ السلام علینا وعلٰی عباد اللّٰہ الصالحین اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ احناف کا عمل تشہد ابن مسعود پر ہے اور امام احمد بن حنبل کے مسلک میں بھی اسی پر عمل ہے ،اکثر شافعیہ نے تشہدابن عباس کو اختیار فرمایا ہے،امام لیث بن سعد نے بھی اسی کو اختیار کیا ہے،جب کہ امام مالک نے تشہد ابن عمر کو اختیار فرمایا ہے- ان تمام روایتوں میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں نبی کریم ﷺ کو سلام کے لیے ندا اور خطاب کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے یعنی السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ(اے نبی آپ پر سلام ہو اوراللہ کی رحمتیں اور برکتیں (نازل )ہوں)کچھ حضرات کے لیے نبی کریم ﷺ کو اس طرح مخاطب کرکے سلام کرناتشویش کا باعث ہوتا ہے لہٰذا یہ حضرات اپنی’’ تشویش ‘‘کو مختلف تاویلات کے ذریعہ دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں،حالانکہ اگر تحقیقی نظر سے دیکھا جائے توان تاویلات کی حیثیت مغالطے سے زیادہ کچھ نہیں ہے -اس سلسلہ میں عام طور پر دو باتیں کہی جاتی ہیں: (۱)تشہد کے یہ الفاظ اس وقت تک پڑھے جاتے رہے جب تک نبی کریم ﷺظاہری طور پر صحابہ کے درمیان موجود رہے،مگر جب آپ نے پردہ فرمایاتو بجائے السلام علیک ایھا النبی(اے نبی آپ پر سلام ہو)کے السلام علی النبی(نبیﷺ پر سلام ہو)پڑھا جانے لگا،اس کے لیے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ایک روایت کا حوالہ دیا جاتا ہے جو صحیح بخاری اور مسند ابی عوانہ میں مروی ہے-امام ابی عوانہ یعقوب بن اسحاق الاسفرائنی (م:۳۱۶ھ)اپنی مسند میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ: وھو بین ظھر انینا فلما قبض قلنا السلام علی النبی- (۲) ترجمہ : ابن مسعود نے فرمایا کہ وہ (یعنی السلام علیک ایھاالنبی) حضور ﷺ کی حیات ظاہری میں تھا، جب حضور نے پردہ فرما لیا تو ہم یہ کہنے لگے ’’السلام علی النبی‘‘ یعنی نبی پر سلامتی ہو- یہی روایت الفاظ کے قدرے اختلاف کے ساتھ صحیح بخاری میں بھی وارد ہے جس کی تفصیل آگے آرہی ہے- (۲)دوسرا مغالطہ یہ دیا جاتا ہے کہ یہ الفاظ یعنی السلام علیک ایھاالنبییہ تشہد میں آئے ہیں اور تشہد معراج کی رات اللہ اور اس کے رسول کے درمیان ہونے والی گفتگوکی حکایت ہے ،اس سے انشاے مصلی مقصود نہیں ہے یعنی نمازی سلام کا قصد و ارادہ نہیں کرتا بلکہ وہ صرف ان الفاظ کی نقل و حکایت کرتا ہے ،جس طرح کہ قرآن کریم میں بے شمار جگہ لفظ ’’یا‘‘(اے فلاں)کے ذریعے مختلف اقوال کی حکایت موجود ہے جب نمازی ان آیات کو نماز میں تلاوت کرتا ہے تواس کا ارادہ ان مذکورہ اشخاص کو پکارنا یا ندا کرنا نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ محض اس واقعے کی نقل وحکایت کے طور پر ان الفاظ کو ادا کرتا ہے ،اسی طرح تشہد میں بھی نبی کریم ﷺ کو مخاطب کرکے سلام کرنا مقصود نہیں ہے بلکہ یہ تو صرف اس گفتگو کی نقل وحکایت ہے - ذیل میں ہم ان دونوں دلیل نما مغالطوں کا تنقیدی جائزہ لیں گے-لیکن آگے بڑھنے سے پہلے تشہد ابن مسعود کے سلسلے میں محدثین کی راے دیکھتے چلیں-امام ترمذی اپنی جامع میں حضرت ابن مسعود کی مذکورہ روایت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں: حدیث ابن مسعود قد روی عنہ من غیروجہ، وھو اصح حدیث روی عن النبی ﷺفی التشھد والعمل علیہ عند اکثر اھل العلم من اصحاب النبی ﷺ ومن بعدھم من التابعین،وہو قول سفیان الثوری،وابن مبارک،واحمد واسحاق(۳) ترجمہ : ابن مسعود کی حدیث ایک سے زیادہ طریقوں سے مروی ہے اور وہ تشہد کے سلسلہ میں نبی کریم ﷺ سے مروی حدیثوں میںسب سے اصح حدیث ہے ، صحابہ اور ان کے بعد تابعین میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے،یہی سفیان ثوری،ابن مبارک،احمدبن حنبل اوراسحاق کا قول بھی ہے- حافظ ابن حجر عسقلانی فتح الباری میں فرماتے ہیں: قال البزار لما سئل عن اصح حدیث فی التشھد قال ھو عندی حدیث ابن مسعود روی عن نیف و عشرین طریقا ثم سرد اکثرھا وقال لا اعلم فی التشھد اثبت منہ ولا اصح اسانید ولا اشھررجالا(۴) ترجمہ:جب بزار سے تشہد کی صحیح ترین حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا میرے نزدیک وہ حدیث ابن مسعود ہے- یہ بیس سے زائد صحابہ سے مروی ہے، پھر بزار نے ان میں سے اکثر طریقوں کو ذکر کیا ہے، پھر کہا کہ اور مجھے علم نہیں ہے کہ تشہد کے متعلق اس سے زیادہ اثبت واصح کوئی حدیث ہو جس کے رجال اس سے زیادہ مشہور و معروف ہوں- اب ہم تشہد کے سلسلے میں پہلے مغالطے کی طرف آتے ہیں- ہم نے اوپرعرض کیا تھاکہ تشہد کے الفاظ اگر چہ مختلف واقع ہوئے ہیں (جیسا کہ تشہد ابن مسعود، تشہد ابن عباس اور تشہد ابن عمرمیں آپ نے دیکھا) مگر تمام روایتوں میں حضور ﷺ پر سلام کے لیے ندا اور خطاب کا صیغہ ہی وارد ہوا ہے- حضور ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ اور بعد وصال صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا عمل اسی طرح رہا، اس سلسلہ میں حضرت ابوبکر، حضرت عمر، سیدہ عائشہ، حضرت ابوموسیٰ اشعری، حضرت ابن عمر اور حضرت ابو سعید خدری رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے صحیح روایات موجود ہیں، امام مالک مؤطا میں فرماتے ہیں : عن عروۃ بن زبیر عن عبدالرحمن بن عبدالقاری انہ سمع عمر بن الخطاب رضی اللّٰہ عنہ وھو علی المنبر یعلم الناس التشھد یقول ثم قولوا التحیات للّٰہ الزاکیات للّٰہ الطیبات للّٰہ الصلوات للّٰہ، السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ السلام علینا وعلی عباد اللّٰہ الصالحین اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد ان محمداً عبدہ ورسولہ-(۵) ترجمہ : حضرت عروۃ بن زبیر حضرت عبدالرحمن بن عبدالقاری سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت عمر بن خطاب کو سنا کہ وہ منبر پر لوگوں کو تشہد سکھا رہے ہیں، آپ فرما رہے تھے کہ پھر اس کے بعد یہ کہو: التحیات للّٰہ الزاکیات للّٰہ الطیبات للّٰہ الصلوات للّٰہ، السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہالسلام علینا وعلی عباد اللّٰہ الصالحین اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد ان محمداً عبدہ ورسولہ- اس روایت میں واضح ہے کہ حضرت عمر نے اپنے زمانۂ خلافت میںمنبر پر کھڑے ہوکر لوگوں کو جو تشہد تعلیم فرمایا اس میں السلام علی النبی (نبی پر سلام) نہیں ہے بلکہ السلام علیک ایھا النبی (اے نبی آپ پر سلام ہو) ہے- امام مالک نے حضرت عبداللہ ابن عمر اور حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایات تشہد ذکر کیں ہیں، ان میں بھی سلام بصیغۂ خطاب و نداہی ہے (۶) تشہد میں صیغۂ خطاب پر تمام ائمہ مجتہدین کا اجماع ہے-ابن حزم ظاہری لکھتے ہیں : اجماع اھل الاسلام المتیقن علی ان المصلی یقول فی صلاتہ السلام علیک ایھا النبی- (۷) ترجمہ : تمام اہل اسلام کا اس بات پر اجماع ہے کہ نماز میں نمازی یہ کہے السلام علیک ایھا النبی- حضرت ابن مسعود کی متذکرہ روایت کے علاوہ کسی صحابی سے کوئی ایسی روایت نہیں ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ حضور اکرم ﷺ کے پردہ فرمانے کے بعد صحابہ نے تشہد کے الفاظ میں تبدیلی کر لی ہو-یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اگر ’’السلام علیک ایھاالنبی‘‘ کہنے سے اس لیے اعراض ہے کہ حضور ﷺ اب سامنے نہیں، لہٰذا ان کو صیغۂ خطاب سے سلام نہیں کیا جا سکتا تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب صحابہ کرام سفر پر جاتے تھے اور مدینہ منورہ سے دور دیگر شہروں میں ہوتے تھے تو تشہد کیسا پڑھتے تھے؟ اس دلیل کیرو سے تو سفر وغیرہ میں (جہاں حضور ﷺ سامنے موجود نہ ہوں) صحابۂ کرام کو ’’السلام علی النبی‘‘ کہنا چاہیے تھا مگر اس سلسلہ میں صحیح تو کیا کوئی ضعیف روایت بھی پیش نہیں کی جا سکتی- صحابۂ کرام حضور ﷺ کے سامنے ہوں یا آپ کے غائبانہ میں، مدینہ میں ہوں یا مدینہ سے سیکڑوں میل دور ہر حال میں تشہد پڑھتے وقت ’’السلام علیک ایھاالنبی‘‘ ہی کہا کرتے تھے اور یہی تشہد دور دراز کے شہروں میں رہنے والے اہل اسلام کو سکھایا جاتا تھا- مصر کے بلند پایہ عالم اور محقق علامہ محمود صبیح فرماتے ہیں : قد کان الصحابۃ یقولون وھم فی اسفارھم بعیدین باجسادھم عن رسول اللّٰہ ﷺ : السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ ویعلمون ذلک لاصحابھم وھذا نداء بالغیب لبعدالمکان-(۸) ترجمہ : صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اپنے سفر کے دوران جب کہ وہ جسم کے اعتبار سے حضور ﷺ سے دور ہوتے تھے تو بھی السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ ہی کہا کرتے تھے اور ایسا ہی اپنے احباب کو سکھایا کرتے تھے، حالانکہ دور ہونے کی وجہ سے یہ بھی ندا بالغیب ہی ہے- اب آیے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس روایت کا جائزہ لیا جائے جس کو دلیل میں پیش کیا جاتا ہے- مسند ابی عوانہ کے حوالے سے ہم نے گزشتہ صفحات میں اس کو نقل کیا ہے ،مسند ابی عوانہ کی اس روایت پر کلام کرتے ہوئے امام ابوالمحاسن الحنفی فرماتے ہیں: من قولہ ’’بین ظھر انینا‘‘ الی’’ علی النبی‘‘ منکر لا یصح لانہ یوجب ان یکون التشھد بعد موتہ علیہ الصلوۃ والسلام علی خلاف ماکان فی حیاتہ و ذلک مخالف لما علیہ العامۃ ولما فی الاٰثار المرویۃ الصحیحۃ، وقد کان ابوبکر و عمر یعلمان الناس التشھد فی خلافتھما علی ماکان فی حیاتہ ﷺ من قولھم السلام علیک ایھاالنبی وانّما جاء الغلط من مجاھد وامثالہ وقد قال ابو عبید ان مما اجل اللّٰہ بہ رسولہ ان یسلم علیہ بعد وفاتہ کما کان یسلم علیہ فی حیاتہ وھذا من جملۃ خصائصہ ﷺ-(۹) ترجمہ : بین ظہرانیناسے لے کر علی النبی تک یہ قول منکر ہے، صحیح نہیں ہے- اس لیے کہ اس سے لازم آتا ہے کہ حضور ﷺ کی وفات کے بعد تشہد اس کے برخلاف ہو جو آپ کی حیات میں تھا اور یہ عامہ علما کے عمل اور آثار صحیحہ کے مخالف ہے، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اپنی خلافت کے دور میں لوگوں کو وہ تشہد سکھاتے تھے جیسا حضور ﷺ کی حیات میں تھا یعنی ’’السلام علیک ایھا النبی‘‘ یہ غلطی مجاہد اور ان کے امثال کی طرف سے آئی ہے، ابو عبید نے کہا کہ یہ ان باتوں میں سے ہے جن سے اللہ نے اپنے رسول کو بزرگی عطا فرمائی ہے کہ ان پر ان کی وفات کے بعد بھی ویسا ہی سلام بھیجا جائے گا جیسا ان کی وفات سے پہلے بھیجا جاتا تھا اور یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہے- مسند ابی عوانہ کی جو روایت ابھی ہم نے ذکر کی اس کو امام بخاری نے بھی اپنی صحیح میں درج کیا ہے، امام بخاری نے تشہد ابن مسعود والی حدیث کو صحیح بخاری میں سات مقامات پر روایت کیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے: (۱) کتاب الاذان،باب التشہد فی الآخرۃ (۲) کتاب الاذان،باب ما یتخیر من الدعاء بعد التشہد ولیس بواجب (۳) کتاب العمل فی الصلاۃ،باب من سمیٰ قوما او سلم فی الصلاۃ علیٰ غیرہ وہو لا یعلم (۴) کتاب الاستئذان،باب السلام اسم من اسماء اللہ تعالیٰ (۵) کتاب الاستئذان،باب الاخذ بالیدین (۶) کتاب الدعوات،باب الدعاء فی الصلاۃ (۷) کتاب التوحید،باب قول اللہ تعرالیٰ السلام المؤمن آپ کو حیرت ہوگی کہ ان سات روایتوں میں صرف ایک روایت ایسی ہے جس میں زیر بحث الفاظ آئے ہیں ،باقی چھ روایتوں میں یہ الفاظ نہیں ہیں،صرف روایت نمبر ۵ میں یہ الفاظ موجود ہیں:’’وہو بین ظہرانینا فلما قبض قلنا السلام یعنی علی النبی‘‘یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ صرف اسی روایت کی سند میںحضرت مجاہد کا نام آتا ہے ،حضرت مجاہد عبداللہ بن سخبرۃ سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے حضرت ابن مسعود سے روایت کی ہے ،اسی لیے امام ابو المحاسن نے معتصر المختصر میں فرمایا ہے(جس کا حوالہ پیچھے مذکور ہوا) کہ ’’یہ غلطی مجاہد اور ان کے امثال کی طرف سے آئی ہے‘‘-دوسری قابل ذکر بات یہ ہے کہ شارحین حدیث نے وضاحت کی ہے کہ حضرت ابن مسعود کا قول صرف یہاں تک ہے ’’قلنا السلام‘‘اس کے بعد ’’یعنی علی النبی‘‘امام بخاری کا قول ہے ،مسند ابو عوانہ میں جو روایت ہے اس میں راوی کو وہم ہوا اور اس نے اس کو بھی حضرت ابن مسعود کا قول سمجھ لیا ،علامہ علی قاری مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں اس حدیث پر بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں: واما قول ابن مسعود کنا نقول فی حیاۃ رسول اللّٰہ ﷺ السلام علیک ایھا النبی فلما قبض علیہ السلام قلنا السلام علی النبی فھو روایۃ ابی عوانۃ وروایۃ البخاری الاصح منھا بینت ان ذلک لیس من قول ابن مسعود بل من فھم الراوی عنہ ولفظھا فلما قبض قلنا السلام یعنی علی النبی فقولہ قلنا السلام یحتمل انہ اراد بہ استمررنا بہ علی ما کنا علیہ فی حیاتہ ویحتمل انہ اراد عرضنا عن الخطاب واذا احتمل اللفظ لم یبق فیہ دلالۃ کذا ذکرہ ابن حجر-(۷) ترجمہ : ابن مسعود کایہ فرمانا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ میں السلام علیک ایھا النبی کہا کرتے تھے، جب حضور کا وصال ہو گیا تو ہم نے کہا السلام علی النبییہ ابو عوانہ کی روایت ہے- اس سلسلہ میں بخاری کی روایت اصح ہے اور اس روایت سے ظاہر ہے کہ السلام علی النبی ابن مسعود کا قول نہیں ہے بلکہ راوی نے ایسا سمجھ لیا ہے، اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں ’’فلما قبض قلنا السلام یعنی علی النبی‘‘ قلنا السلام- یہ احتمال رکھتا ہے کہ جیسا سلام آپ کی حیات میں پڑھا کرتے تھے ویسا ہی بعد میں بھی جاری رہا اور یہ بھی احتمال رکھتا ہے کہ ان کی مراد یہ ہو کہ ہم نے خطاب سے اعراض کر لیا اور جب لفظ میں احتمال پیدا ہو گیا تو دلالت باقی نہیں رہی، اسی طرح ابن حجر عسقلانی نے بھی ذکر کیا ہے- اس بحث سے یہ بات واضح ہوگئی کہ نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد بھی تمام صحابہ اور ان کے بعد تابعین اور ائمہ مجتہدین بھی السلام علیک ایھا النبی ہی پڑھتے رہے اور اسی کی تعلیم فرماتے رہے ،اور جو روایت حضرت ابن مسعود کے نام سے پیش کی جاتی ہے ،اولاً تو وہ پورا حضرت ابن مسعود کا قول نہیں،دوسرے یہ کہ اس روایت میں حضرت مجاہد منفرد ہیں،تیسرے یہ کہ اس میں چند احتمالات پیدا ہورہے ہیں اور جس قول میں چند احتمالات پیدا ہورہے ہوں اصول فقہ کے قاعدے کی رو سے ایسی روایت سے دلیل لانا درست نہیں ہوتا اور چوتھی اور آخری بات یہ کہ اگر ان سب باتوں سے قطع نظر کرکے اس کو بالکل صحیح بھی تسلیم کرلیا جاے تب بھی جمہور صحابہ اور تابعین کے عمل کے مخالف ہونے کی وجہ سے اس کو رد کردیا جائے گا-ہم پیچھے عرض کر چکے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کے اس قول کے علاوہ کوئی صحیح روایت ایسی نہیں دکھائی جا سکتی جس میں یہ ہو کہ نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد صحابہ نے تشہد کے الفاظ میں تبدیلی کر لی تھی- تشہد کے سلسلے میں دوسرا مغالطہ یہ دیا جاتا ہے کہ اس سے سلام مقصود نہیں ہوتا بلکہ یہ واقعہ معراج میں ہونے والی گفتگو کی حکایت ہے -اس مغالطے کے جواب میں سیدنا شاہ فضل رسول بدایونی نے اپنی کتاب ’’احقاق حق‘‘(فارسی)میں تحقیقی گفتگو فرمائی ہے ، قدرے اختصار اور تلخیص کے ساتھ اسی کی روشنی میں ہم اس مغالطے کا تنقیدی جائزہ لیں گے- یہ مغالطہ دراصل پوری حدیث کو غور سے نہ پڑھنے کے نتیجے میں پیدا ہوگیا ہے ،صحیح بخاری میں پوری حدیث اس طرح ہے: قال عبداللہ کنا اذا صلینا خلف النبی ﷺ قلنا السلام علی جبریل و میکائیل السلام علی فلان و فلان فالتفت الینا رسول اللّٰہ ﷺ فقال انّ اللّٰہ ھوا لسلام فاذا صلی احدکم فلیقل التحیات للّٰہ و الصلوت والطیبات السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ السلام علینا و علی عباداللّٰہ الصالحین فانکم اذا قلتموھا اصابت کل عبداللّٰہ صالح فی السماء والارض، اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ واشھد انّ محمدا عبدہ ورسولہ- (۱۱) ترجمہ : حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی کریم ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کرتے تھے تو کہتے تھے جبریل پر سلام ہو، میکائیل پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو، رسول اللہ ﷺ ہماری جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا بیشک اللہ خود سلام ہے جب تم میں سے کوئی نماز ادا کرے تو یہ کہے تمام قولی، جانی و مالی عبادات خالص اللہ کے لیے ہیں- اے نبی آپ پر اللہ کی سلامتی، رحمت اور برکات نازل ہوں، ہمارے اوپر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، جب تم یہ کہوگے تو زمین و آسمان میں اللہ کے ہر نیک بندے کو یہ سلام پہنچے گا اور میں شہادت دیتا ہوں کہ معبود برحق صرف اللہ عز و جل ہے اور محمد مصطفی ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں- امام بخاری ایک دوسری روایت میں ارشاد فرماتے ہیں: عن عبداللّٰہ قال کنا اذا کنا مع النبی ﷺ فی الصلاۃ قلنا السلام علی اللّٰہ من عبادہ السلام علیٰ فلان وفلان فقال النبی ﷺ لا تقولوا السلام علی اللّٰہ فان اللّٰہ ہوالسلام ولٰکن قولوا التحیات للّٰہ الخ (۱۲) ترجمہ: حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ جب ہم نماز میں نبی کریم کے ساتھ ہوا کرتے تھے تو کہتے تھے کہ اللہ کے بندوں کی جانب سے اللہ پر سلام ہو،فلاں اور فلاں پر سلام ہو تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ نہ کہا کرو کہ اللہ پر سلام ہو کیوںکہ اللہ تو خود سلام ہے ،بلکہ یہ کہا کروالتحیات للّٰہ الخ حدیث کے شروع میں ہے کہ ہم کہا کرتے تھے خدا پر سلام ہو، جبریل پر سلام ہو، میکائیل پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو، آنحضرت ﷺ نے خدا پر سلام بھیجنے سے منع فرمایا اور اس کی جگہ خود پر سلام بھیجنے کا حکم دیا اس سے معلوم ہوا کہ یہ صرف واقعۂ معراج کی حکایت نہیں ہے،بلکہ اس میں خود سلام بھیجنا مقصود ہے- دو سری بات یہاں یہ قابل غورہے کہ حدیث کے آخری حصہ میں ارشاد فرمایا: السلام علینا و علی عباداللّٰہ الصالحین فانکم اذا قلتموھا اصابت کل عبداللّٰہ صالح فی السماء والارض ترجمہ: ہمارے اوپر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، جب تم یہ کہوگے تو زمین و آسمان میں اللہ کے ہر نیک بندے کو یہ سلام پہنچے گا- یہاں پر بھی اگرسلام کا ارادہ اور انشا مقصود نہ ہوتا اور صرف واقعۂ معراج میں وارد الفاظ کی نقل و حکایت مقصود ہوتی تو پھر ہر بندہ کو سلام پہنچنے کا کیا معنی ہوا- امام غزالی فرماتے ہیں : واحضر فی قلبک النبی ﷺ وشخصہ الکریم وقل السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ ولیصدق املک فی انہ یبلغہٗ ویرد علیک اوفٰی منہ-(۱۳) ترجمہ : (اے نمازی) تو اپنے دل میں نبی کریم ﷺ اور آپ کی مقدس شخصیت کو حاضر کر، پھر السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہکہہ، یقینا تیری امید بر آئے گی، بایں طور کہ سلام حضور کی بارگا ہ میں پہنچے گا اور آپ ﷺ اس سے بہتر سلام کے ذریعہ جواب عطا فرمائیں گے- ملا علی قاری فرماتے ہیں : وجواز الخطاب من خصوصیاتہ علیہ السلام اذ لو قیل لغیرہ حاضرا اوغائبا السلام علیک بطلت صلاتہ (۱۴) ترجمہ : نماز میں صیغۂ خطاب صرف آنحضرت ﷺ کے لیے جائز و روا ہے اور یہ آپ کے خصائص و فضائل سے ہے حضور کے علاوہ نماز میں کسی سے خطاب خواہ وہ حاضر ہو یا غائب نماز کو باطل کر دیتا ہے- دراصل بعض حضرات کو اس بات سے غلط فہمی ہوئی کہ انھوں نے صرف یہ دیکھا کہ یہ الفاظ قصۂ معراج میں بھی ہیں اور تشہد میں بھی لہٰذا انھوں نے حدیث کے اول و آخر پر غور نہیں کیا اور یہ کہہ دیا کہ یہ واقعہ معراج کی حکایت ہے- صحیح حدیث میں اس بات کی ایک اور قوی دلیل موجود ہے کہ تشہد میں جو السلام علیک ایھا النبی ہے وہ واقعۂ معراج کی حکایت نہیں ہے بلکہ اس سے خود سلام مقصود ہے- سنن نسائی میں ہے : عن عبدالرحمن ابن ابی لیلٰی قال لقینی کعب بن عجرۃ فقال الا اھدی لک ھدیۃ سمعتھا من النبی ﷺ فقلت بلی فاھدھا لی فقال سألنا رسول اللّٰہ ﷺ فقلنا یا رسول اللّٰہ! کیف الصلوٰۃ علیکم اہل البیت فان اللّٰہ تعالٰی قد علمنا کیف نسلم علیک قال قولوا اللّٰہم صل علی محمد- الخ (۱۵) ترجمہ : عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ مجھ سے کعب بن عجرہ کی ملاقات ہوئی، انھوںنے کہا کیا میں تمہیں وہ تحفہ نہ دوں جس کو میں نے نبی اکرم ﷺ سے حاصل کیا ہے؟ میں نے کہا کیوں نہیں، وہ تحفہ مجھے دو، تو کعب بن عجرہ نے کہا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ پر درود کس طرح بھیجیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو تعلیم فرما دیا کہ ہم کس طرح آپ پر سلام بھیجیں ، حضور ﷺ نے فرمایا تم اس طرح کہو : اللّٰھم صلِّ علی محمدالخ شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے لکھا ہے : بتحقیق دانانید مارا کیفیت سلام فرستادن برتوکہ در التحیات تعلیم کردی و آن را تعلیم الٰہی گفتند زیرا کہ تعلیم آن حضرت تعلیم الٰہی است زیرا کہ وی نطق نمی کند در احکام مگر بوحی(۱۶) ترجمہ : حضور پر سلام بھیجنے کی کیفیت و طریقہ التحیات میںہمیں بتا دیا گیا اور صحابہ نے جو یہ کہا کہ اللہ نے سلام پڑھنے کا طریقہ ہمیں تعلیم کیا ہے، اس لیے کہ حضور ﷺ کا تعلیم فرمانا در حقیقت تعلیم الٰہی ہے کیونکہ حضور جو کچھ احکام شریعت میں فرماتے ہیں وہ وحی کے ذریعہ فرماتے ہیں- ملا علی قاری مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں لکھتے ہیں: فان اللّٰہ قد علمنا ای فی التحیات بواسطۃ لسانک کیف نسلم علیک ای بان نقول السلام علیک ایھا النبی کذا قیل وحاصلہ انّ اللّٰہ قد امرنا بالصلوٰۃ والسلام علیک وقد علمنا کیف السلام علیک والاظہر انہ علیہ السلام امرھم بالصلوٰۃ علیہ وعلٰی اہل بیتہ ولما لم یعرفوا کیفیتھا سألوہ عنھا مقرونا بالایماء الی انہ مستحق للسلام ایضا الا انہ معلوم عندھم بتعلیم ایاھم بلسانہ فارادوا تعلیم الصلوٰۃ ایضا علی لسانہ بان ثواب الوارد افضل و اکمل- (۱۷) ترجمہ : خدا نے ہمیں تشہد میں آپ کی زبان مبارک کے توسط سے سلام کرنے کی کیفیت تعلیم کی ہے کہ ہم ایسے سلام پڑھیں السلام علیک ایھا النبی الخ اور اس کا حاصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کی ذات گرامی پر درود اور سلام دونوں بھیجنے کا حکم فرمایا ہے اور ہمیں سلام کی کیفیت بھی تعلیم کر دی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ حضور نے خود پر اور اپنے اہل بیت پر درود بھیجنے کا حکم فرمایا ہوگا- اب چونکہ صحابہ درود بھیجنے کا طریقہ نہیں جانتے تھے لہٰذا انھوں نے آپ سے دریافت کیا کہ درود بھیجنے کا طریقہ کیا ہے اس سوال میں یہ اشارہ بھی ہے کہ آپ سلام کے بھی مستحق ہیں مگر اس کا طریقہ تو حضور کی زبان مبارک سے ان کو معلوم ہو گیا ہے، اب درود کا طریقہ بھی وہ حضور ہی کی زبان سے سیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے کہ جو چیز حضور کی زبان مبارک سے وارد ہوگی اس کا ثواب زیادہ افضل و اکمل ہوگا - ملا علی قاری مرقاۃ میں مزید فرماتے ہیں : قال ابن حجر وفیہ روایۃ للشیخین الااھدی لک ھدیۃً ان النبی ﷺ خرج علینا فقلنا یا رسول اللّٰہ قد علمنا کیف نسلم علیک فکیف نصلی علیک-وفی روایۃ سندھا جید لما نزلت ھذہ الاٰیۃ ’’انّ اللّٰہ وملائکتہ یصلون علی النبی یا ایھاالذین اٰمنواصلوا علیہ وسلموا تسلیماً‘‘ جاء رجل الی النبی ﷺ فقال یا رسول اللّٰہ ھذا السلام علیک قد عرفناہ فکیف الصلوۃ علیک قال ’’قولو اللّٰہم صل علی محمد ‘‘ الحدیث -وفی روایۃ المسلم وغیرہ امرنا اللّٰہ ان نصلی علیک فکیف نصلی علیک فسکت علیہ السلام حتی تمنینا انہ لم یسئل ثم قال قولوا اللّٰہم صل علی محمدٍ الخ وفی آخرہ والسلام کما علمتم- (۱۸) ترجمہ : ابن حجر نے کہا کہ اس سلسلہ میں شیخین سے مروی ہے کہ’’ میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں؟ایک مرتبہ حضور ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے کہا یا رسول اللہ ہم سلام کی کیفیت تو جانتے ہیں یہ بتائیے کہ درود کس طرح بھیجیں؟ ‘‘ایک اور روایت میں آیا ہے جس کی سند جید ہے کہ جب آیت کریمہ انّ اللّٰہ و ملائکتہ یصلون علی النبی الخ نازل ہوئی تو ایک شخص نے آ کر عرض کیا’’ یا رسول اللہ ﷺ ہم جان گئے کہ آپ پر سلام کس طرح بھیجیں اب آپ فرمائیں کہ ہم آپ پر درود کس طرح بھیجیں؟‘‘آپ نے فرمایا کہو اللّٰھم صل علی محمد الخ ایک دوسری روایت میں آیا ہے جو صحیح مسلم کی ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے تو ہم کیسے درود بھیجیں ؟‘‘ حضور نے تھوڑا سا سکوت فرمایا تو ہمارے دل میں یہ خیال گزرا کاش حضور سے یہ سوال نہیں پوچھا جاتا، پھر حضور ﷺ نے فرمایا اس طرح کہو :اللّٰھم صل علی محمد ‘‘الخ اس حدیث کے آخر میں فرمایا کہ’’ رہا سلام تو ویسا ہی جیسا تم نے سیکھ لیا‘‘- ان تمام روایتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ جس سلام کا حکم آیت کریمہ وسلموا تسلیمامیں دیا گیا ہے وہ تو تشہد میں معلوم ہو گیااب آپ درود پڑھنے کا طریقہ تعلیم فرمائیں-اور تشہد میں سلام کا جو طریقہ بتایا گیا ہے وہ وہی ہے جو پیچھے مذکور ہوا’’ السلام علیک ایہاالنبی‘‘ اس سے صاف ظاہر ہے کہ تشہد میں السلام علیک ایھاالنبی بطور نقل و حکایت نہیں ہے بلکہ اس سے خود سلام مقصود ہے- (جامِ نور مارچ ۲۰۰۹ئ) qqq حواشی الف: صحیح بخاری: بطریق شقیق بن سلمہ : عن ابن مسعود ،کتاب الاذان: باب التشہد فی الآخرۃ ب:صحیح مسلم : بطریق ابی وائل عن ابن مسعود، کتاب الصلوٰۃ: باب التشہد فی الصلوٰۃ مسند ابی عوانہ : ج ۱، ص: ۵۴۱، دارالمعرفہ بیروت جامع ترمذی:کتاب الصلاۃ،باب ما جاء فی التشہد فتح الباری : ج: ۲، ص: ۳۱۵، دارالمعرفۃ بیروت مؤطا امام مالک: ج ۱، ص: ۹۰، باب التشہد فی الصلوٰۃ، داراحیاء التراث العربی ، قاہرہ مرجع سابق المحلی: ج ۴، ص: ۷۰۶، دارالآفاق الجدیدہ، بیروت علامہ محمود صبیح: اخطأ ابن تیمیہ فی حق رسول اللہ: ص: ۳۹۵، دار جوامع الکلم، قاہرہ معتصر المختصر : ج ۱، ص: ۵۳، ۵۴، مکتبہ المتنبی، القاہرہ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ: ج ۲، ص: ۵۸۱، کتاب الصلوٰۃ، باب التشہد، فیصل پریس، دیوبند ۲۰۰۵ء صحیح بخاری: بطریق شقیق بن سلمہ : عن ابن مسعود ،کتاب الاذان: باب التشہد فی الآخرۃ کتاب الاذان،باب ما یتخیر من الدعاء بعد التشہد ولیس بواجب احیاء علوم الدین : امام غزالی، ج:۱/ص: ۱۷۵ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ: ج ۲، ص: ۵۸۶، کتاب الصلوٰۃ باب التشہد، فیصل پریس، دیوبند ۲۰۰۵ء سنن نسائی : باب کیف الصلوٰۃ علی النبی ، ج:۳/ص: ۴۸، مکتبۃ المطبوعات، حلب ۱۹۸۶ء اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ : ج ۱، ص: ۳۶۱، کتاب الصلوٰۃ : باب الصلوٰۃ علی النبی ﷺ وفضلھا، مطبع نول کشور ۱۲۹۰ھ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ : ج ۳، ص: ۴، کتاب الصلوٰۃ : باب الصلوٰۃ علی النبی ﷺ وفضلھا (۱۸) مرجع سابق ترجمہ باختصاروتلخیص :احقاق حق :مولانافضل رسول بدایونی،ازص۴۳تاص۴۹،تاج الفحول اکیڈمی بدایوں۲۰۰۷ء طالب دعا، نوید قادری نقشبندی
  2. bhai Shan E Raza ya wo he book hai jo kay Pasban-e-Ahlesunnat kay zir ahtemam chapi hai, magar iss ke composing hamaray research centre mai hoie hai, Pasban-e-Ahlesunnat walay bhai hamaray dost hain, Kalma-e-haq, aur Dawat-e-Ahlesunnat mai chapnay walay kuch articals jama karnay ke zimedari hamaray centre kay zimay hai, beharhal agar app iss book ka scance upload kar dain tu N nawazish hoge meray bhai. Jazak ALLAH.
  3. السلام وعلیکم و رحمۃ و برکاۃ میری اپنے کسی اسلامی بھائی سے گزارش ہے کہ وہ یہ کتاب داڑھی والی دلہن اورپر دئیے گئے لنک سے ڈائون لوڈ کر کے اسلامی محفل پر اب لوڈ کرادیں میرے پاس شاید کوئی پرابلم ہے اس وجہ سے میں اس کو ادھر اب لوڈ نہیں کر پارہا ہوں۔ جزاک اللہ
  4. کیا آپ نے کبھی داڑھی والی دلہن دیکھی ہے؟ یا کسی سے ایسی دلہن کے بارے میں سنا ہے؟ آئیں ہم آپکو ایک داڑھی والی دلہن کا سچا واقع سناتے ہیں۔ جو کہ اکابرین دیو بند رشید گنگوہی اور قاسم نانوتوی کی بے حیائی پر مشتمل ہے۔ پڑنے کے لئے یہاں کلک کریں وہابی دیوبندیوں اور وہابی غیرمقلدین کی حقیقت دیکھنے کے لئے عنقریب وزٹ کریں http://www.wahabimazhab.com
  5. السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و براکاۃہے بھائی غلام احمد کیا خوب تجزیہ کیا ہے آپ نے دراصل یہ شیعہ اور اہل وہابیہ و نجدیہ ایک ہی ہیں آپس میں بھائی ہیں، انکا اصل مقصد اسلام وشمنی ہے، جا بجاہ آپ کو اس کے شواہد ملیں گے، ان ہی وہابیہ کی اصل کتابوں میں، کہیں ملے گا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی تکفیر کرنے والا اہلست سے خارج نہیں تو کہیں کچھ، بس اللہ اپنی امان عطا فرمائے ان لوگوں سے آمین)
  6. السلام من التبع الھدیٰ بہت خوب میرے بھائی سنی ڈیفینڈر ، بہت خوبصرتی سے آپ اس وہابیہ فرقہ غیر مقلد کا قلع قمع فر ما رہے ہیں ، اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپکے علم میں، عمل میں، اور عمر میں برکت عطا فرمائے آمین طالب دعا۔ نوید خان قادری نقشبندی۔ http://owaislibrary.blogspot.com
  7. السلام من التبع الھدیٰ بہت خوب میرے بھائی مغل، یہ بیچارے غیر مقلدین دوسرے تمام مسائل کی طرح اس مسئلہ میں بھی بے بس ہیں (نماز میں سینے پر ہاتھ باندھنے) کے مسئلہ میں بھی انکے پاس اپنے شرعی دلائل یعنی قرآن اور صحیح حدیث کے مطابق کوئی بھی صحیح حدیث موجود نہیں۔۔۔۔۔۔۔اب اگر ہڈ دھرمی سے کسی صعیف حدیث کو صحیح بنانے پر تل جائیں تو ہڈ دھرمی کا کوئی علاج نہیں، دوسرے مسائل کی طرح اس مسئلہ پر بھی ہمارا کھلا چیلنج ہے ان غیر مقلدین کو۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ ، اللہ پاک رب العزت آپکے علم میں ، عمل میں اور ۔عمر میں برکت عطا فرمائے۔آمین۔ طالب دعا نوید خان قادری نقشبندی
  8. السلام من التبع الھدیٰ بھائی سمارٹ علی صاحب ہم پورے وثوق سے نہیں کہ سکتے کہ یہ آپ کس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں، مگر ہم حسن ظن ہی رکھتے ہیں کہ آپ اہلسنت ہی ہونگے، میرے بھائی یہ وہ ہی گھسے پٹے اعتراضات آپ کو رٹا دیئے گئے ہیں جن کے جوابات مختلف ادار میں دیئے جا چکے ہیں، مگر گھوم پھر کر وہی مرغی کی ایک ٹانگ والی بات، میرے بھائی یہ امام اعظم ابو حنیفہ سے محض بغض ہے اور کچھ بھی نہیں ہے، اور امام صاحب کی طرف الزامات کی بوچھاڑ ہے جبکہ اس کی حقیقت ایسی نہیں کیسا کہ آپ کو اور دوسرے نابلد مسلمانوں کو رٹا دیا گیا ہے، بہرحال رمضان شریف میں وقت بہت کم ہوتا ہے اس لئے ہمارے کسی بھائی کو فرصت نہیں ملے آپ کے یا غیر مقلدین کے اعتراضات کے جوابات دینے کی، اور جناب اگر آپ بھی واقعی سمجھنے والے ہوتے تو ایک ایک کر کے اعتراض کرتے ابھی ہم تمام اعتراضات کے جوابات ایک ساتھ دے دیں تو یقینا کھچڑی پک جائے گی، اور آپ کی سمجھ میں کچھ نہیں آئے گا، سو ہم آپ کے اعتراضات میں سے آہستہ آہستہ آپکو جوابات دیتے ہیں، آپکے سب سے پہلے اعتراض کا جواب حاضر آپ کا اعتراض نمبر ۱ 1, Abdulah bin mubarak farmate hain , " imam abu hanifa hadis mai yateem thay" (qayam ul lail pg 272) الجواب خطیب بغدادی کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے امام عبداللہ بن مبارک کے قو ل کو پیش کیا جاتا ہے کہ انہوں نے فرمایا : کان ابوحنیفۃ یتیماً فی الحدیث کہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ حدیث میں ’’یتیم ‘‘تھے ۔ محمد یوسف جے پوری نے بھی اسی بات کو ’’ قیام اللیل‘‘ کے حوالے سے نقل کیاہے۔ یتیما فی الحدیثکا کلمہ تنقیص اور جرح کے لیے نہیں بلکہ کلمہ مدح ہے کیونکہ محاورہ میں ’’یتیم ‘‘کے معنی یکتا، منفرد اور بے مثل کے بھی آتے ہیں۔ملاحظہ ہوں (کل شیٔ مفرد یعنی نظیرہ فہو یتیم یقال درۃ یتیمۃ۔) ہر وہ اکیلی چیز جس کی مثال کمیاب ہو ’’یتیم ‘‘ہے جیسے کہاجاتاہے درۃ یتیمۃ (نایاب موتی) باقی امام عبداللہ بن مبارک تو امام ابو حنیفہ کے ایسے مداح ہیں کہ ان کی زبان مبارک سے امام صاحب کے بارے میں ہمیشہ مدح اور منقبت ہی صادر ہوئی ہے ۔مثلا وہ خود فرماتے ہیں کہ (افقہ الناس ابوحنیفۃ مارایت فی الفقہ مثلہ) لوگوں میں سب سے بڑے فقیہ ابوحنیفہ ہیں، میں نے فقہ میں ان کی مثل کسی کو نہیں دیکھا۔ یہی امام عبدا اللہ بن مبارک یہ بھی فرماتے ہیں کہ ( لولا ان اللہ تعالیٰ اغاثنی بابی حنیفۃ وسیفان کنت کسائر الناس۔) (اگر اللہ تعالیٰ امام ابوحنیفہ اور امام سفیان کے ذریعہ میری مدد نہ کرتا تو میں عام لوگوں کی طرح ہوتا۔) امام ابو حنیفہ کی مزید مدح کرتے ہوئے امام عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں: ان کان الاثر قدعرف واحتیج الی الرایٔ ؛ فرای مالک وسفیان وابی حنیفۃ وابوحنیفہ احسنھم وادقھم فطنۃ واغوصھم علی الفقہ وھوافقہ الثلا ثۃ۔ اگر اثر(حدیث )میں فقہ کی ضرورت پیش آئے تو اس میں امام مالک امام سفیان اور امام ابوحنیفہ کی رائے معتبر ہوگی۔ امام ابوحنیفہ ان سب میں عمدہ اوردقیق سمجھ کے مالک ہیں فقہ کی باریکیوں میں گہری نظر رکھنے والے اور تینوں میں بڑے فقیہ ہیں۔ بلکہ امام ابو حنیفہ پر ناز کرتے ہوئے عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں کہ: (ھاتوا فی العلماء مثل ابی حنیفۃ والا فد عونا ولا تعذبونا) (علماء میں امام ابوحنیفہ کی مثل لائو ورنہ ہمیں معاف رکھو اور کوفت نہ دو۔) ان کے علاوہ کئی اقوال امام صاحب کی منقبت وشان میںامام عبداللہ بن مبارک میں مختلف کتب میں پائے جاتے ہیں۔ لہذا یتیما فی الحدیث سے جرح سمجھنا امام ابوبکر خطیب بغدادی کی غلطی ہے جسے مؤلف ’’حقیقۃ الفقہ‘‘ نے محض عناد کی وجہ پیش کیاہے ۔ اس کے علاوہ حافظ ابوالحسن احمد بن ایبک ابن الدمیاطی ؒم۷۴۹ھ کو قول نقل کر دیاجائے جو اس امر میں کافی ہے ،فرماتے ہیں: ’’ہذا بالمدح اشبہ منہ بالذم فان الناس قد قالوا درۃ یتیمۃ اذاکانت معدودۃالمثل وھذا اللفظ متداول للمدح لا نعلم احدا قال بخلاف ۔ وقیل؛ یتیم دھرہ وفرید عصرہ وانما فھم الخطیب قصر عن ادراک مالایجھلہ عوام الناس۔‘‘ یتیما فی الحدیث کالفظ مدح کے زیادہ مشابہ ہے نہ کہ ذم کے کیونکہ عام طور پر جب کسی چیز کی مثالیں کم ملتی ہو تو لوگ ’’د رۃ یتیمۃ ‘‘ کا لفظ بولتے رہتے ہیں اور یہ لفظ عام طورپر رائج ہے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ کسی نے اس میں اختلاف کیاہو جیسا کہ یتیم دھراور فرید عصر وغیرہ الفاظ بولے جاتے ہیں خطیب بغدادی کی فہم اس بات کو سمجھنے سے قاصر رہی جس سے عوام بھی بے خبرنہیں۔ اس کے بعد قارئین ہم ایک مشہور اعتراض کی طرف آتے ہیں جو آج کل ہرایرے غیرے کی تحریر اور تقریر میں سننے اور پڑھنے کو ملتا ہے کہ (تاریخ ابن خلدون میں ہے کہ فابو حنیفۃ یقال بلغت روایۃ الی سبعۃ عشر حدیثاًامام ابوحنیفہ کی نسبت کہاگیا ہے کہ ان کو سترہ حدیثیں پہونچی ہیں۔) اس کا جواب بہت واضح ہے کہ علامہ عبدالرحمن بن محمد ابن خلدون م۸۰۸ھ نے کسی مجہول شخص کا قول نقل کیاہے اہل علم جانتے ہیں کہ خود لفظ ’’یقال‘‘ سے تعبیر کرنے میں اس کے ضعف اورباطل ہونے کی طرف اشارہ بھی کر دیا۔ بلکہ علامہ ابن خلدون نے اس کایوںرد فرمایا ہے کہ وقد تقول بعض المبغضین المتعسفین الی ان منھم من کان قلیل البضاعۃ فی الحدیث فلھذا قلت روایتہ ولا سبیل الی ھذا المعتقد فی کبار الائمۃ لان الشریعۃ انما توخذ من الکتاب والسنۃ ۔ بغض سے بھرے اور تعصب میں ڈوبے لوگوں نے بعض ائمہ کرام پر یہ الزام لگایاہے کہ ان کے پاس حدیث کا سرمایہ بہت کم تھا اسی وجہ سے ان کی روایتیں بہت کم ہیں۔کبار ائمہ کی شان میں اس قسم کی بدگمانی رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں کیونکہ شریعت قرآن وحدیث سے لی جاتی ہے۔ اس صراحت سے معلوم ہواکہ سترہ حدیثیں روایت کرنے کا الزام وغیرہ محض متعصبین کا تعصب ہے ، ائمہ حضرات کے دامن اس جیسے الزام سے پاک ہیں ۔مناسب معلوم ہوتاہے کہ صحیح راویات واسانید سے مروی خبار وآثار بیان کردیے جائیں جن سے امام صاحب کی حدیث میں وسعت اطلاع ،وفورعلم اورجلالت شان معلوم ہو۔چنانچہ: ۱: امام ابوعبداللہ الصیمری اور امام موفق بن احمدمکی نے اپنی سند سے امام حسن بن صالح سے روایت کیاہے:’’امام ابوحنیفہ ناسخ منسوخ احادیث کے پہچان میں بہت ماہر تھے۔ حدیث جب نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے اصحاب سے ثابت ہو تو اس پر عمل کرتے تھے اور اہل کوفہ(جو اس وقت حدیث کا مرکز تھا)کی احادیث کے عارف تھے، حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے آخری فعل کے حافظ تھے۔۳) ۲: امام موفق مکی سند صحیح کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ امام ابویوسف فرماتے ہیں:’’ (امام ابو حنیفہ کے قول کی تقویت میںکبھی مجھے دواحادیث ملتی اور کبھی تین میں انہیں امام صاحب کے پاس لاتا تو آپ بعض کو قبول کرتے بعض کو نہیں اور فرماتے کہ یہ حدیث صحیح نہیں یا معروف نہیں، تو میں عرض کرتا حضرت آپ کو کیسے پتا چلا ؟ تو فرماتے کہ میں اہل کوفہ کے علم کوجانتاہوں۔‘‘( ۳: امام یحییٰ بن نصر بن حاجب فرماتے ہیں:’’میں امام ابوحنیفہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان کا گھر کتابوں سے بھرا ہوا تھا میں نے عرض کی یہ کیاہیں؟ فرمایا: ’’ یہ ساری احادیث ہیں، میں ان سے وہ بیان کرتا ہوں جس سے عوام کو نفع ہو۔‘‘ ۴: امام حافظ اسماعیل العجلونی الشافعی م۱۱۶۲ ھ فرماتے ہیں:’’(ابوحنیفہ)فہو رضی اللہ عنہ حافظ حجۃ فقیہ ۔ قارئین آپ اندازہ فرمائیں کہ اس قول میں امام صاحب کو حافظ اور حجت کہاگیاحافظ ایک لاکھ احادیث کی سند ومتن اور احوال رواۃ کے جاننے والے کو کہتے ہیں اور حجۃ تین لاکھ حدیثوں کے حافظ کو کہتے ہیں۔ ۵: امام محمد بن سماع فرماتے ہیںکہ’’ امام ابوحنیفہ نے اپنی تمام تصانیف میں ستر ہزار سے کچھ اوپر احادیث ذکر کی ہیں اوراپنی کتاب الآثار چالیس ہزار احادیث سے انتخاب کرکے لکھی ہے۔ امام اعظم پر قلت حدیث کا الزام غلط محض ہے آپ کثیر الحدیث تھے اور اصطلاح محدثین میں حافظ وحجت تھے۔رحمۃ اللہ علیہ رحمۃ واسعۃ ۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے اور روز قیامت اپنے امام ابو حنیفہ کی معیت اور صحابہ کرام کی پیروی میں بہشت کے ان اعلی درجات میں جگہ عطا فرمائے جہاں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی کا شرف نصیب ہو… آمین
  9. السلام من التبع الھدیٰ میرے محترم صحیح العقیدہ سنی بھائیوں یہ تھریڈ غیر مقلدین کا آپریشن عرصہ دراز پہلے ہم نے شروع کیا تھا جو کہ کافی تویل ہو گیا مگر غیر مقلدین ہمیشہ کی طرح ادھر اُدھر کی ہانک کر بھاگ کھڑے ہوئے آج بھی پوری وہابیہ غیر مقلیدین کو ہمارا چیلنج ہے کہ اگر وہ حق پر ہیں تو آئیں اور دوبارہ سے ترتیب وار جواب اپنے عقیدہ کے مطابق دینا شروع کریں۔ مگر یہ نہیں آئیں گے کیونکہ ادھر ان کی باطل پرستی کی پول انکو کھلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔جناب شاہد نظیر غیر مقلد آج بھی مختلف فورم پر پوسٹس کر رہا ہے مگر اسکو اسلامی محفل پر آنے میں موت آتی ہے، سب بھاگ گئے ایک ایک کر کے۔ اگر شاھد نظیر، کفیل، مواحد وغیرہ کو کوئی بھائی جانتا ہو تو اسے میرٰی طرف سے صرف اتنا کہ دیں کہ وہابیوں کدحر ہے تمھاری غیرت؟ اگر ہو غیرت مند تو آئو اور اپنے ماتھے پر لگا ہوا یہ کلنک مٹانے کی سعی کرو ، ان غیر مقلدین کو کل بھی ہمارا چیلنج تھا اور آج بھی ہے اور انشااللہ تا قیامت تک رہے گا۔ طالب دعا نوید خان قادری نقشبندی
  10. جائز تعویزات لکھنے اور لٹکانے کے جواز پر ایک مختصر اور مدلل تحریر تعویزات پر ایک مدلل تحریر.doc
  11. :السلام و علیکم کوئی بھائی مجھے یہ بتا دیں کہ یہ جو ہمارے چینلز پر ریپورٹ کر رہے ہیں دیو گند اور وہابی اہل خبیث کیا یہ بلاگ اسپاٹ پر بھی ریپورٹ کر کے اس کو بند کرا سکتے ہیں؟ جزاک اللہ طالب دعا نوید خان قادری نقشبندی http://owaislibrary.blogspot.com
  12. السلام من التبع الھدیٰ آئیے ان وہابیوں کا اصل چہرہ آپکو دکھاتے ہیں کہ ان وہابیوں لامذہبوں کے بڑوں نے جس باطل فرقے ک بنیاد رکھی ان کے عقائد کیا تھے۔ انکے بڑے اتنے پلید تھے کہ انکے نزدیک عورت اور مرد دونوں کی منی پاک ہے۔ زیر نظر اصل نادر و نایاب انہی کے بڑوں کی ایک کتاب کے اسکین اوراق کا بغور مطالعہ فرمائیں ۔ یقیناً آپ بھی ان وہابیوں پر ہزار لعنت بھیجیں گے۔ برائے کرم ان وہابیوں سے خود بھی ہوشیار رہیں اور دوسرے نہ سمجھ مسلمان بھائیوں کو بھی ان سے بچائیں ۔ جزاک اللہ ۔ طالب دعا نوید خان قادری نقشبندی۔
  13. السلام وعلکیم و رحمۃ و براکاۃ جیسا کہ تمام بھائی جانتے ہیں کہ اہل حق اہل سنت اور دیوبندیوں کے درمیان مختلف مسائل پر اختلاف شروع سے چلا آرہا ہے۔ ان ہر دو مسلک کے درمیان جہاں دیگر فروعی مسائل مثلا ایصال ثواب، میلاد و قیام، جلوس میلاد، گیارہویں شریف، وغیرہ میں اختلاف ہے وہیں اصل اختلاف دیوبندی علماء کی کچھ عبارات کفریہ پر ہے۔ جن کے خلاف امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے اس فتنہ کی بیخ کنی کی اور نہ صرف خود کفر کا فتویٰ دیا بلکہ علماء حرمین شریفین سے ان فتاوٰی پر تصدیقات لیں، بلا شبہ یہ امام احمد رضا خان رحمۃ للہ علیہ کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ علماء دیو بند سے جب بھی ان موضوعات پر بات کی گئی تو انہوں نے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی ہے۔ الحمدوللہ عزوجل ! مورخہ 2011-11-5، 8 ذوالحج 1432ھ کو اہل سنت کے معتبر ادارہ اویس رضا اسلامک لائیبریری اینڈ ریسرچ سینٹر میں اہل سنت و الجماعت اور علماء دیوبند کے دریمان اصل موضوع اختلاف یعنی دیوبند کی کفریہ عبارات کے موضوع پر مباحثہ ہوا جس میں ہمارے محترم سنی مناظر جناب ’’ظفر رضوی‘‘ اور محترم صدر مناظر جناب ’’محمد علی حنفی‘‘ صاحب نے الحمدللہ دیوبندیوں کے اعتراضات کے پر خچے اڑادیئے۔ جب ہمارے محترم سنی مناظر نے ’’المہند‘‘ کے سوالات مرتب کرنے والے علماء حرمین کے اسماء گرامی پوچھے تو دیوبندیوں نے آخر تک اس کا جواب نہیں دیا۔ نیز جب اہلسنت کی طرف سے کہا گیا کہ ’’المہند‘‘ میں دیوبندی عقائد کے بارے میں تصدیقات لی گئی ہیں تو دیوبندی مناظر علی معاویہ اور دیوبندی صدر مناظر شریف آرائیں نے اس کا بھی سرے سے جواب نہیں دیا۔ الحمدوللہ مناظرہ اپ لوڈ ہو چکا ہے تو بقیا تفصیلی وڈیو دیکھنے کے لئے آپ ہمارے بلاگ کا وزٹ کریں ۔ www.owaislibrary.blogspot.com دعاؤں کا طلبگار۔ نوید قادری، نقشبندی۔
  14. السلام من التبع الھدیٰ، جی جناب کیا فر ما رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے پریس والوں سے غلطی ہو گئی ہو؟ جناب خوب سن لیں یہ کوئی 2 روپے والا اخبار نہیں پاکستان کا سب سے بڑا کثیر الاشاعت اخبار ہے، اور آپکی زبان پر یہ کہتے ہوئے کہ ہاں حافظ بھی غلطی کر سکتا ہے کیا سوکھ جاتی ہے، ادھر اُدھر کی غلطی گنوا رہے ہو، مگر یہ خیال لانا بھی گوارہ نہیں کہ ہو سکتا ہے حافظ سے ہی غلطی ہو گئی ہو؟؟ کیوں کیا تمھارا حافظ عن الخطا ہے؟ کیا وہ فرشتہ ہے؟ کون ہے آخر وہ؟ جو عن الخطا ہو سکتا ہے؟ خوب اچھی طرح ذہن میں بٹھا لو یہ ہے اکابر پرستی، اب کدھر گیا وہ دعویٰ کہ جی ہم تو صرف قرآن و صحیح حدیث کے پیروکار ہیں؟؟؟ اب اکابر کو بچانے کے لئے کبھی پریس کی غلطی بتا رہے ہو تو کبھی کچھ اور، کچھ تو خدا کا خوف کرو، حدیث تو دور کی بات اس نے تو قرآن پاک کے ترجمہ میں ہی تحریف کر دی، اب کدھر گیا ایمان تمھارا؟ کدھر گیا صرف قرآن و صحیح حدیث پر عمل کرنے کا دعویٰ تمھارا؟؟؟ اپنے حق ایمان سے بتاؤ کہ اللہ نہ کرے اگر یہ غلطی کسی سنی سے ہو جاتی تو کیا تب بھی تم ادھر اُھر کے بہانے لگاتے؟؟؟ ہرگز نہیں نا؟ نجدی مذہب پر اللہ کی لعنت۔ نوید خان قادری نقشبندی۔
  15. Asslam Waalakum Wr Wb, meray payary bhai umeed hai app khairyet say hongay, app idhar he kuch intizar karen, app kay maslay kay hawalay say hum fatwa lay lain gay juld INSHALLAH, magar us say pehlay hun app kay liay kuch aaisa mawad tarteeb day rahay hain jis ko parh kar kar ho sakta hai bal kay bohat mumkin hai kay app ko fatway ke hajat ke pesh na aay, plz intizar farmayen, intizar kay liay mazrat bhai. was-salam, Navaid Khan.
  16. Asalam waalakum Wr Wb, hamaray jis bhai ko bhi waseelay kay saboot Quran wa Hadis kay mutabik dekhnay hun wo iss link per ja kar ache terhan dekh sakta hai, jis mai Quran wa Hadis say completely mustanad hawalajat kay sath Waseelay ka saboot moojod hai. http://ahlesunnatnetworks.blogspot.com/2011/03/hakeekat-e-tawasul.html Wasalam, Navaid Khan.
  17. السلام من التبع الھدی:- یار شاہد نظیر یہ جو جو باتیں اور جس جس پیرائے میں تم نے پیش کری ہیں اہلسنت و الجماعت بریلویوں کے خلاف ان کا جواب تو انشاء اللہ میں ضرور دونگا مگر، ایک بات اچھی طرح سمجھ آگئی ہے ہمارے کہ جس طرح‌ کے الفاظ کا انتخاب تم نے کیا ہے ائمہ کے خوالے سے ان الفاظ سے ماشاءاللہ جناب آپ کے گھر کے ماحول کا اندازہ باخوبی لگا یا جا سکتا ہے۔ میری جناب موڈیریٹر صاحبان سے گذارش ہے کہ وہ اس شاھد نظیر کے گلے میں پٹہ ڈال کر لگام دیں، جو منہ میں آتا ہے یہ بولتا ہی چلا جاتا ہے ، اسکو بتایا جائے کہ یہ اس کا گھر نہیں ہے، اس قسم کی باتیں اپنے گھر میں ہی کرے اور نہ ہی یہ بات کرنے کا علمی طریقہ ہے۔ سمجھ گئے جناب شاہد نظیر صاحب، تو آئندہ کے لئے امید کرتا ہوں کہ اپنے گھر کی لینگوج ادھر استعمال کرنے سے پرہیز کرو گے؟ اب انتظار کرو ان کے جوابات کا اور ساتھ میں اگر میں الزامی سوالات کروں تو بھاگنا نہیں بھر ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ والسلام: نوید خان قادری، نقشبندی۔
  18. Asalam Waalakum Wr Wb, Wahabion kay naam kuch attachments send karnay ke jasarat kar raha hon umeed hai pasand aayen ge wahabion ko.
  19. AASLAM WAA LAKUM WR WB, mohterm janab ALI bhai dua hai kay Allah app ko aor saeedi bhai ko jaza-e-khair atta farmaay. bohat khob pocts hain app dono hazrat ke, jazak Allah.
×
×
  • Create New...