Sag-e-Attar

Administrators
  • Content count

    2,146
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    33

Everything posted by Sag-e-Attar

  1. السلام علیکم الحمد اللہ عزوجل، اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ پانچ سال کے لئے (۳۱ دسمبر ۲۰۲۳ تک) ری نیو ہو چکی ہے۔ جن بھائیوں نے تعاون کیا۔ اللہ تعالی انہیں کثیر جزائے خیر عطاء فرمائے۔ آمین بجاہ النبئی الآمین صلی اللہ علیہ وسلم۔ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کوم ڈومین جنوری میں ایک سال کیلئے ری نیو کیا تھا۔ اگر 35$ یا اس سے زائد مزید جمع ہو جائیں تو اس کی ری نیوول پانچ یا اس سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔ جزاک اللہ خیرا۔
  2. السلام علیکم اسلامی نیٹ ورک پچھلے کئی سالوں سے دین حق مسلک حق اھلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ اس تمام عرصے میں ہمارے اخراجات ٹیم ممبرز اور دیگر سنی حضرات کے تعاون سے کئے جاتےرہے ہیں. اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ ری نیوول بہت ہی قریب ہے۔ 31 دسمبر 2018 کو ہوسٹنگ کی مقررہ مدت ختم ہو چکی ہے۔ ابھی یہ 60 دن کا گریس پیریڈ شروع ہے جو کہ ہوسٹنگ کمپنی کی جانب سے ہر کلائنٹ کو کچھ اضافی وقت دیا جاتا ہے اخراجات ادا کرنے کیلئے۔ یہ وقت مارچ کے شروع تک ختم ہوجائے گا۔ اگر اس عرصہ کے دوران ہم نے ہوسٹنگ فیس ادا نہ کی تو ہمارا اکائونٹ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ تمام ویب سائیٹس کا ڈیٹا اتنا زیادہ ہے کہ اسے بیک اپ اور ٹرانسفر کرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔ ہوسٹنگ کے کل اخراجات 417$ جو کہ پانچ سال (31 دسمبر 2023) تک کیلئے ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کے ساتھ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کام ڈومین کی ری نیوول بھی اگلے ماہ ہے۔۔ 460$ ہمارا ہدف ہے۔ اگر پانچ سال کی ہوسٹنگ کا پیکج نہ لیا جائے اور ماہانہ یا سالانہ ہوسٹنگ پیکج کیا جائے تو ماہانہ اخراجات زیادہ ہو نگے۔ موجودہ ماہانہ فی 6.95$ ہے پانچ سال کی ایک ساتھ ادا کرنے کے حساب سے۔ جبکہ اگر اسے ماہانہ پیکج میں کنورٹ کر دیا جائے تو یہ ماہانہ فی 10.95$ ہوگی۔ اگر ایک سال کی ایک ساتھ ادا کی جائے تو ماہانہ چارجز 9.95$ ہونگے۔ اسی طرح دو سال کی ایک ساتھ ادا کرنے پر 8.95$ اور تین سال کی ایک ساتھ ادا کرنے پر ماہانہ چارجز 7.95$ ہیں۔ آپ حضرات کے تعاون سے ہمیں ہدف مل جائے تو ہوسٹنگ اور ڈومین دونوں پانچ سال کیلئے ری نیو ہو جائیں۔ برائے کرم جتنا ہو سکتا ہے تعاون فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا Hosting Expired (31 Dec 2018), Grace Period Expires on 1 March 2019 IslamiEducaton.com Domain Expires on 22 January 2019 Web Hosting Charges: $417 every five years ($6.95 per month) 2019 to 2024 1 Year renewal fee for IslamiEducation.com: $8.99
  3. السلام علیکم اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کے ہوسٹنگ اکائونٹ کی ری نیول میں بہت ہی کم وقت صرف 10 دس دن باقی ہیں۔ ہمیں کم از کم 277$ مزید درکار ہے۔ تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں ہماری مدد فرمائیں۔ اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فرمائیں۔ اگر آپ کے جاننے والے اس کار خیر میں مدد کر سکتے ہیں تو اُن سے رابطہ کرکے تعاون کی درخواست کریں، اس ٹاپک کا لنک بھیجیں۔ ہمیں اپنا ہدف مکمل کرنے کیلئے یہ ٹاپک وٹس ایپ گروپس، فیس بک پوسٹس، ٹویٹر، ٹیلیگرام یا دیگر سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ جزاک اللہ خیرا
  4. وعلیکم السلام الحمدللہ آمین۔
  5. السلام علیکم اسلامی محفل اور دیگر اسلامی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ ری نیوول بہت قریب ہے۔ اس سال 31 دسمبر 2018 کو ہوسٹنگ ختم ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔ ہوسٹنگ کے کل اخراجات 417$ جو کہ پانچ سال (31 دسمبر 2023) تک کیلئے ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کے ساتھ اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کام ڈومین کی ری نیوول بھی اگلے ماہ ہے۔۔ 460$ ہمارا ہدف ہے۔ جس سے ہوسٹنگ اور ڈومین دونوں پانچ سال کیلئے ری نیو ہو جائیں۔ برائے کرم جتنا ہو سکتا ہے تعاون فرمائیں۔ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اسلامی ویب سائیٹس سے جتنے حضرات مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کا ثواب آپ کے حصہ میں بھی لکھا جاتا رہے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل۔
  6. السلام علیکم اسلامی نیٹ ورک پچھلے کئی سالوں سے دین حق مسلک حق اھلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ اس تمام عرصے میں ہمارے اخراجات ٹیم ممبرز اور دیگر سنی حضرات کے تعاون سے کئے جاتےرہے ہیں ابھی اس سال میں‌ ہمارے دو ڈومین نام دوبارہ خریدنے ہیں۔ نیز اسلامی محفل کا سوفٹ ویئر انوژن پاور بورڈ کا کافی پرانا ورژن استعمال میں ہے۔ اس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے لائسنس کی ری نیوول کی ضرورت ہے۔ تمام احباب سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل ہے انشاء اللہ یہ ہم سب کے لئےایک صدقہ جاریہ ہے جب تک یہ سایٹس چلتی رہے گی اور رب کی رحمت سے مزید اور ہمیشہ کے ثواب کی بھی امید اور دعا ہے۔ ڈومین نیم اسلامی محفل ڈاٹ کوم کو دوبارہ خریدنے کی آخری تاریخ ۲۵ مئی ۲۰۱۷ ہے۔ اور ڈومین جاء الحق ڈاٹ کوم کی آخری تاریخ ۶ مئی ۲۰۱۷ ہے۔ کوشش ہے کہ مئی شروع ہونے سے پہلے یا آغاز میں دونوں ڈومین ری نیو کر لئے جائیں۔ ایک ڈومین کو ایک سال ری نیو کرنے کے چارجز تقریباً ۹ ڈالرز بنتے ہیں۔ اگر ان دونوں کو نو ۹ سال کے لئے ری نیو کردیا جائے تو ہر سال ری نیو کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سلسلے میں آپ جتنا تعاون کرسکتے ہیں ضرور کیجئے۔ جتنے پیسے اکھٹے ہوجائیں گے، ان شاء اللہ ان کو اسلامی ویب سائیٹس کے کام میں استعمال کیا جائے گا۔ اگر چندہ موجودہ اخراجات سے زیادہ جمع ہوگیا تو اگلے سال ہوسٹنگ کی ری نیوول میں استعمال کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔ کلی اختیارات کے ساتھ ڈونیٹ کیجئے۔ تمام چارجز کی تفصیلات نیچے درج ہیں۔ تعاون کے لئے پی ایم سے رابطہ کریں۔ JA-ALHAQ.COM expires on: 2017-05-06 ISLAMIMEHFIL.COM expires on: 2017-05-25 1 Year renewal fee for both domains: $18 9 Years renewal fee for both domains: $162 IP.Board License Renewal Fee: $25 Minimum Donation Required for 2 Domains (1 year renewal) + IP.Board license: $43 Maximum Donation Required for 2 Domains (9 years renewal) + IP.Board license: $187 Web Hosting Charges Next Year: $417 every five years ($6.95 per month)
  7. اسلامی ایجوکیشن پر ترجمہ کی غلطی تھی اور ایسی مزید اغلاط بھی ہوسکتی ہیں۔ پرانے ایڈیشن میں ہرکتاب اور آرٹیکل کے نیچے وضاحت بھی موجود تھی کہ اگر مواد میں کوئی غلطی پائیں تو رابطہ کر کے آگاہ فرمائیں۔ کتابت و ترجمہ کی اغلاط کبھی بھی عقائد کے خلاف دلیل نہیں ہوتیں۔ عقائد کو ثابت کرنے کیلئے مستند روایات و علماء کے حوالے درکار ہوتے ہیں۔ اسلامی ایجوکیشن ویب سائیٹ پر غلطی کی تصحیح اور وضاحت کر دی گئی ہے۔ مولا کا وہی معنی لیا جائے گا جو کہ جمہور علمائے اہلسنت مراد لیتے ہیں۔
  8. السلام علیکم اُس دیوبندی سے کتاب اور مصنف کا نام پتہ کریں۔ نیز وہ کونسی روایات ہیں جن کو بنیاد بنا کر اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے ترجمہ پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔ باقی اس اعتراض کا جواب حضور غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی علیہ الرحمہ تفصیلاً دے چکے ہیں۔ اس کتاب کا مطالعہ کریں۔ http://www.islamieducation.com/zanbika-ka-maani-aur-masala-e-durood
  9. پوسٹ نمبر ۳ سے کافی لنکس کو فکس کر دیا ہے۔ کچھ لنکس بالکل کام نہیں کر رہے۔ جیسے حضرت موسی سہاگ والے اعتراض پر جوابات۔ فورم ممبرز سے گزارش ہے کہ اس سے متعلقہ ٹاپک فورم پر تلاش کرنے میں مدد کریں۔اس طرح اعلی حضرت علیہ الرحمہ پراعتراضات جوابات سے متعلق مزید ٹاپکس ہوں تو ٹیم ممبرز کو مطلع کریں تاکہ اُن کے لنکس یہاں ایڈ کیے جا سکیں۔ اعتراضات و جوابات کی ایک باقائدہ سیٹنگ ترتیب دینے کی جلد کوشش ہوگی۔ ان شاء اللہ۔تاکہ جوابات کو باآسانی تلاش کیا جا سکے۔
  10. @M Afzal Razvi Bhai. New forum version ka yeh issue kafi dino se report kiya howa hai ips team ko. Umeed hai ke jald hal ho jaye ga.
  11. السلام علیکم چار ویب سائیٹس اسلامی محفل کے مینیو میں درج ہیں۔ http://www.islamieducation.com http://www.khatmenabowat.com http://www.sunnispeeches.com http://www.ja-alhaq.com مزید کچھ یہ ہیں۔ http://www.nafseislam.com http://www.alahazratnetwork.com http://ahlesunnat.net http://www.faizaneraza.org http://faizaneattar.net http://siratemustaqeem.net http://idaratulmustafa.com http://tahaffuz.com http://dawatulquran.net http://nooremadinah.net
  12. ابھی چیک کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل ڈائونلوڈ ہوگی۔ پھر بھی مسئلہ ہو تو آگاہ فرمائیں۔ @Husnain SE
  13. بسم اللہ الرحمن الرحیم کسی ممبر کے پاس کوئی ایسا مواد، فتوی یا دلیل وغیرہ ہو جس سے ٹاپک منطقی حل تک جائے، تو پی ایم کے ذریعے کسی بھی ٹیم ممبر سے رابطہ کریں۔ اگر مناسب ہوا تو ٹاپک دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ تب تک اس ٹاپک کو لاک کیا جا رہا ہے۔تمام ممبرز سے گزارش کے ایسے حساس مسائل کیلئے اپنے ذہنی گھوڑے دوڑانے کی بجائے علمائے دین سے رابطہ کیا کریں کہ یہ اُن کام ہے۔بہت نازک دور ہے،لوگ اپنے ذاتی کام کیلئے اُس سے متعلقہ ماہر کو تلاش کرتے ہیں اور جب دین کا معاملہ ہو تو خود مفتی اور ہر چیز بن جاتے ہیں۔ کسی عام بندے کو بھی گستاخ کہنا یا ثابت کرنے میں بہت احتیاطیں درکار ہیں۔ اعلی حضرت، وقت کی مجدد ہونے کے باوجود، فتوی لکھ کر اُس پر ۴۵ علمائے حرمین شریفین کی پہلے تصدیق لیتے ہیں اور صرف توبہ کہ شائبے کی پیش نظر اسماعیل دہلوی جیسے گستاخ پر احتیاطً فتوی صادر نہیں کرتے،اوریہاں دو کتابیں کیا پڑھ لیتے ہیں،اپنے آپ کو عقل کُل سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کا ایمان سلامت رکھے۔ آمین بجاہ النبی الآمین صلی اللہ علیہ وسلم۔
  14. بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلامی محفل اور جاء الحق دونوں ڈومین نیم ری نیو ہوچکے ہیں۔ الحمداللہ عزوجل۔۔ اسلامی محفل کو سات سال اور جاء الحق کو پانچ سال کے لئے ری نیو کیا ہے۔ کل چند تقریباً 130$ تک جمع ہوا تھا۔ جس میں سے 25$ پہلے فورم کی ری نیوول پر لگے اور آج 106.68$ میں دو نوں ڈومین ری نیو کئے ہیں۔ ویب ہوسٹنگ کی ری نیوول اگلے سال کے آخر میں ہے۔ اس طرح ہماری دیگر ویب سائیٹس کے ڈومینز کی ری نیول بھی اگلے سال کے آخر میں کرنی ہے۔اس طرح سائیٹس کے دیگر اخراجات بھی ہیں۔ اس سلسلے میں جو بھائی ابھی تعاون فرمانا چاہیں یا اگلے سال تک مدد کرنا چاہیں۔ تو بذیعہ پی ایم رابطہ فرمائیں۔ جن بھائیوں نے تعاون کیا۔ اللہ تعالی انہیں بہترین جزائے خیر عطاء فرمائے۔ آمین بجاہ النبئی الامین صلی اللہ علیہ وسلم Web hosting Expires on 2018-12-31 Islamieducation.com Expires on 2019-01-22 Islamimehfil.com Expires on 2024-05-25 Ja-alhaq.com Expires on 2022-05-06
  15. آپ پر مناظرہ سیکشن میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ آپ اور دیگر تمام فورم یوزرز اخلاق و تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے اختلافی بحث کر سکتے ہیں۔ اگر مناظرہ سیکشن میں پوسٹنگ وغیرہ کا کوئی بھی مسئلہ ہے تو بتا دیں، ان شاء اللہ دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فورم کے دیگر سیکشنز کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے اور وہاں ہم ہر کسی کو پوسٹنگ کی اجازت نہیں دیتے کہ پھر ہر بندہ اپنے عقائد کا مواد پوسٹ کرنا شروع کر دیتا ہے، یا پہلے سے پوسٹ شدہ مواد پر ریپلائی شروع کر دیتے ہیں۔ اول تو وہ بحث کے سیکشنز نہیں ہیں۔ دوم، موڈیریٹرز کے لئے اُن جوابات و بحث والی پوسٹس کو مناظرہ سیکشن میں موو کرنے کے مسائل ہوتے ہیں۔ اسلئے آپ کو کوئی اعتراض، اختلاف ہے، آپ مناظرہ کے کسی بھی سیکشن میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔
  16. بسم اللہ الرحمن الرحیم اگر آپ کسی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اسلامی محفل پر رجسٹر ہوئے ہیں تو لاگ ان اُسی سوشل نیٹ ورک سے ہونا پڑتا ہے اور اسلامی محفل پر الگ سے پاس ورڈ کا آپشن نہیں ہوتا۔ اپنے یوزر کے لئے پاس ورڈ ایڈ کرنےکا طریقہ نیچے اسکرین شاٹس کے ساتھ درج کیا جا رہا ہے۔ تمام سوشل نیٹ ورکس یوزرز سے گزارش ہے کہ اسلامی محفل پر بھی اپنا پاس ورڈ بنا لیں تاکہ اگر سوشل میڈیا لاگ ان آپشن میں کبھی مسئلہ ہوتا ہے یا کل کو سوشل میڈیا سائیٹ پاکستان میں بند ہو جاتی ہے، تب بھی آپ کو لاگ ان کا ایشو نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ یہ پاس ورڈ ایک الگ سے آپشن ہے۔ آپ سوشل میڈیا لاگاِن پھر بھی استعمال کر سکیں گے۔ [1]سائن ان بوکس کے نیچے Forgot Your Password کے آپشن پر کلک کریں۔[2] اگلے اسٹیپ میں اپنا وہی ای میل دیں جو آپ فیس بک پر استعمال کرتے ہیں۔[3] آپ کو ای میل ریسیو ہوگا، اپنا میل اِن بوکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں اور ریسیٹ پاس ورڈ بٹن پر کلک کریں۔[4] نیا پاس ورڈ سیٹ کریں۔ آئندہ آپ اس پاس ورڈ سے بھی اسلامی محفل پر لاگ ان ہوسکیں گے۔ان شاء اللہ۔اگر کوئی مسئلہ ہو تو ریپلائی کر کے آگاہ کریں۔
  17. @Raza Asqalani رضا بھائی، آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے،حسن ظن رکھئے۔ یہاں کوئی کسی کو بھی پروٹیکٹ نہیں کر رہا ہے، جیسا کہ قادری سلطانی بھائی نے اوپر لکھا ہے۔ آپ اگر غلط لاگ ان دیں، غلط پاس ورڈ دیں یا اس طرح کا کوئی اور تکنیکی ایشو ہو تو اکائونٹ خود با خود لاک ہوجاتا ہے تقریباً پندرہ منٹ کے لئے۔ آپ کے پوسٹ کردہ اسکرین شاٹ سے بالکل یہی لگ رہا کہ ایسا کوئی مسئلہ ہوا جس سے فورم سسٹم نے آپ کے اکائونٹ کو سیکیورٹی کی وجہ سے آٹو لاک کر دیا۔ اسی طرح کے سیکیورٹی سیٹ اپ دیگر سائیٹس اور فیس بک وغیرہ پر بھی ہیں۔میں نے ابھی فیس بک لاگ ان کو دو بار ٹیسٹ کیا ہے اور میرے پاس کوئی ایسا ایشو نہیں آیا اور فوراً لاگ ان ہوگیا۔ مجھے یہ نہیں علم کے اُس وقت آپ کے پاس کونسا ایشو آیا جسکی وجہ سے اکائونٹ لاک ہوا ۔اگر آپ کو فیس بک لاگ اِن سے ایسے مسائل کا سامنا ہے تو آپ اسلامی محفل پر اپنے اکائونٹ کا پاس ورڈ بنا لیں۔ اس کا طریقہ میں نے الگ سے ٹاپک میں دیدیا ہے۔ میں قادری سلطانی بھائی کی بات کو second کروں گا کہ ایسے فروعی مسائل پر طویل بحث کی بجائے مخالفین کے رد پر توجہ دی جائے۔ اگر کسی فروعی مسئلے پر اپنا نقطہ نظر لازمی پیش کرنا بھی ہو تو وہ چند لائن میں پوسٹ کر کے اگلے ٹاپک کا رُخ کر لیں، تاکہ بحث برائے بحث کی صورت حال پیدا نہ ہو۔والسلام
  18. وعلیکم السلام گندی ذہنیت رکھنے والے لوگ دوسروں کے بارے میں بھی گندہ ہی سوچتے ہیں۔ جن کے دماغوں میں گند بھرا ہو، ایسے لوگوں کا اسلام اور اسلامی اقدار سے کیا لینا دینا۔ ان کے نزدیک بھائی اگر اپنے سگے بھائی سے محبت کرتا ہے یا بیٹا باپ سے یا بیٹی ماں سے تو یہ اس کوبھی ہومو قرار دے سکتے ہیں۔ کیونکہ جس معاشرے میں یہ پلے بڑے ہیں وہاں نہ کوئی حیاء ہے، نہ کوئی تہذیب اورنہ ہی کوئی نفع و نقصان کے بغیر خالص محبت۔ اسلام میں اپنے رب تعالی سے عشق، اُس کے حبیب نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے عشق اور اپنے مرشد سے سچا پیار۔ یہ وہ راستے اور خالص تعلقات ہیں، جن سے انسان اپنے رب تعالی کا قرب پاتا ہے اور یہ محبت خالصتاًرضائے الہی کے لئے ہے۔ پیدائشی اندھے کو کسی رنگ کے بارے میں جتنا بھی بتایا جائے تب بھی نہیں بتا سکتے کہ رنگ دیکھنے کی چیز ہے، بتانے کی نہیں۔ بالکل یہی حال ان عقل کے اندھوں کے ساتھ ہے۔ ان کو آپ جتنا بھی بتائیں کہ یہ محبت رضائے الہی اور قرب الہی عزوجل کیلئے ہے، ان کو سمجھ نہیں آئے گی۔
  19. بسم اللہ الرحمن الرحیم اس سلسے میں اب تک 80$ جمع ہو چکے ہیں. الحمداللہ۔ جس میں سے 25$ اسلامی محفل سوفٹ ویئر کی اپ گریشن پر خرچ ہوئے ہیں۔ تقریباً 55$ باقی ہیں۔ جن بھائیوں نے تعاون کیا۔ اللہ عزوجل انہیں جزائے خیز عطاء فرمائے۔ آمین بجاہ النبئی الامین صلی اللہ علیہ وسلم۔ جو بھائی اس سلسلے میں مزید تعاون کر سکتے ہیں۔ وہ پی ایم سے رابطہ کریں۔ جو چندہ باقی ہے اور مزید اگر جمع ہوا تو وہ اسلامی محفل اور جاء الحق ڈومین ری نیول پر خرچ ہونگے۔ ان شاء اللہ تعالی۔
  20. بسم اللہ الرحمن الرحیم ایڈیٹر میں ڈائریکشن/سمت والا بٹن ایڈ کر دیا ہے۔ جس سے با آسانی اردو ٹیکسٹ کی direction تبدیل کی جاسکتی ہے۔ لکھائی کے دوران english الفاظ بھی صحیح نظر آئیں گے۔
  21. السلام علیکم چونکہ اسلامی محفل کی سیٹنگ انگلش میں ہے اسلئے اردو یونی کوڈ لکھنے والے یوزرز کیلئے مسائل ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک مسئلہ اردو ٹیکسٹ کی سمت (ڈائریکشن) ہے۔ سائیٹ کی ڈیفالٹ ڈائریکشن لیفٹ ٹو رائیٹ ہے مگر اردو، عربی اور فارسی وغیرہ زبان کی ڈائریکشن رائیٹ ٹو لیفٹ ہے۔ یونی کوڈ میں اردو کے درمیان کہیں پر اگر english لکھنی ہو تو ایڈیٹر میں الفاظ آگے پیچھے ہو جاتے ہیں اور پوسٹ کرنے کے بعد بھی ویسے ہی رہتے ہیں۔ اگرچہ پوسٹ ایڈیٹر سے ٹیکسٹ کی الائنمںٹ right کر دی جائے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ایک بی بی کوڈ ایڈ کیا گیا ہے۔ جس سے آپ آسانی سے ٹیکسٹ کی سمت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر لکھنے کے دروان بیچ میں english ٹیکسٹ بھی add کریں اور رُکیں نہیں تو پوسٹ کرنے بعد ہر چیز صحیح ہوگی۔ انشاء اللہ اسکیلئے آپ کو [ rtl ] شروع میں اور آخر میں[ rtl/ ] لکھنا ہوگا۔ بغیر space دیے۔ اسکی مثال آپ نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگرچہ انگریزی الفاظ کی وجہ سے ایڈیٹر میں پیراگراف آگے پیچھے ہیں لیکن پوسٹ کرنے کے بعد بالکل صحیح ہیں۔ ایڈیٹر میں اسپیشل بی بی کوڈ کا بٹن اوپر بائیں طرف سے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ تمام لکھائی کو سیلیکٹ کرکے اُس سے بھی RTL استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  22. تمام بھائیوں نے اپنے اپنے نکات دے دیے ہیں۔ ٹاپک کو مزید بحث برائے بحث سے بچانے کے لئے لاک کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی ایسا نقطہ/دلیل رہ گئی ہو، جس سے ٹاپک منطقی فیصلہ تک پہنچ سکے تو انتظامیہ سے رابطہ کرکے بتائیں۔ اگر مناسب ہوا تو ٹاپک دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
  23. ایڈیٹر میں ڈائریکشن/سمت والا بٹن ایڈ کر دیا ہے۔ جس سے با آسانی اردو ٹیکسٹ کی direction تبدیل کی جاسکتی ہے۔ لکھائی کے دوران english الفاظ بھی صحیح نظر آئیں گے۔