Jump to content

Khalil Rana

Star Member
  • Posts

    1,100
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    274

Everything posted by Khalil Rana

  1. حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے مخالف نہیں۔ کیونکہ حضرت علی کے اس قول میں حجر اسودکے بروز قیامت گواہی دینے کا ذکر ہے ظاہر ہے جو مسلمان جیسا عمل کرے گا ویسی ہی گواہی ملے گی ،اگر نیک عمل ہوگا تو حجر اسود کی گواہی پر بروز قیامت فائدہ اٹھائے گا اور اگر برا عمل ہوگا تو نقصان اٹھائے گا۔
  2. چھینکنے کے بعد الحمد للہ کہنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتادیا الحمد للہ سننے والے کو یرحمک اللہ کہنا بھی بتادیا گیا۔ اس لئے حضرت عمر نے درود پڑھنے سے روکا۔ جس کام کے لئے کوئی حکم نہ ہو اور وہ کام شرع کے خلاف نہ ہو تووہ کیا جاسکتا ہے۔یہی بدعت حسنہ ہے یعنی نیا اچھا کام۔ صحیح مسلم کی حدیث ہے جو اسلام میں اچھا طریقہ ایجاد کرے ،اس کو اپنے عمل کا ثواب بھی ملے گا ،اور ان کے عمل کا بھی جو اس پر بعد میں کاربند ہوں گے،بغیر اس کے کہ ان کے ثواب میں کچھ کمی کی جائے۔ صحیح مسلم ،کتاب العلم، باب من سن سنۃ حسنۃ
  3. حضرت صاحب ان کھیل کود کے کاموں کو کس مستند اہل سنت عالم دین نے میلا دالنبی کا اہتمام کہا ہے؟ یہ کام تواس دن کی اہمیت سے بے خبر لوگوں کے ذاتی ہیں،ایسے کام کرنے والوں کو چاہیئے کہ اس دن باوضو ہو کر اکیلے بیٹھ کر یا کسی مجلس میں دُرود شریف کا ورد کریں،آپ زبردستی ان کاموں کوعید میلاد النبی کےاہتمام کافتویٰ نہ دیں۔
  4. انوار شریعت پر اس اعتراض کا جواب اسی فورم میں سعیدی صاحب نے دیا تھا تلاش کرلیں۔ اس فورم پر اب جتنے بھی اعتراضات آرہے ہیں ان سب گھسے پٹے اعتراضات کاجواب اسی فورم پر دیا جا چکا ہے۔
  5. حضرت صاحب بات یہ ہے کہ صرف رفع یدین کرنے سے کوئی وھابی نہیں بنتا رفع یدین تو سنی شافعی، سنی حنبلی بھی کرتے ہیں۔ برصغیر پاک وہند کے ساحلی شہروں کراچی،ممبئی،مدراس وغیرہ میں اکثر شافعی،حنبلی ہیں، وہ رفع یدین کرتے ہیں سنی قادری ہیں،میلاد مناتے ہیں ،عرس مناتے ہیں ،حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے ہر ماہ چاند کی گیارھویں تاریخ کو ختم دلاتے ہیں۔ وھابی تو محمد بن عبدالوھاب نجدی اور اسماعیل دہلوی کے عقاید اپنانے سے بنتا ہے۔ اگر مولانا عبدالحی لکھنوی علیہ الرحمہ نے فقہی اختلاف کیا ہے تو اس سے وہ وھابی نہیں بنے وہ تو میلاد کے قائل تھے، مولوی قسم نانوتوی کی عبارت کے رد پر ان کی تحریر ابطال اغلاط قاسمیہ میں موجود ہے۔
  6. انبیاء علیہم السلام کی قبور کے اوپر پر مسجد بنانا منع ہے۔ قبور کے ساتھ علیحدہ مسجد نبوی بھی ہے جوکہ اب تک موجودہے۔ مدینہ منورہ میں مزار مبارک سید الشھداء سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کے مزار کے قریب بھی مسجد ہے فقیر دیکھ آیا ہے اب تو اس کی تزئین ہورہی ہے ،الحمد للہ اسی طرح مسلم ممالک میں مزارات کے ساتھ مسجدیں بنی ہوئی ہیں۔ وھابیہ مغالطہ دیتے ہیں۔
  7. صاحب حال مرفوع القلم ہوتا ہے یعنی اس پر شریعت قلم نہیں چلاتی مشہور نقاد علامہ ذھبی نے یہی لکھا ہے۔
  8. امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ کی گستاخی تو نہ نکلی تھانوی کی اس گستاخی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
  9. ہر کام کو شرک کہنا کیسا ہے؟ شرک کی تعریف کیا ہے ؟
  10. جناب اس اعتراض پر اسی فورم میں بحث ہوچکی ہے تلاش کرکے مطالعہ فرمائیں پہلا اعتراض جاہلانہ ہے کہ کسی نبی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے دعا کی اور کسی کو وسیلہ نہ بنایا۔ بیوقوفو ں کو اتنا علم بھی نہیں ،نبی اور اللہ عزوجل کے درمیان کون سی ایسی ہستی ہے جس کو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں وسیلہ بنائیں ؟
  11. مسجد میںقربانی کی کھال، زکوٰۃ، خیرات اور صدقہ لگتا ہی نہیں مسجد میں نیک کمائی سے مدد کرسکتے ہیں بدمذہب کو چندہ دینا بد مذھبیت کو پھیلانا ہے۔ واللہ ورسولہ اعلم
  12. میرے خیال میں تو مولوی الیاس کاندھلوی کی عبارت میں کوئی اشکال نہیں کیونکہ اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عزوجل کے اذن و مشیت کے بغیر انبیاء علیہم السلام کوئی کام نہیں کرتے۔
  13. الجراز الدیانی علیٰ المرتد القادیانی.pdf
×
×
  • Create New...