Jump to content

Kilk-e-Raza

اراکین
  • کل پوسٹس

    435
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    44

پوسٹس ںے Kilk-e-Raza کیا

  1. behn apka masla taqreban her ghar ka masla hay. apko kuch sabr kerna hoga or kuch koshish. isi terha ke aik topic men aik jawab post kya tha. ap yeh try keren. or sath dua zaror keren. dua momin ka hathyaar hai.

    Quote

     

    Islam men shohar or biwi dono ke huqooq hain.. Biwi kin muamlat per sabr kerey gi or kiya maney gi, kiya nhi mane gi. In sab per islam men ahkamat mojod hain. Sirf thori si mehnat ki zarorat hay ye ilm hasil kerne ke lye. Or ager aap ye ilm hasil kr len or jahan apko huqooq ki talafi nazer aaye tu pyar or narmi ke sath apne shohar ko batain ya unko woh kitab perhne ko de dein ya bayan sunwa den tu umeed hay ke bohot faida hoga. (ia)

     

    Chand links main yahan pr post kr raha hoon. Umeed hay in se aapko madad miley gi. Sab se pehle jo bayan hay. Yeh saas baho ke relationship pr hay or ghar ko kese acha banaya jaye. Ager aap ye bayan apne ghar walon ko kisi terha sunwa den (munasib hay ke pehle shohar ko phir unke zareye deger ko) tu umeed hay unka riwaya apke sath bohot behter ho jaye ga.

     

    Ghar aman ka gehwara kaise bane? by Ameer-e-Ahlesunnat

    https://www.youtube.com/watch?v=7QaDdL7Tcf4

     

    Madani Mukalma - Huqooq e Zojain - Rights of Spouse in Islam

     

    Part-1: https://www.youtube.com/watch?v=4f51f9LX67w

    Part-2: https://www.youtube.com/watch?v=oz55USpy8Do

     

    Part-3: https://www.youtube.com/watch?v=ZlRQwex2aWA

     

    Part-4: https://www.youtube.com/watch?v=WLDA6e6gsKc

     

    Part-5: https://www.youtube.com/watch?v=dnIgAU62gIA

     

    Part-6: https://www.youtube.com/watch?v=oUXCFqOi3P4

     

    Part-7: https://www.youtube.com/watch?v=yttJVutHyhw

     

    Part-8: https://www.youtube.com/watch?v=iMlXrccwJz8

     

    Part-9: https://www.youtube.com/watch?v=y5RuyhDHtsw


    Shohar / Mard Ko Kaisa Hona Chahiye by Moulana Haji Muhammad Imran Attari

     

     

    Biwi Ko Kesa Hona Chahiye? by Moulana Haji Muhammad Imran Attari

     

    https://www.youtube.com/watch?v=orzjf-6c0Lc

     

     

    bt159.jpg

     

    http://www.dawateislami.net/books/bookslibrary.do#!section:bookDetail_159.ur

    Download: http://data2.dawateislami.net/Data/Books/Download/ur/pdf/2006/159-1.pdf

    Beewi k huqooq

    http://www.islamimehfil.com/topic/1874-beewi-k-huqooq/

    Shoher kay huqooq

    http://www.islamimehfil.com/topic/1859-shoher-kay-huqooq/

    Madani Muazkra

    music.gif  Shouhar Ko Aurat Kay Liay Hukam.rm

     

     

     

     

    • Like 1
  2. انکشاف حق کے رد کیلئے کتاب عجائب دیوبند سے ابتدائی چند صفحات ہی کافی ہیں۔ جب مصنف ہی معتبر نہیں اور اُس کیخلاف متفقہ فتوی ہو تو کتاب کی ہمارے نزدیک کیا حیثیت؟

    25-a23059d273.jpg

    26-40d5ec5305.jpg

    27-e5d988cb1a.jpg

     

    انکشاف حق کے ابتدائی چند صفحات پڑھ کر ایک صحیح العقیدہ سُنی کو فوراً اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کتاب وہابیوں کا دھوکہ ہے۔ کیونکہ مولوی خلیل دیوبندی شروع میں اعلی حضرت سے کفر کے مسئلے پر اختلاف کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس مسئلہ میں تقلید نہیں کی جائے گی اور کفر کا فتوی دینے میں احتیاط کی جائے گی اور دیوبندی اکابر اُن عبارات کا دوسرا مطلب مانتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔ مگر آگے چل کر اُس نے باقائدہ دیوبندی اکابرین کا دفاع کرنا شروع کر دیا۔ جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ کفر پر اختلافی بحث نہیں بلکہ دیوبندیوں کی حمایت اور اُن کے کفریہ کلام کی تاویلات کا ایک نیا منصوبہ ہے۔ اور سُنی لبادہ اوڑھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

    • Like 3
  3. (wasalam) Sarkar (saw) ki shan men gustakhi kerne wale ki sirf aik hi saza hay. Sar tan se juda. hakim e islam usko saza e mout de ga.. agerche toba bhi ker le.

    jahan tak ulema e karam se suna hai ke uski toba aakhirat men qabol hogi mager dunya main usko saza di jaye gi.. agr ghalti ho tu nishan dehi fermain. 

    Is ke lye Pakistan men jo 295C ka qanoon hay. woh bilkul bar haq qanoon, quran o sunnat ke aen mutabiq hay. Is qanoon ko ghalat kehne wala khud ghalat, jahil, bad bakht or is roe zameen pr aik kala dhaba hay.

    • Like 2
  4. 4 hours ago, Gulam e raza said:

    K is kitab m jo sunni aalim ka nam h...

    Kya wo sahi h k usne asa kaha...

    Kya is bare m aur jankari mil sakti h jo mazbut ho.....

    Iska jawab yahan dekhen.

    inkishaf e haq k radd men likhi kitab Ajaib e Deoband yahan pedhi ja sakti hai.

    http://www.ja-alhaq.com/ajaib-e-inkishaf-ajaib-e-deoband/

    or download yahan se keren.

    http://books.nafseislam.com/details.php?book_id=3195&book=ajaaib-e-inkashaf-ajaaib-e-deoband

    • Like 1
  5. شروع میں مقدمہ پڑھیے۔ اُس میں تفصیل موجود ہے۔۔ نیچے کچھ لفظ ہائلائیٹڈ ہیں۔۔

    Screenshot_0.png

    مفتی صاحب، صغیرہ گناہ کی دو اقسام بیاں کر رہے ہیں۔ دوسری قسم میں پھر دو نوعیتیں ہیں کہ جان بوجھ کر کیا یا غلطی سے ہوا۔ پھر آگے چل کر لکھتے ہیں کر جان بوجھ کر یا غلطی سے وہ ایک آن کیلئے بھی بدعقیدہ نہیں ہوسکتے۔ 

    وہابی انبیاء علیہ السلام کی وہ لغزش جو بھول کر ہوئیں، غلطی سے ہوئیں اُن کو بیان کر کے اور بنیاد بنا کر انبیاء کرام علیہ السلام کو گناہ گار بتانا چاہتے ہیں معاذ اللہ۔۔ کیونکہ بد بخت وہابیوں کی فظرت میں گستاخی شامل ہیں۔۔ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ اس کا رد کر رہے ہیں۔ اور جہاں اُن لغزشوں کا ذکر قرآن کریم و احادیث وغیرہ میں ہوا ہے۔ اُن کا جواب دے رہے ہیں۔

    مفتی خلیل احمد قادری برکاتی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں۔

    "نبی کی فطرت بہت ہی سلیم ہوتی ہے اور سلامت روی اس کا ایک ذاتی خاصہ ہوتا ہے اسی لیے جوباتیں خدا کو نا پسند ہوتی ہیں ان سے نبی کو نفرت ہوتی ہے اور اگر کوئی موقع پیغمبر کو ایسا پیش آجاتا ہے جو عام لوگوں کی لغزش کا مقام ہوتا ہے تو وہاں خدائی قدرت کسی نہ کسی صورت میں ظاہر ہو کر اسے بچالیتی ہے لہٰذا پیغمبر سے گناہ کبیرہ کا صادر ہونا ناممکن و محال ہے بلکہ ایسے افعال بھی ان سے سرزد نہیں ہوتے جو وجاہت اور مروت کے خلاف ہیں یا جو خلق کے لیے باعث نفرت ہوں۔

    نبی کے قصد و ارادہ سے گناہ صغیرہ کا صادر ہونا بھی ممکن نہیں ہے خواہ قبل نبوت ہو یا بعد نبوت ۔ ہاں بھول چوک سے کوئی ایسا امر صادر ہو جائے تو اور بات ہے کہ آخر تو بشر ہیں مگر تبلیغی امور میں یہ بھی ممکن نہیں۔

    انبیاء کرام علیہم السلام سے جو لغزشیں واقع ہوئیں ان کا ذکر تلاوت قرآن اور قرآت حدیث کے سوا حرام اور سخت حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ عزوجل ان کا مالک ہے اور وہ اس کے پیارے بندے ۔ مولا کوشایاں ہے کہ وہ پانے محبوب بندوں کو جس عبادت سے اور جس طرح چاہے تعبیر فرمائے اور یہ اپنے رب کے لیے جس قدر چاہیں تواضع فرمائیں۔ دوسرا ان کلمات کو سند نہیں بنا سکتا ورنہ مردود بارگاہ ہوگا۔ بلاتشبیہ یوں خیال کرو کہ کسی باپ نے اپنے بیٹے کو کسی غلطی پر تنبیہہ کرنے کے لیے نالائق کہہ دیا تو باپ کو اختیار تھا۔ اب کوئی دوسرا ان الفاظ کو سند بنا کر یہی الفاظ کہہ سکتا ہے؟ ہر گز نہیں اور اگر کہے گا تو سخت گستاخ سمجھا جائے گا؟ جب یہاں یہ حالت ہے تو اللہ عزوجل کی ریس کرکے انبیاء علیہم السلام کی شان میں ایسے الفاظ بکنے والا کیونکر بارگاہ الٰہی سے مردود اور سخت عذاب جہنم کا مستحق نہ ہوگا؟ ایسی جگہ سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوبوں کا حسن ادب عطا فرمائے."

    مفتی قاسم قادری مدظلہ العالی کا یہ فتوی بھی قابل غور ہے۔

    bad_batin_wahabi.GIF

     

  6. سوال:کلی کرتے وقت پانی حلق میں چلا جائے تو کیاحکم ہے؟
    جواب : کلی کر رہا تھا اور بلاقصد پانی حلق سے اتر گیا یا ناک میں پانی چڑھایا (مثلاً وضو یا غسل کرتے وقت ) اور دماغ کو چڑھ گیا تو روزہ جاتا رہا۔ ہاں اگر وہ اپنا روزہ دار ہونا بھول گیا تونہ ٹوٹے گا۔ اگرچہ قصداً ہو۔ یوں ہی کسی نے روزہ دار کی طرف کوئی چیز پھینکی اور وہ اس کے حلق میں چلی گئی روزہ جاتا رہا۔ (عالمگیری)

     

    یہ جواب مفتی خلیل احمد قادری برکاتی علیہ الرحمہ کی کتاب ہمارا اسلام سے ہے۔ پانی حلق سے نیچے گیا اور آپ کو اپنا روزہ دار ہونا یاد تھا تو آپ کا روزہ ٹوٹ گیا۔

    • Like 1
  7. بھائی جان۔ میرے علم کے مطابق یہاں پر کوئی مفتی صاحب نہیں ہیں۔ اپنا سوال دارالفتاء کو بھیجیں۔ فون نمبرز ایک دوسرے ٹاپک میں دیے ہوئے ہیں۔ mufti.nafseislam.com  پر بھی کوشش کریں۔

  8. On 6/4/2017 at 11:18 PM, Mehwish Sweeti said:

    Assalam o alaikum ..ma janana chahti hi kia islam my sutaily bhai sy shdi ki ijazat hai ? Jp dusri ami sy hoty hain

     مفتی اکمل صاحب کے جواب میں آپ کے سوال کا جواب موجود ہے۔۔ معین بھائی کی پوسٹ کردہ ویڈیو  نیچے ایمبیڈ ہے۔۔ اگر لڑکے کے ماں باپ الگ ہیں۔ اور لڑکی کے ماں باپ الگ ہیں تو ایسی صورت میں شادی ہو سکتی ہے۔ جس کو مفتی صاحب نے مثال سے واضح کیا ہے۔۔

     

     

    • Like 2
  9. جزاک اللہ۔ @Abu.Huzaifa 

    نعض افراد کو یہ اعتراض کرتے اکثر دیکھا ہے کہ ہم سعودیہ کے ساتھ عید کیوں نہیں کرتے۔ اس لئے تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر کتب یا احادیث وغیرہ ہوں تو یہاں ضرور شیئر کریں۔۔ تاکہ جو اس کنفیوژن میں ہیں۔ اُن کی رہنمائی ہوسکے۔ جزاک اللہ۔

  10. اوریا مقبول جان کا یہ کلپ دیکھا ہے جس میں وہ رویت حلال کمیٹیوں اور مختلف جگہ چاند پر روزوں اور عیدوں کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کچھ فقہ سے حوالے کوٹ کیے ہیں کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ اگر مغرب میں چاند نظر آجائے تو مشرق میں عید ہوگی۔ اسی طرح شافعی، مالی، جنبلی وغیرہ کتب سے بھی کہا ہے۔ اس کا جواب اگر کسی کے پاس ہے تو ضرور دیں۔۔ اور اس مسئلہ سے متعلق علماء کی کتب سے حوالے اور احادیث وغیرہ ہیں تو وہ ضرور پوسٹ کریں۔۔ کیونکہ آج تک ہم نے تو یہی سُنا ہے کہ جغرافیائی حدود سے چاند کی رویت کا تعین ہوتا ہے۔

     

  11. 11 hours ago, qateqabrparasti said:

    To in qismon me se qabr ko poojna kaunse qism ki biddat hai janab e aali. Ahle qabr parasti ko hamesha se yahi koshish rahi hai ke kisi tarah biddat ki qismen le aayen aur apni har biddat ko biddat ghair saiyyiah saabit karen. Lekin wo ye nahi yaad rakhte hain Allah ke rasool ne farmaya hai Kullu Bid'atin Dalalah. Har biddat(chahe aap sau qismen bana lo) aur yaad rahe ke biddat ki tareef deen ke tanazur me dusyavi umoor par nahi ki jati, gumrahi hi rahegi aur har gumrahi jahannam me le jayegi. Aur bataiyye.

    میرے خیال میں یہ ایک تازہ تازہ دیوبندی یا وہابی غیر مقلد ہے۔ اس لئے علمی گفتگو کی اُمید بہت ہی کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ بیسیوں صفحات کاپی پیسٹ کرنا شروع کردے گا۔ پھر بھی چند چھوٹے سے سوالات ہیں۔ اُمید کرتے ہیں ٹو دا پوائںٹ جواب آئے گا۔

    ۱۔ قبر کو پوجنے کو کس نے جائز کہا ہے؟ ہم صرف ایک اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں۔ ہمارے کسی مستند عالم کی تحریر، تقریر، عمل وغیرہ سے یہ بات ثابت کرو۔ خالی چاولیں مارنے سے تمہاری اپنی بدنامی ہوگی۔ جو کہ خیر اس پوسٹ سے ہوچکی ہے۔

    ۲۔ اوپر جو لکھا ہے۔ اُس کا جواب کدھر ہے؟ ہم صاحب صحیح مسلم، اما سیوطی، صاحب فتح الباری اور دیگر جید علماء کی مانیں یا چودھویں صدی میں پیدا ایک شخص کی، جس کو اپنی پہچان بھی نہیں؟

    ۳۔ اپنی کچھ پہچان پیدا کرنے کیلئے سب سے پہلا کام کرو اور اپنا عقیدہ بتائو۔۔ وہابی دیوبندی یا وہابی غیر مقلد؟ تاکہ بات کرتے ہوئے آسانی ہو۔

    • Like 2
  12. تیجانی صاحب۔ آپ کی جہالت، کم علمی اور گندی سوچ انتہائی قابل افسوس ہے۔ آپ کی جہالت اور گندی سوچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جن الفاظ کو آپ نے ہائی لائٹ کیا ہے وہ تماش بین کے ہیں۔ بالکل اُسی لفظ کہ نیچے لفظ تماشا لکھا ہے۔

    یہ لفظ تماشا اصل فارسی کا لفظ ہے۔ جس کا اسکرین شاٹ میں نے اوپر پوسٹ کیا۔ اور اُسی تماشا کو تماشی (باہم پیدل چلنا) کا مفرس کہا گیا ہے۔ پھر بھی آپ کا اتنا ضد اور ہٹ دھرمی کہ ابھی بھی اسے اردو کا لفظ کہہ رہے ہیں۔۔

    اور مزید جو اصل لفظ تماشا ہے۔ اُس کا معنی دیکھیں۔ 

    Screenshot_5.png

    آپ کی جہالت کی انتہا کہ اصل فارسی کا معنی نظارہ ہے۔ جیسا کہ گوگل نے ترجمہ فارسی کا کیا نہ کہ اردو کا۔۔ مذاق ٹھٹا، کھیل، ناٹک یہ سب اردو کے مزید معانی ہیں۔ اوپر والی کتاب اردو لغت ہے۔ فارسی لغت نہیں۔۔ فارسی اصل ماخد ہے اس لفظ کا۔ آپ اپنی دلیل پر فارسی لغت ڈکشنری سے اس کے مختلف معنی پیش کرتے تب بھی کچھ بات بنتی۔ آپ نے جو جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 

    1 hour ago, Raza11 said:

    کیونکہ یہ ممکن نہیں  کے مفتی حسن رضا خان کو فارسی نہیں آتی ہو باقی امور مفتیاں کرام جانے 

    یہی آپ کا اصل رد ہے۔۔ جتنے بھی صحیح اور غلط معنی لغت میں درج ہیں۔۔ وہ اردو کی لغت کے ہیں۔۔۔ مولانا حسن رضا خاں علیہ الرحمہ نے جو لفظ لکھا وہ اُس کے اصل مطلب پر لکھا۔۔۔ یعنی نظارہ کرنا۔

    دوسرا آپ کی جہالت اس بات سے ثابت ہے۔

    1 hour ago, Raza11 said:

    دوم اردو زبان ھندی فارسی عربی اور کچھ ترکی زبان کے الفاظ سے مرتب کی گئی ہے اگر میں کھوں کے تماشائی اردو زبان کا لفظ ہے تو اسکے معنے یہ کھاں ہوئے کہ فارسی میں زبان میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے بھائی اردو میں تو اسے وہی مطلب اخذ ہے جو مطلب فارسیمیں ہے تماشائی سے مراد تماشہ دیکھنے والا 

    اردو زبان عربی، فارسی اور کچھ ترک الفاظ سے مل کر بنی۔۔ تو الفاظ جہاں سے لئے گئے پہلے اُس کے وہی معنی ہونگے پھر اُس کے دوسرےمعنی ہونگے۔ لفظ تماشائی کا جو مطلب آپ نے اس جگہ لکھا "تماشہ دیکھنے والا" ۔۔ یہی تو غلطی ہے۔ تماشا (فارسی) "دید، نظارہ" تماشا۔۔۔۔ئی ۔۔"نظارہ کرنے والا"۔۔۔ آپ کی علمی حیثیت کا اندازہ اس پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔

    On 5/6/2017 at 6:47 PM, Raza11 said:

    مجرة عربی کا لفظ ہے آخر میں ت مربوط  آتا ہے جسے پڑھا نہیں جاتا اردو کے تلفظ کے لے یہاں بڑی یے لگا دیا گیا ہے ، مجرة  کے معنی ہے کھکشاں آسماں کے آوپر افلاک اسے عربی میں مجرة کھتے ہے 

     جو مجرہ کی اوپر تشریح کی ہے۔ اُسی لفظ مجرہ کے اِسی اردو لغت کی کتاب میں غلط معنی بھی درج ہیں (نوٹ: عربی لغت نہیں۔۔ اردو لغت میں مجرہ کے غلط معنی)۔ اور یہاں پر ت مربوظ کا استعمال نہیں ہے کیونکہ لفظ مجرے استعمال ہوا شعر میں۔ مجرۃ نہیں۔ اور بڑی یے اردو کے تلفظ کیلئے نہیں لگائی گئی بلکہ اصل لفظ ہی اردو میں مجرا  ہے جو عربی لفظ سے اخذ کیا گیا ہے۔ آپ نے معنی کہکشاں آسماں وغیرہ کِیے ہیں۔۔ جبکہ اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے اسے اصل آداب، جھکنا، سلام والے معنی میں لکھا ہے۔ پھر سے پڑھو۔ "بیت اللہ مجرے کو جھکا"۔ یعنی جھُک کر سلام پیش کرنا۔ آداب بجا لانا۔ جیسے لفظ مجرہ کے معنی تبدیل ہوگئے اور اب اکثر غلط معنی لئے جاتے ہیں۔ بالکل یہی معاملہ یہاں ہے۔

     

    Screenshot_7.png

     

    اب بتائو ان دو میں کونسا معنی لوگے؟ جھُک کر سلام پیش کرنا ۔۔۔ یا معاذ اللہ ناچنا وغیرہ جیسے گندے معنی؟ آپ سے کوئی بعید نہیں۔ شاید اس اسکرین شاٹ کے بعد آپ علی حضرت علیہ الرحمہ کو بھی گستاخ ثابت کرنے پر تُل جائیں۔۔۔

    اور اسی عربی کے کسی دوسرے لفظ کے صحیح معنی کے ساتھ غلط معنی بھی اردو میں جمع ہوجائیں تو کیا وہ عربی کا لفظ ہی غلط ہوجائے گا اور قرآن کریم میں اُس لفظ کا صحیح استعمال گستاخی بن جائے گی۔۔ نعوذ باللہ؟ 

    مثالوں اور مختلف وقت میں مختلف چیزوں کی مختلف نوعیت کا بیان آپ کی جہالت، ہٹ دھرمی اور گندی سوچ کے آگے بالکل فضول ہے۔ چونکہ آپ اپنی جہالت اور گندی سوچ کہ مطابق بغیر فتوی لئے ایک عاشق رسول کو گستاخ ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ اس لئے ہم اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں شیطان لعین سے اور آپ جیسے شخص سے۔

    • Like 3
  13. On 5/5/2017 at 7:46 PM, Kilk-e-Raza said:

    جناب تیجانی صاحب۔ آپ اپنی علمی حیثیت پہلے بیان کریں۔ اور آپ نے لکھا کہ یہ اردو زبان کا لفظ ہے۔ اس پر کوئی حوالہ پیش کریں۔ پھر آگے بات ہوگی۔

     تیجانی صاحب۔ آپ نے میری پوسٹ کو جان بوجھ کر اگنور کیا ہے یا آپ کے پاس آپ کی اپنی بات پر دلیل نہیں ہے؟ کیا آپ صرف اس بات پر اپنی غلطی تسلیم کریں گے کہ یہ اردو زبان کا لفظ نہیں ہے؟ یا یہاں پر بھی ضد و ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ملنے کو نظر آئے گا؟

    یہ آپ کی پوسٹ ہے۔

    On 5/5/2017 at 11:55 AM, Raza11 said:

    یہ لفظ اردو زبان کا ہے جس کے معنی ہی تمسخرا لیا جاتا ہے اور یہ کوئی آج کے دور کی بات نہیں کیونکہ اصل لفظ تماشہ ہے اور تماشہ سے مراد غیر سنجیدہ عمل یا مذاق والا یا کھیل ڈرامہ 

    اوہر لغت سے ثابت کیا گیا ہے کہ تماشہ اردو زبان کا لفظ نہیں ہے۔ بلکہ عربی اور فارسی سے ماخوذ کیا گیا ہے۔ عربی کیلئے ڈکشنری کہ یہ دو صفحات ملے ہیں مگر عربی سے کم علمی کی وجہ سے کچھ زیادہ یہاں سے نہیں بتا سکتا۔ بہرحال لفظ تماشی عربی کا اصل ماخذ ہے جیسا کہ فروزاللغات میں بھی لکھا ہے۔ جہاں سے لفظ تماشا فارسی میں بنا، جس کا مطلب ہے دیکھنا، نظارہ کرنا اور اردو لفظ تماشہ فارسی سے لیا گیا۔

    http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/تماشى/

    http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/تماشي/

    tamasha1.png

    tamasha2.png

    On 5/6/2017 at 11:58 AM, Raza11 said:

    ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی 

    آپ عالم دین اور محقق بھی ہے کئی کتابین لیکھ چکے ہے اور آجکل آپ ٹی وی پر پروگرام ضابطہ حیات میں باقاعدہ سے نشست رکھتے ہے آپ سے میں نے میسنجر کے ذریعہ رابطہ کیا اور انھوں نے بھی میری بات کی تایید کی لیجئے آپ لوگ دیکھ لیں 

    میرے مطالبے پر آپ نے ایک ایسے ماڈرن اسکالر کا انتخاب کیا جن کا نام پہلے تو کوئی معتبر سُنی علماء میں نہیں آتا۔ دوسرا، آپ نے بغیر سیاق و سباق ایک سوال پوچھا۔ شاید آپ اگر کلام کو واضح کرتے تو پھر جو جواب ملتا اُس پر بحث ہو سکتی تھی۔ تیسرا۔ جناب کا ایک آرٹیکل چند سال قبل پڑھا جو کہ ہر کسی کو صلح کلی کہنے کے رد پر تھا۔ آرٹیکل پڑھ کر ایسا گمان گزرا کہ جناب دیوباندیوں اور ہر کسی سے دینی اتحاد کی بات کر رہے ہیں۔ میں نے فیس بک پوسٹ پر کمنٹ پوسٹ کیے اور اشرف علی تھانوی وغیرہ کی گستاخی لکھ کر پوچھا کہ ایسے عقیدے والوں سے اتحاد کیا جائے؟ تو حضرت نے مجھے پرسنل میسج بھیجا کہ آپ نے میری بات کو غلط سمجھا۔ پھر میں نے ڈاکٹر طاہر کا ذکر کیا تو جناب کو اُن کی صلح کُلیت پر اختلاف تھا۔ میں نے چند حوالے پوسٹ کئے، اسی فورم کے لنکس وغیرہ بھیجے مگر پھر اُن کا جواب نہیں آیا تھا۔

    umair-siddiqi1.png

    umair-siddiqi2.png

    umair-siddiqi3.png

    umair-siddiqi4.png

    اس لئے پھر گزارش ہے کہ آپ واقعی حق کہ متعلاشی ہیں تو کسی معتبر سُنی عالم سے فتوے لاکر دیں اور سوال میں مولانا حسن رضا خاں کا کلام بھی نقل کریں تاکہ سیاق و سباق بھی واضح ہو اور جواب میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

    • Like 2
  14. جناب تیجانی صاحب۔ آپ اپنی علمی حیثیت پہلے بیان کریں۔ اور آپ نے لکھا کہ یہ اردو زبان کا لفظ ہے۔ اس پر کوئی حوالہ پیش کریں۔ پھر آگے بات ہوگی۔ یا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایک ذہنی اختراء و سوچ کو ہم من و عن تسلیم کر لیں؟ شروع سے اب تک آپ نے سوائے اپنی ذہنی اختراء و شیطانی وسوسوں کے علاوہ کوئی صحیح بات نہیں کی اور نہ حوالہ پیش کیا۔ آپ ایک سچے عاشق رسول کو بلاوجہ اپنی ذہنی اختراء سے گستاخ رسول ثابت کرنے پر تُلے ہیں؟ اس سے بڑھ کر بھی کوئی ظلم ہو سکتا ہے اور پھر آپ کہتے ہیں کہ یہ تحقیق ہے۔ اگر آپ اپنی تحقیق میں اتنے ہی سچے اور حق کے متلاشی ہیں تو بجائے عام بندوں سے سوال کرنے کے دو چار سُنی علماء سے فتوی ہی لے لیتے۔ شاید اُس سے آپ کی تسلی ہو جائے کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے اور اس طرح استعمال ہو سکتا ہے یا نہیں۔ لغت کی کتب سے عربی لفظ کو آپ نے اُٹھا باہر پھینکا۔ اب عام بندہ عربی کا علم کیا جانے جو آپ کو اس لفظ کا اصل ماخذ بتا سکے۔ اگر آپ کے پاس کوئی حوالہ اور اصل ماخذ  نہیں ہے تو آپ سب سے پہلے لاحول ولا قوۃ پڑھ کر شیطانی وسوسے کو دور کریں اور پھر کسی صحیح العقیدہ سُنی مفتی سے تفصیلی فتوی لیں اور یہاں بھی پوسٹ کر دیں۔

    • Like 1
  15. حرف راز۔ اوریا مقبول جان

    قادیانی اسلام کے دُشمن

     

     

    اس پروگرام کے ابتدائیے میں ایک غلطی ہے کہ مفتی محمود کے دلائل سے قادیانی لاجواب ہوئے۔ حالانکہ تحذیر الناس پیش کرنے کے بعد دیوبندیوں کے پاس جواب نہیں تھا۔ علامہ شاہ احمد نورانی علیہ الرحمہ نے قادیانیوں کو لاجواب کیا۔ سُنا ہے کہ بھٹو کی کتاب میں اس کی تفصیل ہے۔ اگر کسی کے پاس اس سے متعلق حوالاجات وصفحات ہوں تو ضرور شیئر کریں۔ تاکہ علامہ شاہ احمد نورانی علیہ الرحمہ کا یہ کارنامہ حوالوں کے ساتھ زندہ رہے اور وہابیوں کو ڈنڈی مارنے کا موقع نہ ملے۔۔

    اللہ بیڑا غرق کرے ان حکمرانوں اور پیمرا میں بیٹھے ناسوروں کا، اس پروگرام کے بعد ایک نوٹس اوریا مقبول جان صاحب کو بھیج دیا گیا۔ اسی طرح قادیانیوں کے خلاف بات کرنے پر ایک نوٹس نزیر احمد غازی صاحب کو بھی بھیجا گیا جو ۹۲ نیوز پر صبح نور پرگرام کرتے ہیں۔

  16. 11 hours ago, bella said:

    oper wala asool debonds ke ebarat par lago ho ga

    خلط مبحث مت کرو۔سادہ سا جواب یہ ہے کہ اُس گستاخانہ عبارت پر یہ اصول بالکل لاگو نہیں ہوگا۔ مزید جواب چاہیے ہو تو اس جو متعلقہ ٹاپک پہلے سے موجود ہے، وہاں بحث کرنے کیلئے ہم تیار ہے۔یہاں جو ٹاپک ہے اُس پر بات کرو۔

  17. ابھی ایک اور ویب سائیٹ اردو لغت ڈاٹ انفو پر  چیک کیا ہے۔دیکھنے والا، نظارہ کرنے والا ہی  معنی لکھا  ہے اور عربی کا لفظ کہا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس لغت میں کوئی اور معنی ہے تو یہاں شیئر کر دیں۔ ویسے یہ اعتراض آپ کی ذہنی اختراء معلوم ہو رہی ہے۔اگر ایسا کوئی اعتراض بنتا تو کب کا سامنے ہوتا۔ایک بات اوربھی مدنظر رکھی جائے کہ کلام کب لکھا گیا؟  اس کلام کو لکھے  ایک سو سال سے اوپر کا عرصہ گزر چکا ہے۔بعض الفاظ کے لئے آج کل جو معنی عمومی لئے جاتے ہیں ضروری  نہیں تب بھی ایسا ہی ہو۔ مثال کے طور پر مولوی یا مُلا لفظ آج کل تضحیک و تمسخر اور کسی داڑھی والے فرد کو کم تر کہنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ بڑے عالم و مفتی کو مولوی کہہ دیں تو برا مان جاتے ہیں۔ لیکن آج سے سو سال پہلے مولوی ایک با عزت لفظ تھا۔اسی طرح بالفرض اگر کسی کلام میں کوئی ایسا لفظ استعمال ہو جس کے آج کے دور میں صحیح معنی لئے جاتے ہوں اور آج سے سو سال بعد ۲۱۱۷ عیسوی میں اُس کے غلط معنی لئے جانے لگیں تو کیا آج کے دور کے لکھے اُس  کلام  کے معنی تب غلط ہوجائیں گے؟

  18. جزاک اللہ بھائی جان۔ ایک ٹاپک بنا کر یہاں بھی اپ لوڈ کر دیں تو بہت فائدہ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ تمام نعتیں ایک ہی ٹاپک میں جمع ہوجائیں گی اور آسانی سے ڈائونلوڈ اور شیئر بھی ہوسکیں گی۔ ہر کسی کے پاس ٹیلی گرام کی سہولت نہیں ہوتی۔

    • Like 1
  19. وعلیکم السلام۔ اس کے لئے آپ کو اپنی آنکھوں پر کنٹرول کرنا چاہیے۔ نا محرم کا ہرگز نہ دیکھیں۔ بازار میں جانا ہو تو نظریں نیچی رکھیں۔ عورت گاہک بھی ہو تو کوشش کریں نظریں جھکا کر بات کریں۔ کزن وغیرہ سے بھی اسلام میں پردہ ہے۔ مزید اس کتاب کا مطالعہ کریں۔

    Jannat ki 2 Chaabiyan

    http://www.dawateislami.net/bookslibrary/737

    قطرے آنے کے مسئلہ کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ یہ  ٹاپک بھی چیک کرلیں۔ پوسٹ نمبر 24 میں ایک دیسی علاج لکھا ہوا ہے۔

     

     

  20.  

    بھائی جب آپ کے پاس صحیح اسناد سے سرکارﷺ کی دعائیں موجود ہیں آپ کیوں بلا سند والی دعاؤں کی طرف جاتے ہیں کیا وہ دعائیں آپ کے لیے کافی نہیں؟؟؟

     

     

    بھائی آپ کو تاقیامت کا وقت دیتا ہوں آپ اس وظیفے کو 900ھ سے پہلے کسی صوفی بزرگ کی روایت یا اجازت نامہ سے ثابت کر کے دیکھیں کیونکہ بقول آپ کے یہ وظیفہ سلسلہ بہ سلسلہ اجازت در اجازت چلا آرہا ہے اگر یہ واقعی سچ ہے تو 900ھ سے پہلے کسی صوفی بزرگ کی کتاب یا اجازت نامہ سے یہ وظیفہ ثابت کر کے دیکھیں؟؟؟؟

     

     

     آپ نے میرے اصل سوال کا جواب نہیں دیا۔ برائے مہربانی اس کا جواب دیں۔ میں اس کو مزید تفصیل سے لکھ دیتا ہوں۔ اگر میں اس وقت اپریل ۲۰۱۷ میں کوئی بھی دعا بطور وسیلہ مثلاً "مولا علی مشکل کشاء، میری کشتی پار لگادے" اپنی مادری زبان یا کسی بھی زبان میں اپنے الفاظ سے کروں تو میری وہ دعا و عمل جائز ہوگا یا ناجائز۔ اور اس کو جائز کرنے کیلئے مجھے سند لانی ہوگی؟

     

    بھائی۔ آپ برا مت منائیے گا مگر آپ کچھ جذباتی لگ رہے ہیں۔ اور ٹاپک میں ایک ہی بات بار بار دہرائی جا رہی ہے۔ آپ ہمارا نقطہ نظر سمجھئے۔یہ بات تو طے ہے کہ یہ حدیث پاک نہیں۔ یہ ایک دعا ، استغاثہ ، وظیفہ ہے جو بزرگان دین کی کتب میں نقل ہے اور صدیوں سے جاری ہے اور جب یہ حدیث نہیں تو اس کی سند چاہے پانچویں صدی ہجری سے لائی جائے یا نویں صدی ہجری سے۔ کیا فرق پڑتا ہے؟  اور بڑے بڑے علماء بشمول اعلی حضرت مجدد دین و ملت علیہ الرحمہ تک نے اس پر اعتراض نہیں کیا اور نہ اسے پڑھنا غلط بتلایا۔ ملا علی قاری علیہ الرحمہ نے اسے بطور حدیث شیعہ کا جھوٹ کہا۔ جس سے ہم سو فیصد متفق ہیں۔ لیکن ملا علی قاری علیہ الرحمہ نے اسے پڑھنے یا اس کے کسی الفاظ پر اعتراض نہیں کیا۔ اب آپ  ایک نئی تحقیق مسلط کرنا چاہتے ہیں جو صرف ناد علی ہی نہیں بلکہ ہر بغیر سند دعا و استغاثہ کو غلط ثابت کرتی ہے۔ ہم آپ کو اسے پڑھنے یا نہ پڑھنے کا مشورہ نہیں دے رہے۔ لیکن اہلسنت والجماعت میں وظائف،اوراد، دعائیں و درود وغیرہ جاری ہیں اور یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اگر وہ دعائیں شریعت سے نہ ٹکراتی ہوں، وہ عقائد اہلسنت سے نہ ٹکراتی ہوں، ان میں ایسے الفاظ نہ ہوں جو بدمذہبوں کے عقائد کو اسپورٹ کرتے ہوں تو وہ جائز ہیں۔ چاہے وہ اردو میں ہوں، انگلش میں ہوں، نویں صدی ہجری سے جاری ہوں یا آج سے پڑھی جائیں۔ 

  21. رضا عسقلانی بھائی، میرا اسادہ سا سوال ہے۔


    اہلسنت میں جو مروجہ وظائف و دعائیں و نوافل و دیگر نفلی عبادات یا مستحب اعمال ہیں۔ کیا ان تمام کاموں کی سند ثابت ہے؟


    اگر اس وقت میں کہوں کے " اے مولا علی مشکل کشاء، میری کشتی پار لگا دے" تو یہ میری دعا وعمل ناجائز ہوگا اور اس عمل کو جائز ثابت کرنے کیلئے مجھے سند کی ضرورت ہے؟ 


  22.  

    ملا علی قاری رحمہ اللہ نے ناد علی کے حدیث ماننے کو شیعوں کا جھوٹ کہا ہے۔ ناد علی کے الفاظ پر کوئی حکم بیان نہیں کیا۔

     

     

      جزاک اللہ کشمیر خان بھائی۔

     

     

    بھائی یہ کوئی اختلافی حوالہ نہیں ہے بلکہ صحیح حوالہ ہے جو اکثر لوگوں کو اس کا پتا نہیں اس لیے اس طرح کے صحیح حوالہ لوگوں کو اختلافی لگتے ہیں کیونکہ ہم لوگوں کو صحیح بات بتانے سے ڈرتے ہیں کہیں وہ اس سے کوئی بدمذہب نہ ہو جائیں۔

    اس لیے جو صحیح بات ہوا کرے وہی بتا دیا کریں ورنہ وہی بات کوئی وہابی اسے بتا دے گا تو اس کا پتا نہیں کیا حال ہو گا اور علما اہلسنت کے بارے پتا نہیں کیا سے کیا سوچے گا؟؟؟

    باقی میری باتوں کا برا بھی نہیں مانیے گا کیونکہ میرا کام تھا آپ کو صحیح بات بتانا باقی اگر آپ کےاس بارے میں کوئی قوی دلائل ہیں تو پیش کریں۔

     

    اگر وہ دلائل واقعی قوی ہوئےتو میں ضرور اس پر تحقیق کرونگا۔

     

     

    جناب،صرف صحیح حوالہ ہی اختلافی حوالہ بن سکتا ہے۔ غلط حوالہ تو جھوٹ و بہتان ہی کہلائے گا۔ باقی ہم صحیح بات کہنے سے نہیں ڈرتے۔ اگریہی حوالہ وہابی یہاں پوسٹ کرتے تو ہمارا جواب مختلف ہوتا۔  آپ مولی علی مشکل کشاء ماننے والے ہیں، اوراد و وظائف کے ماننے والے ہیں۔ اس لئے میں نے کہا کہ اس وظیفے کو صرف اس حوالے کی بنیاد پر شیعہ کا  وظیفہ کہنا  غلط ہوگا جبکہ یہ اہلسنت و مشائخ کے معمولات سے ہے۔اور معتبر علمائے اہلسنت اسے بطور دعا و وظیفہ نقل کرتے چلے آئے ہیں۔ باقی جواب کشمیر خان بھائی کی پوسٹ میں موجود  ہے۔ دو بھائیوں کے درمیان مہذب طریقہ سے گفتگو و اختلاف پر برا منانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

×
×
  • Create New...