السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ۔
مالک الدار کی استغاثہ والی روایت کو لکھنے کے بعد امام ابن حجر العسقلانی رضی اللہ عنہ نے لکھا ہے کہ سیف بن عمر نے "الفتوح" میں بیان کیا کہ جس شخص نے جا کر قبرِنبوی علیہ السلام پر استغاثہ کیا، وہ شخص حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ صحابی تھے۔
کیا اس عبارت کا سکین مل سکتا ہے جس میں سیف بن عمر نے یہ لکھا تھا کہ وہ شخص حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ ہیں؟