Jump to content

کمیونٹی میں تلاش کریں

Showing results for tags 'حدیث'.

  • ٹیگ میں سرچ کریں

    ایک سے زائد ٹیگ کاما کی مدد سے علیحدہ کیے جا سکتے ہیں۔
  • تحریر کرنے والا

مواد کی قسم


اسلامی محفل

  • اردو فورم
    • اردو ادب
    • فیضان اسلام
    • مناظرہ اور ردِ بدمذہب
    • سوال و درخواست
    • گفتگو فورم
    • میڈیا
    • اسلامی بہنیں
  • انگلش اور عربی فورمز
    • English Forums
    • المنتدی الاسلامی باللغۃ العربیہ
  • اسلامی محفل سے متعلق
    • معلومات اسلامی محفل
  • Arabic Forums

تتیجہ ڈھونڈیں...

وہ نتیجہ نکالیں جن میں یہ الفاظ ہوں


تاریخ اجراء

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


نمبرز کے حساب سے ترتیب دیں...

Joined

  • Start

    End


Group


AIM


MSN


Website URL


ICQ


Yahoo


Jabber


Skype


مقام


Interests


پیر

  1. مسجد میں باتیں کرنے سے اعمال برباد یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے من تكلم بكلام الدنيا في المسجد أحبط الله أعماله أربعين سنة جو شخص مسجد میں دنیاوی باتیں کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے چالیس سال کے اعمال کو ضائع کر دے گا۔ امام صغانی٬ امام ملا علی قاری٬ محدث أبو طاہر پٹنی٬ علامہ شوکانی اور عجلونی اور علامہ محمد بن خلیل الحنفی رحمہم اللہ تعالی ان ساروں نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ( كتاب الموضوعات للصغاني ص39 ) ( كتاب تذكرة الموضوعات للفتني ص36 ) ( كتاب الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة ص338 ) ( كتاب الفوائد المجموعة ص24 ) ( كتاب كشف الخفاء ت هنداوي 2/285 ) ( كتاب اللؤلؤ المرصوع ص178 ) اس روایت کو امام احمد رضا بریلوی رحمہ اللہ نے بھی فتویٰ رضویہ میں نقل کیا جو کہ ان کا تسامح ہے ( فتویٰ رضویہ 16/311 مسئلہ نمبر :- 149 ) نثار احمد خان مصباحی صاحب نے بھی اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے مفتی حسان عطاری صاحب کی کتاب " تحقیق المعتمد في رواية الكذاب ودرجات السند " کی تقریظ میں اصل کتاب کا اسکین ساتھ دے دیا جائے گا انہوں نے ثابت کیا کہ اس پر وضع کا قرینہ ظاہر ہے جس کی وجہ سے یہ روایت موضوع ہے ... اور صاحب کتاب مفتی حسان عطاری صاحب نے بھی موافقت کی کوئی تعاقب نہیں کیا ( تحقیق المعتمد ص32/34 ) امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ وضع حدیث کے ایک قرینہ کا ذکر فرماتے ہیں وما به وعد عظيم او وعيد ... على حقير وصغيرة شديد یعنی جس میں کسی چھوٹے عمل پر عظیم بشارت ہو یا کسی چھوٹے گناہ پر شدید وعید کتاب کے محقق شیخ محمد بن علی بن آدم اثیوبی اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں وحاصل المعنى : أنه يعرف كون الحديث موضوعاً بالإفراط في الوعد العظيم على الفعل الحقير، والوعيد الشديد على الأمر الصغير، وهذا كثير في أحاديث القصاص خلاصہ کلام یہ کہ معلوم ہوا وہ حدیث موضوع ہوتی ہے جس میں حقیر ( چھوٹے ) عمل پر عظیم ( حد سے زیادہ ) بڑی وعد ( بشارت ) سنائی جائے اور اسی طرح چھوٹے ( گناہ ) پر شدید وعید سنائی جائے اور یہ قرینہ کثرت سے قصاص کی احادیث میں پایا جاتا ہے ( شرح ألفية السيوطي في الحديث ص293 ) اب یہ بات ایک عام انسان بھی بتا دے گا کہ مسجد میں کلام کرنے سے چالیس سال کے اعمال برباد ہو جانا یہ یقیناً چھوٹے گناہ پر بہت بڑی وعید ہے جو کہ وضع کی دلیل ہے. اسی وجہ سے آئمہ حدیث نے اس روایت کو بالجزم موضوع کہا اسی طرح اس روایت پر وضع حدیث کا دوسرا قرینہ بھی ظاہر ہے وہ یہ ہے کہ اس روایت کا وجود کتب احادیث میں نہیں ہے علم حدیث کا مشہور قاعدہ ہے کے ہر وہ حدیث جس کا وجود کتب احادیث میں نہ ہو حفاظ کے سینوں میں نہ ہو اور وہ ایسے زمانے میں ظاہر ہو جب تدوین حدیث مکمل ہوچکی ہے تو وہ روایت موضوع کہلائے گی امام ابن الجوزی م597ھ رحمہ اللہ تعالیٰ موضوع حدیث کے قرائن بیان فرماتے ہیں إذا رأيت الحديث يباين المعقول أو يخالف المنقول أو يناقض الأصول فاعلم أنه موضوع جب تم کسی حدیث کو دیکھو کہ وہ معقول کے خلاف ہے یا منقول سے ٹکراتی ہے یا اصول سے مناقص ہے تو جان لو کہ وہ موضوع ہے امام ابن الجوزی کے اس بیانیہ کو محدثین نے قبول فرمایا لیکن فی الوقت ہمارا تعلق امام ابن الجوزی کے بیان کردہ تیسرے قرینہ سے ہے اصول سے مناقص ہونے کا مطلب امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں ومعنى مناقضته للأصول: أن يكون خارجا، عن دواوين الإسلام من المسانيد والكتب المشهورة امام سیوطی فرماتے ہیں اور مناقص اصول ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ روایت اسلام کی مشہور کتب احادیث و مسانید سے خارج ہو . ( یعنی ان کتب میں موجود نہ ہو ) ( كتاب الموضوعات لابن الجوزي 1/106 ) ( كتاب تدريب الراوي في شرح تقريب النواوي 1/327 ) امام نور الدین ابن عراق الکنانی م963ھ رحمہ اللہ نقل فرماتے ہیں ما ذكره الإمام فخر الدين الرازي أن يروي الخبر في زمن قد استقرئت فيه الأخبار ودونت فيفتش عنه فلا يوجد في صدور الرجال ولا في بطون الكتب امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ نے جس چیز کا ذکر کیا وہ یہ ہے کہ حدیث اس زمانے میں روایت کی جائے یا ذکر کی جائے جب احادیث کا استقراء کیا جا چکا ہے اور تفتیش کے باوجود نہ محدثین کے سینوں میں ملے اور نہ کتب احادیث میں ( تو ایسی روایت موضوع ہوتی ہے ) ( كتاب تنزيه الشريعة المرفوعة عن الأخبار الشنيعة الموضوعة 1/7 ) یہی اصول فی زمانہ بریلوی مکتبہ فکر ( اہلسنت و جماعت ) کے مشہور و معروف عالم مفتی محمد شریف الحق امجدی صاحب نے بھی بیان کیا ایک روایت کے بارے میں فرماتے ہیں " اس روایت کے جھوٹے اور موضوع ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ کسی حدیث کی معتبر کتاب میں یہ روایت مذکور نہیں " ( فتویٰ شارح بخاری 1/307 ) لہذا اس اصول سے بھی یہ روایت منگھڑت ثابت ہوتی ہے والحمدللہ خلاصہ کلام یہ کہ ہم نے محدثین کا کلام بھی اس روایت کے تحت پیش کیا کہ انہوں نے اس کو موضوع اور من گھڑت قرار دیا اور ہم میں وضع حدیث کے دو قرائن پر بھی اس روایت کو موضوع ثابت کیا لہذا اس روایت کی نسبت نبی ﷺ کی طرف کرنا حرام ہے فقط واللہ و رسولہٗ أعلم بالصواب خادم الحدیث النبوی ﷺ سید محمد عاقب حسین رضوی مؤرخہ 22 ذو الحجہ 1443ھ
  2. آگ أنبیاء علیہم السلام کے ہاتھ سے چھوئی ہوئی چیز کو نہیں جلاتی روایت کی تحقیق امام خطیب البغدادی م463ھ رحمہ اللہ نے فرمایا وأخبرنا الحسن، قال: حدثنا عبد الرحمن، قال: حدثنا أبو عمير الأنسي بمصر، قال: حدثنا دينار مولى أنس، قال: صنع أنس لأصحابه طعاما فلما طعموا، قال: يا جارية هاتي المنديل، " فجاءت بمنديل درن، فقال اسجري التنور واطرحيه فيه، ففعلت فابيض، فسألناه عنه، فقال: إن هذا كان للنبي صلى الله عليه وسلم وإن النار لا تحرق شيئا مسته أيدي الأنبياء " ( كتاب تاريخ بغداد ت بشار 11/589 ) دینار مولی انس بیان کرتا ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے صحابہ کرام کے لیے کھانے کا انتظام فرمایا جب وہ لوگ کھانے سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنی لونڈی کو آواز دے کر فرمایا رومال لے آؤ . وہ جب رومال لائی تو وہ میلا تھا حضرت انس بن مالک نے فرمایا تندور کو ہلکا کر کے اس رومال کو تندور میں ڈال دو جب رومال تندور سے باہر نکالا گیا تو وہ سفید ہو گیا تھا صحابہ کرام نے پوچھا یہ کیسے تو حضرت انس بن مالک نے فرمایا یہ نبی علیہ الصلوۃ والسلام کا رومال ہے اور انبیاء علیہم السلام جس چیز کو چھو لیں آگ اسے نہیں جلاتی یہ روایت موضوع ہے أبو مكيس دينار بن عبد الله الحبشي متھم بالوضع راوی ہے اور اس پر خاص جرح یہ بھی ہے کہ اس نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے 100 کے قریب موضوع روایات بیان کیں لہذا اس کی حضرت انس بن مالک سے روایت موضوع قرار دی جائے گی امام ابو عبداللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں وقال الحاكم: روى، عَن أَنس قريبا من مِئَة حديث موضوعة اس نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے تقریباً 100 موضوع روایات بیان کیں ہیں امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی امام حاکم کی موافقت کی چنانچہ فرماتے ہیں قال ابن حبان: يروي، عَن أَنس أشياء موضوعة یہ انس بن مالک سے موضوع روایات بیان کرتا ہے ( لسان الميزان :- 3077 ) امام شمس الدین ذہبی رحمہ اللہ نے اندازاً فرمایا کہ أن يروي عنه عشرين ألفا كلها كذب اس نے تقریباً بیس ہزار روایتیں بیان کیں جو سب کی سب جھوٹ ہیں ( ميزان الاعتدال 2/31 ) نیز سند میں " أبو عمير الأنسي " بھی مجہول ہے امام احمد بن علی المقریزی م845ھ رحمہ اللہ نے حافظ ابونعیم اصفہانی رحمہ اللہ کے طریق سے اس کو اپنی کتاب میں نقل کیا فخرج أبو نعيم من حديث محمد بن رميح، قال: حدثنا عبد الله بن محمد بن المغيرة، حدثنا أبو معمر عباد بن عبد الصمد، قال: أتينا أنس بن مالك نسلم عليه، فقال: يا جارية، هلمي المائدة نتغدى، فأتته بها فتغدينا، ثم قال: يا جارية هلمي المنديل، فأتته بمنديل وسخ، فقال: يا جارية أسجرى التنور، فأوقدته، فأمر بالمنديل، فطرح فيه، فخرج أبيض كأنه اللبن. فقلت: يا أبا حمزة! ما هذا؟ قال: هذا منديل كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح به وجهه، وإذا اتسخ صنعنا به هكذا، لأن النار لا تأكل شيئا مر على وجوه الأنبياء- عليهم السلام عباد بن عبدالصمد کہتے ہیں کہ ہم انس بن مالک کے پاس حاضر ہوئے تو انہوں نے اپنی لونڈی سے کہا کہ دسترخوان لے آؤ ہم دوپہر کا کھانا کھائیں گے چنانچہ وہ اسے لے کر آئی اور ہم نے دوپہر کا کھانا کھایا پھر آپ نے فرمایا اے لونڈی رومال لے آؤ تو پھر وہ ایک گندا رومال لے کر آئی پھر آپ نے لونڈی سے کہا کہ تندور کو روشن کرو اسے روشن کیا گیا اور وہ رومال تندور میں ڈالنے کا حکم دیا وہ جیسے ہی تندور میں ڈالا گیا دودھ کی طرح سفید ہو گیا . میں نے کہا: اے ابو حمزہ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ رومال ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا چہرہ انور پونچھتے تھے ، اور جب یہ میلا ہو جاتا تو ہم ایسا ہی کرتے کیونکہ آگ اس شے پر اثر نہیں کرتی جو انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام کے چہرہ مبارک پر سے گذری ہو ( كتاب إمتاع الأسماع 11/254 ) یہ بھی موضوع ہے 1 : محمد بن رميح العامري مجہول ہے 2 : عبد الله بن محمد بن المغيرة متھم بالوضع راوی ہے یعنی اس پر احادیث گھڑنے کا الزام ہے امام ابن عراق الکنانی رحمہ اللہ اس کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ سفیان ثوری اور مالک بن مغول سے موضوع روایات بیان کرتا ہے ( كتاب تنزيه الشريعة المرفوعة 1/75 ) امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ ایسی روایتیں بیان کرتا ہے جن کی کوئی اصل نہیں ہوتی امام ابن یونس نے اس کو منکر الحدیث قرار دیا ( كتاب الزهر النضر في حال الخضر ص76 ) امام شمس الدین ذہبی رحمہ اللہ نے اس کو متروک قرار دیا اور اس کی مرویات کو نقل کرکے انہیں موضوع قرار دیا ( كتاب تاريخ الإسلام - ت تدمري 14/219 ) ( كتاب ميزان الاعتدال 2/487 ) 3 : أبو معمر عباد بن عبد الصمد بھی متھم بالوضع راوی ہے امام ابوحاتم رازی رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں فرمایا کہ یہ سخت ضعیف راوی ہے امام ابن عدی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ غالی شیعہ ہے امام شمس الدین ذہبی رحمہ اللہ نے اس کو " واہ " قرار دیا اور یہ جرح متروک درجے کے راویان پر کی جاتی ہے ( كتاب ميزان الاعتدال 2/369 ) ( فتح المغيث للسخاوي 2/128 ) شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانی نے نقل کیا کہ عباد بن عبدالصمد نے سیدنا انس بن مالک سے ایک پورا نسخہ روایت کیا جو کہ اکثر موضوع من گھڑت روایات پر مشتمل ہے ( كتاب لسان الميزان ت أبي غدة 4/393 ) اس مکمل تحقیق کے بعد خلاصہ کلام یہ ہوا کہ یہ اثر اپنی دونوں اسناد کے ساتھ موضوع من گھڑت ہے اس کو بیان کرنا جائز نہیں اسی طرح ایک من گھڑت قصہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا نے روٹیاں لگائیں اور نبی علیہ السلام نے بھی ایک روٹی لگائی باقی روٹیاں پک گئیں لیکن نبی علیہ السلام نے جو روٹی لگائی وہ نہیں پکی وغیرہ وغیرہ اس قصہ کا وجود بھی کسی حدیث٬ تاریخ٬ سیرت کی معتبر کتاب میں نہیں اللہ جانے صاحب خطبات فقیر نے اس ہوا ہوائی قصہ کو کہاں سے نکل کر لیا اپنی خطبات فقیر جلد دوم صفحہ 92/93 پر فقط واللہ و رسولہٗ أعلم بالصواب خادم الحدیث النبوی ﷺ سید محمد عاقب حسین رضوی مؤرخہ 15 ذو الحجہ 1443ھ
  3. امام ابوالقاسم طبرانی م360ھ رحمہ اللہ فرماتے ہیں حدثنا بكر بن سهل، ثنا عبد الله بن يوسف، ثنا الهيثم بن حميد، عن رجل، عن مكحول، عن أبي أمامة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «اتقوا البول، فإنه أول ما يحاسب به العبد في القبر» ( كتاب المعجم الكبير للطبراني :- 7605 ) ترجمہ :- نبی علیہ السلام نے فرمایا پیشاب ( کی چھینٹوں ) سے بچو کیونکہ قبر میں سب سے پہلے اس کے بارے میں حساب لیا جائے گا اس سند میں امام مکحول سے روایت کرنے والا شخص مبھم ہے اور مبہم راوی کو پہچاننے کا طریقہ اصول حدیث کی کتاب تیسیر شرح مصطلح الحدیث میں یہ لکھا ہے بوروده مسمى في بعض الروايات الأخرى یعنی دوسری روایات میں اس کے نام کا ذکر ہوا ہو ( كتاب تيسير مصطلح الحديث ص260 ) اسی روایت کو امام طبرانی دوسری سند سے لائیں ہیں اور وہاں مکحول سے روایت کرنے والے راوی کا نام موجود ہے ملاحظہ ہو حدثنا محمد بن عبد الله بن بكر السراج، ثنا إسماعيل بن إبراهيم، ثنا أيوب، عن مكحول، عن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «اتقوا البول، فإنه أول ما يحاسب به العبد في القبر» ( كتاب المعجم الكبير للطبراني :- 7607 ) بلکل وہی روایت ہے ایک لفظ کا بھی فرق نہیں اور راوی کا نام بھی واضح ہے *" أيوب بن مدرك الحنفي "* یہ راوی متھم بالکذب و وضع ہے مگر اس پر خاص جرح بھی ہے کہ اس کی امام مکحول شامی رحمہ اللہ سے روایات موضوع ہوتی ہیں اس راوی کو امام نسائی امام دارقطنی امام ابو حاتم رازی امام يحيى بن بطريق الطرسوسي رحمہمُ اللہ نے متروک الحدیث قرار دیا اور اسی راوی کو امام ابن معین رحمہ اللہ نے کذاب قرار دیا ( لسان الميزان :- 1382 ) امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں يروي المناكير عن المشاهير ويدعي شيوخا لم يرهم ويزعم أنه سمع منهم، روى عن مكحول نسخة موضوعة ولم يره یہ مشہور راویوں سے منکر ( بمعنی باطل ) روایتیں بیان کرتا ہے اور ایسے شیوخ ( الحدیث ) سے احادیث سننے کا ( جھوٹا ) دعویٰ کرتا ہے جنہیں اس نے نہیں دیکھا اس نے امام مکحول شامی رحمہ اللہ سے من گھڑت روایات کا نسخہ روایت کیا حالانکہ اس نے امام مکحول کو نہیں دیکھا ( كتاب المجروحين لابن حبان ت حمدي :- 99 ) لہذا ثابت ہوا یہ روایت موضوع ہے اس کی نسبت نبی ﷺ کی طرف کرنا حلال نہیں فقط واللہ و رسولہٗ اعلم باالصواب خادم الحدیث النبوی ﷺ سید محمد عاقب حسین
  4. یہ ایک موضوع ( منگھڑت ) روایت ہے اس کو امام الحسن الخلال نے فضائل سورہ اخلاص میں اپنی سند کے ساتھ روایت کیا حدثنا أحمد بن إبراهيم بن شاذان، ثنا عبد الله بن عامر الطائي، حدثني أبي، ثنا علي بن موسى، عن أبيه، موسى، عن أبيه، جعفر، عن أبيه، محمد، عن أبيه، علي، عن أبيه الحسين، عن أبيه علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم «من مر على المقابر وقرأ قل هو الله أحد إحدى عشرة مرة، ثم وهب أجره للأموات أعطي من الأجر بعدد الأموات» كتاب فضائل سورة الإخلاص للحسن الخلال :- 54 ترجمہ :- علی بن ابی طالب سے مروی ہے کہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا جو شخص قبرستان سے گزرے اور گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کے اس کا ثواب مردوں کو ایصال کرے تو اس کو ان مردوں کی تعداد کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا اس سند عبد الله بن عامر الطائي ہے یہ خود تو متھم بالوضع ہے یعنی اس پر احادیث گھڑنے کا الزام ہے لیکن اس پر خاص جرح بھی ہے وہ یہ کہ اس نے اپنے والد کے واسطہ سے امام علی رضا رضی اللہ عنہ پر ایک جھوٹا نسخہ بیان کیا ہے چناچہ امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں عبد الله بن أحمد بن عامر، عن أبيه، عن علي الرضا، عن آبائه بتلك النسخة الموضوعة الباطلة، ما تنفك عن وضعه أو وضع أبيه ( كتاب ميزان الاعتدال :- 4200 ) یعنی عبداللہ نے اپنے والد کے واسطے سے امام علی رضا اور انکے آباؤ اجداد یعنی اہل بیت سے ایک جھوٹا نسخہ باطل نسخہ روایت کیا ہے امام ذہبی فرماتے ہیں یا تو اس نے اس نسخے کو گھڑا ہے یا اس کے باپ نے اس روایت کو امام جلال الدین سیوطی نے اپنی کتاب الزیادات علی الموضوعات میں نقل کیا جو ان کے نزدیک اس روایت کے جھوٹے ہونے پر دلالت کرتا ہے ( كتاب الزيادات على الموضوعات 2/577 ) اس کو دوسری سند کے ساتھ امام الرافعی رحمہ اللہ نے اپنی تاریخ میں روایت کیا ( كتاب التدوين في أخبار قزوين 2/297 ) لیکن اس سند میں بھی داؤد بن سليمان الغازي ہے یہ راوی بھی کذاب ہے اور اس نے بھی ایک گڑھا ہوا نسخہ بیان کیا ہے امام علی رضا رضی اللہ عنہ سے اس کو امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ اور امام ذہبی رحمہ اللہ دونوں نے کذاب قرار دیا كذبه يحيى بن معين، ولم يعرفه أبو حاتم، وبكل حال فهو شيخ كذاب له نسخة موضوعة على الرضا امام ذہبی فرماتے ہیں اسے یحییٰ بن معین نے کذاب قرار دیا امام ابوحاتم نے کہا میں اسے نہیں جانتا اور امام ذہبی فرماتے ہیں کہ یہ ایک جھوٹا شخص ہے جس کے پاس امام علی رضا رضی اللہ عنہ پر گھڑا ہوا نسخہ تھا ( كتاب ميزان الاعتدال 2/8 ) حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے بھی موافقت کی ( كتاب لسان الميزان ت أبي غدة 3/397 ) خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ ایک جھوٹی روایت ہے جس کی نسبت نبی ﷺ کی طرف کرنا حلال نہیں فقط واللہ و رسولہٗ اعلم باالصواب خادم الحدیث النبوی ﷺ سید محمد عاقب حسین رضوی
  5. امام الحافظ ابو عبداللہ حاکم نیشاپوری رحمہ اللہ نے فرمایا: حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، ثنا يحيى بن نصر الخولاني، ثنا عبد الله بن وهب، أخبرني يحيى بن أيوب، عن زبان بن فائد، عن سهل بن معاذ، عن أبيه، رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من بر والديه طوبى له زاد الله في عمره» هذا حديث صحيح الإسناد ولم يخرجاه " [التعليق - من تلخيص الذهبي]٧٢٥٧ - صحيح ( كتاب المستدرك على الصحيحين للحاكم - ط العلمية :- 7257 ) ترجمہ :- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے اپنے والدین کی عزت کی، اللہ اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے"۔ اگرچہ امام حاکم اور امام ذہبی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے مگر اس کی سند میں علت قادحہ موجود ہے سند میں زبان بن فائد اور سهل بن معاذ دونوں ضعیف الحدیث ہیں . اور تعجب کی بات ہے کہ دونوں کو خود امام ذھبی نے بھی ضعیف قرار دیا ہے . زبان بن فائد المصري عن سهل بن معاذ وعنه الليث وابن لهيعة فاضل خير ضعيف ( كتاب الكاشف للذہبی :- 1610 ) شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانی نے بھی اس کو ضعیف قرار دیا ( تقريب التهذيب 1/213 ) اسی طرح سهل بن معاذ کو امام ذہبی اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس سے روایت کرنے میں خاص زبان بن فائد کی روایت پر کلام کیا . ہمارے علم کے مطابق کسی دوسرے محدث نے اس کو کسی دوسری سند سے بیان نہیں کیا لہذا یہ حدیث ضعیف ہے ۔ لیکن والدین کے ساتھ حسن سلوک اختیار کرنا اور ان کی عزت کرنا یہ دیگر درجنوں صحیح احادیث سے ثابت ہے جس کی بڑی فضیلت احادیث میں وارد ہوئی ہیں : امیر المومنین فی الحدیث سید المحدثین امام بخاری رحمہ اللہ اپنی کتاب الادب المفرد میں پہلی حدیث لائے ہیں الادب المفرد :- 01 صحیح عمرو بن شیبانی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے تھے کہ ہمیں اس گھر والے نے بتایا کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔“ میں نے کہا: اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔“ میں نے کہا: اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اللہ کے رستے میں جہاد کرنا۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے انہی سوالوں پر اکتفا کیا، اگر میں مزید درخواست کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزید چیزیں بتا دیتے۔ فقط واللہ و رسولہ اعلم خادم الحدیث النبوی ﷺ سید محمد عاقب حسین رضوی
  6. *جس نے جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑی اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس میں وہ داخل ہوگا۔* 1 📕حدثنا إبراهيم بن محمد بن يحيى المزكي النيسابوري، في جماعة قالوا: ثنا محمد بن إسحاق الثقفي، ثنا أبو معمر صالح بن حرب , ثنا إسماعيل بن يحيى، عن مسعر، عن عطية، عن أبي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من ترك صلاة متعمدا كتب اسمه على باب النار فيمن يدخلها» تفرد به صالح , عن إسماعيل، عنه (حلیاۃ اولیاء و طبقات اصفیاء7/254) 2 :📕473 - أخبركم أبو الفضل الزهري، نا أبي، نا محمد بن غالب، نا صالح بن حرب، نا إسماعيل بن يحيى بن طلحة بن عبيد الله، عن مسعر، عن عطية، عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا ترك الرجل الصلاة متعمدا كتب اسمه على باب النار فيمن يدخلها» (حدیث ابیی فضل الزھری: صفحہ465) دونوں میں اسماعیل مسعر سے روایت کر رہا ہے اس کی حقیقت ہم آگے بیان کرتے ہیں 1 *إسماعيل بن يحيى* اس کا پورا نام: اسماعیل بن یحیی بن عبيد الله بن طلحة بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق۔ ✍️یہ ایک یضح الحدیث راوی ہے اس پر کذاب جروحات بھی موجود ہیں ✍️اور ایسے راوی کی روایت موضوع ہوتی ہے۔ ✍️اور اس پر ایک خاص جرح مسعر کے حوالہ سے ہے کہ مالک و مسعر سے یہ موضوع رویات نقل کرتا ہے۔ ✍️اور اس کذاب راوی نے یہ روایت بھی مسعر سے روایت کی ہے لہذا یہ روایت بھی موضوع ہے۔ خود صاحب حلیاۃ اولیاء (امام ابو نعیم اصبھانی رحتہ اللہ علیہ) اپنی کتاب الضعفاء الابیی نعیم صفحہ 60 پر فرماتے ہیں کہ: 12- إسماعيل بن يحيى بن عبيد الله التيمي حدث عن مسعر ومالك بالموضوعات يشمئز القلب وينفر من حديثه متروك، کہتے ہیں کہ اسماعیل مالک و مسعر سے موضوعات بیان کرتا ہے اور دل میں کراہت و نفرت سی ہے اس کے لیے اور اسکو حدیث میں ترک(چھوڑ دینا) ہے۔ 2: عطیہ عوفی راوی مشھور ضعیف الحدیث راوی ہے، ✍️لیکن یہ حدیث اسماعیل کی وجہ سے موضوع ہے ✍️اس میں صالح اور اسماعیل کا تفرد بھی ہے جیسا کہ خود صاحب حلیاۃ اولیاء نے فرمایا ہے۔ اسکا مطلب اس کے علاوہ اس کی کوئی اور سند بھی نہیں ہے الحکم الحدیث:- موضوع (محمد عمران علی حیدری) 01.04.2022. 28شعبان 1443ھ
  7. از مفتی ابو اسامہ سائر القادری حفظہ الله| اقسام حدیث باعتبار اصل یعنی اصل کے اعتبار سے حدیث کی تین قسمیں ہیں۔ (۱) مرفوع (۲) موقوف (۳) مقطوع پھر حدیث خواہ مرفوع ہو یا موقوف ہو یا مقطوع ہو ان میں سے ہر ایک کی تین قسمیں ہیں۔ (۱) قولی (۲) فعلی (۳) تقریری ۔ اقسام حدیث باعتبار نقل یعنی نقل کے اعتبار سے حدیث کی دوقسمیں ہیں (۱) متواتر (۲) غیر متواتر۔ پھر راویوں کے تعداد کے اعتبار سے حدیث کی تین قسمیں ہیں۔ (۱) مشہور (۲) عزیز (۳) غریب۔ پھر مراتب کے اعتبار سے حدیث کی چار قسمیں ہیں۔ (۱) صحیح لذاتہ (۲) صحیح لغیرہ (۳) حسن لذاتہ (۴) حسن لغیرہ۔ (ماخوذ: اصول علم حدیث صفحہ ۵ ، تا ۹) اور حدیث کے منکر پر حکم شرع یہ ہے کہ اگر کسی نے حدیث کا انکار کیا تو وہ کافر ہے میرے آقا اعلٰی حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: حدیث متواتر کے انکار پر حکم تکفیر کی جاتی (یعنی حکم کفر لگایا جاتا) ہے خواہ متواتر باللفظ ہو یا متواتر المعنیٰ اور حدیث ٹھہرا کر جو کوئی استخفاف کرے تو یہ مطلقا کفر ہے اگرچہ حدیث احاد بلکہ ضعیف بلکہ فی الواقع اس سے بھی نازل (یعنی کم درجہ) ہو۔ ( فتاویٰ رضویہ جلد ۱۴ صفحہ ۲۸۰) نوٹ: حدیث ٹھہرا کر انکار کرنے کا معنیٰ یہ ہے کہ قائل یہ مراد لے کہ فلاں بات سرکار کائنات ﷺ نے معاذ اللہ غلط ارشاد فرما دی تو یہ قائل قطعی کافر و مرتد ہے۔ اور رہی بات مطلقاً حدیث کا انکار کرنے والا کافر ہے یا کسی خاص حدیث کا انکار کرنے والا کافر ہے؟ تو جان لیجئے کہ مطلقاً حدیث کا انکار کرنے والا شخص کافر ہے اور کسی خاص حدیث کا انکار کرتا ہے اور وہ حدیث مجروح ہو تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں اور اگر کسی حدیث صحیح کا انکار کرتا ہے اور جانتا بھی ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے تو وہ شخص گمراہ ہے۔ اس پر توبہ تجدید ایمان لازم و ضروری ہے۔ جیسا کہ فتاویٰ شارح بخاری میں ہے: حدیث کا مطلقاً انکار کرنے والا کافر ہے۔ مثلاً کوئی یہ کہے کہ میں حدیث نہیں مانتا۔ لیکن اگر کسی نے کسی خاص حدیث کے بارے میں کہا کہ میں اسے نہیں مانتا اور وہ حدیث مجروح ہے تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں لیکن اگر کسی حدیث صحیح کے بارے میں یہ کہا اور اسے معلوم بھی ہو کہ یہ حدیث صحیح ہے تو وہ گمراہ ہے اور اگر کسی نے یہ کہا میں پوری کتاب (مشکوٰۃ) میں جو حدیثیں ہیں (یعنی یہ کہا کہ مشکوٰۃ میں جتنی حدیثیں ہیں ان میں سے کسی کو نہیں مانتا) اس کو نہیں مانتا تو وہ بھی ضرور کافر ہے اس پر توبہ تجدید ایمان تجدید نکاح لازم ہے۔ ( فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ ۵۶۴، ۵۶۵) اور فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے: اگر کسی شخص نے حدیث کا انکار کیا اگر وہ بیان کردہ حدیث متواتر ہے اور وہ شخص اس کا منکر ہے تو اس کے کفر میں کوئی شک نہیں اس پر علانیہ توبہ استغفار واجب ہے۔ بیوی والا ہو تو نکاح جدید بمہر جدید کرے اور تجدید ایمان بھی کرے اگر مرید ہے تو بیعت بھی کرے اگر وہ حدیث مشہور ہے تو اس کا منکر کافر نہیں بلکہ وہ گمراہ مسلمان ہے۔ (فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۱۰۹) اور منکرِحدیث کے بارے میں میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنت ، مولاناشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرضوان فرماتے ہیں : جو شخص حدیث کا منکر ہے وہ نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کا منکر ہے اور جو نبی صَلَّی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا منکر ہے وہ قرآن مجید کا منکر اور جو قراٰن مجید کا منکر ہے اللّٰہ واحد قہار کا منکر ہے اور جو اللّٰہ کا منکر ہے صریح مرتد کافِر ہے ۔ (فتاوٰی رضویہ جلد ۱۴ صفحہ ۳۱۲) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
  8. *حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ایمان(یقین) امت سے بڑھ کے ہے* مختلف الفاظ کے ساتھ یہ حدیث موجود ہے کہیں جمیع المومنین کے الفاظ ہیں تو کہیں العالمین کے ہیں اور کہیں الناس کے ہیں کہیں اھل العرض کے الفاظ ہیں۔ یہ روایت معناََ صحیح ہے۔ لو وضع إيمان أبي بكر على إيمان هذه الأمة لرجح بها۔ ترجمہ: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ایمان امت سے بڑھ کے ہے، اس کے شواھد و مطابعت موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ حدیث درجہ حسن کی ہے بلک اس سے اوپر تک جا سکتی ہے۔ اور اسی مفہوم(مطابعت و شواھد) کی ایک موقوف روایت شعب الایمان میں موجود ہے سند کے ساتھ۔ 35: أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، حدثنا محمد بن عيسى بن السكن، حدثنا موسى بن عمران، حدثنا ابن المبارك، عن ابن شوذب، عن محمد بن جحادة، عن سلمة بن كهيل، عن هزيل بن شرحبيل قال: قال عمر بن الخطاب رضي الله عنه: " لو وزن إيمان أبي بكر بإيمان أهل الأرض لرجح بهم " *شعب الایمان 1/143* *مسند اسحاق بن راہویہ۔ نوادر الاصول فضائل الصحابہ* ترجمہ:سیدنا عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ: اگر ابوبکررضی اللہ عنہ کے ایمان کو اہل زمین کے ایمان سے وزن کیا جائے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ایمان بھاری ہوجائے گا۔۔ 2286: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنْ الحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ : مَنْ رَأَى مِنْكُمْ رُؤْيَا ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَكْرٍ ، وَوُزِنَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ ، وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ ، ثُمَّ رُفِعَ المِيزَانُ ، فَرَأَيْنَا الكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ۔ ابوبکرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا: ”تم میں سے کس نے خواب دیکھا ہے؟“ ایک آدمی نے کہا: میں نے دیکھا کہ آسمان سے ایک ترازو اترا، آپ اور ابوبکر تولے گئے تو آپ ابوبکر سے بھاری نکلے، ابوبکر اور عمر تولے گئے، تو ابوبکر بھاری نکلے، عمر اور عثمان تولے گئے تو عمر بھاری نکلے پھر ترازو اٹھا لیا گیا، ابوبکرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے آثار دیکھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے. تخریج: أبو داود في سننه باب باب في الخلفاء۔ حديث رقم 4080 أحمد في المسند باب حديث أبي بكرة نفيع بن الحارث بن كلدة۔ حديث رقم 20031 أحمد في المسند باب حديث أبي بكرة نفيع بن الحارث بن كلدة۔ حديث رقم 20082 أحمد في المسند باب حديث أبي بكرة نفيع بن الحارث بن كلدة۔ حديث رقم 20084 الحاكم في المستدرك باب أما حديث ضمرة وأبو طلحة۔ حديث رقم 4411 الحاكم في المستدرك باب وأما حديث شرحبيل بن أوس۔ حديث رقم 8304 النسائي في الكبرى باب مناقب أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم من المهاجرين والأنصار۔ حديث رقم 6909 الطيالسي في مسنده باب أبو بكرة۔ حديث رقم 897 ابن أبي شيبة في مصنفه باب ما قالوا فيما يخبره النبي صلى الله عليه وسلم من الرؤيا۔ حديث رقم 29887 ابن أبي شيبة في مصنفه باب ما ذكر في أبي بكر الصديق رضي الله عنہ۔ حديث رقم 31339 أحمد في فضائل الصحابة باب وهذه الأحاديث من حديث أبي بكر بن مالك عن شيوخه۔ حديث رقم 182 أحمد في فضائل الصحابة باب ومن فضائل عمر بن الخطاب من حديث أبي بكر بن مالك۔ حديث رقم 549 البزار في مسنده باب بقية حديث أبي بكرة۔ حديث رقم 3084 الطحاوي في مشكل الآثار باب باب بيان مشكل ما روي عن رسول الله صلى الله عليه۔ حديث رقم 283 الحکم الحدیث: حسن۔ (طالب دعا محمد عمران علی حیدری)
  9. بِسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْــــــمٰنِ الرَّحــــــِیـــــم کافی عرصے سے اس جھوٹ کو نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی طرف منسوب کیا جا رہا ہے اور اکثر خطباء اور واعظین اس کو بڑے زور و شور سے بیان کر رہے ہیں سونے پر سہاگہ یہ کہ ایک مفتی صاحب نے اس کو ضعیف ثابت کرنے کے لیے ایک تحریر بھی لکھ دی اور اپنی ایک کتاب میں اس کو ضعیف ثابت کرنے کے لیے تھوڑی سی گفتگو بھی کی ہم نے اپنی درج ذیل پی ڈی ایف میں مفتی صاحب کے دلائل کا اصول محدثین کی روشنی میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا ہے اور اس روایت کو اصول محدثین پر موضوع یعنی منگھڑت ثابت کیا تمام احباب اس کا ضرور بضرور مطالعہ فرمائیں اور زیادہ سے زیادہ آگے شیئر کریں تاکہ اس جھوٹ کو نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی طرف منسوب کرنے سے روکا جا سکے منگھڑت حدیث.pdf
  10. آذان سے پہلے اور بعد میں کیا پڑھیں اور کیا کیا پڑھ سکتے ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں. از قلم و طالب دعا: محمد عمران علی حیدری۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم یا اللہ عزوجل یارسول اللہؐﷺ 🌹دورد ذات اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور آل و اصحاب پر بے شمار لاکھوں کروڑوں اربوں کھربوں کثیرا کثیرا بار❤️ صلی اللہ علیہ وآلہ اصحابہ وبارک وسلم القرآن المجید فرقان الحمید برہان العظیم میں اللہ وحدہ لاشریک کا انعام، بے مثل قرآن میں بےمثال فرمان :۔❤️❤️ 📖اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا.📖 سورۃ الاحزاب: آیت نمبر56. ترجمہ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے ( نبی ) پر ، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو، ✍️✍️✍️یہ تفسیر نہیں بس اس آیت میں موجود نقاط ہیں بس اگر اس کی تفسیر دیکھنی ہے تو نیچے کتب تفاسیر کے حوالہ جات دیے ہوۓ ہیں۔ اس آیت مبارکہ میں غور طلب باتیں جو کہ بتانا مقصود ہیں : ۔ ✍️اللہ کی شان ان باتوں پر غور کیا جاۓ تو سمجھ آ جاۓ گی کہ قرآن کی شان کیا ہے اور پتہ چلے کہ وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ کا مفہوم کیا ہے، ✍️ قرآن سمجھنا آسان ہے اگر نظر و دل میں شان و عظمت مصطفیؐ ہو تو ورنہ اس قرآن کو پڑھ کر خوارج نے سیدنا ابوتراب، مولا کائنات، شیر خدا، جنت کے شہزادوں کے بابا، جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے مقابلہ میں بھی حق پر تھے مگر معاویہ بھی ہمارے سردار، فاتح خیبر مولا مشکل کشاہ علی حیدر کرم وجہ الکریم پر بھی کفر کا کا فتوئ لگا دیا تھا۔😭 ✍️اگر اس قرآن کو پڑھ کر صحابی رسول پر کفر و شرک کے فتوۓ لگے ہیں تو آج ہم سنیوں پر جو لگ رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔ حضرت معاویہؓ کی مثال اس لیے دی کہ ایک صحابی کے مقابلہ میں ایک صحابی حق پر ہے تو خوارج نے حق پر قائم رہنے والے صحابی، خلیفہ چہارم پر فتوئ لگا دیا تھا اللہ کی شان!، آج یہی کام ایک قوم کرتی نظر آتی ہے اشارہ کافی ہے۔ خیر اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ 👇👇👇 اس آیت مبارکہ میں وقت متعین نہیں ہے اور وہ کوئی وقت بھی ہو سکتا ہے، اور اگر بات کی جاۓ فضائل درود و سلام کی تو تحریر بہت لمبی ہوجاۓ گی۔ لہذا جب پڑھیں جس وقت پڑھیں پڑھ سکتے ہیں درود و سلام، *نماز سے پہلے یا نماز کے بعد میں ہو، آذان سے پہلے ہو بعد ہو اس کے علاوہ گھر ہو مسجد میں ہو، بیٹھ کے پڑھو یا کھڑے ہو کے پڑھو، تھوڑا پڑھو زیادہ پڑھو پڑھ سکتے ہیں۔* علماء کرام فرماتے ہیں کہ اگر درود و سلام دکھاوۓ کے لیے بھی کوئی پڑھے تو بھی ثواب ملے باقی دینی کاموں کا ثواب نہیں ملتا اگر دکھاوے کے لیے کیا جاۓ چاھے وہ نماز ہی کیوں نہ ہو۔ سبحان الله اس آیت مبارکہ کی تفسیر کے لیے ✍️✍️اگر ان تمام تفاسیر کا خلاصہ اگر پڑھنا ہے تو تفسیر خزائن العرفان ہی پڑھ لیں۔ اور اس کے بعد تفسیر صراط الجنان بہتر ہے۔ اگر تفصیل پڑھنی ہے تو تبیان القرآن پڑھ لیں۔✍️✍️✍️ یہ تین تفاسیر تقریبا تمام کتب تفاسیر کا بہترین نچوڑ ہیں *📖1تفسیر تبیان القرآن۔* *📚 2تفسیر خزائن العرفان۔* *📗3تفسیر صراط الجنان۔* 📓4تفسیر درمنثور۔🌹 📘5تفسیر جلالین۔🌹 📙6تفسیر مدارک التنزیل۔🌹 📓7تفسیر قرطبی۔🌹 📙8تفسیر بغوی۔🌹 📘9تفسیر ابن کثیر۔🌹 📗10تفسیر روح البیان۔🌹 📕11تفسیر خزینتہ القرآن۔🌹 📓12تفسیر سراج المنیر۔🌹 📙13تفسیر نور العرفان۔🌹 📗14تفسیر ضیاء القرآن۔🌹 📕15تفسیر الحسنات۔🌹 وغیرہ کتب تفاسیر (طالب دعا: محمد عمران علی حیدری) ✍️✍️✍️✍️ *ہر وہ کام جس میں اللہ کی حمد اور نبی علیہ السلام پر درودو سلام نہ ہو تو وہ کام نعمت سے خالی ہے* یہ روایت ضعیف ہے جو ہمارے ہاں فضائل و مناقب میں قابل قبول ہے۔ اس روایت کا متن بالکل ٹھیک ہے جیسا آپ ابھی پڑھیں گے : ۔ 📕امام ابو یعلیٰ الخلیلی (م 446ھ) رحمہ اللہ نے فرمایا :- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ خَزَرِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ الْمُوَفَّقِ الزَّاهِدُ بِهَمَذَانَ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّيَّانِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ الزَّاهِدُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الشَّامِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ أَمْرٍ لَمْ يُبْدَأْ فِيهِ بِحَمْدِ اللَّهِ وَالصَّلَاةِ عَلَيَّ فَهُوَ أَقْطَعُ أَبْتَرُ مَمْحُوقٌ مِنْ كُلِّ بَرَكَةٍ» ترجمہ :- سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر وہ کام جس میں اللہ کی حمد و ثنا اور مجھ پر درود و سلام نہ ہوں منقطع اور ہر نعمت سے خالی ہے [ الإرشاد في معرفة علماء الحديث للخليلي رقم الحدیث :- 119 ] ‼️ اس روایت کو الحافظ عبد القادر بن عبد الله الرهُاوى نے اپنی " الأربعون على البلدان " میں امام دیلمی نے " مسند الفردوس " میں امام تاج الدین ابن سبکی نے " طبقات الشافعية " میں باسند نقل کیا اس روایت کے حوالے سے اہل علم فرماتے ہیں :- ➊ امام سخاوی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا [ القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع ص244 ] ➋ عرب کے محقق ناصر الدین البانی نے بھی ضعیف کہا [ ضعيف الجامع الصغير وزيادته ص613 ] ➌ عرب کے محقق شعیب ارناؤوط نے بھی ضعیف کہا [ جلاء الأفهام - ت الأرنؤوط ص441 ] ‼️ ہمارے نزدیک بھی یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کا دوسرا طریق بھی ہے جس کا ذکر امام مقریزی رحمہ اللہ نے فرمایا :- وروى أبو موسى المدني، عن يونس بن يزيد، عن الزهري، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة رضي الله تبارك وتعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كل كلام لا يذكر الله فيبدأ به وبالصلاة علي، فهو أقطع ممحوق من كل بركة [ إمتاع الأسماع 11/153 ] ازقلم :سید عاقب حسین رضوی۔ ✍️✍️✍️✍️ آذان کے بعد دو چیزیں پڑھنے کا ثبوت اور ساتھ ہی خوشخبری 📖حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَحَيْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَسَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً، ‏‏‏‏‏‏صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِي الْوَسِيلَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَا تَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ تَعَالَى، ‏‏‏‏‏‏وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ لِي الْوَسِيلَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ. ھذا حدیث صحیح ابوداؤد باب الآذان١(٥١٩) صحیح مسلم باب الصلاة ٧ (٣٨٤)، سنن الترمذی باب باب المناقب ١ (٣٦١٤)، سنن النسائی باب الأذان ٣٧ (٦٧٩)، مسند احمد (٢/١٦٨) ترجمہ: عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا: جب تم مؤذن کی آواز سنو تو تم بھی وہی کہو جو وہ کہتا ہے، پھر میرے اوپر درود بھیجو، اس لیے کہ جو شخص میرے اوپر ایک بار درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار اپنی رحمت نازل فرمائے گا، اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلہ طلب کرو، وسیلہ جنت میں ایک ایسا مقام ہے جو اللہ تعالیٰ کے ایک بندے کے علاوہ کسی اور کو نہیں ملے گا، مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا، جس شخص نے میرے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ طلب کیا اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی. (محمد عمران علی حیدری) ✍️اس پر عمل کوئی بھی نہیں کرتا 😭😭😭 آذان کے بعد درود و سلام پڑھا کرو حدیث سے ثابت ہے۔ ✍️آذان کا جواب بھی دیا کرو حدیث سے ثابت ہے۔ ✍️وسیلہ والی دعا بھی کیا کرو حدیث سے ثابت ہے۔ ❤️🌹شفاعت واجب ہے ان سب کاموں پر سبحان الله‎۔❤️ (محمد عمران علی حیدری) ✍️✍️✍️✍️ *آذان کے سے پہلے دعا پڑھنے کا ثبوت* 📖حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،‏‏‏‏عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَ بَيْتِي مِنْ أَطْوَلِ بَيْتٍ حَوْلَ الْمَسْجِدِ وَكَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ عَلَيْهِ الْفَجْرَ، ‏‏‏‏‏‏فَيَأْتِي بِسَحَرٍ فَيَجْلِسُ عَلَى الْبَيْتِ يَنْظُرُ إِلَى الْفَجْرِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا رَآهُ تَمَطَّى، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَحْمَدُكَ وَأَسْتَعِينُكَ عَلَى قُرَيْشٍ أَنْ يُقِيمُوا دِينَكَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ ثُمَّ يُؤَذِّنُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُهُ كَانَ تَرَكَهَا لَيْلَةً وَاحِدَةً تَعْنِي هَذِهِ الْكَلِمَاتِ. ھذا حدیث حسن ابو داؤد ١(٥٢٣) ترجمہ: حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :قبیلہ بنی نجار کی ایک عورت کہتی ہے مسجد کے اردگرد گھروں میں سب سے اونچا میرا گھر تھا، بلال ؓ اسی پر فجر کی اذان دیا کرتے تھے، چناچہ وہ صبح سے کچھ پہلے ہی آتے اور گھر پر بیٹھ جاتے اور صبح صادق کو دیکھتے رہتے، جب اسے دیکھ لیتے تو انگڑائی لیتے، پھر کہتے: اے اللہ! میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں اور تجھ ہی سے قریش پر مدد چاہتا ہوں کہ وہ تیرے دین کو قائم کریں ، وہ کہتی ہے: پھر وہ اذان دیتے، قسم اللہ کی، میں نہیں جانتی کہ انہوں نے کسی ایک رات بھی ان کلمات کو ترک کیا ہو۔ (محمد عمران علی حیدری) ✍️اگر کوئی آذان سے پہلے درود وسلام نہیں پڑھتا تو تواسے اس پر ملامت نہ کیا جاۓ اگر کوئی پڑھتا ہے تو اسے بھی ملامت نہ جاۓ۔✍️ ✍️آذان سے پہلے کچھ بھی نہیں ثابت کی رٹ لگانا غلط ہے کیوں کہ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کچھ پڑھنا ثابت ہے۔ ✍️آذان سے پہلے دعا ثابت ہے یہی پڑھی جاۓ بہتر ہے۔ ✍️اگر کوئی اس دعا کے ساتھ ذات اقدس پر درود و سلام پڑھنا چاھے تو روکا نہ جاۓ۔ ✍️اگر کوئی کہے کہ اس وقت دین کے غلبہ کی دعا تھی اب الحَمْد للهْ دین غالب ہے تو اب اس دعا کی جگہ درود و سلام پڑھ لیا جاۓ تو کافی حد تک اسکی بات ٹھیک ہے۔ ✍️ لیکن میں کہتا ہوں کہ اس دعا کو بھی پڑھا جاۓ اور ساتھ ساتھ ذات اقدس پر درود سلام بھی پڑھا جاۓ۔ ✍️نہ یہ دعا آذان کا حصہ تھی نہ ہے اور نہ درود و سلام آذان کا حصہ ہے، ✍️تو حرج نہیں ہونی چاھیے۔ ضد چھوڑیں بس نبی علیہ السلام سے محبت کریں انہی کے نام کردیں اپنا جینا مرنا پھر آپکو کبھی نہیں لگے گا کہ درود یہاں نہ پڑھو یہ والا درود نہ پڑھو اس صیغہ والا نہ پڑھو۔ پھر ایک ہی بات کرو گے درود پڑھو سلام پڑھو۔ درود و سلام پڑھو۔ ✍️اگر ایسا کیا جاۓ تو اختلاف و لڑائی جھگڑا ختم کیا جا جاسکتا ہے۔ صلی اللہ و علیہ وآلہ واصحابہ وسلم۔ الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یاحبیب اللہﷺ۔ (از قلم طالب دعا : محمد عمران علی حیدری) 02.12.2021 دو دسمبر 1443ھ
  11. آذان سے پہلے اور بعد میں کیا پڑھیں اور کیا کیا پڑھ سکتے ہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں. از قلم و طالب دعا: محمد عمران علی حیدری۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم یا اللہ عزوجل یارسول اللہؐﷺ 🌹دورد ذات اقدس اور آل و اصحاب پر بے شمار لاکھوں ارباں کروڑاں کھرباں بار❤️ صلی اللہ علیہ وآلہ اصحابہ وبارک وسلم القرآن المجید فرقان الحمید برہان العظیم میں اللہ وحدہ لاشریک کا انعام، بے مثل قرآن میں بےمثال فرمان :۔❤️❤️ 📖اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا.📖 سورۃ الاحزاب: آیت نمبر56. ترجمہ: بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے ( نبی ) پر ، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو، ✍️✍️✍️یہ تفسیر نہیں بس اس آیت میں موجود نقاط ہیں بس اگر اس کی تفسیر دیکھنی ہے تو نیچے کتب تفاسیر کے حوالہ جات دیے ہوۓ ہیں۔ اس آیت مبارکہ میں غور طلب باتیں جو کہ بتانا مقصود ہیں : ۔ ✍️اللہ کی شان ان باتوں پر غور کیا جاۓ تو سمجھ آ جاۓ گی کہ قرآن کی شان کیا ہے اور پتہ چلے کہ وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ کا مفہوم کیا ہے، ✍️ قرآن سمجھنا آسان ہے اگر نظر و دل میں شان و عظمت مصطفیؐ ہو تو ورنہ اس قرآن کو پڑھ کر خوارج نے سیدنا ابوتراب، مولا کائنات، شیر خدا، جنت کے شہزادوں کے بابا، جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے مقابلہ میں بھی حق پر تھے مگر معاویہ بھی ہمارے سردار، فاتح خیبر مولا مشکل کشاہ علی حیدر کرم وجہ الکریم پر بھی کفر کا کا فتوئ لگا دیا تھا۔😭 ✍️اگر اس قرآن کو پڑھ کر صحابی رسول پر کفر و شرک کے فتوۓ لگے ہیں تو آج ہم سنیوں پر جو لگ رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔ حضرت معاویہؓ کی مثال اس لیے دی کہ ایک صحابی کے مقابلہ میں ایک صحابی حق پر ہے تو خوارج نے حق پر قائم رہنے والے صحابی، خلیفہ چہارم پر فتوئ لگا دیا تھا اللہ کی شان!، آج یہی کام ایک قوم کرتی نظر آتی ہے اشارہ کافی ہے۔ خیر اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ 👇👇👇 اس آیت مبارکہ میں وقت متعین نہیں ہے اور وہ کوئی وقت بھی ہو سکتا ہے، اور اگر بات کی جاۓ فضائل درود و سلام کی تو تحریر بہت لمبی ہوجاۓ گی۔ لہذا جب پڑھیں جس وقت پڑھیں پڑھ سکتے ہیں درود و سلام، *نماز سے پہلے یا نماز کے بعد میں ہو، آذان سے پہلے ہو بعد ہو اس کے علاوہ گھر ہو مسجد میں ہو، بیٹھ کے پڑھو یا کھڑے ہو کے پڑھو، تھوڑا پڑھو زیادہ پڑھو پڑھ سکتے ہیں۔* علماء کرام فرماتے ہیں کہ اگر درود و سلام دکھاوۓ کے لیے بھی کوئی پڑھے تو بھی ثواب ملے باقی دینی کاموں کا ثواب نہیں ملتا اگر دکھاوے کے لیے کیا جاۓ چاھے وہ نماز ہی کیوں نہ ہو۔ سبحان الله اس آیت مبارکہ کی تفسیر کے لیے ✍️✍️اگر ان تمام تفاسیر کا خلاصہ اگر پڑھنا ہے تو تفسیر خزائن العرفان ہی پڑھ لیں۔ اور اس کے بعد تفسیر صراط الجنان بہتر ہے۔ اگر تفصیل پڑھنی ہے تو تبیان القرآن پڑھ لیں۔✍️✍️✍️ یہ تین تفاسیر تقریبا تمام کتب تفاسیر کا بہترین نچوڑ ہیں *📖1تفسیر تبیان القرآن۔* *📚 2تفسیر خزائن العرفان۔* *📗3تفسیر صراط الجنان۔* 📓4تفسیر درمنثور۔🌹 📘5تفسیر جلالین۔🌹 📙6تفسیر مدارک التنزیل۔🌹 📓7تفسیر قرطبی۔🌹 📙8تفسیر بغوی۔🌹 📘9تفسیر ابن کثیر۔🌹 📗10تفسیر روح البیان۔🌹 📕11تفسیر خزینتہ القرآن۔🌹 📓12تفسیر سراج المنیر۔🌹 📙13تفسیر نور العرفان۔🌹 📗14تفسیر ضیاء القرآن۔🌹 📕15تفسیر الحسنات۔🌹 وغیرہ کتب تفاسیر (طالب دعا: محمد عمران علی حیدری) ✍️✍️✍️✍️ *ہر وہ کام جس میں اللہ کی حمد اور نبی علیہ السلام پر درودو سلام نہ ہو تو وہ کام نعمت سے خالی ہے* یہ روایت ضعیف ہے جو ہمارے ہاں فضائل و مناقب میں قابل قبول ہے۔ اس روایت کا متن بالکل ٹھیک ہے جیسا آپ ابھی پڑھیں گے : ۔ 📕امام ابو یعلیٰ الخلیلی (م 446ھ) رحمہ اللہ نے فرمایا :- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ خَزَرِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ الْمُوَفَّقِ الزَّاهِدُ بِهَمَذَانَ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّيَّانِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ الزَّاهِدُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الشَّامِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ أَمْرٍ لَمْ يُبْدَأْ فِيهِ بِحَمْدِ اللَّهِ وَالصَّلَاةِ عَلَيَّ فَهُوَ أَقْطَعُ أَبْتَرُ مَمْحُوقٌ مِنْ كُلِّ بَرَكَةٍ» ترجمہ :- سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر وہ کام جس میں اللہ کی حمد و ثنا اور مجھ پر درود و سلام نہ ہوں منقطع اور ہر نعمت سے خالی ہے [ الإرشاد في معرفة علماء الحديث للخليلي رقم الحدیث :- 119 ] ‼️ اس روایت کو الحافظ عبد القادر بن عبد الله الرهُاوى نے اپنی " الأربعون على البلدان " میں امام دیلمی نے " مسند الفردوس " میں امام تاج الدین ابن سبکی نے " طبقات الشافعية " میں باسند نقل کیا اس روایت کے حوالے سے اہل علم فرماتے ہیں :- ➊ امام سخاوی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا [ القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع ص244 ] ➋ عرب کے محقق ناصر الدین البانی نے بھی ضعیف کہا [ ضعيف الجامع الصغير وزيادته ص613 ] ➌ عرب کے محقق شعیب ارناؤوط نے بھی ضعیف کہا [ جلاء الأفهام - ت الأرنؤوط ص441 ] ‼️ ہمارے نزدیک بھی یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کا دوسرا طریق بھی ہے جس کا ذکر امام مقریزی رحمہ اللہ نے فرمایا :- وروى أبو موسى المدني، عن يونس بن يزيد، عن الزهري، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة رضي الله تبارك وتعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كل كلام لا يذكر الله فيبدأ به وبالصلاة علي، فهو أقطع ممحوق من كل بركة [ إمتاع الأسماع 11/153 ] (ازقلم :سید عاقب حسین رضوی۔) ✍️✍️✍️✍️ *آذان کے بعد دو چیزیں پڑھنے کا ثبوت اور ساتھ ہی خوشخبری* 📖حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَحَيْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَسَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً، ‏‏‏‏‏‏صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِي الْوَسِيلَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَا تَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ تَعَالَى، ‏‏‏‏‏‏وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ لِي الْوَسِيلَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ. *ھذا حدیث صحیح* *ابوداؤد باب الآذان١(٥١٩)* *صحیح مسلم باب الصلاة ٧ (٣٨٤)، سنن الترمذی باب باب المناقب ١ (٣٦١٤)، سنن النسائی باب الأذان ٣٧ (٦٧٩)، مسند احمد (٢/١٦٨)* ترجمہ: عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا: جب تم مؤذن کی آواز سنو تو تم بھی وہی کہو جو وہ کہتا ہے، پھر میرے اوپر درود بھیجو، اس لیے کہ جو شخص میرے اوپر ایک بار درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار اپنی رحمت نازل فرمائے گا، اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلہ طلب کرو، وسیلہ جنت میں ایک ایسا مقام ہے جو اللہ تعالیٰ کے ایک بندے کے علاوہ کسی اور کو نہیں ملے گا، مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا، جس شخص نے میرے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ طلب کیا اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی. (محمد عمران علی حیدری) ✍️اس پر عمل کوئی بھی نہیں کرتا 😭😭😭 آذان کے بعد درود و سلام پڑھا کرو حدیث سے ثابت ہے۔ ✍️آذان کا جواب بھی دیا کرو حدیث سے ثابت ہے۔ ✍️وسیلہ والی دعا بھی کیا کرو حدیث سے ثابت ہے۔ ❤️🌹شفاعت واجب ہے ان سب کاموں پر سبحان الله‎۔❤️ (محمد عمران علی حیدری) ✍️✍️✍️✍️ *آذان کے سے پہلے دعا پڑھنے کا ثبوت* 📖حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،‏‏‏‏عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَ بَيْتِي مِنْ أَطْوَلِ بَيْتٍ حَوْلَ الْمَسْجِدِ وَكَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ عَلَيْهِ الْفَجْرَ، ‏‏‏‏‏‏فَيَأْتِي بِسَحَرٍ فَيَجْلِسُ عَلَى الْبَيْتِ يَنْظُرُ إِلَى الْفَجْرِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا رَآهُ تَمَطَّى، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ إِنِّي أَحْمَدُكَ وَأَسْتَعِينُكَ عَلَى قُرَيْشٍ أَنْ يُقِيمُوا دِينَكَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ ثُمَّ يُؤَذِّنُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُهُ كَانَ تَرَكَهَا لَيْلَةً وَاحِدَةً تَعْنِي هَذِهِ الْكَلِمَاتِ. ھذا حدیث حسن *ابو داؤد ١(٥٢٣)* ترجمہ: حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :قبیلہ بنی نجار کی ایک عورت کہتی ہے مسجد کے اردگرد گھروں میں سب سے اونچا میرا گھر تھا، بلال ؓ اسی پر فجر کی اذان دیا کرتے تھے، چناچہ وہ صبح سے کچھ پہلے ہی آتے اور گھر پر بیٹھ جاتے اور صبح صادق کو دیکھتے رہتے، جب اسے دیکھ لیتے تو انگڑائی لیتے، پھر کہتے: اے اللہ! میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں اور تجھ ہی سے قریش پر مدد چاہتا ہوں کہ وہ تیرے دین کو قائم کریں ، وہ کہتی ہے: پھر وہ اذان دیتے، قسم اللہ کی، میں نہیں جانتی کہ انہوں نے کسی ایک رات بھی ان کلمات کو ترک کیا ہو۔ (محمد عمران علی حیدری) ✍️اگر کوئی آذان سے پہلے درود وسلام نہیں پڑھتا تو تواسے اس پر ملامت نہ کیا جاۓ اگر کوئی پڑھتا ہے تو اسے بھی ملامت نہ جاۓ۔✍️ ✍️آذان سے پہلے کچھ بھی نہیں ثابت کی رٹ لگانا غلط ہے کیوں کہ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کچھ پڑھنا ثابت ہے۔ ✍️آذان سے پہلے دعا ثابت ہے یہی پڑھی جاۓ بہتر ہے۔ ✍️اگر کوئی اس دعا کے ساتھ ذات اقدس پر درود و سلام پڑھنا چاھے تو روکا نہ جاۓ۔ ✍️اگر کوئی کہے کہ اس وقت دین کے غلبہ کی دعا تھی اب الحَمْد للهْ دین غالب ہے تو اب اس دعا کی جگہ درود و سلام پڑھ لیا جاۓ تو کافی حد تک اسکی بات ٹھیک ہے۔ ✍️ لیکن میں کہتا ہوں کہ اس دعا کو بھی پڑھا جاۓ اور ساتھ ساتھ ذات اقدس پر درود سلام بھی پڑھا جاۓ۔ ✍️نہ یہ دعا آذان کا حصہ تھی نہ ہے اور نہ درود و سلام آذان کا حصہ ہے، ✍️تو حرج نہیں ہونی چاھیے۔ ضد چھوڑیں بس نبی علیہ السلام سے محبت کریں انہی کے نام کردیں اپنا جینا مرنا پھر آپکو کبھی نہیں لگے گا کہ درود یہاں نہ پڑھو یہ والا درود نہ پڑھو اس صیغہ والا نہ پڑھو۔ پھر ایک ہی بات کرو گے درود پڑھو سلام پڑھو۔ درود و سلام پڑھو۔ ✍️اگر ایسا کیا جاۓ تو اختلاف و لڑائی جھگڑا ختم کیا جا جاسکتا ہے۔ صلی اللہ و علیہ وآلہ واصحابہ وسلم۔ الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یاحبیب اللہﷺ۔ (از قلم طالب دعا : محمد عمران علی حیدری) 02.12.2021 دو دسمبر 1443ھ
  12. ★ تــحـقـیـــق حـــدیـثــــــ اســـماءالـرجــال ★ میــرے صحـابــہؓ کــے معـامـلـے میــں اللہ ســے ڈرو حـدیــثـــــ کــی تحـقیـق اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَاخَـاتَــمَ النَّبِیِّیْــن بِسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْــــــمٰنِ الرَّحــــــِیـــــم امام ابنِ حؒبان (المتوفى: 354هـ) نے فرمایا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي لَا تَتَّخِذُوا أَصْحَابِي غَرَضًا مَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ وَمَنْ آذاهم فقد آذاني ومن آذاني فقد آذ اللَّهَ وَمَنْ آذَى اللَّهَ يُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ" صحيح ابن حبان حدیث نمبر 7256📓 ترجمہ: عبداللہ بن مغفلؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو میرے صحابہؓ کے معاملہ میں اور میرے بعد انہیں ہدف ملامت نہ بنانا جو ان سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا جس نے انہیں ایذاء پہنچائی اس نے مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے [ ھذا حدیث صحیح لغیرہ ] ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ صحیح ابن حبان کی سند میں عبد الله بن عبد الرحمن الرومي پر جہالت کا الزام ہے جس وجہ سے اس سند کو ضعیف کہا جاتا ہے مگر تحقیق کرنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ الزام درست نہیں سب سے پہلے ہم اس راوی کے معروف ہونے پر دلیل دیں گے اور پھر اس کی توثیق پر چنانچہ سید المحدثین امام بخاریؒ فرماتے ہیں مُحَمد بْن الحُسَين بْن إِبْرَاهِيم، حدَّثني أَبي، سَمِعتُ حَماد بْن زَيد، حدَّثنا عَبد اللهِ الرُّومِيّ، ولم يكن رُومِيًّا، كَانَ رجلا منا من أهل خُراسان حسین بن ابراہیم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ انہوں نے حماد بن زید سے سنا کہ عبداللہ الرومی جو ہے یہ رومیوں میں سے نہیں بلکہ یہ اہل خراسان میں سے ایک ہے یہ ہے اس راوی کے معروف ہونے کی دلیل 👆 جہاں تک بات رہی توثیق کی تو درج ذیل محدثین نے اس کی توثیق کی امام ابن حبؒان نے ان کو ثقہ کہا ✦ ثقات ابن حبان 5/17 رقم :- 52📕 امام زین الدین قاسمؒ بن قطلوبغا نے کتاب الثقات ممن لم يقع في الكتب الستة یعنی وہ ثقہ راوی جو کتب ستہ میں موجود نہیں اس کتاب میں درج کرکے توثیق کی الثقات ممن لم يقع في الكتب الستة 5/378📓 اور امام عجلیؒ نے بھی اس کو ثقہ کہا ✦ تاريخ الثقات ص284 رقم :- 914📙 مزید یہ کہ امام احمد بن صالح الجیلیؒ نے بھی ثقہ کہا ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ان تمام تصریحات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ راوی کم از کم درجہ صدوق حسن الحدیث پر فائز ہے اور اس کو اس درجہ سے گرانا زیادتی ہوگی ہو سکتا ہے یہاں پر کچھ لوگوں کو اشکال ہو کہ امام الائمہ والمسلمین شیخ الاسلام امام ابن حجرعسقلانیؒ نے تقریب التہذیب میں اس کو مقبول کہا ہے اور وہ اس اصطلاح کا اطلاق لین الحدیث پر کرتے ہیں تو اس اشکال کا بھی جواب دیتے چلتے ہیں اسکا جواب یہ ہے کہ امام ابن حجر عسقلانیؒ کا اس کو مقبول کہنا اس کو درجہ صدوق سے نہیں گراتا کیونکہ امام ابن حجر عسقلانیؒ نے تو اپنی اصطلاح مقبول کا اطلاق صحیح بخاری کے ثقہ راوی پر بھی کیا ہے مثلاً يحيى بن قزعة ان کو امام ابن حبانؒ نے ثقہ کہا امام ذھبیؒ نے ثقہ کہا مگر حافظ ابن حجر عسقلانیؒ نے ان کو مقبول کہا جب کہ یہ امام بخاریؒ کے شیخ ہیں اور امام بخاریؒ ان سے صحیح بخاری میں متصل مرفوع روایات لائے ہیں مثال کے طور پر چند حدیثوں کے نمبر پیش کر دیتا ہوں جن میں امام بخاریؒ ڈائریکٹ ان سے روایت کر رہے ہیں حدیث نمبر :- 4491 ٬ 2602 ٬ 6988 ٬ 4216 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تو ثابت ہوا کہ صحیح ابن حبان کی سند حسن ہے اب چلتے ہیں سنن الترمذی کی سند کی طرف امام ترمذیؒ (المتوفى: 279هـ) نے فرمایا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قال: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قال: حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي، لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي، فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ فَيُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ» سنن ترمذي حدیث نمبر 3862📘 ترجمہ: عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو، میرے صحابہ کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو، میرے صحابہ کے معاملہ میں اور میرے بعد انہیں ہدف ملامت نہ بنانا جو ان سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا جس نے انہیں ایذاء پہنچائی اس نے مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اس کی سند میں موجود راوی عبد الرحمن بن زياد پر یہ اعتراض ہے کہ یہ مجہول راوی ہے یہ اعتراض بھی حقیقت کے بالکل مخالف ہے یہ راوی صدوق حسن الحدیث ہے اس کو امام یحؒییٰ بن معین نے ثقہ کہا✦ اور یہ ایک متفقہ اصول ہے کہ اگر متشدد امام کسی راوی کی تعدیل و توثیق کرے تو وہ اعلی درجہ کی مقبولیت کی حامل ہوتی ہے جیسا کہ امام ذہبیؒ نے امام یحییؒ بن سعید القطان کے بارے میں فرمایا اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ امام یحییؒ بن معین جرح میں متشدد امام تھے لہذا آپ کی توثیق اعلی درجے کی مقبولیت کی حامل ہے سـير أعـلام النبـلاء للإمام الذهبي 9/183📒 اس کو امام ابن حبؒان نے ثقہ کہا✦ اس کو امام عجلیؒ نے ثقہ کہا ✦ امام احمد بن صالح الجیلیؒ نے ثقہ ✦ كتاب تهذيب التهذيب 6/177📔 کتاب تحریر تقريب التهذيب میں اس راوی سے حتمی فیصلہ یہ بتایا گیا کہ یہ راوی صدوق حسن الحدیث ہے اور ہمارے نزدیک بھی یہی درست اور راجح ہے كتاب تحریر تقريب التهذيب 2/320📙 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تو ثابت ہوا کہ ابن حؒبان کی سند بھی حسن ہے اور ترمذی کی سند بھی حسن ہے اور جامع ترمذی کی سند کو تو خود امام ترمذیؒ نے بھی حسن غریب کہا ہے لہذا یہ حدیث صحیح لغیرہ کے درجے پر فائز ہے کیونکہ اصول حدیث کی کتب میں صحیح لغیرہ کی تعریف واضح ہے الصحيح لغيرہ هو الحسن لذاته إذا روي من طريق آخر مثله أو أقوى منه وسمي صحيحا لغيره؛ لأن الصحة لم تأت من ذات السند الأول، وإنما جاءت من انضمام غيره له ترجمہ: صحیح لغیرہ وہ ہے جب حسن لذاتہ کو کسی دوسرے طریق ( سند ) کے ساتھ روایت کیا جائے جو اس کی مثل یا اس سے زیادہ قوی ہو تو یہ صحیح لغیرہ ہے اس کو صحیح لغیرہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی صحت سند کی ذات سے نہیں آتی بلکہ اس کے غیر کو اس سے ملانے کی وجہ سے آتی ہے نخبة الفكر مع شرحها نزهة النظر ص34📕 كتاب تيسير مصطلح الحديث ص64📓 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ خــلاصـــــــہ کــــــــلام اصولی طور پر ہم نے ثابت کیا کہ صحیح ابن حبان کی سند بھی حسن ہے اور جامع ترمذی کی سند بھی حسن ہے لہذا جب دو حسن اسناد ایک دوسرے کی مثل موجود ہیں تو یہ حدیث صحیح لغیرہ کے درجہ پر فائز ہے اگر کوئی شخص صحیح ابن حبان کی سند کو ضعیف مانتا ہے اور جامع ترمذی کی سند کو حسن مانتا ہے تو تب بھی یہ حدیث حسن لذاتہ درجے پر فائز رہے گی اور ابن حبان کی سند اس کی شاہد بنے گی اور اگر کوئی شخص دونوں اسناد کو ضعیف کہتا ہے تب بھی یہ حدیث درجہ حسن لغیرہ پر فائز رہے گی یعنی قابل احتجاج و استدلال رہے گی لہذا کسی طرح بھی اس حدیث کی صحت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور اگر کوئی شخص مطلقاً اس حدیث کو ضعیف کہتا ہے تو وہ علم و اصول حدیث سے ناواقف ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ فقـــــط واللہ ورسولــــــہٗ اعلـــم بـالـصــواب ⇊ تحـقیــق و دعـاگـــو خـادم اہـلسنت و جمـاعت محمــد عـاقـب حسیــن رضــوی ⇊ بــا تصــدیــق فـضيـلــة الشيــخ اســد طحــاوي الحنفـي البـريـلوي غفرالله له عـلامــة زبـيـر احمــد جمـالـوي عفـي الله عنـه ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  13. اصلی اہل حدیث اور جعلی اہل حدیث ⛲ بسم اللہ الرحمن الرحیم ⛲ یا اللہ جَلَّ جَلَالُہٗ یارسول ﷺ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ _________________________ : ترمذی رحمہ اللہ لکھتے ہی 1: "وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْحَدِيثِ فِي هَذَا فَقَالَ بَعْضُهُمْ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَصَحُّ وَقَالَ بَعْضُهُمْ حَدِيثُ حُصَيْنٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَصَحُّ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا عِنْدِي أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو ابْنِ مُرَّةَ"۔ (ترمذی، كِتَاب الصَّلَاةِ،بَاب مَاجَاءَ فِي الصَّلَاةِ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ،حدیث نمبر:۲۱۳،) ترجمہ:اہلحدیث کا اس میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں عمروبن مرہ کی روایت زیادہ صحیح اور بعض کہتے ہیں حصین کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ (محمد عمران علی حیدری) اس سے ثابت ہوا امام ترمذی اہل حدیث سے مراد محدثین کو لیتے ہیں۔ نہ کہ موجودہ دور کا نام نہاد فرقہ مراد ہے بلکہ اس وقت تو اس فرقہ کا وجود ہی نہیں تھا۔ ✍️شیر کی کھال میں گیڈر آجاۓ تو وہ گیڈر ہی رہے گا شیر نہیں بن سکتا۔✍️ 2 :الانصاری المدینی کے بارے میں لکھتے ہیں: "لَيْسَ ہُوَبِالْقَوِيِّ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ"۔ (ترمذی:۱/۲۱) ترجمہ:وہ اہلحدیث کے ہاں قوی نہیں ہے۔ (محمد عمران علی حیدری) (اب بتاو امام ترمذیؒ فرما رہے ہیں کہ وہ (راوی) اہلحدیث کے ہاں قوی نہیں آج کے نام نہاد اہلحدیث فرقہ کے اکثر عوام کو بیت الخلاء جانے کی دعا نہیں آتی وہ سند حدیث کو کیا جانیں گے میں کہتا ہوں ان کو یہ بھی پتہ نہیں ہوگا کہ سند حدیث کیا ہوتا ہے۔ وہ کسی راوی کو ضعف صدوق ثقہ کیسے جانیں گے؟ ھھھ) ✍️ایک اور راوی کے بارے میں لکھتے ہیں: 3: "تَكَلَّمَ فِيهِ بَعْضُ أَهْلِ الْحَدِيثِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ"۔ (ترمذی،كِتَاب الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ،بَاب مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،حدیث نمبر:۳۶۹۹،) ترجمہ:اس میں بعض اہلحدیث نے حفظ کی رو سے کلام کیا ہے۔ (محمد عمران علی حیدری) اب بتائیں امام ترمذیؒ نے یہاں بھی لفظ اہلحدیث استعمال کیا ہے اور فرمایا کیا ہے کہ اہلحدیث(محدثین) نے اس راوی کا حفظ(حافظہ) پر کلام کیا ہے۔ پھرایک اور جگہ لکھتے ہیں: 4: "وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ"۔ (ترمذی،كِتَاب الصَّلَاةِ،بَاب مَاجَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي الْحَضَرِ،حدیث نمبر:۱۷۳) ترجمہ:وہ اہلِ حدیث کے ہاں ضعیف ہے۔ (محمد عمران علی حیدری) لو جی ایک اور راوی کے بارے امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اہلحدیث(محدثین) کے نزدیک یہ راوی ضعیف ہے۔ امام ترمذی اہلحدیث کوکہیں کہیں اصحاب الحدیث کہہ کربھی ذکر کرتے ہیں، حدیث "لاتزال طائفۃ من امتی ظاہرین علی الحق" کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ان سے مراد اصحاب الحدیث ہیں، 5: امام بخاری نے بھی تصریح کی ہےکہ اس سے مراد لعم حدیث(حدیث کا علم رکھنے والے)کے ماہراہل العلم ہیں۔ (بخاری:۲/۱۰۸۷) (محمد عمران علی حیدری) ✍️اب کیا کہیں گے نام نہاد اہلحدیث انگریزوں سے لیا ہوا نام اور بدنام کر رہے ہیں محدثین کو اللہ اپنی پناہ میں رکھے آمین۔ 6: خطیب بغدادیؒ (۴۶۲ھ) ابوعبداللہ الحاکم کے اس زعم پرکہ حدیث طیبہ اور حدیث "من کنت مولاہ" صحیحین کی شرطوں کے مطابق ہیں، جرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں: "فانکرعلیہ اصحاب الحدیث ذلک ولم یلتفتوا الی قولہ ولاصوبوہ علی فعلہ"۔ (تاریخ بغداد۵/۴۷۴) ترجمہ:اصحاب الحدیث نے اس پرانکار کیا ہے اور اس کی بات پرتوجہ نہیں کی اور اسے اس کے عمل میں درست نہیں کہا۔ (محمد عمران علی حیدری) ✍️یہاں اہلحدیث کو امام صاحب اصحاب الحدیث بول رہے ہیں اب کوئی نیا بندہ اٹھے اور وہ خود ہو اصحاب الحدیث کہنا شروع کر دے تو کیا ہم یہی کہیں گے ان کا تو زکر امام ترمذیؒ نے کیا بڑی پرانی جماعت ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ اس سے مراد محدثین حدیث کا علم رکھنے والے حفاظ حدیث. 7: حافظ ابن عبدالبر مالکی (۴۶۳ھ) بھی ایک جگہ لکھتے ہیں: "وقالت فرقة من أهل الحديث: إن وطئ في الدم فعليه دينار، وإن وطئ في انقطاعه فنصف دينار ورأت فرقہ من اھل الحدیث تطویل السجود فی ذلک"۔ (تمہید:۳/۱۷۶) ترجمہ: اہل حدیث کی ایک جماعت نے کہا ہے اگراس نے ایام میں اس سے صحبت کی تواسے ایک دینار صدقہ لازم آئے گا اور بعض اہلِ حدیث نے کہا ہے کہ اس پر دراز سجدہ اس کے ذمہ ہے۔ (محمد عمران علی حیدری) ✍️اب ادھر بتائیں جناب کہ بعض اہلحدیث سے کیا مراد ہے؟ میں بتاتا چلوں سنی دوستو اس سے مراد بعض محدثین ہیں۔ ✍️دوسری بات کہ ایک اہلحدیث کی جماعت سے کیا مراد ہے؟ کیا اس کا مطلب ہے اہلحدیث کی بہت ساری جماعتیں ہیں ایسا نہی ہے؟ بالکل اس مراد یہی ہے تو یہاں نام نہاد اہلحدیث کیا مراد لیں گے کہ اب بہت ساری یا دو، تین، پانچ، یا اس سے زیادہ فرقے اہلحدیث کے نام سے پہلے موجود تھے؟؟ھھھھ۔ ✍️آو میں بتاتا ہوں سنی دوستو اس سے مراد محدثین کی جماعتیں ہیں جو آپ جانتے کوئی حدیث جمع کرنے والے تھے کوئی اسماء الرجال پر کام کرنے والے تھے ہر محدث نے اپنے ہر جماعت محدثین نے اپنا اپنا کام ہے ہے اس کا مطلب ہوا کہ بہت سارے گروہ تھے حدیث جمع حفظ اصول حدیث وغیرہ پر کام کرنے والے۔ اس سے اب سمجھ لگ گئی ہوگی ۔ إن شاءالله۔ 8 "یجوز عند اہل الحدیث التساہل فی الاسانید الضعیفۃ وروایۃ ماسوی الموضوع من الضعیف والعمل بہ"۔ (تقریب بشرح التدریب:۱۹۶) (ضرب حیدری) ترجمہ:اہلِ حدیث کے ہاں اسانید ضعیفہ میں بشرطیکہ موضوع کی حد تک نہ ہوں؛ درگزر سے کام لینا اور اس پرعمل کرنا جائز رکھا گیا ہے۔ ✍️لو جی اب کیا کہیں گے اس سے کیا مراد ہے یہاں بھی محدثین مراد ہیں حدیث پر محدثین نے کام کیا انہی کو ہی اہلحدیث کہا جاتا ہے۔ اس ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ اگر حدیث کی سند موضوع نہ ہو اس پر حدیث پر عمل جائز رکھا گیا ہے۔ 9: حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ ایک مقام پر حدیث "لَنْ تزال ھذہ الامۃ قائمۃ علی امراللہ" کی شرح میں لکھتے ہیں: "وقد جزم البخاري بأن المراد بهم أهل العلم بالآثار وقال أحمد بن حنبل إن لم يكونوا أهل الحديث فلا أدري من هم"۔ (فتح الباری:۱/۱۶۴) ترجمہ:امام بخاریؒ نے پورے یقین سے کہا ہے کہ اس سے مراد احادیث کے اہلِ علم ہیں اور امام احمد فرماتے ہیں کہ اگراس سے اہلحدیث مراد نہ ہوں تومیں نہیں جانتا کہ پھرکون لوگ مراد ہوں گے۔ (محمد عمران علی حیدری) اب اس کی میں کیا وضاحت کروں آپ لوگ خود سمجھ دار ہیں۔ بس سنی دوستو ایک بات یاد رکھو غیر کا فہم نہ لو آپ لوگ اپنے علماء سے سمجھیں اگر کچھ سمجھ نہیں آتا تو۔ 10 :شامی محقق ابنِ ہمامؒ نے لکھا ہے: "وَذَهَبَ بَعْضُ الْمُحَدِّثِينَ إلَى كُفْرِهِمْ، قَالَ ابْنُ الْمُنْذِرِ: وَلَاأَعْلَمُ أَحَدًا وَافَقَ أَهْلَ الْحَدِيثِ عَلَى تَكْفِيرِهِمْ"۔ (ردالمحتار:۳/۴۲۸) ترجمہ: بعض محدثین ان کی تکفیر کے قائل ہیں ابن المنذر نے کہا ہے میں نہیں جانتا کہ کسی نے اس پرمحدثین کی موافقت کی ہو۔ (محمد عمران علی حیدری) ✍️یاد رہے علامہ شامیؒ خوارج کا تذکرہ کرتے ہوۓ یہ بات فرماتے ہیں۔ 11: شیخ عبدالحق محدث دہلوی سے حدیث کی باقاعدہ اشاعت ہوئی، آپ کے دور تک لفظ اہل الحدیث اسی پرانی اصطلاح سے جاری تھا، حضرت شیخ ایک مقام پر لکھتے ہیں: "وکانوالہ اصحاب من التابعین واتباعہم وکلہم کانوا اہل الحدیث والفقہ والزھد والورع" (انوارالسنۃ لردادالجنۃ:۱٢). ترجمہ:تابعین اور تبع تابعین میں ان کے کئی ساتھی تھے اور وہ سب اہلحدیث وفقہ وزہدورع تھے۔ اہلحدیث سے مراد ترک تقلید کے نام سے ایک فقہی مسلک ہوا یہ جدید اصطلاح اسلام کی پہلی تیرہ صدیوں میں کہیں نہیں ملتی، اس کا آغاز چودھویں صدی ہجری سے ہوتا ہے؛ یایوں سمجھ لیجئے کہ تیرہویں صدی کے آخر میں ہندوستان میں اس کے لیئے کچھ حالات سازگار ہوگئے تھے۔ (محمد عمران علی حیدری) 12: ہندوستان کے مشہور عالمِ دین مولانا محمدشاہ صاحب شاہجہانپوری لکھتے ہیں: "پچھلے زمانہ میں شاذ ونادر اس خیال کے لوگ کہیں ہوں توہوں؛ مگراس کثرت سے دیکھنے میں نہیں آئے؛ بلکہ ان کا نام ابھی تھوڑے ہی دنوں سے سنا ہے، اپنے آپ کوتووہ اہلحدیث یامحمدی یاموحد کہتے ہیں؛ مگرمخالف فریق میں ان کا نام غیرمقلد یاوہابی یالامذہب لیا جاتا ہے"۔ (الارشاد الی سبیل الرشاد:۱۳) (محمد عمران علی حیدری) لیں جی اب آتے نام نہاد اہلحدیثوں کے گھر کی طرف. :تاریخ نام نہاد اہلحدیث :مولوی عبدالمجید صاحب سوہدروی لکھتے ہیں "مولوی محمدحسین صاحب بٹالوی نے اشاعت السنۃ کے ذریعہ اہلحدیث کی بہت خدمت کی، لفظ وہابی آپ ہی کی کوششوں سے سرکاری دفاتر اور کاغذات سے منسوخ ہوا اور جماعت کو اہلحدیث کے نام سے موسوم کیا گیا"۔ (سیرت ثنائی:۳۷۲)۔ (محمد عمران علی حیدری) :مولوی محمدحسین صاحب نے سیکریٹری گورنمنٹ کوجودرخواست دی اس کے آخری الفاظ یہ تھے "استعمال لفظ وہابی کی مخالفت اور اجراء نام اہلحدیث کا حکم پنجاب میں نافذ کیا جائے"۔ (اشاعۃ السنۃ:۱۱/ شمارہ نمبر:۲) (محمد عمران علی حیدری) :مشہور غیر مقلد شیخ الحدیث وہابیہ اسماعیل سلفی لکھتے ہے جماعت نے اپنا مقصد اسی دن کھو دیا تھا جِس دن سرکار انگلشیہ (انگریز) سے نیا نام اہلحدیث لیا اور تصدیق کرادی تھی ۔ (نگارشات جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 382) (محمد عمران علی حیدری) : اہلحدیث وہابی عبد القادر حصاروی لکھتے ہے انگریز گورنمنٹ نے وہابی سے اہلحدیث نام منظور کیا ۔ (فتاویٰ حصاریّہ جلد اول صفحہ نمبر 567 (محقق العصر اہلحدیث عبد القادر حصاروی ( طالب دعا: محمد عمران علی حیدری) post: 12 july 2021. 12ذولحجہ 1442ھ
  14. ⛲ \ دم و تعویزٍ \ ⛲ بسم اللہ الرحمن الرحیم یا اللہ جَلَّ جَلَالُہٗ یارسول ﷺ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ فیض رضا جاری رہے گا دم و تعویز قرآن و حدیث سے ثابت ہے. المختصر:۔ شرکیہ تعویذ ممنوع ہیں جن میں شرکیہ کلیمات ہوتے ہیں اگر جس تعویذ میں شرکیہ جملہ کلمہ لفظ وغیرہ نہ ہو وہ جائز ہے۔ اور وہ ثابت شدہ ہے اور اسی طرح دم کا حکم بھی ایسے ہی ہے۔ جیسا کہ آپ آگے اسی پوسٹ میں پڑھیں گے۔ ۔إن شاءالله سورۃ نمبر الإسراء آیت82 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَنُنَزِّلُ مِنَ الۡـقُرۡاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحۡمَةٌ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۙ وَلَا يَزِيۡدُ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا خَسَارًا‏۔ ترجمہ کنزالایمان :اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور اس سے ظالموں کو نقصان ہی بڑھتا ہے۔ تفسیر مختصر:. قرآن شفا ہے کہ اس سے ظاہری و باطنی اَمراض، گمراہی اور جہالت وغیرہ دور ہوتے ہیں اور ظاہری و باطنی صحت حاصل ہوتی ہے۔ باطل عقائد، رذیل اخلاق اس کے ذریعے دفع ہوتے ہیں اور عقائد ِحقہ ، معارفِ الٰہیہ ، صفاتِ حمیدہ اور اَخلاقِ فاضلہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ کتابِ مجید ایسے علوم و دلائل پر مشتمل ہے جو وہم پر مَبنی چیزوں کواور شیطانی ظلمتوں کو اپنے انوار سے نیست و نابُود کر دیتے ہیں اور اس کا ایک ایک حرف برکات کا گنجینہ و خزانہ ہے جس سے جسمانی امراض اور آسیب دور ہوتے ہیں۔ (خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸۲۔) (روح البیان، الاسراء، تحت الآیۃ: ۸۲۔) خزائن العرفان، بنی اسرا ئیل، تحت الآیۃ:(۸٢) (محمد عمران علی حیدری) 1 نمبر بخاری شریف۔باب الرّقی بفاتحۃ الکتاب ۔حدیث5736 ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ:۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند صحابہ در حالت سفر عرب کے ایک قبیلہ پر گزرے۔ قبیلہ والوں نے ان کی ضیافت نہیں کی کچھ دیر بعد اس قبیلہ کے سردار کو بچھو نے کاٹ لیا، اب قبیلہ والوں نے ان صحابہ سے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس کوئی دوا یا کوئی جھاڑنے والا ہے۔ صحابہ نے کہا کہ تم لوگوں نے ہمیں مہمان نہیں بنایا اور اب ہم اس وقت تک دم نہیں کریں گے جب تک تم ہمارے لیے اس کی مزدوری نہ مقرر کر دو۔ چنانچہ ان لوگوں نے چند بکریاں دینی منظور کر لیں پھر ( ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ) سورۃ فاتحہ پڑھنے لگے اور اس پر دم کرنے میں منہ کا تھوک بھی اس جگہ پر ڈالنے لگے۔ اس سے وہ شخص اچھا ہو گیا۔ چنانچہ قبیلہ والے بکریاں لے کر آئے لیکن صحابہ نے کہا کہ جب تک ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ پوچھ لیں یہ بکریاں نہیں لے سکتے پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ مسکرائے اور فرمایا تمہیں کیسے معلوم ہو گیا تھا کہ سورۃ فاتحہ سے دم بھی کیا جا سکتا ہے، ان بکریوں کو لے لو اور اس میں میرا بھی حصہ لگاؤ۔ (محمد عمران علی حیدری) 2 حدیث نمبر بخاری شریف۔ باب فی المرأۃ ترقی الرجل حدیث 5751 حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ:. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض وفات میں معوذات پڑھ کر پھونکتے تھے پھر جب آپ کے لیے یہ دشوار ہو گیا تو میں آپ پر دم کیا کرتی تھی اور برکت کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی تھی۔ ( معمر نے بیان کیا کہ ) پھر میں نے ابن شہاب سے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح دم کیا کرتے تھے؟ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مارتے پھر ان کو چہرے پر پھیر لیتے۔ (محمد عمران علی حیدری) 3 حدیث نمبر حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏ ‏‏‏‏‏‏عَنْعَمْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ لِلإِنْسَانِ إِذَا اشْتَكَى يَقُولُ بِرِيقِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ بِهِ فِي التُّرَابِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا۔ سنن ابی داؤد جلد4.حدیث 3895۔ ھذا حدیث صحیح سنن ابن ماجہ جلد٤ حدیث3521 الحکم حدیث صحیح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی اپنی بیماری کی شکایت کرتا تو آپ اپنا لعاب مبارک لیتے پھر اسے مٹی میں لگا کر فرماتے: «تربة أرضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا» یہ ہماری زمین کی خاک ہے ہم میں سے بعض(بزرگوں) کے لعاب سے ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارا بیمار ہمارے رب کے حکم سے شفاء پا جائے (محمد عمران علی حیدری) : اب تعویذات کے حوالہ سے 1 حدیث نمبر الجامع سنن الترمذی جلد3.حدیث 352. ھذا حدیث صحیح عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ:. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ جب تم میں سے کوئی نیند میں ڈر جائے تو ( یہ دعا ) پڑھے: أعوذ بكلمات الله التامات من غضبه وعقابه وشر عباده ومن همزات الشياطين وأن يحضرون ترجمہ: میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کامل و جامع کلموں کے ذریعہ اللہ کے غضب، اللہ کے عذاب اور اللہ کے بندوں کے شر و فساد اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اس بات سے کہ وہ ہمارے پاس آئیں۔ یہ پریشان کن خواب اسے کچھ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما اپنے بالغ بچوں کو یہ دعا سکھا دیتے تھے، اور جو بچے نابالغ ہوتے تھے ان کے لیے یہ دعا کاغذ پر لکھ کر ان کے گلے میں لٹکا دیتے تھے. امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔۔ (محمدعمران علی حیدری) اس حدیث ثابت ہوا تعویذ کا ثبوت بھی۔بس یہ ایک مختصر سا جواب لکھا ہے ورنہ اس پر ہمارے علماء کی بڑی بڑی تحریرات موجود ہیں۔اور کتب موجود ہیں۔ وہابیوں تمہارا بابا کیا کہتا ہےاس کی ہی مان لو قرآن وحدیث تو تم لوگ مانتے نہیں ہو! وہابی سے سوال ہوا کہ گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب میں فرماتے ہیں:تعویذ نوشتہ در گلو انداختن مضائقہ ندارد۔ مگر اشہر و اصح جواز است۔ (فتاویٰ نذیریہ ج3 ص 298۔نذیر حسین دہلوی) لکھے ہوئے تعویذ کو گلے میں لٹکانا درست ہے کوئی حرج کی بات نہیں زیادہ صحیح بات یہی ہے کہ جائز ہے. لگتا ہے اب ابا کی جوتے کی نوک پر ہونگے یا پھر تین طلاق🤭🤭🤭🤭۔ ( طالب دعا :محمد عمران علی حیدری) 31جولائی 2021. 20ذولحجہ 1442ھ
  15. حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ سے ترک رفع یدین کی حدیث کا تحقیقی جاٸزہ۔ اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ آج کی اس پوسٹ میں ہم جامع ترمزی میں موجود حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ کی ترک رفع یدین والی حدیث کے بارے تحقیق پیش کریں گے۔ حدیث کچھ یوں ہے۔ ”علقمہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ نے فرمایا کیا میں تم کو نبیﷺ کی نماز پڑھ کر نا دکھاٶں ؟ پھر انہوں نے نماز پڑھی اور پہلی مرتبہ کے علاوہ ہاتھ نہیں اٹھاۓ“۔(جامع ترمزی حدیث نمبر 257 عربی) امام ترمزی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے اور فرمایا کہ اہلعلم کا یہی عمل ہے جن میں صحابہ اکرام اور تابعین شامل ہیں جن میں سفیان ثوری اور اہل کوفہ ہیں،یعنی کہ اگر اس حدیث کو ضعیف کہا بھی جاۓ تو بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ صحابہ اکرام تابیعن اور اہل کوفہ رفع یدین نہیں کرتے تھے کیونکہ یہ حدیث کا حصہ نہیں ہے امام ترمزی کا اپنا کہنا ہے جو انہوں نے دیکھا ہے۔ نوٹ:جامع ترمزی کے عربی نسخے میں اس حدیث کے اوپر الگ باب موجود ہے جبکہ اردو ترجمے والے نسخوں میں یہ باب نہیں لکھا جاتا۔ اس حدیث کی سند کچھ یوں ہے۔ ”حدثنا ھناد حدثنا وکیع عن سفیان عن عاصم بن کلیب عن عبداللہ الرحمن بن الاسود عن علقمہ“۔ یہ مکمل سند بلکل صحیح ہے لیکن اس پر زبیر علی زٸی نے اعتراض یہ کیا ہے کہ اس کی سند میں سفیان مدلس ہے اور ”عن“ سے روایت کر رہا ہے اور سفیان کی ”عن“ سے کی گٸ روایت ضعیف ہوتی ہے۔(نور العینین صحفہ نمبر 138) سب سے پہلے تو میں زبیر علی زٸی صاحب کی مسلک پرستی کا ثبوت پیش کرتا چلوں پھر اس اعتراض کا جواب دیتا ہوں۔ جیسا کہ ان کا اعتراض ہے کہ سفیان مدلس ہے اور اس کی ”عن“ سے کی گٸ روایت ضعیف ہو گی تو ان کو چاہیے کہ یہ اصول ہر جگہ پر اپناٸیں مگر اپنے مسلک کے دفاع کے لۓ انہوں نے سفیان کی ”عن“ والی روایت کو صحیح کہا ہے۔ لکھتے ہیں ”عبدالرزاق (ثقہ مدلس) نے عن کے ساتھ سفیان ثوری سے نقل کیا ہے کہ جرابیوں پر مسح کیا جاۓ،اور پھر نیچے لکھتے ہیں ان صریح و صحیح آثار سے ثابت ہوا(یعنی وہ اس حدیث کو تدلیس کے باوجود صحیح مانتے ہیں)“۔(الحدیث شمارہ نمبر 101 صحفہ نمبر 42) یعنی کہ زبیر علی زٸی صاحب کے نزدیک جو حدیث ان کے عقیدے کے خلاف ہو وہ حدیث تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہو جاتی ہے اور جو حدیث ان کے عقیدے کے مطابق ہو وہ حدیث تدلیس کے باوجود بھی صحیح ہوتی ہے۔ اب جیسا کہ آپ نے دیکھ لیا کہ زبیر علی زٸی کس قدر مسلک پرست تھے اب آتے ہیں اس اعتراض کے جواب کی طرف۔ مدلس رایوں کے طبقات کے بارے میں امام صلاح الدین ابو سیعد بن خلیل نے لکھا ہے کہ ”درجہِ ثانی کے مدلس راوی کی روایت صحیح ہوتی ہے“،اور پھر اس درجے میں سفیان ثوری کو شامل کر کے امام بخاری کا قول نقل کیا ہے کہ ”امام بخاری نے کہتے ہیں سفیان کی تدلیس بہت کم ہے“۔(جامع التحصیل صحفہ نمبر 113) غیر مقلدین کے علامہ سید محب اللہ شاہ راشدی نے بھی امام بخاری کا یہی قول نقل کیا اور آگے حجت قاٸم کرنے کے لۓ کہا کہ “اگر ایسے قلیل التدلیس اور امیر المومنین کی معنعنہ(عن والی) رویت بھی غیر مقبول ہو گی تو اور کس کی مقبول ہو گی؟“(مقالاتِ راشدیہ جلد 1 صحفہ نمبر 325) غیر مقلدین کے ہی امام سید بدیع الدین شاہ راشدی نے لکھا کہ ”سفیان اول درجے کے مدلسین میں سے ہیں اور اصولِ محدثین پر ان کی تدلیس مقبول ہوگی اگرچہ سماع کی تصریح نا کریں“۔(اہلحدیث کے امتیازی مساٸل صحفہ نمبر 34) ان دونوں نے واضح طور پر لکھ دیا کہ سفیان کی ”عن“ سے کی گٸ روایت بھی صحیح ہو گی۔ اور غیر مقلدین کے سب سے بڑۓ امام محمد ناصر الدین البانی نے مشکاة المصابیح کی تحقیق میں اس (عبداللہ ابن مسعودؓ کی) حدیث کے بارے لکھا ہے کہ ”امام ترمزی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے لیکن ٹھیک بات یہ ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اس کی اسناد مسلم کی شرط پر صحیح ہیں“۔(مشکاة المصابیح بتحقیق ناصر الدین البانی جلد 1 صحفہ نمبر 254) غیر مقلدین کو چاہیے کہ جس طرح وہ البانی کا لگایا گیا حکم دوسری احادیث پر مانتے ہیں بلکل اسی طرح اِس پر بھی مانیں۔ اب آتے ہیں سفیان کی ”عن“ سے روایت کے ضعیف نا ہونے کے سب سے بڑی دلیل کی طرف۔ صحیح مسلم میں کٸ احادیث سفیان کی ”عن“ کے ساتھ ہیں۔ ترمزی والی سند صحیح مسلم کی سند کے عین مطابق ہے ”حدثنا وکیع عن سفیان“۔(صحیح مسلم حدیث نمبر 232,293 عربی) تو جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ترمزی میں موجود سند صحیح مسلم کی سند کے عین مطابق ہے تو ثابت ہوا کہ عبداللہ ابن مسعودؓ کی ترک رفع یدین والی روایت بلکل صحیح ہے۔ لیکن اگر پھر بھی کوٸی نا مانے تو نساٸی میں یہ حدیث سفیان سے ”عن“ کی بجاۓ ”حدثنا“ سے ہے جس پر تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہونے کا حکم لگ ہی نہیں سکتا۔ جیسا کہ ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ ترمزی شریف میں موجود ترک رفع یدین کی حدیث بلکل صحیح ہے اور زبیر علی زٸی مسلک پرستی کرتے ہوۓ احادیث پر حکم لگاتے تھے،تو اب غیر مقلدین کو بھی چاہیے کہ اہلسنت والجماعت کے موقف کو مانیں اور اپنے اماموں کی مسلک پرستی کو بھی پہچان لیں۔ تحقیق ازقلم: محمد ذوالقرنین الحنفی البریلوی دعاگو خادم اہلسنت و جماعت الحق الحنفی الرضوی البریلوی
  16. ایک حدیث کا سکین درکار ہے۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "میری موت اور حیات میں کوئی فرق نہیں'' اس حدیث کا سکین اورسند درکار ہے۔۔۔۔
  17. kashmeerkhan

    Wahabiyo Say Sawal Number 4

    کسی آیت ، حدیث اثر یا اجماع و قیاس سے ایسی دلیل پیش کرو کہ جس سے ہمارا امام اعظم رضی اللہ عنہ کی تقلید کرنا فقہ میں ناجائز ٹھہرے اور اہلحدیث یعنی غیر مقلدین زمانہ کا محدثین (مثلا امام بخاری ، امام مسلم ، امام ترمذی، امام ابن ماجہ ، امام حاکم اور امام نسائی وغیرہ) کی تقلید کرنا تمام دین میں جائز ٹھہرے (تمام دین اس لیے کہا کہ اگر یہ قرآن پر عمل کا دعوی کریں تو تشریح و توضیح کیلئے تو احادیث کے محتاج ہوں گے۔ جب احادیث کے محتاج ٹھہرے تو احادیث کے متن، احادیث کی اسناد کی صحت و غیر صحت کے ڈھیروں کیا سینکڑوں مسائل در پیش آئیں گے۔ اب ایک راوی کو امام بخاری نے منکر الحدیث مان لیا تو یہ اندھی تقلید کرتے ہوئے پیچھے بھاگ پڑے اسی بات کے ۔۔۔ اگر اسی راوی کو کسی دوسرے محدث نے ثقہ مان لیا تو اب غیر مقلدین کے پاس کونسی وجہ ترجیح ہے کہ خود ہی مختلف اقوال کی کانٹ چھانٹ اور صواب و خطا کو پرکھ لیتے ہیں؟؟ کسی محدث نے ایک ہی حدیث کو ایک باب میں درج کردیا اورا اسکی مناسبت سے باب کا نام تک تجویز کردیا جبکہ دوسرا محدث وہی کی وہی حدیث بالکل مختلف باب میں لے کر آ جاتا ہے اور اس سے کوئی اور مطلب اخذ کر کے باب کا نام رکھ دیتا ہے ،، اب غیر مقلدین کے پاس کونسی دلیل شرعی ہے جس سے اسکا اصل محمل بھی پہچان لیتے ہیں اور ترجیح بھی دے ڈالتے ہیں اپنے زعم میں؟؟ محدثین کسی راوی پر جرح فرما دیں تو فورا بغیر مطالبہ شرعی دلیل اسکا قول سر آنکھوں پر رکھ لیتے ہیں؟؟ وغیرہ)۔ إإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإإ غیر مقلدین سے انہی کے ایک فورم پر تقلید کے سلسلے میں میری بحث ہوئی تو مجھ پر انہوں نے یہ قید لگائی کہ تقلید کی تعریف صرف اسی ہستی سے ثابت کرو جسکی تقلید تم نے منوانی ہے۔۔ میں نے ان سے پوچھا کہ امام بخاری و امام مسلم کو تم لوگ محدث مانتے ہو؟ فورا بولے جی بالکل۔۔۔ میں نے کہا کہ پہلے ان دونوں اماموں سے علم اصول حدیث کی تعریف ثابت کردو ، میں بھی امام اعظم علیہ رحمہ سے تعریف تقلید پیش کر دوں گا۔۔۔ ایک نجدی بھڑک اٹھا اور بولا کہ تم نے کبھی مقدمہ مسلم بھی پڑھا ہے ، اسی میں تعریف لکھی ہے ، میں نے کہا جی ہاں کئی بار پڑھا ہے مگر میرے پاس جو مقدمہ ہے ، اسمیں مذکورہ تعریف شاید پرنٹنگ ایریر کی وجہ سے نہیں ہے تو مہربانی کر کے سکین یا کوئی فوٹو اسی پیج کا لگا دیں مگر آج تک انہوں نے اسکا جواب نہیں دیا اور قیامت تک نہیں دے سکیں گے۔۔۔
  18. Bhai Jaan

    بیروت کی کتابیں

    السلام علیکم، کسی کے علم میں کوئی ایسی ویب سائٹ ہے جس میں حدیثوں اور دیگر کتب ہوں پی ایف فارمیٹ میں جو کہ مطبوعہ بیروت کی ہوں۔ اگر کسی کے علم میں ہے تو برائے کرم بتادیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیرد ے۔
×
×
  • Create New...