Jump to content

کمیونٹی میں تلاش کریں

Showing results for tags 'صحابہ'.

  • ٹیگ میں سرچ کریں

    ایک سے زائد ٹیگ کاما کی مدد سے علیحدہ کیے جا سکتے ہیں۔
  • تحریر کرنے والا

مواد کی قسم


اسلامی محفل

  • اردو فورم
    • اردو ادب
    • فیضان اسلام
    • مناظرہ اور ردِ بدمذہب
    • سوال و درخواست
    • گفتگو فورم
    • میڈیا
    • اسلامی بہنیں
  • انگلش اور عربی فورمز
    • English Forums
    • المنتدی الاسلامی باللغۃ العربیہ
  • اسلامی محفل سے متعلق
    • معلومات اسلامی محفل
  • Arabic Forums

تتیجہ ڈھونڈیں...

وہ نتیجہ نکالیں جن میں یہ الفاظ ہوں


تاریخ اجراء

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


نمبرز کے حساب سے ترتیب دیں...

Joined

  • Start

    End


Group


AIM


MSN


Website URL


ICQ


Yahoo


Jabber


Skype


مقام


Interests


پیر

  1. ★ تــحـقـیـــق حـــدیـثــــــ اســـماءالـرجــال ★ میــرے صحـابــہؓ کــے معـامـلـے میــں اللہ ســے ڈرو حـدیــثـــــ کــی تحـقیـق اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَاخَـاتَــمَ النَّبِیِّیْــن بِسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْــــــمٰنِ الرَّحــــــِیـــــم امام ابنِ حؒبان (المتوفى: 354هـ) نے فرمایا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي لَا تَتَّخِذُوا أَصْحَابِي غَرَضًا مَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ وَمَنْ آذاهم فقد آذاني ومن آذاني فقد آذ اللَّهَ وَمَنْ آذَى اللَّهَ يُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ" صحيح ابن حبان حدیث نمبر 7256📓 ترجمہ: عبداللہ بن مغفلؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو میرے صحابہؓ کے معاملہ میں اور میرے بعد انہیں ہدف ملامت نہ بنانا جو ان سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا جس نے انہیں ایذاء پہنچائی اس نے مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے [ ھذا حدیث صحیح لغیرہ ] ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ صحیح ابن حبان کی سند میں عبد الله بن عبد الرحمن الرومي پر جہالت کا الزام ہے جس وجہ سے اس سند کو ضعیف کہا جاتا ہے مگر تحقیق کرنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ الزام درست نہیں سب سے پہلے ہم اس راوی کے معروف ہونے پر دلیل دیں گے اور پھر اس کی توثیق پر چنانچہ سید المحدثین امام بخاریؒ فرماتے ہیں مُحَمد بْن الحُسَين بْن إِبْرَاهِيم، حدَّثني أَبي، سَمِعتُ حَماد بْن زَيد، حدَّثنا عَبد اللهِ الرُّومِيّ، ولم يكن رُومِيًّا، كَانَ رجلا منا من أهل خُراسان حسین بن ابراہیم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ انہوں نے حماد بن زید سے سنا کہ عبداللہ الرومی جو ہے یہ رومیوں میں سے نہیں بلکہ یہ اہل خراسان میں سے ایک ہے یہ ہے اس راوی کے معروف ہونے کی دلیل 👆 جہاں تک بات رہی توثیق کی تو درج ذیل محدثین نے اس کی توثیق کی امام ابن حبؒان نے ان کو ثقہ کہا ✦ ثقات ابن حبان 5/17 رقم :- 52📕 امام زین الدین قاسمؒ بن قطلوبغا نے کتاب الثقات ممن لم يقع في الكتب الستة یعنی وہ ثقہ راوی جو کتب ستہ میں موجود نہیں اس کتاب میں درج کرکے توثیق کی الثقات ممن لم يقع في الكتب الستة 5/378📓 اور امام عجلیؒ نے بھی اس کو ثقہ کہا ✦ تاريخ الثقات ص284 رقم :- 914📙 مزید یہ کہ امام احمد بن صالح الجیلیؒ نے بھی ثقہ کہا ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ان تمام تصریحات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ راوی کم از کم درجہ صدوق حسن الحدیث پر فائز ہے اور اس کو اس درجہ سے گرانا زیادتی ہوگی ہو سکتا ہے یہاں پر کچھ لوگوں کو اشکال ہو کہ امام الائمہ والمسلمین شیخ الاسلام امام ابن حجرعسقلانیؒ نے تقریب التہذیب میں اس کو مقبول کہا ہے اور وہ اس اصطلاح کا اطلاق لین الحدیث پر کرتے ہیں تو اس اشکال کا بھی جواب دیتے چلتے ہیں اسکا جواب یہ ہے کہ امام ابن حجر عسقلانیؒ کا اس کو مقبول کہنا اس کو درجہ صدوق سے نہیں گراتا کیونکہ امام ابن حجر عسقلانیؒ نے تو اپنی اصطلاح مقبول کا اطلاق صحیح بخاری کے ثقہ راوی پر بھی کیا ہے مثلاً يحيى بن قزعة ان کو امام ابن حبانؒ نے ثقہ کہا امام ذھبیؒ نے ثقہ کہا مگر حافظ ابن حجر عسقلانیؒ نے ان کو مقبول کہا جب کہ یہ امام بخاریؒ کے شیخ ہیں اور امام بخاریؒ ان سے صحیح بخاری میں متصل مرفوع روایات لائے ہیں مثال کے طور پر چند حدیثوں کے نمبر پیش کر دیتا ہوں جن میں امام بخاریؒ ڈائریکٹ ان سے روایت کر رہے ہیں حدیث نمبر :- 4491 ٬ 2602 ٬ 6988 ٬ 4216 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تو ثابت ہوا کہ صحیح ابن حبان کی سند حسن ہے اب چلتے ہیں سنن الترمذی کی سند کی طرف امام ترمذیؒ (المتوفى: 279هـ) نے فرمایا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قال: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قال: حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي، لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي، فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ فَيُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ» سنن ترمذي حدیث نمبر 3862📘 ترجمہ: عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو، میرے صحابہ کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو، میرے صحابہ کے معاملہ میں اور میرے بعد انہیں ہدف ملامت نہ بنانا جو ان سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا جس نے انہیں ایذاء پہنچائی اس نے مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اس کی سند میں موجود راوی عبد الرحمن بن زياد پر یہ اعتراض ہے کہ یہ مجہول راوی ہے یہ اعتراض بھی حقیقت کے بالکل مخالف ہے یہ راوی صدوق حسن الحدیث ہے اس کو امام یحؒییٰ بن معین نے ثقہ کہا✦ اور یہ ایک متفقہ اصول ہے کہ اگر متشدد امام کسی راوی کی تعدیل و توثیق کرے تو وہ اعلی درجہ کی مقبولیت کی حامل ہوتی ہے جیسا کہ امام ذہبیؒ نے امام یحییؒ بن سعید القطان کے بارے میں فرمایا اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ امام یحییؒ بن معین جرح میں متشدد امام تھے لہذا آپ کی توثیق اعلی درجے کی مقبولیت کی حامل ہے سـير أعـلام النبـلاء للإمام الذهبي 9/183📒 اس کو امام ابن حبؒان نے ثقہ کہا✦ اس کو امام عجلیؒ نے ثقہ کہا ✦ امام احمد بن صالح الجیلیؒ نے ثقہ ✦ كتاب تهذيب التهذيب 6/177📔 کتاب تحریر تقريب التهذيب میں اس راوی سے حتمی فیصلہ یہ بتایا گیا کہ یہ راوی صدوق حسن الحدیث ہے اور ہمارے نزدیک بھی یہی درست اور راجح ہے كتاب تحریر تقريب التهذيب 2/320📙 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تو ثابت ہوا کہ ابن حؒبان کی سند بھی حسن ہے اور ترمذی کی سند بھی حسن ہے اور جامع ترمذی کی سند کو تو خود امام ترمذیؒ نے بھی حسن غریب کہا ہے لہذا یہ حدیث صحیح لغیرہ کے درجے پر فائز ہے کیونکہ اصول حدیث کی کتب میں صحیح لغیرہ کی تعریف واضح ہے الصحيح لغيرہ هو الحسن لذاته إذا روي من طريق آخر مثله أو أقوى منه وسمي صحيحا لغيره؛ لأن الصحة لم تأت من ذات السند الأول، وإنما جاءت من انضمام غيره له ترجمہ: صحیح لغیرہ وہ ہے جب حسن لذاتہ کو کسی دوسرے طریق ( سند ) کے ساتھ روایت کیا جائے جو اس کی مثل یا اس سے زیادہ قوی ہو تو یہ صحیح لغیرہ ہے اس کو صحیح لغیرہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی صحت سند کی ذات سے نہیں آتی بلکہ اس کے غیر کو اس سے ملانے کی وجہ سے آتی ہے نخبة الفكر مع شرحها نزهة النظر ص34📕 كتاب تيسير مصطلح الحديث ص64📓 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ خــلاصـــــــہ کــــــــلام اصولی طور پر ہم نے ثابت کیا کہ صحیح ابن حبان کی سند بھی حسن ہے اور جامع ترمذی کی سند بھی حسن ہے لہذا جب دو حسن اسناد ایک دوسرے کی مثل موجود ہیں تو یہ حدیث صحیح لغیرہ کے درجہ پر فائز ہے اگر کوئی شخص صحیح ابن حبان کی سند کو ضعیف مانتا ہے اور جامع ترمذی کی سند کو حسن مانتا ہے تو تب بھی یہ حدیث حسن لذاتہ درجے پر فائز رہے گی اور ابن حبان کی سند اس کی شاہد بنے گی اور اگر کوئی شخص دونوں اسناد کو ضعیف کہتا ہے تب بھی یہ حدیث درجہ حسن لغیرہ پر فائز رہے گی یعنی قابل احتجاج و استدلال رہے گی لہذا کسی طرح بھی اس حدیث کی صحت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور اگر کوئی شخص مطلقاً اس حدیث کو ضعیف کہتا ہے تو وہ علم و اصول حدیث سے ناواقف ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ فقـــــط واللہ ورسولــــــہٗ اعلـــم بـالـصــواب ⇊ تحـقیــق و دعـاگـــو خـادم اہـلسنت و جمـاعت محمــد عـاقـب حسیــن رضــوی ⇊ بــا تصــدیــق فـضيـلــة الشيــخ اســد طحــاوي الحنفـي البـريـلوي غفرالله له عـلامــة زبـيـر احمــد جمـالـوي عفـي الله عنـه ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  2. السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ۔ مالک الدار کی استغاثہ والی روایت کو لکھنے کے بعد امام ابن حجر العسقلانی رضی اللہ عنہ نے لکھا ہے کہ سیف بن عمر نے "الفتوح" میں بیان کیا کہ جس شخص نے جا کر قبرِنبوی علیہ السلام پر استغاثہ کیا، وہ شخص حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ صحابی تھے۔ کیا اس عبارت کا سکین مل سکتا ہے جس میں سیف بن عمر نے یہ لکھا تھا کہ وہ شخص حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ ہیں؟
  3. اہل اللہ کی توھین زہر ہلاہل ہے شیخ عبد الوہاب شعرانی 973ھ علیہ الرحمہ نے عارف بالله تعالی سیدی محمد وفا رضی اللہ تعالی عنہ کے ترجمہ میں آپ کا یہ قول نقل کیا ہے:- امتهان العباد المكرمين بعد معرفتهم سم ساعة متى خالط القلب مات لوقته "اللہ تعالی کے مکرم بندوں کو پہچاننے کے بعد ان کی توہین کرنا ایک لمحہ میں اثر کرنے والا زہر ہے جیسے ہی دل میں شامل ہوا فی القور دل کی موت واقع ہو جاتی ہے"_ [الطبقات الكبرى المسمى لواقح الأنوار القدسية في مناقب العلماء والصوفية جلد2.ص.30-اردو برکات روحانی ج.2 ص.460] الامان و الحفیظ اج کل جو لوگ اولیائے کرام بلکہ جو لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی توھین کر رہیں ہیں ان کے دلوں کا کیا حال ہوگا یقیناً ان کے دل گل سڑ چکے ہیں، نسأل الله العفو و العافیۃ ہم اللہ سے معافی اور سلامتی کا سوال کرتے ہیں آمین خادم علم و العلماء فقير محمد ریحان رضا النوری 29/مئی/2019 Ahlullah(Allah Walo) Ki Toheen Zahr E Halahal Hai Shaikh Abdul Wahab Sharani 973Hijri علیہ الرحمہ Ne Aarif Billah Sayyadi Muhammad Wafa رضی اللہ عنہ Ke Tarzume Mai Aapka Ye Qaul Naqal Kiya Hai:- امتهان العباد المكرمين بعد معرفتهم سم ساعة متى خالط القلب مات لوقته "Allah Tala Ke Mukarram(Mehboob,Wali Aulia)Bando Ko Pahchanne Ke Baad Un Ki Toheen Karna Ek Lamha Mai Asar Karne Wala Zahr Hai Jaise Hi Dil Mai Shamil Hua Fil-For Dil Ki Maut Waqe Ho Jati Hai"_ •[Tabqat Ul Kubra Jild.2 Safa.30(Arabic), Barkaat E Ruhani Jild.2 Safa.460(Urdu)] الامان و الحفیظ Aaj Kal Jo Log Aulia E Kiram Balke Jo Log Sahaba E Kiram رضی اللہ عنہم Ki Shan E Aqdas Mai Gustakhiya Kar Rahe Hai Unke Dilo Ka Kya Haal Hoga_ Yaqinan Unke Dil Gal Sadh Chuke Hai, نسأل الله العفو و العافیۃ Hum Allah Se Maafi Or Salamati Ka Sawal Karte Hai'n آمین
  4. رافضیوں کی طرف سے وائرل ایک پوسٹ کا جواب لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ صحابہ کو نہیں مانتے, جب پوچھوں کہ کس صحابی کو نہیں مانتے تو جواب دیتے ہے کہ حضرت ابوبکر و عمر و عثمان!!!!! او بھائی کسی کو نہ ماننے کی بھی تو وجہ ہوتی لیکن جن کے دماغوں میں چوہدری ثلاثہ بیٹھے ہے ان کہ دماغ ہی بیٹھ گے ہے تم کو مولویوں نے یہ تو بتا دیا کہ شیعہ ان کو نہیں مانتے مگر تم کو مولویوں نے یہ کیوں نہیں بتایا کے کس وجہ سے نہیں مانتے' بتاؤ کہ کس وجہ سے نہیں بتایا کے شیعہ ثلاثہ(ابوبکروعمروعثمان) کو کیوں نہیں مانتے کیوں کے مولوی کو پتہ ہے کہ اگر بتا دیا تو لنگر بند ,بوری بسترا بند. اور نہ ہی ثلاثہ کے مریدوں کو زحمت ہوتی ہے کہ ہم مولوی صاحب سے پوچھ لے. ہر انسان جانتا ہے کہ کسی کو نہ ماننے کی بھی کوئی وجہ تو ضرور ہوتی ہے . آخر وہ کونسی وجوہات ہے جس کی وجہ سے شیعہ ثلاثہ سے متنفر ہے? تمہاری صحیح بخاری جلد2 باب فرض الخمس میں لکھا ہے کہ رسول ؐ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہؑ کو انکا حق وراثت ابو بکر و عمر نے نہ دیا جس کی وجہ سے سیدہؑ مرتے دم تک ان سے ناراض رہی. صحیح مسلم باب حکم الفئے صفحہ644 طبع مصر میں صاف لکھا ہے ک مولا علی ؑ نے وفات سیدہؑ کی خبر بھی ابوبکر کو دینا گوارہ نہ کیا. اے مسلمانوں بتاؤ کہ اگر آج کوئی سید زادی تم سے کوئی جگہ مانگے تو تم خالی نہیں جانے دو گے افسوس کہ رسولؐ کی بیٹی اپنی ہی وراثت سے خالی لوٹا دی گئی. اے مسلمان تو خود سوچ جس سے نبی زادیؑ راضی نہیں ہم کس طرح اس کو مومن مان لے? اے سنی بھائیوں تمہاری متعبر کتاب المصنف ابن ابی شیبہ ,مسند الفاطمہؑ امام سیوطی میں لکھا ہے کہ ابوبکر کی خلافت سے جناب علیؑ و فاطمہؑ نے انکار کیا جس کی وجہ سے عمر نے جناب فاطمہ ؑ کو دھمکی دی کے اگر بیعت نہ کی گئی تو تیرے گھر کو آگ لگا دے گے. مسلمانوں تمہیں حق کا واسطہ خود سوچوں کے جو اہلبیتؑ کو دھمکیاں دے کیا وہ جانشین بانئ اسلام ہو سکتے ہے? تمہاری ہی کتاب روائح مصطفی صفحہ36,الملل و النحل صفحہ51شہرستانی میں لکھا ہیں کہ جناب رسول ؐ کی بیٹی سیدہ زاہرہؑ کے قاتل....................... اور جان لو کہ مولا علیؑ نے حکم رسولؐ کے تحت اس موقع پر تلوار نہیں آٹھائی کیوں کے رسولؐ کی یہ وصیت تھی(مدارج النبوة جلد2 محدث دہلوی). اور یہ مدینہ میں خانہ بتولؑ پر اسی طرح حملہ ہوا جس طرح خانہ عثمان ہر ہوا. تمہاری ہی کتاب صحیح بخاری جلد2 کتاب التفسیر باب جامع القرآن میں لکھا ہیں کے عثمان نےقرآن کے نسخہ جات کو آگ لگانے کا حکم دیا. تمہاری ہی کتاب صحیح مسلم میں لکھا ہیں کے رسول ؐ نے وصیت کے وقت قلم دوات عمر سے مانگی اور عمر نے نہ دی اور کہا کہ رسولؐ معاذاللہ بکواس کر رہے ہے. تمہاری ہی کتاب رجال مشکوة میں لکھا ہیں کے مروان کو رسولؐ نے جلا وطن کیا مگر عثمان نے اپنے دور خلافت میں واپس منگوا لیا. کیا یہ توہین حکم رسولؐ نہیں? تمہاری ہی کتاب کنزالاعمال جلد4 صفحہ140 اور الفاروق شبلی نعمانی صفحہ78 میں لکھا ہے کہ مذکورہ شخصیات نے خلافت کے پیچھے جنازہ رسولؐ چھوڑ دیا. اے مسلمان ہم ان کو کیا مانے. مرزا قادیانی نبوت پر حملہ کرے تو کافر اور جو خاندان نبوتؐ پر حملہ کرے وہ مسلمان کیسے? ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ اکرامؓ تھے کیا صرف پوری صحابیت ثلاثہ تک ہی محدود ہے? آپ کو حضرت بلالؓ و سلمان فارسیؓ و حذیفہ بن یمانؓ و ابوذرؓ و عبداللہ ابن عباسؓ و عبداللہ ابن مسعودؓ و محمد بن ابوبکرؓ و مقدارؓ و عمار یاسرؓ و خزیمہ بن ثابتؓ و ابوقتادہ حارث بن ربعیؓ و کعب بن عمروؓ و عمیرہ بن قرہ اللیثیؓ و ابوعمرہ انصاریؓ و مالک بن نویرہؓ و مالک بن تیہانؓ و قیس بن عبادہؓ و عبداللہ بن بدیلؓ و قیس بن مکشوحؓ و جبلہ بن ثعلبہ انصاریؓ و حارث بن عمرؓ و ربعی بن عمرؓ و زید بن ارقمؓ و مسلم بن عوسجہؓ و اسید بن ثعلبہؓ و ابو بردہ انصاریؓ و ابو حبہ بدریؓ و ابو فضالہ انصاریؓ و ابو ایوب انصاریؓ و ابو محمد انصاریؓ و ابو یعلی انصاریؓ و زبید بن عبدؓ و عمرو بن جموحؓ و جنلہ بن عمر انصاریؓ و وہب بن عبداللہؓ و ابوالورد مازنیؓ و ابو قدامہ بن الحارثؓ و عبداللہ بن ذیابؓ و یعلی بن عمیرؓ و عدی بن حاتمؓ و خاکہ بن سعدؓ و قرظہ بن کعبؓ و مغیرہ بن نوفلؓ و مخنف بن سلم غامدیؓ و عبدالرحمٰن بن عدیس بلویؓ و عمرو بن لحمقؓ و سلمان بن صردؓ و براء بن عازبؓ و عمر بن ابی سلمہؓ و ہند بن ابی ہالہؓ و ثعلبہ بن عمرو انصاریؓ و یعلی بن امیہؓ و عبداللہ بن ابی طلحہؓ و عامر بن واثلہؓ الی الآخرہ...... جیسے مخلص اصحاب رسولؓ نظر کیوں نہیں آتے! اور جان لو کہ ہم شیعہ کردار پسند ہے نہ کہ شخصیت پسند, اگر شخصیت ہی معیار ایمان ہوتی تو رسول ؐ کے چچا ابو لہب کے بارے بھی فیصلہ کر لوں. بس اتنا ہی کہوں گا کہ قیامت والے دن جناب رسولؐ و بتولؑ کو کیا منہ دیکھاوں گے! سلام ہو اصحاب رسولؐ پر' لعنت ہو دشمنِ بتولؑ پر. اس کا جواب سُنی،ہم شیعوں کو مؤمن و مسلمان نہیں مانتے بلکہ کافر و مرتد مانتے ہیں... ہم سُنّیوں سے پوچھو تو سہی ہم شیعوں کو مؤمن و مسلمان کیوں نہیں مانتے؟ تو سُنو ! رافضیوں سے اصل اختلاف ان کے کُفریہ عقائد پر ہے: ایک تو وہ قرآن کو مکمل نہیں مانتے اور جو مانتے ہیں وہ ان کو کافر نہیں کہتے جو قرآن کو مکمل نہیں مانتے بلکہ ان کو اپنا امام اور مجتہد کہتے ہیں، دوسرا وہ آئمۂ اہل بیت(رضی اللہ عنہم اجمعین) کو انبیاء کرام علیہم السلام سے بڑھاتے اور افضل مانتے ہیں حالانکہ ایک غیر نبی کو ایک نبی سے بڑھانا ایک کفر اور بارہ کو بڑھانا بارہ کفر اور بارہ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار کم و بیش انبیاء کرام علیہم السلام سے بڑھانا کتنے کفر ہوں گے... ضرب خُود دے لو... (یاد رہے ہمارے نزدیک آئمۂ اہل بیت (رضی اللہ عنہم اجمعین) اپنے وقت کے مجتہد ولی اور غوث تھے، نبی اور معصوم نہیں)، تیسرا رافضی شیخین کریمین رضی اللہ عنہما کو گالی دیتے اور لعنت کرتے ہیں اور یہ ہمارے فقہاء نے کفر لکھا ہے، چوتھا رافضی، امّاں عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ فقہیہ (رضی اللہ عنہا) پر بدکاری کی تہمت رکھتے ہیں اور اس کو امام ذہبی نے کتاب الکبائر میں کفر لکھا ہے. پانچواں رافضیوں کا کلمہ اور اذان الگ ہے اور جو آئمۂ اہلبیت(رضی اللہ عنہم اجمعین) کے کلمہ کے بھی خلاف ہے جیسا کہ خود رافضیوں کی کتب میں بھی لکھا ہے ... یاد رہے کلمہ نبی کا ہوتا ہے غیر نبی کا نہیں. یہ? پنجتن پاک کی نسبت سے فی الحال اتنے باقی پھر سہی. اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے حوالے سے رافضیوں کے مقابلے میں ہمارے لیے مولی علی پاک سرکار کرم اللہ تعالیٰ وجہہ اور سبط رسول امام حسن مجتبی(رضی اللہ تعالٰی عنہ) اور ریحانۂ رسول امام حسین پاک (رضی اللہ تعالٰی عنہ) اور دیگر آئمۂ اہل بیت کا عمل ہی بطورِ دلیل کافی ہے کہ وہ ان تینوں ہستیوں کو اپنا امام مانتے تھے... اللہ تعالیٰ ہدایت نصیب فرمائے. آمین
×
×
  • Create New...