غیر مقلدین کے تقلید سے متعلق پچاس (50) سوالات کے جوابات
اس زمانہ میں تقلید شخصی کے بارے میں ایسا اختلاف پڑا ہے کہ جدھر دیکھئے ادھر اسی کا جھگڑا پھیلا ہوا ہے. کوئی تو تقلید کو جائز بلکہ واجب اور فرض بتاتا ہے اور کوئی تقلید کا سرے سے انکار ہی کرتا ہے ، نہ فرض مانتا ہے نہ جائز جانتا ہے . ہم عامی لوگ سخت مشکل میں پڑے ہوئے ہیں کہ کس کی بات مانیں ؟ لہذا ان علماء دین کی خدمت میں جو تقلید شخصی کو فرض یا واجب یا جائز بتاتے ہیں ، عرض کررہے ہیں کہ آپ حضرات ہم لوگوں کو سیدھا راستہ اللہ تعالی کا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بتادیجئے تاکہ ہم لوگ اس پر چل کر اپنی مراد کو پہنچ جائیں اور آپ کو سی