Search the Community
Showing results for tags 'علی'.
-
ولادت مولا علی امام المحدثین ، ابو حاکم نیشاپوری رحمۃ اللہ علیہ ، حدیث کی شہرہ آفاق تصنیف مستدرک میں لکھتے ہیں : آخری بات میں معصب نے وہم کیا ہے حالانکہ متواتر اخبار سے ثابت ہے کہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عین کعبہ کے اندر جنم دیا ہے ۔ (المستدرک حاکم ج 4 ص 197 طبع پاکستان) امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ مصعب کے اس قول کا رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس بات میں معصب سے غلطی ہوئی ہے کہ وہ حکیم بن حزام کے علاوہ کسی کی ولادت خانہ کعبہ میں نہیں مانتے حالانکہ متواتر روایات سے خانہ کعبہ میں مولا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ثابت ہوتی ہے .