Jump to content

Search the Community

Showing results for tags 'مولا ہیں'.

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Urdu Forums
    • Urdu Literature
    • Faizan-e-Islam
    • Munazra & Radd-e-Badmazhab
    • Questions & Requests
    • General Discussion
    • Media
    • Islami Sisters
  • English & Arabic Forums
    • English Forums
    • المنتدی الاسلامی باللغۃ العربیہ
  • IslamiMehfil Team & Support
    • Islami Mehfil Specials
  • Arabic Forums

Find results in...

Find results that contain...


Date Created

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


Filter by number of...

Joined

  • Start

    End


Group


AIM


MSN


Website URL


ICQ


Yahoo


Jabber


Skype



Interests


Found 1 result

  1. (حدیث: من كنت مولاه فعلي مولاه کا صحیح مفہوم اور معنی) _بسم اللہ الرحمن الرحیم __________________________________ محترم قارئین کرام اکثر اہل تشیع حضرات حدیث: من كنت مولاه فعلي مولاه سے غلط استدلال اور استنباط کر کے عوام الناس کو دھوکہ دیتے ہیں کہ معاذ اللہ مولا علی رضی اللّه عنہ انبیاء کے بھی مولا ہیں اور انبیاء سے بھی افضل ہیں معاذ اللہ آج کی اس پوسٹ میں ان شاءاللہ شیعہ کے اس باطل عتراض کا منہ توڑ جواب دیں گے ___________________________________ پہلا الزمی جواب:نبی کریم نے حضرت علی کو مولا فقط نہیں کہا بلکہ حضرت زید کو بھی مولا فرمایا ہے۔ تو اس حساب سے حضرت زید بھی تمام انبیاء کے مولا بن جائیں گے👇🏻 وَقَالَ لِعَلِيٍّ : أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ ، وَقَالَ لِجَعْفَرٍ : أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي ، وَقَالَ لِزَيْدٍ : أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا رسول اللّهﷺ نے فرمایا:علی رضی اللّه عنہ تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔ جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ تم صورت اور عادات و اخلاق سب میں مجھ سے مشابہ ہو۔ زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ تم ہمارے بھائی بھی ہو اور ہمارے مولا بھی (بخاری شریف کتاب الصلح حدیث نمبر 2699) ___________________________________ محترم قارئین کرام دیکھا آپ نے خود رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے زید رضی اللہ تعالی عنہ بھی مولا ہیں اب شیعہ حضرات کیا کہیں گے اب آتے ہیں تحقیق جواب کی طرف👇🏻 ___________________________________ تحقیقی جواب نبی کریم نے مولا حضرت علی کو بمعنی دوست اور رفیق قرار دیا تھا نہ کہ مددگار کیونکہ متقدمین میں مجتہدین نے حدیث کی شرح بتا دی ہے جیسا کہ امام شافعی رضی اللّه عنہ سے اس حدیث کی شرح ثابت ہے امام بیھقی نے اس روایت کی شرح امام شافعی علیہ رحمہ سے نقل کی ہے أخبرنا أبو عبد الله السلمي، ثنا محمد بن محمد بن يعقوب الحجاجي، ثنا العباس بن يوسف الشكلي قال: سمعت الربيع بن سليمان يقول: سمعت الشافعي رحمه الله يقول في معنى قول النبي صلى الله عليه وسلم لعلي بن أبي طالب رضي الله عنه: من كنت مولاه فعلي مولاه، يعني بذلك ولاء الإسلام امام ربیع بن سلیمان فرماتے ہیں میں نے امام شافعی سے سنا کہ نبی اکرمﷺ کے اس قول کا معنی جو انہوں نے مولا علی سے کہا جسکا میں مولا علیؓ اسکا مولا اسے مولا سے مراد اسلامی بھائی چارہ ہے سند صحیح (الاعتقادللبيهقي صفحہ 499) ____________________________________ محترم قارئین کرام دیکھا آپ نے شیعہ کے دجل و فریب کے کس طرح پرخچے اڑ گئے اور معلوم ہوا کہ اس حدیث سے کا مطلب دوست اور رفیق کے ہیں نہ کے مولا علی رضی اللّه عنہ کو انبیاء کے مولا اور افضل کہنے کے تو جو شخص اب یہ کہیں کے دیکھو مولا علی انبیاء سے افضل ہیں معاذ اللہ اور انبیاءکرام کے مولا ہیں تو ایسا شخص جاہل اور علمی یتیم ہے ________________________________ تحقیق ازقلم:محمد حسن رضا قادری رضوی
×
×
  • Create New...