• Announcements

    • Sag-e-Attar

      IslamiMehfil Rules (Please Must Read, Before You Post Anything)   04/09/2017

        فورم کےعمومی قوانین آخری ترمیم: ۱۰ اپریل ۲۰۱۷ ۔۔۔عمومی فورم رول نمبر ۱۵ ایڈ کیا گیا ،جو نیچے آخر میںبولڈ فونٹ میں موجود ہے۔ فورم کی انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید! پوسٹ ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔ اگر کوئی پوسٹ یا ٹاپکس فورم رولز کے خلاف نظر آئے تو تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ رپورٹ کا بٹن استعمال کرکے انتظامیہ کی مدد کریں۔ ۱- اسلامی محفل ایک مکمل اسلامی سنی حنفی بریلوی مسلک سے منسلک فارم ہے جس میں کسی قسم کی غیر اسلامی و غیر اخلاقی پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
      کسی قسم کی غلط پوسٹ کسی ممبر کو فارم پر نظر آئے تو رپورٹ بٹن کو استعمال کر کے انتظامیہ کو اطلاع کریں۔ اپنی طرف سے کسی ممبر پر نقطہ چینی کرنے کی اجازت نہیں۔

      ۲- اس فورم یا منتظمین کے متعلق کوئی شکوہ یا شکایت یا اعتراض واضح طور پر کسی بھی سیکشن میں بیان نہیں کرسکتے۔ اور شکوہ شکایت وغیرہ کرنے کیلئے ایڈمن سے براہ راست رابطہ کریں

      ۳- فورم میں دستخط استعمال کرنے کیلئے صرف ایک تصویر اور اس کی ازحد چوڑائی550پکسلز اور اونچائی145پکسلزسے زیادہ نہ ہو۔اور ساتھ میں کچھ لنکس کی اجازت ہے۔ سیگنیچر امیج میں یا لنکس میں کسی بد مذہب سائٹ کا لنک یا قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں۔

      ۴- کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔

      ۵- بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں

      ۶۔ فورمز کی انتظامیہ آپ کو ہدایت کرتی ہے کہ براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ان معلومات کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہر ممکن طور پر ، اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔ ۷۔ ٹاپک کے لئے مناسب ،موضوع سے متعلق ٹائٹل استعمال کریں۔  need answer,  jawab dejiye, please read it, must reply وغیرہ جیسے غیر موضوع ٹائٹل استعمال نہ کریں. ٹائٹل کی ایک بہتر مثال یہ ہے۔
      "A good example: "Help: I need "This" Book Scan
      "A bad example: "PLZZ HEEEEELP ۸۔ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام جہاں بھی استعمال کریں۔ درود شریف ضرور لکھیں۔ درود شریف والا ایموٹیکن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ (s.a.w) یا (pbuh) وغیرہ لکھنے کی اجازت نہیں۔ ۹۔ سنیوں کے آپسی اختلافات میں فورم کا *رجحان جمہور اور جید علماء کی طرف ہوگا۔ اس لئے ان موضوعات پر طویل بحث ممنوع ہے۔
      مثلاً...پیر کرم شاہ صاحب والا موضوع۔۔۔ اس جیسے موضوعات پر فورم کا رخ جید علماء اور جمہور علماء کی طرف ہوگا۔ دوسرا یعنی ویڈیو کا مسئلہ یا اسپیکر پر نمازوغیرہ کا مسئلہ(فروعی مسائل) ۔
      اس جیسے مسائل کو بنیاد کو بنا کر علماء کو برا بھلا کہنا ہرگز ممنوع ہےاور بلا وجہ بحث بھی ممنوع ہے۔ فروعی مسائل میں فورم کا رجحان بعض اوقات کسی عالم کی طرف یا بعض اوقات غیر جانبدار بھی ہوسکتا ہے۔

      ۱۰۔ غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر وارننگ یا بین کیا جا سکتا ہے۔

      ۱۱۔ کسی بھی عالم چاہے بد مذہبوں کا ہو ان کی بگاڑ کر تصویر شئیر کرنا منع ہے۔

      ۱۲۔ انگلش سیکشن کے علاوہ کسی بھی سیکشن میں انگلش پوسٹ کرنا منع ہے۔

      ۱۳۔ پوسٹ کو متعلقہ سیکشن میں کریں غیر متعلقہ سکیشن میں پوسٹ کرنے پر آپ کی پوسٹ کو موو (move) کر دیا جائے گا۔ ۱۴۔ عورتوں کی تصاویر ویڈیوز وغیرہ شئیر کرنا منع ہے۔ ۱۵۔ یہ فورم آپ کی سائیٹس کی تشہیر، بیک لنکنگ یا گوگل رینکنگ بڑھانے کے لئے نہیں ہے۔ جو بھی اسلامی مواد پوسٹ کریں اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کیلئے پوسٹ کریں۔ غیر متعلقہ لنکس ٹاپکس سے حذف کر دیے جائیں گے۔اگر کسی اسلامی سنی ویب سائیٹ کا لنک آپ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیگر ممبرز مستفید ہوں، تو سنی سائیٹس کے متعلقہ سیکشن میں نیا ٹاپک ویب سائیٹ ٹائٹل ہیڈنگ کے ساتھ  پوسٹ کریں۔

        مناظرہ سیکشن کے قوانین

      ۱۔ تمام ممبرز (خصوصاً سُنی ممبرز) مناظرہ سیکشن میں غلط زُبان کا استعمال نہ کریں اور اَدب کے دائرے میں رہ کر اعتراض کریں یا جواب دیں۔ غلط زبان استعمال کرنے پر آپکی پوسٹ میں ترمیم یا پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اور بار بار کرنے پر وارن یا بین بھی کیا جا سکتا ہے۔

      ۲۔ اگر کسی ممبر کے ایک موضوع پر دو مختلف ٹاپکس نظر آئے تو ایک ٹاپک بغیر اطلاع کے لاک یا ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

      ۳۔ جن موضوعات سے متعلق پہلے سے ٹاپکس موجود ہیں، اپنا سوال،اعتراض یا جواب اُسی ٹاپک میں پوسٹ کریں۔ اگر الگ سے ٹاپک بنا کر پوسٹ کیا تو آپکے ٹاپک کو بند، ضائع یا دوسرے ٹاپک کے ساتھ یکجا کیا جاسکتا ہے۔

      ۴۔ مناظرہ سیکشن بحث برائے بحث کیلئے نہیں ہے۔ اگر کوئی پوسٹ بحث برائے بحث یا موضوع سے ہٹ کر محسوس ہوئی تو بغیر اطلاع کئے ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ بار بار ایسا کرنے پر وارن کیا جا سکتا ہے۔اور بین بھی کیا جاسکتا ہے۔

      ۵۔ ایسی سائٹ جن کا تعلق بد مذہبوں سے ہو یا ان سائٹ پر بد مذہبوں کا کوئی مواد موجود ہو ان کی کسی بھی قسم کی تشہیر کسی پوسٹ میں ان کا لنک وغیرہ شئیر کرنا پوسٹ کرنا سخت منع ہے ۔خلاف ورزی پر پوسٹ ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کی جاسکتی ہے۔

      ۶۔ بدمذہبوں کی ویڈیوز شئیر کرنا منع ہے اگر کسی اعتراض کا جواب درکار ہو تو اس ویڈیو کا سکرین شاٹ لے کر بد مذہبوں کی سائٹ کا لنک ریمو کر کے امیج کی صورت میں پوسٹ کریں۔

      کسی سنی عالم کی تضحیک سخت منع ہے۔

      ۷۔ اگر کو ئی اعترض بھی ہو جس میں سنی عالم کے خلاف غلط زبان استعمال کی گئی ہو تو اس میں سے غلط زبان کو ریمو کر کے اعتراض پوسٹ کیا جائے۔

      ۸۔ صرف وہی سائٹ شئیر کی جائیں جو سنیوں کی ہوں صلح کلی مکتب فکر کی سائٹ بھی شئیر کرنا منع ہے۔

      ۹۔ اسلامی محفل کے کسی بھی ٹیم ممبر یا سینئر ممبر سے بدتمیزی ناقابل برداشت ہوگی اور بین بھی کیا جاسکتا ہے۔ ٹیم ممبرز بھی حدود کے دائرے میں رہ کر جواب دینے کے مجاز ہیں۔

      ۱۰۔ انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہے۔ اگر آپ کو کسی نقطے پر اعتراض ہے تو مناظرہ سیکشن میں پوسٹنگ کرکے اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں۔ کسی بھی ممبر کو رولز کے خلاف کوئی پوسٹ نظر آئے تو فوراً رپورٹ کے بٹن سے ہمیں آگاہ کریں۔
         

Search the Community

Showing results for tags 'love marriage'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Urdu Forums
    • Urdu Literature
    • Faizan-e-Islam
    • Munazra & Radd-e-Badmazhab
    • Questions & Requests
    • General Discussion
    • Media
    • Islami Sisters
  • English & Arabic Forums
    • English Forums
    • المنتدی الاسلامی باللغۃ العربیہ
  • Arabic Forums
  • IslamiMehfil Team & Support
    • Islami Mehfil Specials

Calendars

  • Community Calendar

Found 1 result

  1. جب ہم انسانی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو انسان ہمیں دو ہی جذبوں میں تقسیم نظر آتا ہے۔ یہ دو جذبے محبت اور نفرت ہیں۔ محبت کا جذبہ غالب ہو تو انسان زندگی کو بچانے والی دوا ایجاد کرنے سے لے کر چاند اور مریخ کو تسخیر کرلیتا ہے جبکہ نفرت کا جذبہ غالب آنے سے انسان کئی جنگوں میں کروڑوں بےگناہ انسانوں کا خون بہانے کے جرم کا ارتکاب کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔ کہتے ہیں کہ محبت و نفرت کے ان جذبوں پر جس کو کمال حاصل ہو جائے وہ اپنے وقت کا سب سے بڑا بادشاہ یا جادوگر بن جاتا۔ محبت انسان کی فطرت ہے اور اسے جو اچھا لگے اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اکثر یہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ انسان اپنی محبت کو پانے کے لیے مشکل سے مشکل کام کرتا آیا ہے۔ کبھی وہ صحراؤں میں خاک چھانتا نظر آتا ہے تو کہیں وہ پہاڑ کاٹ کر دودھ کی نہر بناتا۔ محبت انسان کو اس قدر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ انجام کی پرواہ کئے بنا اپنی محبت کو حاصل کرنے کی ہر سعی کرتا ہے۔ کچھ لوگ عشق حقیقی کے متلاشی ہوتے ہیں اور اس کے لیے کئی سخت قسم کی عبادات اور وظائف کا سہارا لیتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پاتے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ انسانوں سے محبت کرنے کو اہمیت نہیں دیتے۔ قدرت نے انسان کی فطرت میں دوسرے انسان سے محبت کرنا رکھا ہے جب آپ اپنی فطرت کے خلاف جاتے ہیں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔ در حقیقت عشق مجازی ہی عشق حقیقتی کی طرف لے کر جاتا ہے۔ اس میں کچھ تدبر کرنے کی ضرورت ہے۔ روحانیت اور جادو کی دنیا میں محبت پر بہت سارے اعمال درج ہیں جن میں کچھ اپنے اثرات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ کچھ اعمال بہت سادہ اور کچھ بہت پیچیدہ ہیں۔ ان کی پیچیدگی اور آسانی عمل کی تاثیر میں فرق نہیں ڈالتی۔ اکثر سادہ نظر آنے والے اعمال اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔ آج ہم حصول محبت کے لیے ایک ایسا عمل پیش کر رہے ہیں جو بہت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ کرشماتی اثرات بھی رکھتا ہے۔ یہ عمل ہر کوئی کر سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کا مشکل نقش یا لوح تیار نہیں کی جاتی بلکہ قدرت کی پیدا کردہ ان قوتوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو تخلیق کے مختلف عناصر پر مامور ہیں۔ یہ عمل کرنے سے پہلے آپ اپنے ارد گرد میں کسی صاحب علم سے رائے اور تجویز ضرور لیں۔ عمل کے لیے جو چیزیں درکار ہیں ان میں سرخ گلاب کا پھول، محبوب کا پہنا ہوا کپڑا یا کپڑے کا ٹکڑا اگر یہ نہ تو پھر محبوب کے چند بال، لکھنے کے لیے سرخ روشنائی، دو سفید کاغذ کے ٹکڑے، سرخ رنگ کا دھاگہ اور سرخ موم بتی۔ اس عمل پر مامور قوتوں کو اپنے پاس بلانے کے لیے ان کی خدمت میں کچھ تحائف پیش کئے جاتے ہیں۔ تحفہ ہر مخلوق کے دل میں آپ کے لیے پسندیدہ جذبات پیدا کرتا ہے اور جب کوئی آپ کو پسند کرتا ہے اور آپ اس سے کوئی فرمائش کرتے ہیں تو وہ لازمی پوری کرتا ہے۔ اس عمل کے تحائف میں میٹھے چاول یعنی زردہ یا میٹھائی، شہد اور پھولوں میں یاسمین کے پھول شامل ہیں۔ ان سب کو ایک صاف پلیٹ میں رکھ لیں۔ یہ عمل جمعہ کے دن طلوع آفتاب کے وقت کیا جائے گا۔ دو باتوں کا خاص خیال رکھیں کہ جس دن آپ عمل کریں اس دن چاند کی روشن راتیں ہوں اور چاند برج عقرب میں نہ ہو۔ جمعہ کا دن سیارہ زھرہ سے متعلق ہے اور سیارہ زھرہ کی ساعت میں محبت کے اعمال کے لیے جاتے ہیں۔ اس عمل کے دوران بہترین خوشبو جلائے رکھیں۔ خوشبو اگر سیارہ زھرہ سے متعلق ہو تو زیادہ موثر ہو گا۔ سب سے پہلے ہم جمعہ کے دن اور سیارہ زھرہ پر مامور قوتوں کو اپنی مدد کے لیے پکاریں گے۔ آپ نے ایک پلیٹ میں جو چیزیں رکھی ہوئی ہیں ان کو سامنے رکھ لیں اور یہ عبارت پڑھیں۔ یہ عبارت اردو میں لکھی جا رہی ہے کیونکہ بہت سے لوگ عربی زبان کو درست تلفظ میں ادا نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے عمل کی تاثیر ظاہر نہیں ہوتی۔ عبارت یہ ہے : ” یا جبرائیلُ ، یا عینیائیلُ، یا ابوالحسن ، یا زوبعہ ابیض آپ کو قسم ہے کہ میرے اس محبت کے عمل کو انجام دو آپ کو اسم الہی خبیر کا واسطہ ” یہ عبارت تین بار پڑھی جائے گی۔ جب عبارت مکمل کر لیں تو سامنے رکھی چیزوں پر نظر ڈال کر کہیں میں یہ تمام اشیاء جبرائیل ، عینیائیل، ابوالحسن اور زوبعہ ابیض کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کرتا ہوں۔ یہ چیزیں عمل تیار کر لینے کے بعد چلتے پانی میں بہا دیں یا پھر بچوں میں کھانے کے لیے تقسیم کر دیں۔ اس عمل کے لیے ہم ایک مثال پیش کر رہے ہیں۔ اس مثالی عمل میں ہم آنسہ بنت نساء(عورت) کے دل میں رجل بن خانم(مرد) کی محبت پیدا کر رہے ہیں۔ آپ جن دو افراد کے لیے عمل کریں ان کے نام استعمال کریں۔ آپ کے پاس سرخ رنگ کی جو موم بتی ہے اس پر کسی نوک دار چیز سے یہ کلمہ لکھیں ” الحب آنسہ بنت نساء علی حب رجل بن خانم ”۔ پہلے اس کا نام لکھا جائے گا جس کے دل میں محبت پیدا کرنی ہے۔ نام لکھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ موم بتی ٹوٹ نہ جائے۔ موم بتی پر کلمہ جس انداز میں لکھا جائے گا وہ آپ کی سہولت کے لیے دیا گیا ہے۔ آپ کے پاس کاغذ کے دو سفید ٹکڑے ہیں۔ ان دونوں ٹکڑوں کا سائز ایک جیسا ہونا چاہیے۔ ایک کاغذ پر ہم نے ” آنسہ بنت نساء ” لکھا اور دوسرے کاغذ پر ” رجل بن خانم ”۔ دونوں نام لکھے بھی ایک ہی سائز میں جائیں گے۔ یہ نام سرخ رنگ کی روشنائی سے لکھے جائیں گے۔ نام لکھنے کے بعد دونوں ٹکڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ دونوں نام ایک دوسرے سے مل جائیں۔ ان ٹکڑوں پر محبوب کے کپڑے کا ٹکڑا یا بال لپیٹ دیں۔ ایک پلیٹ میں یہ دونوں کاغذ اور موم بتی رکھ دیں۔ موم بتی کو جلا لیں۔ پختہ یقین رکھیں کہ موم بتی روشن کرتے ہی آپ کے محبوب کے دل میں آپ کی محبت روشن ہو جائے گی۔ اب یہ عزیمت 21 بار پڑھیں۔ اس عزیمت کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے سات سات کی تعداد میں پڑھنا ہے۔ جس انسان کو آپ اپنی محبت میں گرفتار کرنا چاہتے ہیں اس کا چہرہ اچھی طرح اپنی نگاہوں میں جما لیں اور یہ عزیمت سات بار پڑھیں : ” اے پاک و طاہر ارواح میں آپ کو قسم دیتا ہوں ہمارے رب کے نام کا واسطہ میری طرف متوجہ ہوں، اور آنسہ بنت نساء کو رجل بن خانم کی طرف متوجہ کرو، آنسہ بنت نساء کے قلب و روح و جسم کو رجل بن خانم کے عشق و محبت کی آگ میں جلاؤ۔ آنسہ بنت نساء کے قلب و ذہن و روح پر مسلط ہوجاؤ اور ایک لمحہ کے لئے بھی وہ رجل بن خانم کی محبت سے غافل نہ ہو سکے ۔ آنسہ بنت نساء کو رجل بن خانم کی طرف اس طرح کشش کرو جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی جانب کشش کرتا ہے ۔ اے اس عمل پر مامور موکل میں آپ کو ہمارے رب کا واسطہ دیتا ہوں میری اس حاجت کو ابھی پورا کرو، ابھی فوری، اسی لمحہ “۔ اب بند آنکھوں سے تصور کریں کہ آپ کا محبوب آپ کی طرف دوڑتا ہوا آ رہا ہے اور اس کے ساتھ یہی عزیمت سات بار ورد کریں۔ آخر میں بند آنکھوں سے تصور کریں کہ آپ کا محبوب آپ کے سامنے ہے اور اسی عبارت کو سات بار ورد کریں۔ جب عزیمت کو 21 بار ورد کر چکیں تو گلاب کے پھول اور ناموں والے کاغذ پر سات بار پھونک دیں۔ جب تک موم بتی جلتی رہے آپ نے اس کے سامنے بیٹھے رہنا ہے اور بند آنکھوں سے اپنے محبوب کا چہرہ دیکھتے رہیں اور دل ہی دل میں محبوب کی آواز سنیں کہ وہ آپ کو کہہ رہا ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ جب موم بتی مکمل طور پر جل کر بجھ جائے تو ناموں والے کاغذ کو گلاب کے پھول کے اندررکھ دینا ہے اور پھول کے ارد گرد سرخ رنگ کا دھاگہ لپیٹ دینا ہے تاکہ پتیاں بند ہو جائیں۔ اس پھول کو آپ کسی ویرانہ میں صاف جگہ پر مٹی میں دفن کر دیں۔ آپ نے جس انسان کے لیے یہ عمل کیا ہے وہ چند ہی دنوں میں آپ کی محبت میں بےقرار ہونا شروع ہو Mohabbat ke liye Dua | Mohabbat ki Dua جائے گا اور آپ سے اظہار محبت کرے گا۔