Jump to content

کمیونٹی میں تلاش کریں

Showing results for tags 'tauseeq abu hanifa'.

  • ٹیگ میں سرچ کریں

    ایک سے زائد ٹیگ کاما کی مدد سے علیحدہ کیے جا سکتے ہیں۔
  • تحریر کرنے والا

مواد کی قسم


اسلامی محفل

  • اردو فورم
    • اردو ادب
    • فیضان اسلام
    • مناظرہ اور ردِ بدمذہب
    • سوال و درخواست
    • گفتگو فورم
    • میڈیا
    • اسلامی بہنیں
  • انگلش اور عربی فورمز
    • English Forums
    • المنتدی الاسلامی باللغۃ العربیہ
  • اسلامی محفل سے متعلق
    • معلومات اسلامی محفل
  • Arabic Forums

تتیجہ ڈھونڈیں...

وہ نتیجہ نکالیں جن میں یہ الفاظ ہوں


تاریخ اجراء

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


نمبرز کے حساب سے ترتیب دیں...

Joined

  • Start

    End


Group


AIM


MSN


Website URL


ICQ


Yahoo


Jabber


Skype


مقام


Interests


پیر

  1. امام زھیر بن معاویہ کا امام ابو حنیفہ کو خراج تحسین! امام ابن عبدالبرؒ اپنی مشہور تصنیف الانتقاء في فضائل الثلاثةمیں اپنے شیخ الشیخ امام ابو یعقوب الصیدلانی کی سند سے امام زہیر بن معاویہ ؒ کے امام ابو حنیفہؓ کے بارے میں بہت عمدہ مداح نقل کی ہے جسکی سند و متن یوں ہے قَالَ أَبُو يَعْقُوبَ نَا أَبُو جَعْفَرٍ الْعُقَيْلِيُّ قَالَ نَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ زُهَيْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ زُهَيْرٌ مِنْ أَيْنَ جِئْتَ فَقَالَ مِنْ عِنْدِ أَبِي حَنِيفَةَ فَقَالَ زُهَيْرٌ إِنَّ ذَهَابَكَ إِلَى أَبِي حَنِيفَةَ يَوْمًا وَاحِدًا أَنْفَعُ لَكَ مِنْ مَجِيئِكَ إِلَيَّ شَهْرًا امام علی بن الجعد بیان کرتے ہیں : ہم لوگ زہیر بن معاویہ کے پاس موجود تھے ، ایک شخص ان کے پاس آیا تو زہیر نے اس سے دریافت کیا تم کہاں سے آئے ہو؟ اس نے جواب دیا امام ابو حنیفہؓ کے پاس سے ! تو زہیر نے فرمایا : تمہارا ایک دن امام ابو حنیفہ کے پاس جانا ، تمہارے لیے میرے پاس ایک ماہ آنے سے زیادہ نفع بخش ہے امام زہیر بن معاویہ ؒ کا تعارف! امام ذھبیؒ انکے بارے میں سیر اعلام النبلاء میں لکھتے ہیں : 26 - زهير بن معاوية بن حديج بن الرحيل الجعفي * (ع) الحافظ، الإمام، المجود، أبو خيثمة الجعفي، الكوفي، محدث الجزيرة، وهو أخو حديج، والرحيل. كان من أوعية العلم، صاحب حفظ وإتقان. (سیر اعلام النبلاء برقم ۲۶) یہ صحیحین کے راوی ہیں متفقہ اور علم کے سمند او ر اعلیٰ درجے کہ محدث الوقت تھے ! سند کے رجال کی تحقیق! اس سند کے پہلے راوی امام ابو یعقوب الصیدلانی المکی محدث ہیں جن کے بارے میں امام ذھبیؒ نے سیر اعلام میں مسند مکہ جیسے لقب استعمال کیے ہیں اور امام ابن عبدالبر نے اپنی دوسری تصنیف الاسذکار میں ان سے مروی ایک روایت کی توثیق تو تصحیح کی ہے یعنی امام ابن عبدالبر کے نزدیک یہ ثقہ ہیں اور امام ابو یعقوب الصیدلانی امام عقیلی کے شاگرد ہیں اور امام ابن عبدالبر کے شیخ الشیخ ہیں یعنی امام ابن عبدالبر کے شیخ امام حکم بن منذر ہیں اور اکے شیخ امام ابو یعقوب الصیدلانی ہیں یہ امام عقیلی کی کتاب الضعفا ء روایت کرنے والے مرکزی راوی ہیں اور اسی کتاب میں امام عقیلی نے امام ابو حنیفہ کے ترجمے میں فقط جرح اور طعن نقل کیا جسکے جواب میں امام ابو یعقوب الصیدلانیؒ نے اپنے شیخ کے اس تعصب کے جواب میں غیر حنفی ہوتے ہوئے امام ابو حنیفہؓ کے بارے میں جو مداح اور توثیق جنکو امام عقیلی نے اپنی کتاب میں لکھنے سے پرہیزکیا تو امام الصیدلانی نے انکو جمع کیا اور ایک مکمل کتاب تشکیل دی جسکا نام تھا فضائل ابو حنیفہ و اخبار یہ کتاب امام ابن عبدالبرؒ کے پاس موجود تھی تو یہ اعتراض کرنا کہ امام الصیدلانی اور امام ابن عبدالبر کے زمانے میں فرق ہے یہ بات صحیح نہیں کیونکہ امام ابن عبدالبر کے شیخ حکم بن منذر ؒ ہیں اور انکے شیخ الصیدلانی ہیں امام ابن عبدالبر کے پاس امام الصیدلانی محدث مکہ کی تصنیف کردہ کتاب تھی اسکا ثبوت بھی ہم امام ابن عبدالبر ہی سے اسی کتاب سے پیش کرتے ہیں چنانچہ ایک جگہ امام ابن عبدالبر فرماتے ہیں ـ كُلُّ هَؤُلاءِ أَثَنَوْا عَلَيْهِ وَمَدَحُوهُ بِأَلْفَاظٍ مُخْتَلِفَةٍ ذَكَرَ ذَلِكَ كُلَّهُ أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُوسُفَ الْمَكِّيُّ فِي كِتَابِهِ الَّذِي جَمَعَهُ فِي فَضَائِلِ أَبِي حَنِيفَةَ وَأَخْبَارِهِ حَدَّثَنَا بِهِ حَكَمُ بْنُ مُنْذر رَحِمَهُ اللَّهُ (الانتقاء في فضائل الثلاثة ،ص ۱۳۷ ترجمہ:امام ابن عبدالبر فرماتے ہیں : یہ سب وہ حضرات ہیں جنہوں نے امام ابو حنیفہ کی تعریف کی ہے اور مختلف الفاظ کے زریعہ انکی تعریف بیان کی ہے ان سب کا تذکرہ امام ابو یعقوب یوسف بن احمد بن یوسف مکی نے اپنی کتاب میں کیا ہے جو انہوں نے امام ابو حنیفہ کے فضائل اور انکے حالات کے بارے میں مرتب کی ہے اس کے بارے میں حکم بن منذر نے ہمیں بیا نکیا ہے امام ابن عبدالبر کی اس تصریح سے یہ واضح ہوگیا کہ امام ابن عبدالبر کے پاس امام الصیدلانی کی تصنیف کردہ کتاب موجود تھی تو انقطاع کا اعتراض کرنا باطل ہے امام الصیدلانی کی توثیق: امام ابن عبدلابر نے ایک روایت کو نقل کرنے سے پہلے فرماتے ہیں اللہ کے نبی ﷺ کا یہ قول عادل راویوں سے ثابت ہے اور پھر وہ جوحدیث رسول کی سند نقل کرتے ہیں ان میں امام الصیدلانی بھی موجود ہیں اور ان سے مروی حدیث کے بارے امام ابن عبدالبر فرماتے ہیں یہ حدیث عادل راویوں سے ثابت ہے (الاستذکار برقم ۷۳ٌ) سند کا دوسرا راوی: امام ابو جعفر عقیلی ( صاحب الضعفاء ) امام عقیلی مشہور محدث و ناقد انکی تعارف کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن پھر بھی انکے بارے میں امام ذھبی کے الفاظ نقل کرتے ہیں سیر سے 93 - العقيلي أبو جعفر محمد بن عمرو بن موسى * الإمام، الحافظ، الناقد، أبو جعفر محمد بن عمرو بن موسى بن حماد، العقيلي الحجازي، مصنف كتاب (الضعفاء) (سیر اعلام النبلاء برقم ۹۳) سند کا تیسرا راوی : ابو شعیب الحرانی امام ذھبی نے انکو العبر میں ثقہ فرمایا ہے وفيها أبو شعيب الحراني عبد الله الحسن بن أحمد بن أبي شعيب الأموي الؤدب نزيل بغداد في ذي الحجة. روى عن يحيى البابلتي وعفان وعاش تسعين سنة وكان ثقة. (العبر في خبر من غبر، ص ۴۲۸) سند کا چوتھا راوی : امام علی بن الجعد ؒ یہ امام ابو یوسف کے اصحاب میں سے تھے اور متفقہ ثقہ محدثین احناف میں سے تھے انہوں نے امام ابو حنیفہ کی زیارت کی تھی اور یہ صحیحین کے مرکزی راویوں میں سے ہیں اور امام بخاری و امام ابو داود کے شیخ ہیں امام ذھبیؒ انکا ترجمہ یوں بیان کرتے ہیں : 152 - علي بن الجعد بن عبيد البغدادي * (خ، د) الإمام، الحافظ، الحجة، مسند بغداد، أبو الحسن البغدادي، (سیر اعلام النبلاء برقم ۱۵۲) اور یہ اصحاب امام زھیر بن معاویہؒ میں سے ہیں تمام حوالاجات کے اسکین موجود ہیں ((((((( دعاگو: رانا اسد الطحاوی الحنفی البریلوی))))))
×
×
  • Create New...