Jump to content

Hazrat Ameer Muawiya (Radi Allah Anhu) Ki Gustakhiya Aur Mododi... Plz Answer


Khak e Paa e Saif

تجویز کردہ جواب

السلام علیکم،

 

 

میں نےحال ہی میں وکی پیڈیا پر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا صفحہ پڑھا۔ گو کہ یہ صفحہ کسی رافضی کی تصنیف نہیں ہے لیکن یہ سارہ صفحہ مودودی کی کتاب 'خلافت اور ملوکیت' سے لکھا گیا ہے۔ چونکہ یہ مودودی کی کتاب ہے، ہم سنی حنفی من وعن تو اس کو قبول نہیں کر سکتے، مجھے اس صفحہ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسی باتیں پڑھنے کا موقع ملا جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنی تھیں۔ میں یہ سوالات یہاں لکھ رہا ہوں، براہ مہربانی کوئی صاحب علم دوست ان باتوں کی وضاحت کر دے۔

 

۱۔ اس میں لکھا ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی بیعت کرنے سے پہلے ہی حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے قصاص کا مطالبہ کیا۔

 

۲۔ اس میں مودودی نے یہ بھی لکھا ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے عہد اقتدار میں یہ حکم جاری کیا تھا کہ ملک بھر میں جمعہ کے خطبے کے دوران حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو قصاص عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سلسلے میں برسر ممبر برا بھلا کہا جائے۔ اس بنا پر بڑے مرتبے کے صحابی حجر بن عدی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور ان کے ساتھیوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ جن کو بعد میں زیاد نے شہید کروا دیا۔

 

جبکہ میں نے تو یہ سنا ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اہل بیت کا بے حد ادب کرتے تھے اور جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان میں اشعار اور قصیدے سنانے والے شخص کو بے حد انعام و اکرام سے نوازا کرتے تھے۔

 

۳۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی وصیت میں یزیدکو یہ حکم دیا تھا کہ جو شخص لومڑی کی طرح دکھائی دے گا اور شیر کی طرح حملہ کرے گا وہ عبداللہ بن زبیررضی اللہ تعالٰی عنہ ہے اگر وہ صلح کر لے تو خیر ورنہ قابو پانے کے بعد اس کو ہرگز نہ چھوڑنا اور اس کے ٹکڑے اڑا دینا۔

 

اس کو تو یہ مطلب بھی نکل سکتا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالٰی عنہ پر مکہ و مدینہ میں خونریز جنگ یزید نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے کہنے پر کی؟؟؟

 

۴۔ مودودی نے امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں یہ تک لکھا کہ امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یزید کو اپنی زندگی ہی میں اپنا جانشین نامزد کر دیا اور اس کے لیے بیعت بھی لے لی۔ یہ بیعت لالچ اور جبر کا نتیجہ تھی۔

 

اور مزید لکھتا ہے کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت کے بارے میں کہ: بیت المال خلفائے راشدین کے زمانہ میں قومی امانت سمجھا جاتا تھا لیکن اب{امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کیے دور میں} یہ خلیفہ کے ذاتی تصرف میں تھا آمد و خرچ میں بھی جائز و ناجائز کی تخصیص روا نہ رکھی جاتی۔

 

 

اب یہ وہ باتیں ہیں جو امیر معاویہ ، کاتب وحی رضی اللہ عنہ کی شان میں لکھے گئے۔ مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان دعووں کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے، اوران میں خوارجیت کتنی ٹپکتی ہے۔

 

 

Link to comment
Share on other sites

  • 1 year later...

Ji bhai darasal Modudi Wo Khariji hissa hai jis ne naa sirf SHIYON ki Khumeni hakomat ko islami  hakomat ka naam diya tha balke usko accept kiya tha. lihaza aise khabees badbatin ki baton ka kya bharosa . Modudi k bare main log bohat kam janty hain lekin ye raha link yeh ap parh lo or uske baad iski khurafat ko samjho keh jo shakhs QURAN, ANBIYA tak ko kisi khatir main naa samjhe wo kitna zehreela insan hai lihaza iski yeh kitab bhi sara sar jhoot or khurafat ka palanda hai or iske latadad jawabat diye jaa chuke hain already ye tareekh k hisab se bhi ghalat ha or ap ne jo suna hai wahi sahih hai.


http://makashfa.wordpress.com/2013/04/20/beliefs-of-jamat-e-islami-modoodis-exposed/

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...