Jump to content

معلم كائنات كي شاديوں كے پاكيزه مقاصد


Abu.Huzaifa

تجویز کردہ جواب

ابتداے اسلام سے لے كر آج تك دشمنان اسلام،اسلام سے زياده پيغمبر اسلام كي ذات پر حمله آور هوے هيں۔چونكه وه خوب جانتے هيں كه اگر رسول گرامي وقار صلي الله عليه وسلم كي ذات مباركه كو مجروح كرنے ميں ظفرياب هوگيے تو عمارت اسلام ازخود زميں بوس هوجاے گي۔ تاريخ بتاتي هے كه كفار مكه نے۔ هميشه طعن وتشنيع كا نشانه ذات رسالت مآب صلي الله عليه وسلم هي كو بنايا تھا۔ لھذا كبھي آپ كو شاعر كهتے تو كبھي ساحر،كبھي مجنوں كهه كر پكارا تو كبھي ديوانه۔ اور آج عصر حاضر ميں بھي كفار مكه كي ناجائز اولاد مستشرقين بھي اپنے آبا واجداد كي سنت قبيحه پر عمل كرتے هوے كبھي رسول اعظم صلي الله عليه وسلم كو دهشت گرد ثابت كرنے كي كوشش كرتے هيں تو كبھي شهوت پرست۔ انسان كامل حضرت محمد رسول الله صلي الله عليه وسلم كي ذات جامع محاسن وكمالات كو بدنام ورسوا كرنے كے ليے مستشرقين نے هر ممكن كوشش كي مگر ان كي تمام كوششيں ناكام رهيں چونكه رب كا فرمان عالي شان هے:﴿والله يعصمك من الناس ، الله تعالي لوگوں سے آپ كي حفاظت فرماتا هے﴾ جس كي حفاظت و حمايت خود رب قدير فرماے اسے بھلا كون ذليل و خوار كرسكتا هے۔ حقيقت تو يه كه رسول كريم كي ذات مقدسه كے متعلق مستشرقين كي تمام هرزه سرائياں تعصب،حسد اور بغض عناد پر مبني هيں۔ اگر مستشرقين ان اوصاف مذمومه كو بالاے طاق ركھ كر محمد عربي روحي فداه صلي الله عليه وسلم كي يكتاے روزگار شخصيت كو عدل وانصاف كي نگاه سے ديكھتے تو وه بھي يقينا حضرت حسان كي طرح پكار اٹھتے:

 


واجمل منك لم تري قط عيني

 


واحسن منك لم تلد النسآئ

 


خلقت مبرا من كل عيب

 


كانك قد خلقت كما تشآئ

 


ليكن انسان جب كسي كي ذات كو عصبيت و عداوت اور تنقيد مذموم كي نگاه سے ديكھتا هے تو اس كي خوبياں بھي خامياں نظر آتي هيں۔ يهي مستشرقين كے ساتھ بھي هوا۔ گو كه رحمت عالم نور مجسم صلي الله عليه وسلم نے متعدد شادياں ايسے اعلي اور پاكيزه اهداف كے پيش نظر كي تھيں كه جن تك مستشرقين كے سطحي اور مريض اذهان كي رسائي بھي ناممكن هے۔ ليكن ذرا ان كي چيرادستي تو ديكھيے كه پيغمبر اسلام كو نفس پرست اور شهوت پرست كهتے هوے انھيں غيرت نه آئي۔ جب كه يهي كام﴿متعدد شادياں﴾ الهامي اور غير الهامي اديان كي ديگر مذهبي شخصيات نے بھي كيا هے مگر اس پر مستشرقين نے كوئي واويلا نهيں مچايا،ع : برق گرتي هے تو بيچارے مسلمانوں پر۔ مثلا هندوازم كو لے ليجيے ،رام چندر جي كے والد راجه دسرت كي تين بيوياں تھيں،سري كرشن جي كي سينكڑوں بيوياں تھيںاور راجه پانڈو كي دو بيوياں تھيں۔ اور اگر الهامي مذاهب ميں ديكھا جاے تو خود يهود و نصاري كي كتابوں ميں هے كه ابراهيم عليه السلام كي تين بيوياں تھيں،بني اسرائيل كے جد اعلي حضرت يعقوب عليه السلام كي چار بيوياں تھيں اور حضرت موسي كليم الله كي بھي چار بيوياں تھيں۔ ليكن مستشرقين نے كبھي ان شخصيات پر انگشت نمائي نهيں كي۔ اس كے باوجود هميں مستشرقين سے نه تو كوئي شكوه هے اور نه هي كوئي گله،بلكه هميں اس بات پر فخر هے، چونكه لوگ پتھر اسي درخت پر مارتے هيں جو ثمر بار هوتا هے۔ بس مستشرقين سے صرف اتني گزارش تھي كه نبيِ پاك صاحب لولاك صلي الله عليه وسلم پر نفس پرستي اور شهوت پرستي جيسي بھونڈي تهمت لگانے سے قبل ان تاريخي حقائق كے مطالعے كي زحمت كرليں:

 


 محمد عربي صلي الله عليه وسلم نے عرب كے اس جنسي اباحيت كے ماحول ميں اپنا عالم شباب حالت تجرد ميںگزارا ،ليكن كسي كو آپ كے دامن عفت و عصمت پر كوئي دھبه نظر نهيں آيا۔

 


 آپ كے حسن و جمال اور خانداني وجاهت كے سبب ان دوشيزاو ں كي هرگز كمي نه تھي جو آپ كے ساتھ رشته ازدواج ميں منسلك هونا چاهتي تھيں ، مگر اس كے باوجود آپ نے پچيس ساله نوجواني ميں چاليس ساله بيوه اور كئي بچوں كي ماں سے عقد فرمايا،اور يهي نهيں بلكه جب تك وه خوش نصيب خاتون باحيات رهيں كبھي نكاح ثاني كے بارے ميں آپ نے سوچا بھي نهيں۔

 


 پهلي بيوي كي وفات كے بعد آپ نے جس خاتون سے شادي كي وه ايك بيوه اور عمر رسيده خاتون تھيں۔

 


 صرف ايك بيوي حضرت عائشه صديقه بنت صديق رضي الله عنهما كے علاوه آپ كي تمام ازواج مطهرات ميں سے كوئي بھي باكره نه تھيں،حالانكه رسول پاك اپنے جاں نثار صحابه كو باكره عورتوں سے شادي كي ترغيب ديتے تھے۔

 


مذكوره تاريخي حقائق كي روشني ميں يه بات روز روشن كي طرح واضح هو جاتي هے كه رسول اعظم صلي الله عليه وسلم نے متعدد شادياں شهوت پرستي اور نفس پرستي كي خاطر نهيں كي تھيں بلكه ان كي شاديوں كے پيچھے ديگر اغراض و مقاصد پوشيده تھے۔ جنهيں هم آئنده سطور ميں بعون الله قارئين كي خدمت ميں پيش كرنے كي سعادت حاصل كريںگے:

 


تشريعي مقاصد:زمانه جاهليت ميں ايسي كئي رسميں موجود تھيں جن سے انساني معاشرے ميں بڑے سنگين مسائل پيدا هوتے تھے،تباه كن نتاي ج كي حامل هونے كے باوجود ،اس قسم كي رسميں لوگوں كي زندگيوں ميں يوں رچ بس چكي تھيں كه كسي انسان كے ليے ان رسموں كي مخالفت كا تصور كرنا بھي مشكل تھا۔ حضور رحمت عالم صلي الله عليه وسلم كے فريضه نبوت ورسالت ميں جس طرح خدا كي زمين كو بتوں سے پاك كرنے كا كام شامل تھا اسي طرح انساني معاشرے سے تمام غلط اور ضرررساں رسموں كا قلع قمع كرنا بھي آپ كے فرائض نبوت ميں سے ايك تھا۔ ايسي رسميں جو انسانوں كي رگ و پے ميں سماچكي تھيں ان كو ختم كرنا اس وقت تك ممكن نه تھا جب تك حضور سرور كائنات صلي الله عليه وسلم خود ان رسموں كے خلاف عمل كركے لوگوں كے سامنے نمونه پيش نه كرتے۔

 


اس قسم كي رسموں ميں سے ايك رسم كسي غير كے بيٹے كو اپنا بيٹا بنانے كي بھي تھي۔ ايك شخص كسي اجنبي كے بيٹے كو كهه ديتا كه تو ميرا بيٹا هے اس كے اس قول سے وه اس كا بيٹا قرار پاتااور نسب، ميراث، طلاق، شادي اور مصاهرت كے تمام مسائل ميں اس كي حيثيت ايك حقيقي بيٹے جيسي هو جاتي، اس طرح معاشرے ميں بے شمار مسائل جنم ليتے۔ مستحق لوگ ميراث سے محروم هوجاتے اور ايك غير مستحق شخص ساري زمين وجائداد كا وارث بن جاتا۔ محرمات كے سلسله ميںيه رسم انتهائي تباه كن نتائج برآمد كر سكتي تھي۔لهذااس رسم كو ختم كرنا ضروري تھا ،ليكن جو شخص صديوں پراني رسم كو ختم كرنے كي كوشش كرتا،اس پر هر طرف سے طعن وتشنيع كے تيروں كي بارش برستي۔ يه فريضه اتنا كٹھن تھا كه الله تعالي نے اس كي ادائيگي كے ليے حضور صلي الله عليه وسلم كے كسي خادم كي بجاے خود آپ كو منتخب فرمايا اور آپ كو يه قديم رسم توڑنے كا حكم ديا ۔ اس رسم كو توڑنے پرهر طرف سے طعن وتشنيع كے تير برسے ليكن حضور نے ثابت قدمي اور استقلال سے سب كچھ برداشت كيااور تنقيد كرنے والوں كي تنقيد كا جواب آپ كے رب كريم نے خود ديا۔

 


حضرت زينب بنت جحش رضي الله عنها سے حضور صلي الله عليه وسلم كي شادي خاص طور پر اسي مقصد كے ليے هوئي تھي۔ اس شادي كے ليے احكام حضور كو بارگاه خداوندي سے وحي متلو يعني قرآن حكيم كے ذريعه ملے تھے۔

 


حضور صلي الله عليه وسلم نے عربوں كے دستور كے مطابق حضرت زيد بن حارثه رضي الله عنه كو متبني بنايا۔ اپني پھوپھي زاد زينب بنت جحش كے ساتھ ان كا نكاح كيا۔ الله تعالي نے لے پالك بيٹے كے متعلق غلط رسموں كو ختم كرنے كے ليے تدبير يه كي كه حضرت زيد بن حارثه حضرت زينب كو طلاق ديں اور عدت گزرنے كے بعدحضور حضرت زينب كے ساتھ نكاح كرليں۔ حضور كو خدشه يه تھا كه اس نكاح كي صورت ميں منافقين ،يهودي اور ديگر دشمنان اسلام طوفان بدتميزي برپاكريں گے اور كهيں گے كه محمدصلي الله عليه وسلم نے اپنے بيٹے كي مطلقه سے نكاح كرلياهے ۔ الله تعالي نے آپ كو تنبيه كرتے هوے فرمايا كه آپ كو انسانوں سے ڈرنے كي ضرورت نهيں،آپ توصرف اور صرف خدا سے ڈريں۔ الله تعالي نے قرآن حكيم ميں واضح الفاط ميں فرمايا

 


فَلَمَّا قَضٰي زَي د مِّن ھَا وَط رًا زَوَّج نٰكَھَا لِكَي لَا يَكُو نَ عَلَي ال مُو مِنِي نَ حَرَج فِي ا َز وَاجِ اَد عِيَائِھِم اِذَا قَضُو ا مِن ھُنَّ وَطَرًا وَكَانَ اَم رُ اللّٰهِ مَف عُو لَا

 


﴿الاحزاب 37﴾

 


 پھر جب پوري كرلي زيد نے اسے طلاق دينے كي خواهش تو هم نے اس كا نكاح كرديا تاكه ايمان والوں پر كوئي حرج نه هو اپنے منه بولے بيٹوں كي بيويوں كے بارے ميں جب وه انهيں طلاق دينے كا اراده پورا كرليں ۔ الله تعالي كا حكم تو هر حال ميں هوكررهتا هے۔

 


رسول اكرم صلي الله عليه وسلم نے الله تعالي كے حكم سے حضرت زينب كو اپنے نكاح ميں لے ليا جوآپ كے منھ بولے بيٹے كي مطلقه تھيں۔ جب امتيوں كے سامنے اپنے پيارے بني كي سنت آگئي تو اب اس غلط رسم كے خلاف عمل كرنے ميں ان كے راستے ميں كوئي شے مانع نه ره گئي۔ اس شادي كے ذريعه حضور نے ايك بهت بڑا سماجي مسئله حل كيا تھا اور ايك انتهائي اهم قانون عملا نافذ كيا تھا ليكن مستشرقين حضور كے اس حكيمانه طرز عمل كو آپ كے اخلاق كو داغ دار كرنے كے ليے استعمال كرتے هيں۔حضرت زينب بنت جحش كے ساتھ حضور كي شادي كو مستشرقين نے انتهائي ناگفته به انداز ميں اچھالا هے شايد انهيں اس بات كا علم نهيں كه حضور كے متعدد خواتين كے ساتھ نكاح كرنے كے كچھ مقاصد تشريعي نوعيت كے تھے اورحضرت زينب كے ساتھ آپ كي شادي اس كي بهترين مثال هے ۔ يهي وجه هے كه حضرت زينب ديگر امهات المو منين كے سامنے اس بات پر فخر كا اظهار كرتي تھيں كه حضور كے ساتھ تمهاري شادياں تو تمهارے اهل خانه نے كي هيں ليكن حضور كے ساتھ ميري شادي خود رب كريم نے سات آسمانوں كے اوپر كي هے۔

 


تعليمي اغراض:انساني زندگي كے بے شمار مسائل ايسے هيں جن كا تعلق خصوصي طور پر عورتوں كے ساتھ هے۔اسلام ان نسواني مسائل كے متعلق بھي تفصيلي ره نمائي فراهم كرتا هے،كيونكه صنف نازك نصف امت هے اور اسلام نصف امت كے مسائل كو نظر انداز نه كرسكتا تھا۔جن مسائل كا تعلق عورتوں كي نسواني زندگي كے ساتھ هے ان كے متعلق كوئي عورت كسي غير محرم مرد كے ساتھ گفتگو كرنے سے شرماتي هے۔ گو اهل مغرب ترقي كرتے كرتے اس مقام پر پهونچ گئے هيں جهاں شرم وحيا كي انساني اقدار معاشرے سے رخصت هو گئي هيں،ليكن ان كي يه ترقي انساني فطرت كے خلاف هے ۔ الله تعالي نے انسانوں كي فطرت ميں حيا كا ماده ركھا هے اور جو چيزيں انسان كو حيوان سے ممتاز كرتي هيں ان ميں شرم وحيا كي صفت بهت اهم هے۔ حضور صلي الله عليه وسلم عورتوں كے مسائل كے متعلق جو تعليمات لے كر مبعوث هوئے تھے ان تعليمات كو امت كي عورتوں تك پهونچانے ، عورتوں كو وه مسائل سمجھانے اور ان پر عمل كركے دكھانے كے ليے آپ كو ايسي معلمات كي ضرورت تھي جو انتهائي پاك باز ، ذهين، فطين، ديانت دار او رمتقيه هوں اور فريضه رسالت كي تبليغ كے ليے مخلص كاركنوں كي حيثيت سے كام كرسكتيں۔جو حضور كي گھريلو زندگي كي تفصيلات كو محفوظ كرتيں ،انهيں امانت اور ديانت كے ساتھ امت كي عورتوں تك پهنچاتيں، ملت كي عورتيں اپنے جن مسائل كو حضور كي خدمت ميں پيش كرنے سے شرماتي تھيں ،ان عورتوں سے وه مسائل سنتيں ،ان مسائل كو حضور كي خدمت ميں پيش كرتيں ، حضور اس مسئلے كاجو حل بتاتے اسے عورتوں تك پهنچاتيں اوران كو ان پر عمل كرنے كا طريقه بھي سمجھاتيں۔

 


هجرت كے بعد مسلمانوں كي تعداد ميں بهت تيزي سے اضافه هونا شروع هوگيا تھا اور بهت جلد ان نفوس قدسيه كي تعداد هزاروں تك پهونچ گئي تھي جن كي تعليم كا فريضه معلم كائنات كو انجام دينا تھا ۔ صرف ايك بيوي سے يه توقع نهيں كي جاسكتي تھي كه وه ان گوناگوں ذمه داريوں سے تنها عهده بر آ هوسكتي۔

 


جب اس حقيقت كو پيش نظر ركھا جائے تو يه بات سمجھنے ميں آساني هوتي هے كه حضور جب اپنے امتيوں كو باكره عورتوں كے ساتھ شادي كرنے كي ترغيب ديتے تھے تو آپ نے خود اس پر عمل كيوں نه كيا؟ حضور صلي الله عليه وسلم نے جن مقاصد كے تحت شادياں كي تھيں ان مقاصد كے ليے آپ كو تجربه كار اور جهاں ديده خواتين كي ضرورت تھي اور آپ نے ان هي خواتين كا انتخاب فرمايا جو اس مقصدكے ليے معاون ثابت هو سكتي تھيں۔ آپ نے ايك كے سوا تمام بيوه خواتين كو اپني زوجيت ميں ليا۔ يه خواتين بيوه تو تھيں ليكن ذهانت،فطانت اور دينانت د اري ميں اپني مثال آپ تھيں۔ حضور نے جس ايك باكره خاتون كو شرف زوجيت بخشا وه بھي اپني صغر سني كے باوجود مذكوره بالا صفات ميں كسي جهاں ديده خاتون سے كم نه تھيں بلكه حقيقت تو يه هے كه مذكوره بالا مقاصد كو جس حسن وخوبي كے ساتھ حضرت عائشه رضي الله عنها نے پورا كيا وه انهيں كا حصه هے۔

 


عورتوں كے مسائل ، مثلا حيض ،نفاس،جنابت اور امور زوجيت كے مسائل ايسے تھے جو نه تو عورتيں كھل كر حضور كے سامنے پيش كرسكتي تھيں اور نه هي حضور كھل كر ان كا جواب دے سكتے تھے۔اس كي وجه يه هے كه شرم وحيا حضور كي صفات ميں سے ايك اهم ترين صفت هے اور حديث كي كتابوں ميں بتايا گيا هے كه حضور اتنے حيادار تھے جتني حيادار دلهن اپنے حجله عروسي ميں هوتي هے۔ حضور كي تبليغي زندگي ميں بعض ايسي مثاليں موجود هيں كه كسي خاتون نے كوئي مسئله آپ كي خدمت ميں پيش كيا۔ آپ نے اشارے اور كنائے كے ذريعه اس مسئله كا جواب سائله كو سمجھانا چاهاليكن وه اس مسئلے كو نه سمجھ سكي۔ هم يهاں اس قسم كي ايك مثال پيش كرتے هيں تاكه يه بات سمجھنے ميں آساني هوكه حضور كي ازواج مطهرات نے كس طرح امت كي خواتين كو دين كے مسائل سمجھانے ميں اهم رول ادا كيا ۔

 


حضرت عائشه رضي الله تعالي عنها روايت كرتي هيں كه ايك انصاري كي عورت نے حضور سے غسل حيض كے متعلق سوال كيا۔ حضور نے اسے غسل حيض كا طريقه سمجھايا اور فرمايا: ايك خوشبودار روئي كا گالا لو اور اس كے ذريعه طهارت حاصل كرو۔ اس عورت نے عرض كيا: روئي كے گالے كے ذريعے كيسے طهارت حاصل كروں؟حضور نے فرمايا: اس كے ساتھ طهارت حاصل كرو۔ اس نے پھر عرض كيا : يارسول الله صلي الله عليه وسلم ميں اس كے ذريعه كيسے طهارت حاصل كروں؟آپ نے فرمايا سبحان الله اس كے ساتھ طهارت حاصل كرو۔ حضرت عائشه رضي الله عنها فرماتي هيں : ميں نے يه صورت ديكھي تو اس عورت كو هاتھ سے پكڑ كر اپني طرف كھينچا اور اسے بتايا كه اس روئي كے گالے كو فلاں مقام پر ركھو اور اس كے ذريعه خون كا اثر ختم كرو۔ فرماتي هيں : ميں نے اس عورت كو تفصيل سے سمجھايا كه روئي كے گالے كو كس مقام پر ركھنا هے۔

 


قارئين كرام اندازه لگاسكتے هيں كه مسئله، طهارت كا تھا جو اسلام كي اكثر عبادات كے ليے شرط هے ۔ اس عورت كے ليے اس كے سوا چاره كار نه تھا كه وه اس مسئلے كے متعلق حضور سے استفسار كرے۔ ليكن حضور حيا كي وجه سے اس غير محرم عورت كے سامنے اس مسئلے كو تفصيل كے ساتھ بيان نهيں كرسكتے تھے۔ اس صورت حال ميں ايك ايسي خاتون كي ضرورت تھي جو حضور كي محرم هو اور اس مسئلے كي تفصيلات كو حضور سے سيكھ كر اس عورت كو سمجھا سكے۔ يهي كام اس موقعه پر حضرت عائشه صديقه نے سرانجام ديا اور باقي امهات المو منين نے بھي اسي انداز ميں تعليم امت كے فريضه كي ادائيگي ميں اپنا اپنا كردار ادا كيا۔ مسلمان عورتوں كا معمول يه تھا كه جب ان كو اس قسم كا كوئي مسئله پيش آتا تو وه امهات المو منين ميں سے كسي كي خدمت ميں حاضر هوتيںاور اپنا مسئله عرض كرتيں۔ ان كو اگر اس مسئلے كا حل پهلے سے معلوم هوتا تو ان عورتوں كو بتاديتيں ورنه حضور سے پوچھ كر سائله كو اس مسئلے كا حل سمجھا ديتي تھيں۔

 


ازواج مطهرات كي علمي خدمات صرف خواتين كے مسائل كے ساتھ هي خاص نهيں تھيں بلكه حضور كي بے شمار قولي اور فعلي سنتيں ، جن كا تعلق خانگي زندگي كے ساتھ تھا،ان سنتوں كو محفوظ كرنے اور امانت داري كے ساتھ ان كو امت تك منتقل كرنے كا مقدس فريضه بھي ان خوش قسمت خواتين نے هي ادا كياهے۔ اس ليے امهات المو منين عورتوں كے جمله مسائل كي بھي معلمات تھيں اور مردوں كے خانگي مسائل ،خصوصا جن كا تعلق حضور كي سنت فعلي كے ساتھ تھا وه بھي امت تك حضور كي ازواج مطهرات هي كے ذريعه پهنچے هيں۔

 


ان حقائق كو پيش نظر ركھا جاے تو يه حقيقت سامنے آتي هے كه حضور كي ازواج مطهرات صرف امهات المو منين هي نهيں بلكه وه ملت كي معلمات بھي هيں بلكه اگر يه كها جاے تو بے جانه هوگا كه امت محمديه كو آدھا دين حضور كي ازواج مطهرات كي وساطت سے هي ملا هے۔غالبا يهي وجه هے كه امت پر ان كے احسانات كي وجه سے انهيں ساري امت كي مائيں قرار ديا گيا اور حضور كے اس دنيا سے تشريف لے جانے كے بعد ان كے ساتھ كسي دوسرے كے نكاح كو حرام قرار ديا گيا۔

 


تعليم دين كے يه مدرسے حضور كي حيات طيبه ميں بھي اورآپ كے انتقال كے بعد بھي علم كانور پھيلاتے رهے۔ اكابر صحابه كرام بھي مشكل ترين مسائل كا حل دريافت كرنے كے ليے كسي ام المو منين كي خدمت ميں حاضر هوتے تھے اور وهاں سے انهيں مشكل ترين سوالات كے سهل ترين جوابات مل جاتے تھے۔ اس طرح حضور نے تعدد زوجات كے قانون كو ايك ايسا تعليمي اداره قائم كرنے كے ليے استعمال كيا جس ميں ماهرين علوم اسلاميه كي ايك جماعت علمي خدمات انجام دينے ميں مصروف تھي۔ جو شخص حضور كي شاديوں كے موضوع پر بحث كرتے هوے اس اهم ترين مقصد كو نظر انداز كرديتا هے وه اس مسئلے كي حقيقت كو كيسے سمجھ سكتا هے؟

 


سماجي مقاصد:وفاداري اهم ترين انساني خصوصيات ميں سے ايك هے۔ دوست كا حق دوستي ادا كرنے كي كوشش كرنا ،محسن كے احسان كو ياد ركھنا ،خادم كي خدمات كو فراموش نه كرنا ،يه ايسي خصوصيات هيں جو انسانيت كا زيور شمار هوتي هيں،اسلام وفا كا دين هے اور اسلام كا پيغمبر وه ايسا مهربان هے جسے دنيا ميں تو كيا قيامت كے روز بھي اپنے غلاموں كي فكر هوگي۔ حضور نے جب شرك كي ظلمتوں ميں نعره توحيد بلند كيا تھااس وقت آپ كي دعوت كو قبول كرنا موت كو دعوت دينے كے مرادف تھا۔ ان مشكل ترين حالات ميں بھي كچھ نفوس قدسيه ايسے تھے جنهوں نے حضور كي دعوت قبول كرنے ميں ذرا بھي تامل وتاخير نهيں كي اور پھر اس كٹھن ترين مشن كے ايك ايك مرحلے پر وه آپ كے دست وبازو بنے رهے۔ اس راستے ميں انهوں نے حضور اور آپ كي دعوت كے ليے جو قربانياں ديں وه تاريخ جاں نثاري كا ايك زريں باب هيں۔ حضرت صديق اكبر رضي الله عنه فداكاروں كے اس مقدس قافلے كے سرخيل هيں اور اس قافلے ميں جو نفوس قدسيه شامل تھے ان ميں عمر فاروق ،عثمان غني،حيدركرار اور زيد بن حارثه رضي الله عنهم اجمعين جيسي مقدس هستيوں كے نام آتے هيں ۔ هجرت كے بعد انصار مدينه نے حضور كے مشن كے ليے جو قربانياں دي تھيں ،ان كي مثال بھي پيش كرنے سے تاريخ عا لم عاجز وقاصر هے ۔

 


حضور كے غلاموں كي ان جاںثاريوں كا اصل صله تو قيامت كے دن ان كو الله تعالي خود عطافرماے گاليكن حضور نے اس دنيا ميں بھي ان غلاموں كو نوازنے ميں كوئي دقيقه فروگزاشت نهيں كيا۔ انصار كے ساتھ حسن سلوك اور ان كے حقوق كا خيال ركھنے كي جو تاكيد امت كو حضور نے بار بار فرمائي هے ،وه آپ كي شان كريمي كا اظهار هے ۔اپنے خادموں كو نوازنے كے ليے حضور نے ايك اسلوب يه اپنايا كه آپ نے ان كے ساتھ رشته مصاهرت قائم كيا۔ آپ نے حضرت صديق اكبر اور حضرت فاروق اعظم رضي الله عنهما كي صاحب زاديوں كو اپنے نكاح ميں ليا۔ حضرت علي اور عثمان غني رضي الله عنهما كے نكاح ميں اپني صاحبزادياں دے كر ان كے ساتھ رشته مصاهرت قائم كيا، ان غلاموں كے ليے حضور كي اس عطا سے بڑي كسي نعمت كا تصور بھي ناممكن تھا ۔ حضرت زيد رضي الله عنه نے حضور كو اپنے باپ پر ترجيح دي تھي ا ور حضور كي غلامي كو آزادي اور نازونعمت كي زندگي سے بهتر سمجھا تھا اور پھر تبليغ حق كے كٹھن فريضے ميں قدم قدم پر جاں نثاري كے مظاهرے كيے تھے۔ حضور نے اپني پھوپھي كي بيٹي كا نكاح ان كے ساتھ كركے ان كي عزت افزائي فرمائي۔

 


جن لوگوں كے ساتھ حضور نے اپني شاديوں كے ذريعه رشته مصاهرت قائم كياتھا،انهيں بھي اس بات كا علم تھا كه حضور نے ان كي دل جوئي كي خاطر يه رشته قائم فرمايا هے۔وه اس رشتے كے قيام پر نبيِ پاك صلي الله عليه وسلم كے ممنون احسان تھے۔

 


حضرت صديق اكبر كو تو حضور كي غلامي پر ناز تھا۔ انهوں نے حضور كے ليے سب كچھ قربان كرديا تھا،اس كے باوجود ان كے دل ميں كبھي يه خيال پيدا نهيں هوا تھا كه انهوںنے حضور كے احسانات كا حق ادا كرديا هے ۔ليكن حضور نے ان كي ان قربانيوں كو فراموش نه كيا تھا جو انهوں نے آپ كے مشن كي خاطر دي تھيں ۔ آپ اپنے صديق كے متعلق ان جذبات كا اظهار فرماتے تھے: ﴿ هم پر جس كسي نے كوئي احسان كيا هے هم نے اس كا بدله چكا ديا هے،سواے ابوبكر صديق كے،كيوں كه ان كے هم پر وه احسانات هيں جن كا بدله انهيں قيامت كے دن الله تعالي هي عطا فرماے گا۔ مجھے كسي كے مال نے اتنا نفع نهيں پهنچاياجتنا نفع مجھے ابوبكر كے مال سے پهنچا هے۔ ميں نے جس كسي كو بھي اسلام كي دعوت دي ، اس نے قبول كرنے ميں تردد كيا ليكن ابوبكر نے بغير كسي تردد كے ميري دعوت كو قبول كرليا۔ اگر ميں كسي كو اپنا خليل بناتا تو ابو بكر صديق كو هي خليل بناتا۔ سنو تم اس بات سے آگاه رهو كه تمهارے نبي خدا كے خليل هيں ﴾جس شخص كے متعلق حضور كے دل ميں اس قسم كے جذبات تھے ، اس كو آپ دنيا ميں جو سب سے بڑا معاوضه عطاكرسكتے تھے ،وه يه تھا كه آپ اس كے ساتھ رشته مصاهرت قائم فرماتے۔ يه اعزاز آپ نے اپنے صديق كو عطا فرمايااور ان كي صاحبزادي كو اپني زوجيت ميں لے ليا۔

 


جن نفوس قدسيه نے دبستان نبوت ميں تربيت حاصل كي تھي ان كے درميان مال ودولت ، جاه وحشمت اور اس قسم كي عارضي چيزوں ميں تو باهم مقابله هي نهيں هوتا تھا البته نيكي كے كاموں ميں وه باهم مسابقت ضرور كرتے تھے۔ دين اسلام كے ليے حضرت فاروق اعظم كي خدمات كو كون نهيں جانتا۔ ان كو صحابه كرام ميں بهت بلند مقام حاصل تھا ليكن انهيں شدت سے اس بات كا احساس تھا كه وه نيكيوں ميں صديق اكبر كا مقابله نهيں كرسكتے ۔ اپنے اس احساس كا انهوں نے كئي بار اظهار بھي فرماياتھا۔ حضور نے جب صديق اكبر كو اپنے ساتھ رشته مصاهرت ميں منسلك كيا تو آپ نے اپنے اس دوسرے مخلص ترين صحابي كو بھي وه اعزاز عطا فرمانا چاهاجو صديق اكبر كو عطافرمايا تھا۔

 


حضرت فاروق اعظم كي صاحب زادي بيوه هوگئي تھيں ۔ اپني بيٹي كے مستقبل كے ليے ان كا فكر مند هونا قدرتي بات تھي۔ حضور نے ان كي بيوه بيٹي كو اپني زوجيت ميں قبول فرماكر ايك طرف تو ان كي پريشاني دور فرمائي اور دوسري طرف ان كو وه اعزاز عطا فرمايا جو ان كے ليے حاصل حيات تھا۔ جس طرح صديق و فاروق رضي الله عنهما كي صاحبزاديوں كے ساتھ حضور كي شاديوں كے مقاصد ميں سے ايك مقصد اپنے غلاموں كي دل جوئي تھا اسي طرح آپ كي ديگر كئي شاديوں ميں بھي سماجي مقاصد سرفهرت تھے۔

 


سياسي اهداف:حضور كي شاديوں كے متعدد مقاصد ميں سے ايك مقصد دشمنوں كے دل جيتنا،اسلام كے ساتھ ان كي مخالفت كو كم كرنا،قبائل كو اس رشته كے ذريعه اپنے قريب تر كرنااور اس طرح نور حق كو پھيلانے كے ليے راسته هموار كرنا بھي تھا۔ هم يهاں چند مثاليں سپرد قرطاس كرتے هيں جن سے پته چلے گا كه حضور كي شاديوں كے ذريعه كتنے سياسي فوائد حاصل هوئے ۔

 


 بنو مصطلق كا قبيله اسلام اور پيغمبر اسلام كي دشمني ميں پيش پيش تھا۔ اس قبيلے كا سردار حارث اسلام كا جاني دشمن تھا۔ غزوه بني مصطلق ميں اس قبيلے كو شكست هوئي،اور اس قبيلے كے متعدد لوگ مسلمانوں كے هاتھوں اسير هوئے۔ ان قيديوں ميں بني مصطلق قبيله كے سردار حارث كي بيٹي جويريه بنت حارث بھي تھيں ۔ انهوں نے اپنے اسير كننده سے مكاتبت كا معاهده كيااور زرمكاتبت ادا كرنے كي خاطر حضور سے مدد كي درخواست كي۔ حضور كو جب يه پته چلا كه يه سردار قبيله كي بيٹي هيں تو آپ نے ان كے سامنے يه پيش كش كي كه اگر انهيں منظور هو توآپ ان كا زرفديه ادا كركے ان كے ساتھ نكاح كرليں۔حضرت جويريه نے حضور كي اس پيش كش كو قبول كرليا۔ حضور نے ان كا زر مكاتبت ادا كركے ان كے ساتھ نكاح كرليا۔ جب مسلمانوں كو معلوم هوا كه حضور نے حضرت جويريه سے نكاح كرليا هے تو انهوں نے بنو مصطلق قبيلے كے تمام اسيروں كو يه كهه كر رها كرديا كه يه لوگ حضور كے سسرالي رشته دار هيں همارے ليے مناسب نهيں كه ان كو اپني قيد ميں ركھيں۔ اس طرح آزاد هونے والے كوئي ايك دو آدمي نه تھے بلكه حضرت جويريه كي بركت سے آزادي كي نعمت تقريبا سو گھرانوں كو حاصل هوئي۔ بنومصطلق نے جب حضور كي اس عالي ظرفي اور مسلمانوں كے دلوں ميں موجزن حب رسول كے جذبے كا مشاهده كيا تو وه سارا قبيله مسلمان هوگيا۔

 


يه بات معمولي نهيں كه ايك شادي كي بركت سے اسلام كے ايك كٹر دشمن قبيلے نے اسلام اور پيغمبر اسلام كي دشمني چھوڑ كر حضور كي غلامي كا طوق اپنے گلے ميں ڈال ليا۔ حضرت عائشه رضي الله عنها فرماتي هيں:

 


 فما را ينا امراۃ كا نت اعظم بركۃ علي قومها منها۔

 


هم نے كسي عورت كو نهيں ديكھا جو اپني قوم كے ليے اس سے زياده بركت كا باعث بني هو جتني بركت كا باعث جويريه اپني قوم كے ليے بنيں۔

 


 حي بن اخطب بھي بنو مصطلق كے سردار حارث كي طرح اسلام كا زبردست دشمن تھا ۔ اس كي بيٹي صفيه بنت اخطب غزوه خيبر ميں مسلمانوں كے هاتھوں اسير هوئيں، حضور نے انهيں پاس بلايا اور ان كے سامنے دوصورتيں ركھيں: پهلي صورت يه تھي كه وه اسلام قبول كريں اور آپ انهيں آزاد كركے اپني زوجيت كا شرف بخشيں ۔ دوسري صورت يه تھي كه اگر وه يهوديت پر قائم رهنا چاهيں تو آپ انهيں آزاد كرديں اور وه اپني قوم كے پاس واپس چلي جائيں ۔ انهوں نے اسلام قبول كركے حضور كي زوجيت ميں آنا پسند كيا۔ حضرت صفيه سے حضور كا نكاح اس لحاظ سے انتهائي مفيد تھا كه هم ديكھتے هيں كه ان سے حضور كے نكاح سے قبل يهودي مسلمانوں كے خلاف هر جنگ ميں كسي نه كسي شكل ميں شريك نظر آتے تھے ليكن اس نكاح كے بعد اسلام كي ابتدائي تاريخ ميں يهودي كسي جنگ ميں مسلمانوں كے مدمقابل نظر نهيںآتے۔

 


 ابوسفيان كي اسلام دشمني سے كون واقف نهيں۔ قريش كا نشان جنگ ابوسفيان كے گھر ميں رهتا تھا۔ جب يه نشان باهر كھڑا كيا جاتا تو قوم كے هر فرد پر آبائي هدايات اور قومي روايات كے اتباع ميں لازم هوجاتا تھا كه سب كے سب اس جھنڈے كے نيچے فورا جمع هوجائيں۔ اسلام كے خلاف اكثر جنگوں ميں ابوسفيان هي نے لشكر قريش كي قيادت كي۔حضور نے اسلام كے اس كٹر دشمن كي لخت جگر ام حبيبه رمله بنت ابي سفيان كو اپني زوجيت ميں لے ليا۔ اس رشته كا اثر يه هوا كه ابوسفيان كي اسلام دشمني كا زور ٹوٹ گيا اور بهت جلد وه اسلام كے جھنڈے تلے اپني جان كي بازي لگانے كے ليے تيار كھڑے نظر آئے۔ كيا وه نكاح حضور كي ايك انتهائي كامياب سياسي تدبير نه تھي؟ جس نے اسلام كے سب سے بڑے دشمن كو اسلام كي صفوں ميں لاكھڑا كيا تھا؟حضور كي تمام شاديوں كے پس منظر ميں اسي قسم كے عظيم مقاصد كارفرما تھے۔

 


اسلام كے نزديك كسي عام مسلمان كي شادي كا مقصد بھي جنسي خواهشات كي تسكين تك محدود نهيں هوتا بلكه هر شادي كے متعدد مقاصد هوتے هيں جن ميں سے جنسي خواهش كي جائز اور منظم تسكين بھي ايك مقصد هے ليكن مسلمان صرف اس ايك مقصد كے ليے شادي نهيں كرتا۔ حضور بھي به حيثيت افضل البشر هونے كے،انساني فطرت كے اس تقاضے سے مستثني نه تھے ليكن اس مقصد كے ليے آپ كو ايك سے زياده بيويوں كي ضرورت محسوس نهيں هوئي۔اسي ليے پچاس بلكه پچپن سال كي عمر تك، جو اس قسم كي خواهشات كے عروج كا زمانه هوتا هے،آپ نے صرف ايك زوجه پر اكتفا كيا۔ اس كے بعد آپ نے جو شادياں كيں ان كے پيچھے تعليمي،سماجي،تشريعي اور سياسي مقاصد كارفرما تھے۔ هم يهاں ذيل ميں تمام ازواج مطهرات كے متعلق فردا فردا كچھ حقائق تحرير كرتے هيں جن كے مطالعے كے بعد انسان كو ذره برابر شك نهيں رهتا كه ان شاديوں كے مقاصد انتهائي اعلي تھے اور ان شاديوں كي وجه سے مستشرقين نے حضور پر جو الزامات لگاے هيں وه بدنيتي اور علمي خيانت پر مبني هيں۔

 


حضرت خديجه الكبري رضي الله عنها :حضرت خديجه الكبري وه خوش نصيب خاتون هيں جن كے ساتھ حضور نے اپنا عالم شباب گزارا تھا اور ان كے انتقال تك آپ نے كسي دوسري خاتون كو شرف زوجيت بخشنے كے بارے ميں كبھي سوچا تك نه تھا۔ جب حضور كے ساتھ ان كي شادي هوئي، اس وقت ان كي عمر چاليس سال تھي۔ وه اس سے پهلے دو بار بيوه هوچكي تھيں اور صاحب اولاد تھيں۔ شادي كے وقت حضور كي عمر پچيس سال تھي ليكن عمر اور ازدواجي حالت كا يه فرق اس مقدس جوڑے كے باهمي جذبات خلوص ومحبت ميں حائل نه هوسكا۔ بعثت كے بعد حضور كي پيغمبرانه جدوجهد كے ايك ايك مرحلے پر اس شادي كي بركتيں پوري آب وتاب كے ساتھ عياں نظر آئيں۔ حضور پر جب پهلي وحي نازل هوئي تھي اور ثقل وحي سے مضطرب هوكر حضور نے گھر پهنچنے پر اپنے اهل خانه سے فرمايا تھا: زملوني زملوني يعني مجھے كمل اوڑھادو؟ تو آپ كي اس محرم راز رفيقه حيات نے آپ كي كتاب حيات پر ايك نظر ڈال كر يه نتيجه فورا نكال ليا تھا: ابشر كلا والله مايخزيك الله ابدا انك لتصل الرحم وتصدق الحديث وتحمل الكل وتكسب المعدوم وتقري الضيف وتعين علي نوايب الحق۔ آپ كو مبارك هو خدا كي قسم الله تعالي كبھي آپ كو بے آبرو نهيںكرے گا ۔ آپ قريبي رشته داروں كے ساتھ صله رحمي كرتے هيں ۔ حق گوئي سے كام ليتے هيں ۔كم زوروں اور ناتواں كا بوجھ اٹھاتے هيں ۔ مفلس اور نادار كو اپني نيك كمائي سے حصه ديتے هيں ۔ مهمان كي مهمان نوازي كرتے هيں اور حق كي وجه سے كسي پر كوئي مصيبت آجاے تو آپ اس كي دست گيري فرماتے هيں،،۔ حضرت خديجه الكبري رضي الله تعالي عنها نے اپني ذكاوت وفطانت اور خلوص وجاں نثاري كے سبب حضور كے دل ميں وه مقام حاصل كيا تھا جو اور كسي كو حاصل نه هوا۔ جس خاتون كي شان يه هو كه زمانه جاهليت ميں بھي قوم اسے عفيفه و طاهره كهه كر بلاتي هو۔ جس سے خدا بھي راضي هو اور حبيب خدا بھي راضي هو ، اس خاتون سے شادي كا مقصد محض جنسي خواهش كي تسكين تك محدود قرار دينا پرلے درجے كي بے ذوقي اور انساني اقدار سے لاعلمي كي دليل هے۔

 


حضرت سوده بنت زمعه:حضرت سوده رضي الله تعالي عنها كا تعلق قريش كے قبيله بنو عبد شمس سے تھا، جن كي اسلام دشمني كو مستشرقين خوب جانتے هيں اور تسليم بھي كرتے هيں۔ يه خاتون سكران بن عمرو بن عبدود كے عقد ميں تھيں ۔ انهوں نے اسلام قبول كيا اور پھر ان كي ترغيب پر ان كے شوهر نے بھي اسلام كا طوق اپنے گلے كي زينت بناليا۔دين كي جو دولت انهيں نصيب هوئي تھي اس كي حفاظت كے ليے دونوں نے دو بار حبشه كي طرف هجرت كي ۔ حضرت سكران بن عمروكا انتقال هو گيا تو حضرت سوده بے يارومددگار هوگئيں۔ ان حالات ميں اگروه اپنے قبيلے ميں واپس جاتيں تو اهل قبيله ان كے ليے زندگي كو اجيرن بناديتے اور دولت دين كي حفاظت ان كے ليے انتهائي مشكل هوجاتي۔ اس وقت ان كي عمر پچپن سال كے قريب تھي۔ يه عمر وه تھي جس ميں اس بات كا امكان بهت كم تھا كه كوئي شخص ان كے ساتھ نكاح كركے ان كو پناه گاه فراهم كرتا۔ حضور نے دين كي اس مجاهده كے حالات كا جائزه ليا۔ ان كے ايثار، استقلال اور ثابت قدمي كو ديكھا اور خدا كي اس نيك بندي كو دنيا اور دين كے فتنوں سے بچانے كے ليے ،اسے اپني زوجيت ميں لينے كا فيصله فرمايا۔ يه وه وقت تھا جب حضرت خديجه الكبري انتقال فرما چكي تھيں اور حضور نے ابھي كسي دوسري خاتون سے شادي نهيں كي تھي۔ اس طرح حضور نے ان كے ساتھ نكاح كركے ان كو پناه گاه مهيا فرمائي ، ان كي قربانيوں اور ثبات واستقلال پر ان كو خراج تحسين پيش كيا،دشمنان دين سے ان كي جان كي بھي حفاظت فرمائي اور ان كے دين كي بھي ، اور اپنے اس عمل كے ذريعه انسانيت كي ايك ايسي عظيم الشان مثال قائم كي جس كي تاثير سے كئي لوگوں نے اسلام قبول كرليا۔

Link to comment
Share on other sites

حضرت عائشه بنت صديق :حضور صلي الله عليه وسلم نے اپني زندگي ميں صرف ايك باكره خاتون سے نكاح كيا اور وه خوش نصيب خاتون حضرت عائشه بنت صديق رضي الله تعالي عنهما هيں۔ ان كو زوجيت رسول كا شرف عطا هونے كے بڑے بڑے سبب دو تھے: ايك آپ كي ذهانت،فطانت اور پاك بازي اور دوسرا آپ كے والد ماجد كا اسلام اور پيغمبر اسلام كے ليے ايثار۔ حضور نے جن مقاصد كے تحت متعدد خواتين كو شرف زوجيت عطا فرمايا تھا حضرت صديقه كے ساتھ نكاح سے وه تمام مقاصد حاصل هوئے تھے۔ اس نكاح كے ذريعه حضور نے اپنے مخلص ترين صحابي كو اس كي جاں نثاريوں كاسب سے بڑا صله جو اس دنيا ميں ممكن تھا ، عطا فرمايا تھا۔ حضرت عائشه صديقه رضي الله تعالي عنها حضور كي زوجه محترمه هونے كي وجه سے كئي احكام كے نزول كا سبب بني تھيں جو امت كے ليے رحمت تھے۔حضرت صديقه نے ديني تعليمات كي اشاعت كے ليے جو خدمات انجام ديں وه آپ هي كا حصه هيں ۔

 


كون ذي شعور شخص يه تسليم كرسكتا هے كه پچاس سال سے اوپر كا ايك صاحب اولادشخص ايك چھ ساله بچي كے ساتھ محض اپني خواهشات كي تسكين كي خاطر نكاح كرے؟ حق بات يه هے كه حضور اپنے مخلص ترين صحابي كو شرف مصاهرت عطاكرنا چاهتے تھے۔ حضرت عائشه صديقه گو بچي تھيں ليكن نگاه نبوت نے يه ديكھ ليا تھا كه اس بچي ميں وه تمام صفات موجود هيں جو دين اسلام كي ايك قابل فخر معلمه اور مبلغه كے ليے ضروري هيں ۔ نگاه نبوت نے ان كي پاكيزگيِ فطرت اور ان كي عفت مآبي كا بھي اندازه لگاليا تھا۔تاريخ نے ثابت كرديا كه حضور نے اس رشتے سے جو توقعات وابسته كي تھيں وه كماحقه پوري هوئيں۔

 


علم ميں حضرت عائشه صديقه كا مقام نه صرف امهات المو منين ميں بلند ترين تھا بلكه اكثر اكابر صحابه بھي آپ كے بحر علم سے استفاده كرتے تھے۔ حضرت عروه بن زبير رضي الله عنه فرماتے هيں:

 


مارا يت امرا ۃ اعلم بطب ولافقه ولاشعر من عائشۃ ۔

 


 ميں نے كسي عورت كو طب ، فقه اور شعر كے علوم ميں حضرت عائشه سے بڑھ كر نهيں پايا۔

 


حضرت امام زهري فرماتے هيں:

 


لوجمع علم عائشۃ الي جميع امهات المو منين وعلم جميع النسائ لكان علم عائشۃ ا فضل۔

 


 اگر حضرت عائشه كے مقابلے ميں تمام امهات المو منين بلكه تمام عورتوں كے علوم كو ركھا جاے تو حضرت صديقه كے علم كا پله بھاري نكلے۔

 


حضرت عائشه كي اسي علمي شان كو ديكھ كر حضور صلي الله عليه وسلم نے اپنے صحابه كرام كو حكم ديا تھا:خذوا نصف دينكم عن ھذه الحميرآئ ، اپنے دين كا نصف علم اس حميرآئ يعني حضرت عائشه سے سيكھو ۔

 


تيمم كي اجازت حضور كي امت كي خصوصيات ميں سے هے امت كو يه نعمت حضرت صديقه كي وساطت سے عطاهوئي تھي،اسي ليے حضرت اسيد بن حضير رضي الله عنه نے حضرت عائشه كو مخاطب كركے كها تھا:

 


جزاك الله خيرا مانزل بك امر الا جعل الله لك منه فرجا ومخرجا وجعل للمسلمين بركۃ ۔

 


 الله آپ كو جزاے خير عطافرمائے ، جب بھي آپ كو كوئي مشكل پيش آئي ، الله تعالي نے خود آپ كے ليے اس مصيبت سے نكلنے كا راسته پيدا فرماديا اور وه مشكل عام مسلمانوں كے ليے باعث بركت بن گئي۔

 


 حضرت عائشه صديقه كي ان گنت خوبيوں كي ايك مختصر سي جھلك سطور بالا ميں پيش كي گئي هے ۔ آپ كي يهي خوبياں تھيں جن كي وجه سے حضور آپ سے تمام ازواج مطهرات كي نسبت زياده محبت فرماتے تھے ۔ محبت كے اس فرق كے باوجود آپ تمام ازواج مطهرات كے درميان عدل قائم ركھتے تھے اور بارگاه خداوندي ميں عرض كرتے تھے:

 


اللهم ھذا قسمي فيما ا ملك فلاتو اخذني فيما لا املك۔

 


 اے الله ازواج مطهرات كے درميان جتنا عدل ميرے بس ميں هے وه تو ميں كرتا هوں ، ليكن جو بات ميرے بس ميں نهيں اس پر ميرا مواخذه نه فرما۔

 


جب انسان حضرت عائشه كے علمي كارناموں ،آپ كے خلوص اور آپ كي ذكاوت وفطانت كو ديكھتا هے تو پته چلتا هے كه نگاه نبوت نے چھ سال كي عمر ميں آپ كا انتخاب كيوں كيا تھا۔ محمدصلي الله عليه وسلم جو الله كے حبيب هيں اور حضرت عائشه جن كي عظمتوں كي ايك جھلك سطور بالا ميں پيش كي گئي هے ، ان دو عظيم هستيوں كے عقد زوجيت كا مقصد كسي سفلي جذبے كو قرار دينا ،كسي ايسے شخص كا كام هي هوسكتا هے جسے ذوق كي لطافت سے ذره برابر حصه نه ملا هو۔

 


حضرت حفصه بنت عمر:حضور كو جتني محبت اپنے مشن كے ساتھ تھي اتني كسي چيز سے نه تھي اور انسانوں ميں سے جو لوگ آپ كے اس مشن كے مخلص كاركن تھے ان سے زياده آپ كي نظر وںميں كوئي محبوب نه تھا۔تمام صحابه آپ كے مشن كے مخلص سپاهي تھے ليكن صديق وفاروق اور عثمان وحيدر رضي الله عنهم كا اپنا ايك خاص مقام تھا۔حضرت صديق و فاروق كے بارے ميں حضور نے ارشاد فرمايا تھا:

 


 ان اللّٰه ايَّدني من اهل السمائ بجبريل وميكاي يل ومن اهل الارض بابي بكر وعمر وراھما مقبلين فقال ھذان السمع والبصر۔

 


بے شك الله تعالي نے اهل آسمان ميں سے جبريل وميكائيل اور اهل زمين ميں سے صديق وفاروق كے ذريعه ميري مدد فرمائي هے۔ آپ نے اپنے ان دونوں صحابيوں كو آتے هوے ديكھا تو فرمايا:يه ميرے ليے آنكھ اور كان كے مانند هيں ۔

 


يه لوگ حضور كے اس احسان كو فرموش نهيں كرسكتے تھے كه آپ نے ان كو كفر وشرك كي گم راهيوں سے نكال كر توحيد كي لذتوں سے آشنا كيا تھا۔ وه حضور كے اس احسان كے بدلے ميں آپ كي خاطر اپنا سب كچھ قربان كرنے كے ليے تيار تھے ۔ ان كے خلوص اور جاں نثاري كوقائم ركھنے كے ليے آپ كو مزيد كسي تدبير كي ضرورت نه تھي ليكن حضور ايسے آقا نه تھے جو غلاموں سے صرف خدمت لينا جانتے هوں اور ان كو نوازنے كي ضرورت محسوس نه كرتے هوں ۔آپ نے ان مخلصين كو دل كھول كر نوازا۔حضرت عائشه صديقه سے نكاح كے بعد حضور كو يه بات پسند نه تھي كه مصاهرت رسول كا جو اعزاز حضرت صديق اكبر كو عطاهوا هے فاروق اعظم اس اعزاز سے محروم رهيں۔ صديق اكبر كو يه اعزاز آپ نے ان كي كم سن بچي كو اپني زوجيت ميں قبول كركے عطافرمايا تھا اور حضرت فاروق كو يه اعزاز عطا كرنے كے ليے آپ نے ان كي اس صاحبزادي سے نكاح كرليا جو بيوه هوچكي تھيں۔

 


حضرت حفصه كا پهلا نكاح حضرت خنيس بن حذافه انصاري رضي الله تعالي عنه سے هوا تھا۔ يه ايك بهادر جنگ جو اور جاں نثار مجاهد تھے۔اعلاے كلمۃ الحق كے ليے هر مشكل كا مقابله كرنے كے ليے همه وقت تيار رهتے تھے۔ وه جنگ بدر ميں شريك هوے ،بے جگري سے دشمن كا مقابله كيا اور بهادري سے لڑتے هوے شهيد هوگئے ۔آپ كي زوجه محترمه حضرت حفصه بنت عمر بھي اس جنگ ميں زخميوں كي ديكھ بھال اور مرهم پٹي كي خدمات سرانجام دينے ميں مصروف تھيں۔ اپنے سهاگ كو شهادت كا تاج اپنے سر پر سجاے ديكھ كر بھي انهوں نے صبروشكر كے ساتھ اپنا كام جاري ركھا۔ جنگ ختم هوگئي ، حضرت حفصه كے دل پر جو گزري هوگي اس كا اندازه وهي عورت لگا سكتي هے جس كا سهاگ لٹ جائے۔ حضرت حفصه پر جو كوهِ الم ٹوٹا تھا اس كي ٹيسيں آپ كے والدين كيسے محسوس نه كرتے ۔ حضرت فاروق كو اپني لخت جگر كے مستقبل كي فكر دامن گير هوئي،آپ نے اپني صاحبزادي كے ليے كفو ميں رشته تلاش كرنا شروع كرديا۔لهذا اس نكاح كے ذريعه حضور نے حضرت عمر كي اس فكر كو دور كرنے كي ساتھ ساتھ رشته مصاهرت ميں حضرت صديق اكبر كے برابر كرديا۔ اسلام كي ايك مخلص مجاهده جس نے دين كي خاطر ميدان بدر ميں خدمات سرانجام ديتے هوے اپنا سهاگ قربان كرديا تھا۔ اس نكاح كے ذريعه حضور نے اس مجاهده كے زخموں پر مرهم ركھا۔حضرت عمر كو اپني لخت جگر كي بيوگي نے جس پريشاني ميں مبتلا كرركھا تھا،حضور نے اس نكاح كے ذريعه انهيں اس پريشاني سے نكالا۔ اور اس بات كي شهادت حضرت جبريل امين نے دي كه حضرت حفصه واقعي اس قابل تھيں كه كاشانه نبوي كي زينت بنتيں ۔ حضرت جبريل امين نے حضور كے سامنے حضرت حفصه كي تعريف ان الفاظ ميں كي:

 


فانھا قوامۃ صوامۃ وانھا زوجتك في الجنه ۔

 


 حضرت حفصه عبادت ميں مشغول رهنے والي اور روزے كي پابند هيں۔ وه جنت ميں بھي آپ كي بيوي هيں۔

 


حضور كي عمر جب پچپن سال سے زياده تھي اس وقت آپ نے اس بيوه خاتون سے نكاح كيا تھا اور اس نكاح كے ذريعه بے شمار سماجي مقاصد پورے كيے تھے۔ حضور كے اس مشفقانه اور حكيمانه طرزعمل پر آپ كي عظمتوں كو سلام عقيدت پيش نه كرنا اور اسے آپ كي عظمتوں كو گھٹانے كے ليے استعمال كرنا بدنيتي كي انتها هے ۔ حضرت حفصه سے نكاح حضور كو ايك عظيم مدبر ثابت كرتا هے نه كه ايك جنس پرست انسان۔

 


حضرت زينب بنت خزيمه :آپ كا نكاح اول طفيل سے هوا تھا۔ اور نكاح ثاني اسلام كے بطل جليل حضرت عبيده بن حارث سے هوا،جنهوں نے جنگ بدر ميں تاريخ وفا كا روشن ترين باب رقم كرتے هوے جام شهادت نوش فرمايا اور حبيب خدا كے زانوے اقدس پر اپنا رخسار مبارك ركھ كر اپنے سر پر شهادت كا تاج سجايا۔اس جنگ ميں ان كي شريك حيات حضرت زينب بنت خزيمه بھي مجاهدين اسلام كي خدمت ميں مصروف تھيں۔ سهاگ، دين كي آن پر قربان هوگياليكن خدا كي يه بندي زبان پر حرف اف تك نه لائي۔اس كے بعد ان كا نكاح حضرت عبدالله بن جحش سے هوا۔ جنگ احد ميں انهوں نے بھي اپنے سر پر شهادت كا تاج سجايا اور حضرت زينب كو داغ مفارقت دے كر دارِ آخرت كو سدھار گئے۔ اسلام كي يه مجاهده جس نے حق وباطل كے ابتدائي دو معركوں ميں اپنے دو سرتاج قربان كركے انتهائي صبر واستقامت كا مظاهره كيا تھا،حضور نے ان كے زخموں پر مرهم ركھنے كے ليے ان كو اپني زوجيت كا شرف عطا فرمايا۔ جب حضور نے ان سے نكاح كيا اس وقت ان كي عمر ساٹھ سال كے قريب تھي ،اور نكاح كے بعد وه بهت كم عرصه باحيات رهيں۔

 


اس نكاح كے ذريعه حضور نے اسلام كے سربه كف مجاهدوں كو يقين دهاني كرائي كه ان كي قربانياں رائيگاں نهيں جائيں گي ۔ خدا كي راه ميں ان كي شهادت كے بعد ان كے اهل وعيال بے يارومددگار نهيں هوںگے بلكه زندگي كے هر موڑ پر انهيں اس هستي كا سايه عاطفت حاصل رهے گا جسے رب قدير نے رحمۃ للعالمين بناكر بھيجا هے۔

 


مستشرقين حضور كي اس شادي كو بھي آپ كي خواهش پرستي كي دليل قرار ديتے هيں ۔ منصف قارئين خود اندازه لگاسكتے هيں كه كيا مستشرقين كے اس الزام كو عقل سليم تسليم كرسكتي هے؟هرگز نهيں۔

 


حضرت ام سلمه: حضرت ام سلمه هند بنت ابي اميه المخزوميه وه خوش نصيب خاتون هيں جن كو الله تعالي نے اسلام كے راستے ميں بے پناه قربانياں دينے كي توفيق عطا فرمائي۔ ان كے خاوند ابوسلمه عبد الله بن عبد الاسد حضور كے پھوپھي زاد بھي تھے اور آپ كے رضائي بھائي بھي۔ دونوں مياں بيوي نے اسلام كي خاطر حبشه كي طرف هجرت كي تھي اور اسلام كي خاطر هر سختي كو انتهائي صبر سے برداشت كيا تھا۔ غزوه احد ميں حضرت ابوسلمه نے اپني تلوار كے جوهر دكھاے اور ان كي عظيم اهليه مجاهدين كي خدمت ميں مصروف رهيں۔ اس جنگ ميں حضرت ابوسلمه شديد زخمي هوے۔ان كا يه زخم تو مندمل هوگياليكن كچھ عرصه بعد ايك اور مهم كے دوران ان كا پهلا زخم پھر كھل گيااور وه جاں بر نه هوسكے۔ ان كے انتقال كے وقت نبيِ كريم ان كے پاس موجود تھے۔ ان كے انتقال كے بعد رسول پاك نے خود اپنے دست مبارك سے ان كي آنكھيں بند كي تھيں اور ان كے ليے دعاے مغفرت بھي فرمائي تھي۔

 


حضرت ابو سلمه ايك بيوه اور چار يتيم بچے چھوڑكر اس دنيا سے رخصت هوے۔ حضرت ام سلمه كے سر سے خاوند كا سايه اٹھ گيا تھا اور چار معصوم بچوں كي كفالت كا بوجھ ان كے كندھوں پر آپڑا تھا۔ ايسے حالات ميں ايك مشرقي عورت جس كرب و الم سے گزرتي هے اس كا اندازه شايد وه اهل مغرب نه كر سكيں جن كي حكومتيں بچوں كو ان كے والدين كے مظالم سے بچانے كے ليے خصوصي محكمے قائم كرنے پر مجبور هيں۔ اپنے رضائي بھائي كي بيوه اور اس كے بچوں كو كس مپرسي كي حالت ميں ديكھنا حضور كے شفيق دل پر شاق گزرا اور آپ نے ان كو اپني رحمت كي چادر ميں چھپانے كا فيصله كرليا۔ عدت گزرنے كے بعد آپ نے حضرت ام سلمه كو پيغام نكاح بھيجا ليكن انهوں نے معذرت كي اور اس كے تين سبب بتاے: پهلا سبب يه بتايا كه ميں معمر هوں۔ دوسرا يه كه ميں چار يتيم بچوں كي ماں هوں اور تيسرا يه كه ميرے جذبات رقابت بهت شديد هيں۔حضور نے انهيں كهلا بھيجا كه تمهارے يتيم بچوں كو ميں اپنے بچوں كي طرح ركھوں گا اور خدا سے دعا كروں گا كه تمهارے جذبات رقابت كي شدت كم هوجاے۔ حضور نے ان كي عمر زياده هونے كي بھي پروانه كي اور ان سے نكاح كرليا۔ اس طرح حضور نے اپنے رضاعي بھائي كے يتيم بچوں كي كفالت كا بوجھ اپنے كاندھوں پر اٹھا ليااور ان كي بيوه كے اس گهرے زخم پر مرهم ركھا جو انهيں ابوسلمه جيسے عظيم خاوند كي جدائي سے لگا تھا۔

 


حضرت ام سلمه كے ساتھ نكاح كي ان تفصيلات پر غور كرنے والا انسان محسن اعظم صلي الله عليه وسلم كي عظمتوں كا معترف هوجاتا هے كه آپ نے اپنے رضائي بھائي اور اپنے مشن كے ايك عظيم مجاهد كي شهادت كے بعد ان كي بيوه اور بچوں كو بے يارومددگار نهيں رهنے ديا بلكه اپنے كاشانه اقدس ميں انهيں ايك باوقار زندگي گزارنے كا موقع فراهم كيا۔ حضرت ام سلمه كي حضور كے ساتھ شادي انتهائي نيك مقاصد كے ليے عمل ميں آئي تھي ۔ كوئي انصاف پسند يه نهيں كهه سكتا كه چار يتيم بچوں كي ماں جو بيوه اور عمر رسيده تھيں ،ان كے ساتھ حضور كے نكاح كا مقصد ان كي دل جوئي كے علاوه كچھ اور تھا۔

 


حضرت رمله بنت ابو سفيان:اسلام لانے سے قبل حضرت ابوسفيان اسلام اور پيغمبر اسلام كے بهت بڑے دشمن تھے۔ كفار مكه نے اسلام كے خلاف جو جارحانه كارروائياں كي تھيں ان ميں سے اكثر كي قيادت ابو سفيان كے هاتھ ميں تھي۔ يه اسلام كا معجزه تھا كه دين كے اس سخت ترين دشمن كي بيٹي حلقه بگوش اسلام هوگئي۔ حضرت ام حبيبه رمله بنت ابي سفيان كا نكاح عبيد الله بن جحش سے هوا تھا۔ يه بھي مسلمان هوگئے تھے۔

 


ابوسفيان كا قبيله حضور كے قبيلے بنوهاشم كا پرانا حريف تھا۔ ابوسفيان اس قبيلے كا سردار تھا ۔ حضرت ام حبيبه كو اپنے باپ كي طرف سے بھي يه خوف تھا اور اپنے پورے قبيلے كي طرف سے بھي كه وه آپ كو دين عزيز سے پھيرنے كے ليے هر حربه استعمال كريںگے۔ ان حالات ميں حضرت ام حبيبه اپنے خاوند سميت حبشه هجرت كرگئيں حبشه ميں عبيد الله بن جحش نے مرتد هو كر دين عيسائيت قبول كرليا۔ اس نے حضرت ام حبيبه كو اپنے ساتھ ركھنے كے ليے بهت منت سماجت كي ليكن آپ نے اس سے برا ت كا اظهار كرديا۔

 


حضرت ام حبيبه نے دين عزيز كي خاطر اپنے والدين، قبيله، گھر ،وطن اور خاوند سب كچھ چھوڑ ديا تھا اور اب ديار غير ميں بے يارومددگار ره گي تھيں۔ مكه واپسي كا وه خيال بھي نهيں كرسكتي تھيں كيوںكه ان كے والد ابوسفيان اور ان كي والده هنده اسلام كے سب سے بڑے دشمن تھے۔ ان كے پاس واپس جانے كا مطلب ياتو دين سے هاتھ دھونا تھا اور يا جان كي بازي هارنا۔حضور كو جب دين كي اس مخلص مجاهده كے حالات كا علم هوا تو آپ نے ان كي بے كسي كو ختم كرنے اور انهيں ان كي قربانيوں كا صله دينے كا اراده فرمايا۔آپ نے شاه حبشه نجاشي كے ذريعے حضرت ام حبيبه كو نكاح كا پيغام بھجوايا۔ يه نويد جاںفزا سن كر حضرت ام حبيبه كے دل كي جو كيفيت هوگي اس كا اندازه كوئي دوسرا نهيں لگا سكتا۔ انھوں نے اس پيش كش كو سعادت دارين سمجھ كر قبول كرليا۔نجاشي نے حضور كے حكم كے مطابق ان كا نكاح حضور كے ساتھ كرديااور اپنے پاس سے چار سو دينار بطورمهر ادا كيے۔ نجاشي كي طرف سے جمله حاضرين كو كھانا كھلايا گيا اور اس نے حضرت ام حبيبه كو انتهائي عزت واحترام كے ساتھ حضرت شرحبيل بن حسنه كے ساتھ مدينه طيبه روانه كرديا۔

 


حضور كے اس نكاح سے نه صرف ايك مخلص مو منه كي شب غم سحر آشنا هوئي بلكه اس سے بے شمار سياسي فوائد بھي حاصل هوئے۔ ابوسفيان اور اس كا قبيله حضور كو نسب ميں اپنا هم پله سمجھتا تھا اس ليے آپ كے ساتھ حضرت ام حبيبه كے نكاح پر انهيں كوئي اعتراض نه تھا۔ بلكه ابوسفيان نے اس نكاح كي خبر سن كر دشمني كے باوجود ،حضور كے ساتھ اس رشتے پر فخر كيا تھا۔اگر ام حبيبه ديار غير ميں كسي ايسے مسلمان سے نكاح كرليتيں جس كو ان كا قبيله اپنا هم پله نه سمجھتا تو ان كي عداوت ميں كئي گنا اضافه هوجاتا۔ وه اسلام كے خلاف ايك نئے جوش كے ساتھ حركت ميں آتے ليكن ام حبيبه كے ساتھ حضور كے نكاح كي وجه سے ان كي مخالفت كي شدت ميں كمي آگئي۔ يه نكاح سات هجري ميں هوا تھا،اس كے بعد ابو سفيان اسلام كے خلاف كسي كاروائي كي قيادت كرتے نظر نهيں آئے۔ حضرت ام حبيبه كے ساتھ حضور كے نكاح نے ان كي مخالفت كے جوش كو ٹھنڈا كرديا۔ اس كے بعد وه زياده عرصه تك اسلام سے دور نه ره سكے اور كلمه توحيد پڑھ كر حلقه بگوش اسلام هوگئے ۔ اس طرح حضرت ام حبيبه كے ساتھ حضور كے نكاح نے پهلے كفار مكه كي اسلام دشمني كي شدت كو كم كيا، پھر اس نكاح كي بركت سے سردار قريش حلقه بگوش اسلام هوگيا اور اس كے نتيجے ميں لوگ فوج در فوج دين اسلام ميں داخل هونے لگے۔

 


اس ازدواج كي ان متعدد بركتوں كو نظرانداز كركے اس كو منفي زاويے سے ديكھنے كي كوشش وهي بدنصيب كرسكتے هيں جن كے دل بھي بيمار هوں ،جن كي روحيں بھي بيمار هوں اور جن كے ضمير بھي مر چكے هوں۔ يه حضور كي دور انديشي ،معامله فهمي ،غريب نوازي اور رحمت كي دليل هے۔

 


حضرت جويريه: حضرت جويريه اپنے قبيلے كے سردار كي بيٹي اور عرب كي ايك معزز خاتون تھيں۔ جنگ ميں مسلمانوں كے هاتھ اسير هوئيں تھيں ۔ اس زمانے كے عربوں بلكه ساري دنيا كے دستور كے مطابق جنگي قيدي ،غلام اور لونڈياں بناليے جاتے تھے اور ان كي خريدوفروخت هوتي تھي۔عيسائيت اور يهوديت غيره مذاهب نے اس رسم كو بدلنے كے ليے كچھ نه كيا تھا۔ حضور ذلت كي پستيوں ميں كراهتے هوے انسانوں كو انساني عظمتوں سے روشناس كرانے تشريف لاے تھے۔ آپ انسانوں كو انسانوں اور دوسري مخلوق كي بندگي سے آزاد كراكے خداے واحد كي بندگي پر جمع كرنے كے ليے تشريف لاے تھے۔ آپ اس ليے تشريف نهيں لائے تھے كه معزز لوگوں كو ذلت كي پستيوں ميں دھكيل ديں۔ قريش مكه حضور رحمت عالم صلي الله عليه وسلم كے خلاف اس ليے برسر پيكار تھے كه انهيں خوف تھا كه آپ كي تحريك كي كاميابي كي صورت ميں ان كا وقار ختم هوجائے گا۔ليكن دنيا جانتي هے كه حضور اور آپ كي تحريك كي كاميابي كي وجه سے ان كو عزت كا وه بلند مقام ملا تھا جس كا انهوں نے كبھي تصور بھي نهيں كيا تھا۔

 


بنومصطلق قبيلے كے كئي لوگ اسير هوكر غلام بن گيے تھے۔ ان ميں سردار كي بيٹي بھي شامل تھي۔ گو وه لوگ حضور كے كٹر دشمن تھے اور انھوں نے آپ كے مشن كو تباه كرنے كے ليے هرممكن كوشش كي تھي،ليكن حضور دنيوي بادشاه نه تھے كه اپنے دشمن كو ذلت كے گڑھے ميں ديكھ كر خوش هوتے بلكه آپ تو رحمت عالم بن كر تشريف لائے تھے ۔ آپ نے ايك ايسي سنت قائم كي جس كے ذريعے شكست خورده دشمن كے ليے ذلتوں كے نهيں بلكه رفعتوں كے راستے كھل گيے ۔ آپ نے اس باندي كا زرمكاتبت ادا كيا جو سانحه اسيري سے پهلے اپنے قبيلے كي معززترين خاتون تھي،پھر آپ نے اس كے ساتھ نكاح كركے اسے ان رفعتوں پر پهنچا ديا جس كا كبھي اس نے گمان بھي نه كيا تھا۔ پهلے وه صرف ايك قبيلے كے ليے محترم تھيں ليكن اس مقدس رشته ازدواج ميں منسلك هونے كے بعد ،اب وه قيامت تك آنے والے تمام مسلمانوں كي ماں تھيں۔ حضور كي اس سنت كے ذريعه مسلمانوں كو يه سبق ملا كه انسان اشرف المخلوقات هے۔ اگر كسي عارضي سبب سے كوئي انسان ذلت كے گڑھے ميں گرجاے تو تمهارا كام خوشي كے شاديانے بجانا نهيں بلكه اس بدنصيب انسان كو ذلت كے اس گڑھے سے نكالنے كي كوشش كرنا تمهارا قومي فريضه هے۔

 


اس نكاح كي بركت سے بنومصطلق قبيله كے تمام قيديوں كو رهائي بھي ملي تھي اور تمام قبيله بتوں كي بندگي كا طوق اپني گردن سے اتار كر خداے واحد كي بندگي كي طرف مائل بھي هوا تھا۔ خود حضرت جويريه پر اس سلوك كا يه اثر هوا تھا كه ان كے والد حضور كي خدمت ميں حاضر هوے اور عرض كي: سردار قوم كي بيٹي كو لونڈي بنانا اچھي بات نهيں اس ليے آپ ميري بيٹي كو آزاد كرديں۔ حضور نے فرمايا : اسے اختيار هے چاهے تو تمهارے ساتھ چلي جاے اور چاهے تو ميرے ساتھ رهے۔ ليكن جب اس نے اپني لخت جگر سے بات كي تو انهوں نے حضور كي خدمت ميں رهنے كو ترجيح دي۔

 


حضرت جويريه كو تو حضور كے اس عمل ميں آپ كي شانِ رحمت ورافت جلوه گر نظر آئي ۔ ان كے قبيلے نے بھي اس واقعه كو حضور كي صداقت كا ناقابل ترديد ثبوت سمجھا،ليكن مستشرقين كے نزديك يه واقعه حضور كي خواهش پرستي كي دليل هے۔ يه عجيب قسم كي وكالت هے كه جو لوگ بذات خود حضور كے اس عمل سے متا ثر هوے تھے ،وه تو مطمئن تھے، اورحضور كي رحمت وشفقت كے معترف تھے ليكن صديوں بعد كچھ لوگ ان كے خيراتي وكيل بن بيٹھے هيں اور وه اس عمل كي وجه سے حضور پر ايسے الزامات لگاتے هيں جن كا ان لوگوں نے خود كبھي تصور بھي نه كيا تھا۔

 


حضرت صفيه بنت اخطب: حضرت صفيه كے ساتھ حضور كے نكاح كي حكمتيں بھي بعينه وهي تھيں جو حضرت جويريه كے ساتھ نكاح كرتے وقت پيش نظر تھيں ۔ يه مشهور يهودي قبيلے بنونضير كے سردار حي بن اخطب كي بيٹي تھيں ۔ جنگ خيبر ميں اسير هوكر لونڈي بني تھيں،اور اس سے پهلے سالم بن مشكم اور كنانه بن ابي الحقيق كے نكاح ميں ره چكي تھيں ۔ يه سب يهوديوں كے سردار تھے۔ مسلمانوں نے حضور كي خدمت ميں عرض كيا كه صفيه كے نسبي مقام كا تقاضا هے كه آپ خود ان كو اپني زوجيت ميں قبول فرمائيں۔ حضور نے اس تجويز كو پسند فرمايا ليكن پهلے ان كو اختيار ديا كه اگر تم دين يهوديت پرقائم رهنا چاهو تو ميں تمهيں آزاد كرديتا هوں اور تمهيں تمهارے قبيلے والوں كے پاس واپس بھيج ديتا هوں اور اگر تم اسلام قبول كرلو تو ميں تمهيں آزاد كركے تمهارے ساتھ نكاح كرنے كے ليے تيار هوں۔انهوں نے اپنے آبا واجداد كے دين پر اسلام كو ترجيح دي اور حضور نے انهيں اپني زوجيت ميں قبول فرماليا۔

 


حضرت ميمونه بنت حارث الهلاليه: حضور كا نكاح ان كے ساتھ سن سات هجري ميں عمره قضا كے موقع پر هوا۔ يه پهلے حويطب بن عبد العزيٰ كے نكاح ميں تھيںاور اس كے بعد ان كا نكاح ابو رھم بن عبد العزي سے هواتھا۔ عمره قضا كے موقع پر يه بيوه هوچكي تھيں۔حضور كو ان سے نكاح كي ترغيب آپ كے عم محترم حضرت عباس نے دي تھي۔ اس كي بڑي وجه يه تھي كه ان كي ايك بڑي بهن ام الفضل لبابۃ الكبري حضرت عباس كي زوجه محترمه تھيں ۔ حضرت ميمونه بڑھاپے كي عمر ميں بيوه هوگئي تھيںاور حضرت عباس ان كي پارسائي اور ان كے ايثار كي وجه سے انهيں اس قابل سمجھتے تھے كه وه حضور كي ازواج مطهرات ميں شامل هوں اور ام المو منين هونے كي سعادت حاصل كريں۔

 


حضرت ميمونه كے ساتھ نكاح نے كئي لوگوں كو حضور كے ساتھ رشته مصاهرت ميں پروديا تھا۔عربوں كے نزديك اس قسم كے تعلقات كي بڑي اهميت تھي اس ليے ان تعلقات نے اسلام كي اشاعت ميں بڑا اهم كردار ادا كيا۔ حضرت ميمونه كي آٹھ بهنيں تھيں جو بڑے اهم لوگوں كي زوجيت ميں تھيں۔ ان كي ايك بهن حضرت عباس كي اهليه اور دوسري حضرت خالد بن وليدكي والده تھيں۔ اسي طرح ان كي ديگر بهنيں بھي بڑے اهم لوگوں كے گھروں ميں تھيں۔ اس نكاح كي وجه سے ان تمام لوگوں كے ساتھ حضور كا رشته قائم هوا جس كے سبب آپ كي دعوت پر بڑے مثبت اثرات مرتب هوئے۔

 


درحقيقت اس شادي كا مقصد ايك معمر بيوه كي دل جوئي اور اس كے رشته داروں كے دلوں كو اسلام كي طرف مائل كرنا تھا۔ فريقين كي عمر كے جس حصے ميں يه شادي هوئي ، اس عمر ميں شادي كے مقصد وه نهيں هوتے جو مستشرقين كو نظرآتے هيں۔

 


حضرت زينب بنت جحش: حضور كي اس شادي پرآپ كے زمانے كے يهوديوں،منافقوں اور ديگر دشمنان اسلام كي طرح مستشرقين نے بھي بهت اعتراضات كيے هيں۔ اس شادي كي اهميت اتني زياده تھي كه اس كے اهم پهلوو ں پر قرآن حكيم نے خود روشني ڈالي هے۔ حضور كے معاصرين نے اس شادي پر اس ليے اعتراضات كيے تھے كه حضرت زينب حضرت زيد كي مطلقه تھيں جو حضور كے منه بولے بيٹے تھے ۔ عربوں كے نزديك منھ بولا بيٹا ،حقيقي بيٹے كي هي حيثيت ركھتا تھا اور ان كے نزديك متبني كي مطلقه كے ساتھ شادي،حقيقي بيٹے كي مطلقه كے ساتھ شادي كي طرح هي ناپسنديده تھي۔

 


حضور كو اس شادي كا حكم دے كر الله تعالي نے زمانه جاهليت كي ايك نهيں بلكه كئي ناپسنديده رسموں كو توڑا تھا۔ ان رسموں كوتوڑنے كے خلاف جس زبردست سماجي ردعمل كا خطره تھا ، اس كا مقابله كرنے كي ذمه داري پروردگار عالم نے اپنے حبيب صلي الله عليه وسلم اور ان كے قريب ترين لوگوں كے كندھوں پر ڈالي تھي۔ ليكن مستشرقين نے اپنے دلوں كي آگ ٹھنڈي كرنے كے ليے اس تاريخي واقعے كو افسانوي رنگ دے كر لوگوں كے سامنے پيش كيا، اور اس كے ذريعه مسلمانوں كے دلوں سے حضور كي عظمتوں كے نقوش كو مٹانے كي ناپاك كوشش كي هے۔

 


اگر انسان كي نيت ميں فتور نه هو تو وه حضور كي ان شاديوں ميں آپ كي بے نظير عظمتوں كا مشاهده كرتا هے ليكن مستشرقين كي نيت اسلام اور پيغمبر كے متعلق لكھتے هوے صاف نهيں رهتي۔ يهي وجه هے كه انهيں حضور كي ان شاديوں ميں جنس پرستي كا جذبه كارفرما نظر آتا هے۔ اگر بات وهي هوتي جومستشرقين كهتے هيں تو حضور حضرت خديجه كے انتقال كے بعد ،كسي حسين وجميل دوشيزه كو شرف زوجيت عطافرماتے۔آپ كا معمر اور بيوه خواتين كا شرف زوجيت كے ليے منتخب فرمانا اور حضرت صديقه كي رخصتي تك كا عرصه صرف ايك عمر رسيده خاتون ﴿سوده بنت زمعه﴾كے ساتھ گزارنا اس بات كي دليل هے كه آپ كي ان شاديوں كا هدف جنسي جذبات كي تسكين نه تھا بلكه آپ كے پيش نظر وه عظيم انساني مقاصد تھے جن كو صرف وهي لوگ سمجھ سكتے هيں جو انسان هيں اور وه بھي سليم الفطرت انسان ۔

 


﴿والله تعالي اعلي و اعلم﴾

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...