Jump to content

حضرت عزرائیل علیہ السلام کی شکل و صورت اور &#1


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

 

ملک الموت حضرت عزرائیل علیہ السلام کی شکل و صورت اور اوصاف کا بیان

 

 

امام علامہ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن ابی بکر انصاری قرطبی رحمۃ اللہ تعالی " التذکرہ فی احوال الموتی و امور الاخرۃ " میں لکھتے ہیں کہ مجھے حسب ذیل روایات ملی ہیں ـ

 

ـ ملک الموت علیہ السلام ( اتنے عظیم الجثہ ہیں کہ ) ان کا سر آسمان میں ہے اور ان کے دوتوں پاؤں زمین پر ہیں اور تمام دنیا ملک الموت کے سامنے اس طرح سے ہے جیسے ایک شخص کے سامنے کھانے کا ڈونگہ رکھا ہو اور وہ اس میں سے کھا رہا ہو ـ

 

ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام ہر آدمی کے چہرے کو تین سو چھیاسٹھ ( 366 ) مرتبہ دیکھتے ہیں ـ

 

ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام آسمان کے نیچے ہر گھر کو چھ سو مرتبہ دیکھتے ہیں ـ

 

ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام دینا کے وسط میں قیام فرما ہیں اور دینا بھر کے صحرا ، سمندر اور پہاڑ ان کی نظر میں اس طرح ہیں جیسے تم میں سے ایک شخص کے قدموں میں انڈا رکھا ہوا ہو ـ

 

ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام کی مدد کے لیے بہت سے اور فرشتے ہیں جن کی تعداد اللہ تعالی کو معلوم ہے ، ان مددگار فرشتوں میں سے ہر فرشتہ اتنا بڑا ہے کہ اگر اس کو حکم ہو کہ تمام آسمانوں اور زمینوں کو ہڑپ کر جا تو وہ تمام آسمانوں اور زمینوں کو ایک ہی لقمہ میں نگل جائے ـ

 

ـ ملک الموت علیہ السلام سے دوسرے فرشتے اس طرح ڈرتے ہیں جیسا کہ تم شیر وغیرہ سے ڈرتے ہو ـ

 

ـ جب ملک الموت علیہ السلام کسی انسان کی روح قبض کرنے آتے ہیں تو حاملین عرش ( فرشتے ) ان کی وحشت سے اس قدر خوف زدہ ہوتے ہیں کہ وہ گھل کر بال کی مانند دبلے ہو جاتے ہیں ـ

 

ـ موت کا فرشتہ آدمی کی روح کو اس کے ہر عضو ، ناخن ، رگوں ، پٹھوں اور ہر بال کے بیچے سے اسے یوں کھینچتا ہے کہ ایک جوڑبند سے دوسرے جوڑبند تک روح کے پہنچنے میں ہر لمحہ انسان پر تلوار کی ایک ہزار ضرب سے زیادہ دشوار گزرتا ہے ـ

 

ـ مرنے والے کے ایک بال کے درد کو اگر آسمانوں اور زمینوں پر رکھ دیں تو اس کی وجہ سے وہ پگھل کر پانی ہو جائیں یہاں تک کہ جب روح حلق تک پہنچتی ہے تو پھر حضرت عزرائیل علیہ السلام اس کو قبض کر لیتے ہیں ـ

 

ـ حضرت عزرائیل علیہ السلام جب مومن کی روح قبض کرتے ہیں تو اس کو بہترین خوشبو میں بسا کر سفید ریشم میں لے لیتے ہیں اور جب کافر کی روح نکالتے ہیں تو اس کو ایک بھڑکتے ہوئے آتشیں ٹاٹ میں ڈال لیتے ہیں جس کی بدبو مردار سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہے ـ

Link to comment
Share on other sites

  • 4 weeks later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...