Musaffa مراسلہ: 9 اپریل 2013 Report Share مراسلہ: 9 اپریل 2013 شمعِ عشقِ رسول ﷺ کلام: ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی خیالِ غیر کا نہ ہو گزر کبھی دل میں مرے خدا ہو تری یاد ہی بسی دل میں ترے ہی نُور سے تابندگیِ عالم ہے مٹا کے ظلمتیں تو بخش روشنی دل میں مٹا مٹا دے مری ساری عادتیں بیکار تو ڈال ڈال دے عرفانِ بندگی دل میں عیاں عیاں میں تو مضمر نہاں نہاں میں عیاں عیاں نکھار مرا دیدے راستی دل میں تو بخش دے ترا عرفان قادرِ مُطلق بفیضِ رومی غزالی دے سادگی دل میں جَلا جَلا دے مرے دل میں شمعِ عشقِ رسول نہ آئے یا خدا دنیا کی دل لگی دل میں شہِ مدینہ کی اُلفت میں یوں فنا کردے مرا خیال بھی یارب نہ ہو کبھی دل میں جہاں جہاں سے میں دیکھوں ہو سامنے طیبہ کچھ اس طرح سے ہو یادِ نبی جمی دل میں بفیضِ عشقیؔ و عینیؔ رضاؔ و نوریؔ سدا رواں دواں رہے آقا کی عاشقی دل میں ترے حبیٖب کے پیاروں کا پیار دے مولا بسے ہوں بوبکر ، عثماں ، عمر ، علی دل میں نصیٖب کردے مُشاہدؔ کو اطمینان وسکون نہ آنے پاے خداوندا بے کلی دل میں 2 اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
Tanveer Afridi مراسلہ: 9 اپریل 2013 Report Share مراسلہ: 9 اپریل 2013 ma sha Allah subhan Allah اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔