Jump to content

Shaitan Ka Namaz Parhna : Malfoozat E Alahazrat Par Aitraz


IQRAR

تجویز کردہ جواب

اس حدیث کو اکیلے ابن جوزی نے موضوع کہا ہے۔ ابن جوزی تضعیف حدیث کے بارے میں غایت درجہ متعنت اور متشدد ہیں - حتی کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث کو بھی موضوعات میں داخل کردیا ہے اور ان کے بعض راویوں کو بھی وضاع اور کذاب کہہ دیا ہے - اسی وجہ سے اکثر محدثین نے ان کی تنقید پر اعتماد نہیں کیا اور ان کی تنقید کو"لایعبأبہ" قرار دیا ہے - چناچہ حافظ سیوطی تعقبات علی الموضوعات میں لکھتے ہیں: قدنبہ الحافظ قدیما و حدیثا علی ان فیہ ای فی کتاب الموضوعات تساھلا کثیرا و احادیث لیست بموضوعة بل ھی من راوی الضعیف و فیہ احادیث حسان و اخری صحاح بل فیہ حدیث من صحیح مسلم بنہ علیہ الحافظ ابو الفضل ابن حجر و وجدت فیہ حدیثا من صحیح البخاری

وقال ابن حجر تساھلہ و تساھل الحاکم فی المستدرك اعدم البقع بکتابیہما

 

ترجمہ: قدیم اور جدید محدثین نے اس پر تنبیہ فرمائی ہے کہ "کتاب الموضوعات" میں بہت تساہل اور کمزوری ہے اور اس میں وہ احادیث بھی ہیں جو موضوع نہیں ہیں بلکہ ضعیف راویوں سے مروی ہیں - اور بعض حدیثیں حسن اور صحیح بھی ہیں - بلکہ ایک حدیث مسلم کی بھی ہے - حافظ ابن حجر نے بتلایا کہ میں نے ایک حدیث اس میں بخاری کی بھی دیکھی ہے۔ ابن حجر فرماتے ہیں ، ابن جوزی اور مستدرک میں حاکم کے تساہل نے دونوں کتابوں کے نفع کو کالعدم کردیا۔

 

پس معترضین کو چاہیے کہ پہلے بخاری و مسلم و سنن اربعہ کے راویوں کے وضاع و کذاب ہونے کا اقرار کریں۔ پھر شیطان کی نماز پڑھنے والی حدیث پر تبصرہ کریں۔

 

اور  مسلم پاک صاحب آپ نے سعیدی بھائی کے سوال کا جواب نہیں دیا کہ آپ اعلی حضرت علیہ الرحمہ پر اعتراض کرنے سے پہلے حافظ ابن حجر عسقلانی کی الاصابہ فی معرفۃ الصحابہ پر اعتراض کیوں نہیں کرتے؟

 

post-14461-0-59736400-1367329382_thumb.jpg

post-14461-0-46584200-1367329463_thumb.jpg

 

 

Link to comment
Share on other sites

حافظ ذہبی کے حوالے کا جواب تو دوبھائی  جو کہ خط کشیدہ ہے ۔چلو اگر صرف ابن جوزی نے موضوع کہا ہے تو باقی کسی کا حوالہ دے  دو جس نے صحیح ،حسن یا کم از کم ضعیف کہا ہو۔ چلو یہی کہا ہو کہ یہ موضوع نہیں ہے بلکہ  ضعیف ہے۔۔۔۔۔اگر آپ حوالہ پیش کر دیں تو میں قبول کر لو گا۔۔

Link to comment
Share on other sites

 

حافظ ذہبی کے حوالے کا جواب تو دوبھائی  جو کہ خط کشیدہ ہے ۔چلو اگر صرف ابن جوزی نے موضوع کہا ہے تو باقی کسی کا حوالہ دے  دو جس نے صحیح ،حسن یا کم از کم ضعیف کہا ہو۔ چلو یہی کہا ہو کہ یہ موضوع نہیں ہے بلکہ  ضعیف ہے۔۔۔۔۔اگر آپ حوالہ پیش کر دیں تو میں قبول کر لو گا۔۔

 

 

آپ کو الاصابہ فی معرفۃ الصحابہ کا اسکین نظر نہیں آیا یا دیکھنے کی زحمت ہی نہ کی؟  ہم نے تو پھر یہ حدیث ایک نہیں چار کتب سے دکھا دی۔ اور نے جواباً پیش کی بھی تو اپنی دیوبندی کتاب مطالعہ بریویلویت۔ اور لطیفہ دیکھئیے کہ اس مطالعہ بریلویت میں بھی حافظ ذہبی کی عربی عبارت پیش کرنے بعد ترجمہ اس  عربی عبارت کا نہیں۔ خود ہی آنکھیں کھول کر پڑھیں جو ادھوری عربی عبارت پیش کی گئی ہے  وہ تو زیرِ بحث حدیث کے متن کا حصہ ہے نا کہ حافظ ذہبی کی وہ تحریر جس کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔

 

ویسے آپ نے خود اپنے لئے مزید رسوائی کا سامان مہیا کردیا ہے۔ دیوبندی حضرات ذرا جلدی سے مطالعہ بریلویت کی اس عبارت کا ثبوت پیش کریں۔

 

نہ حضور (saw)  اس طرح پریوں کو اپنے پاس آنے دیتے تھے۔

Link to comment
Share on other sites

  • 4 years later...
On Tue Apr 23 2013 at 0:43 PM, Toheedi Bhai said:

(bis)

post-2742-0-34730300-1366700468.jpg

post-2742-0-98420500-1366700877.jpg

post-2742-0-24131300-1366700901.jpg

post-2742-0-13441500-1366701027.jpg

post-2742-0-15325000-1366701046.jpg

post-2742-0-65562200-1366701188.jpg

post-2742-0-27175500-1366701235.jpg

Kya isska urdu tarjumah mil sakta hai hamare kisi sunni aalim k kutub se q ek deobandi ne ibn hajar asqalani rahmatullah alaih ki kitab ka kisi deobandi maulvi ka tarjumah bheja hai jisme 11585 number par koi aur hadees hai..jaisa k hazrat saeedi sahab ne iss hadees ka number bataya hai 11585 wala..

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...