Jump to content

سینے پہ ہاتھ باندھنے کی روایت اور غیر مقلدین کے جھوٹ


Aashiq Koun

تجویز کردہ جواب

سینے پہ ہاتھ باندھنا غیر مقلدین کا مشہور مسئلہ ہے لیکن اس مسئلہ کو ثابت کرنے کے لئے غیر مقلدین کتنا جھوٹ بولتے ہیں یہ آپ کے سامنے پیشِ خدمت ہے۔

غیر مقلدین کے ایک عالم داؤد ارشد نے بریلوی عالم احمد یار نعیمی کی ایک کتاب جاءالحق کے جواب میں کتاب لکھی جس کا نام دین الحق بجواب جاء الحق ہے۔ اس کتاب کا مقدمہ مشہور غیر مقلد یحیی گوندلوی نے لکھا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی تعریف موجودہ دور کے مشہور غیر مقلد علامہ مبشر احمد ربانی نے بھی کی ہے۔

اس کتاب میں سینے پہ ہاتھ باندھنے کے بارے میں دلائل دیتے ہوئے داؤد ارشد صاحب نے کئی جھوٹ بولے۔
انہوں نے ایک روایت پیش کی حضرت ھلب رضی اللہ عنہ سے اور لکھتے ہیں کہ ''رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ،ويَضَعُ یدهُ عَلَى صَدْرِهِ۔ مسند امام احمد،ج5، صفحہ 226۔" میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ نماز کے اختتام پہ دائیں اور بائیں سلام پھیرتے اور نماز میں سینہ پہ ہاتھ رکھتے تھے۔ ( دین الحق بجواب جاءالحق، مصنف داؤد ارشد، صفحہ 217)
داؤد صاحب نے حوالہ دیا مسند امام احمد کا لیکن انہوں نےخیانت کرتے ہوئے روایت کے الفاظ تبدیل کر دئیے۔

مسند امام احمد میں حضرت ھلب رضی اللہ کی یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ نہیں ہے جن الفاظ کے ساتھ داؤد صاحب نے بیان کی ہے۔ مسند امام احمد کی روایت یہ ہے کہ"حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ سُفْيَانَ , حَدَّثَنِي سِمَاكٌ , عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ , وَرَأَيْتُهُ قَالَ يَضَعُ هَذِهِ عَلَى صَدْرِهِ " , وَصَفَّ يَحْيَى : الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فَوْقَ الْمِفْصَلِ "۔ ( مسند امام احمد، مسند الانصار، حدیث ھلب طائی رضی اللہ عنہ)
سب سے پہلے تو اس روایت میں نماز کے الفاظ ہی نہیں ہیں جبکہ داؤد صاحب نے ترجمہ کرتے ہوئے اپنی مرضی سے اس میں نماز کے الفاظ شامل کر دئیے اس کے علاوہ داؤد صاحب نے اپنا مؤقف ثابت کرنے کے لئے خیانت یہ کی کہ اس روایت سے (وَرَأَيْتُهُ قَالَ يَضَعُ هَذِهِ عَلَى صَدْرِهِ " , وَصَفَّ يَحْيَى : الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فَوْقَ الْمِفْصَلِ ") یہ الفاظ نکال دئیے اور اس کے علاوہ لفظ "هَذِهِ" کو "یدهُ" سے تبدیل کر دیا،اس طرح یہ پوری روایت ہی تبدیل ہو گئی۔

اور یہ خیانت صرف یہاں تک ہی نہیں کی بلکہ اس روایت کو پیش کرتے ہوئے داؤد صاحب نے سند بیان ہی نہیں کی اور روایت کو صحیح ثابت کرنے کے لئے بھی امام ترمذی اور علامہ نیموی حنفی رح کی طرف جھوٹ منسوب کیا۔

داؤد صاحب لکھتے ہیں کہ '' امام ترمذی اور علامہ نیموی حنفی نے اس کی سند کو حسن تسلیم کیا ہے" ( دین الحق بجواب جاء الحق، صفحہ 218)
سب سے پہلے تو ترمذی میں ھلب رضی اللہ سے ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت ہی نہیں ہے جن الفاظ کے ساتھ داؤد صاحب نے اپنی کتاب دین الحق میں پیش کی ہے اور اس کے علاوہ امام ترمذی نے ھلب رضی اللہ کی جس حدیث کو حسن کہا ہے اس کی سند بھی مختلف ہے۔ تو داؤد صاحب نے یہاں امام ترمذی کی طرف جھوٹ کی نسبت کی۔

اس کے علاوہ علامہ نیموی کا حوالہ دیا کہ انہوں نے آثار السنن میں اس روایت کو حسن تسلیم کیا ہے لیکن یہاں بھی داؤد صاحب نے غیر مقلدین کی روش پہ چلتے ہوئے خیانت کر دی۔ داؤد صاحب نے علامہ نیموی کا مکمل حوالہ پیش ہی نہیں کیا بلکہ آدھا حوالہ پیش کیا ہے اور باقی آدھا حوالہ چھوڑ دیا کیونکہ اگر اس حوالے کو مکمل پیش کرتے تو اس روایت کی حقیقت سب کے سامنے آ جاتی۔

علامہ نیموی حنفیؒ نے یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ بیان ہی نہیں کی جن الفاظ کے ساتھ داؤد صاحب نے پیش کی۔
علامہ نیموی نے یہ روایت مسند احمد سے پیش کی اور مسند احمد کی روایت کی سند کو حسن تسلیم کیا لیکن اس کے ساتھ آگے وضاحت کی کہ مسند احمد کی اس روایت کی سند میں ''عَلَى صَدْرِهِ " کے الفاظ غیر محفوظ ہیں۔
مطلب یہ کہ اس روایت کی سند حسن ہے لیکن اس روایت میں "سینے پہ ہاتھ باندھنے کے الفاظ'' غیر محفوظ ہیں۔ (آثار السنن،علامہ نیموی، صفحہ 107،108)
لیکن داؤد ارشد صاحب نے خیانت کرتے ہوئے صرف اتنا بیان کیا کہ اس روایت کی سند حسن ہے اور آگے کا حوالہ چھوڑ دیا۔

 

غیر مقلدین کے مولانا داؤد ارشد صاحب مراسیل ابو داؤد سے ایک روایت بیان کر کے لکھتے ہیں کہ
"اس کی سند امام طاؤس تک بلکل صحیح ہے'' (دین الحق بجواب جاء الحق، جلد 1 ، صفحہ 218)

یہ داؤد ارشد صاحب کا جھوٹ ہے کہ اس کی سند صحیح ہے کیونکہ یہ روایت ضعیف ہے اور علامہ نیموی نے اس کو ضعیف بیان کرنے کے بعد اس کی سند میں ایک راوی کو بھی ضعیف بیان کیا ہے۔
علامہ نیموی یہ روایت بیان کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ اسے ابو داؤد نے اپنی مراسیل میں بیان کیا ہے لیکن اس کی سند ضعیف ہے۔
اور اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ”ضعیف ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی سند میں سلیمان بن موسیٰ حدیث میں نرمی برتنے والے ہیں اور امام بخاری رح کے نزدیک منکر الحدیث، اور امام نسائی نے فرمایا کہ قوی نہیں ہیں اور التقریب میں اس کو صدوق اور فقیہ کہنے کے ساتھ ساتھ حدیث میں نرم اور آخر عمر میں مخلوط الکلام فرمایا ہے“ ( آثار السنن، صفحہ 108، علامہ نیموی)۔
اس کے علاوہ اس روایت کے راوی سلیمان بن موسیٰ کے بارے میں امام بخاری بیان کرتے ہیں کہ ” حدیث میں قوی نہیں ہیں“ ( کتاب الضعفاء، امام بخاری،صفحہ 186)۔
جس روایت کی سند ضعیف ہے اس روایت کو داؤد ارشد صاحب صحیح کہہ کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مولانا احمد یار نعیمی صاحب نے علامہ ابن حزم کی کتاب سے ایک روایت حضرت انس رضی اللہ کی بیان کی کہ داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پہ ناف کے نیچے رکھنا نبوت کے اخلاق میں سے ہے۔ اس روایت پہ اعتراض کرتے ہوئے مولانا داؤد راشد صاحب لکھتے ہیں کہ
”بلا شبہ امام حزم نے اسے بیان کیا ہے مگر اس کی سند بیان نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خود امام حزم نے صراحت کی ہے کہ اس کی سند نہیں ہے یہ بلا سند ہی ہے“ ( دین الحق بجواب جاء الحق، جلد 1 صفحہ 226)

اس حوالے میں داؤد راشد صاحب نے علامہ ابن حزم کی طرف جھوٹ منسوب کیا ہے۔
یہ بات صحیح ہے کہ علامہ ابن حزم نے اپنی کتاب میں یہ روایت بلا سند بیان کی ہے لیکن علامہ ابن حزم نے یہ صراحت نہیں کی کہ اس روایت کی سند نہیں ہے۔
علامہ داؤد صاحب نے یہ جو کہا ہے کہ ” علامہ ابن حزم نے صراحت کی ہے کہ اس کی سند نہیں ہے اور یہ بلا سند ہے۔“
یہ داؤد ارشد صاحب نے جھوٹ بولا ہے۔

 

میں نے آپ کے سامنے غیر مقلدین کے صرف ایک روایت کے بارے میں یہ  جھوٹ بیان کئے تاکہ لوگوں کو ان کی حقیقت پتہ چلے کہ یہ کس طرح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔

post-1668-0-59983900-1367683989_thumb.jpg

post-1668-0-07629800-1367684018_thumb.jpg

post-1668-0-01493900-1367684043_thumb.jpg

post-1668-0-01719300-1367684066_thumb.jpg

post-1668-0-78118300-1367684088_thumb.jpg

post-1668-0-65339300-1367684108_thumb.jpg

post-1668-0-65766500-1367684131_thumb.jpg

post-1668-0-44351100-1367684159_thumb.jpg

Edited by Aashiq Koun
Link to comment
Share on other sites

(((ابو خالد نور گرجاکھی ٖغیر مقلد اور اس کے جھوٹ))))

غیر مقلد لوگوں کو اپنی طرف لانے اور فقہ حنفی سے بدظن کرنے کے لئے ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں اور لوگوں کے سامنے قرآن اور حدیث کے نام پہ احادیث کی کتابوں کے غلط حوالے پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ عوام کی ان کتابوں تک رسائی نہیں ہے اس لئے عوام ان کے حوالے پڑھ کر یا سن کر یہ سجمھتی ہے کہ ان کا ہر مسئلہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے اور یہ حدیثوں پہ عمل کرتے ہیں جبکہ یہ بات غلط ہے کیونکہ ان کے اکثر حوالے یا تو ادھورے ہوتے ہیں یا غلط۔

غیر مقلد عالم ابو خالد نور گرجاکھی نے رفع یدین کے موضوع پہ ایک کتاب لکھی جس کا نام '' اثباتِ رفع یدین'' ہے لیکن اس کتاب میں بھی اس نے غیر مقلدین کی روش اختیار کی اور احادیث کی کتابوں کی طرف غلط حوالے منسوب کئے۔
ابو خالد نور گرجاکھی نے اپنی کتاب '' اثبات رفع یدین'' کے صفحہ 28 پہ ایک حدیث حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے بیان کی۔


جیسا کہ اس کتاب کے نام سے ظاہر ہے کہ اس کا مقصد رفع یدین کو ثابت کرنا تھا لیکن اس نے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس روایت میں الفاظ اپنی طرف سے شامل کئے اور نہ صرف الفاظ شامل کئے بلکہ اس روایت کو حدیث کی 8 کتابوں کی طرف منسوب کیا جن کتابوں میں یہ روایت موجود ہی نہیں ہے
یہاں اس نے ایک تو حدیث کے الفاظ تبدیل کئے دوسرا احادیث کی کتابوں کی طرف جھوٹ منسوب کیا۔


((اس نے روایت بیان کی کہ ''عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قال قلت لانظرن إلى رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كيف يصلي قال فنظرت إليہ قام فكبر ورفع يديہ حتى حاذتا أذنيہ ثم وضع يده اليمنى علیٰ الیسری علی صدرہ فلما اراد ان یرکع رفع یدیہ مثلہ فلما رفع راسہ من الرکوع رفع یدیہ مثلھا (رواہ احمد) ( اثبات رفع یدین، صفحہ 28)
ترجمہ ''سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ دیکھوں رسول اللہ ﷺ نماز کس طرح پڑھتے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ جب آپ ﷺ اللہ اکبر کہتے تو رفع یدین کرتے اور سینہ پہ ہاتھ رکھ لیتے تھے پھر جب رکوع میں جانے کا ارادہ فرماتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے۔
بحوالہ ، صحیح مسلم، ابن ماجہ، ابو داؤد، بہیقی، دار قطنی، سنن الدارمی، جز بخاری، مسند احمد، کتاب الام، جز سبکی، مشکوۃ۔)))


اس روایت میں شاید نورگرجاکھی غیر مقلد نے سوچا کہ رفع یدین کے ساتھ ساتھ سینہ پہ ہاتھ باندھنے کا مسئلہ بھی بیان کر دیا جائے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ نبی کریم ﷺ سینہ پہ ہاتھ باندھتے تھے اس لئے اس نے '' علیٰ صدرہ'' یعنی '' سینہ پہ ہاتھ باندھنا'' کے الفاظ اپنی طرف سے ملا لئے۔

دوسر اس نے نیچے احادیث کی مشہور10 کتابوں کے حوالے بھی دے دئیے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ رفع یدین اور سینہ پہ ہاتھ باندھنے کا مسئلہ صحیح مسلم اور باقی احادیث کی کتبس ے ثابت ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جن الفاظ کے ساتھ نور گرجاکھی نے یہ روایت بیان کی ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت ان میں سے کسی بھی حدیث کی کتاب میں نہیں ہے۔
بعض کتابوں میں اس روایت میں علیٰ صدرہ کےا لفاظ نہیں ہیں اور کئی کتابوں میں تو یہ حدیث ہی موجود نہیں ہے بلکہ وہاں وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی کوئی اور حدیث بیان ہوئی ہے۔



نور گرجاکھی نے جن کتابوں کا حوالہ دیا ان پہ نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ
1۔ صحیح مسلم میں یہ روایت موجود ہی نہیں ہے۔
2۔سنن ابن ماجہ میں '' علیٰ صدرہ'' لے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
3۔سنن الدارمی میں یہ روایت ہی موجود نہیں ہے۔
4۔سنن ابو داؤد میں بھی یہ روایت موجود نہیں ہے۔
5۔ امام بخاری کی کتاب جز بخاری میں اس روایت میں '' علیٰ صدرہ'' کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
6۔سنن کبری بہیقی میں بھی '' علی صدرہ'' کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
7۔سنن دار قطنی میں یہ روایت موجود نہیں لیکن حاشیہ میں حاشیہ لکھنے والے نے یہ روایت بیان کی لیکن اس میں بھی ہاتھ باندھنے کا ذکر ہی نہیں ہے۔
8۔مسند احمد میں بھی '' علی صدرہ'' کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
9۔امام شافعی رح کی کتاب الام میں یہ روایت نہیں ہے لیکن کتاب الام کے محقق نے حاشیہ میں مسند حمیدی سے یہ روایت بیان کی لیکن اس میں بھی ''علی صدرہ'' کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔
10۔مشکوۃ المصابیح میں بھی یہ روایت موجود نہیں اور وہاں جو روایت وائل بن حجر رضی اللہ سے موجود ہے اس میں ''علی صدرہ" کے الفاظ نہیں ہیں۔


پس ثابت ہوا کہ نور گرجاکھی نے احادیث کی 10 کتابوں کی طرف جھوٹ منسوب کیا ہے۔
میں آپ کے سامنے نور گرجاکھی کے ہی بیان کی گئی احادیث کی کتابوں کے صفحات پیش کرتا ہوں جن کتابوں کا نور گرجاکھی نے حوالہ دیا ہے کہ یہ روایت ان کتابوں میں موجود ہے۔


قارئیں خود فیصلہ کر لیں کہ نور گرجاکھی نے کتنا بڑا جھوٹ ان احادیث کی کتابوں کی طرف منسوب کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حدیث میں الفاظ کی ملاوٹ بھی کی ہے۔
ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر مقلد کہہ دے کہ '' علیٰ صدرہ'' کا لفظ غلطی سے کتابت کی وجہ سے پرنٹ ہو گیا ہے تو ان غیر مقلدین سے گزارش ہے کہ اگر '' علیٰ صدرہ'' کا لفظ غلطی سے پرنٹ ہوا ہے تو تمہارے اس عالم نے روایت میں اس لفظ کا ترجمہ '' سینہ پہ ہاتھ باندھا'' کیسے بیان کر دیا؟؟؟؟


نور گرجاکھی نے لفظ بیان کرنے کے ساتھ اس کا ترجمہ بھی بیان کیا اور یہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ روایت میں یہ لفظ اس غیر مقلد نے خود ملائے ہیں۔
اگر کسی غیر مقلد کو ان کتابوں میں یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ ملے تو برائے مہربانی اس کا اصل صفحہ کا سکین لگا دے تا کہ مجھے اور سب کو پتہ چل سکے کہ یہ روایت موجود ہے۔

غلام خاتم النبیین ﷺ
محسن اقبال
post-1668-0-13807300-1367684672_thumb.jpg
post-1668-0-34251200-1367684696_thumb.jpg
post-1668-0-37637400-1367684716_thumb.jpg
post-1668-0-83632200-1367684748_thumb.jpg
post-1668-0-10561800-1367684770_thumb.jpg
post-1668-0-39318700-1367684792_thumb.jpg
post-1668-0-93222100-1367684812_thumb.jpg
post-1668-0-04118100-1367684831_thumb.jpg
post-1668-0-92655000-1367684856_thumb.jpg
post-1668-0-59981700-1367684880_thumb.jpg
post-1668-0-78610500-1367684897_thumb.jpg
 

 


 

 

Link to comment
Share on other sites

  • 5 months later...

 مفتی احمد یار نعیمی صاحب نے اپنی کتاب ''جاء الحق'' میں ترک رفع یدین کی دلیل میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت پیش کی تھی جس میں ایک راوی عاصم بن کلیب ہیں۔
غیر مقلد داؤد ارشد نے اس کے جواب میں عاصم بن کلیب پہ جرح نقل کی اور اس کو مرجئی قرار دیا اور کہا کہ علامہ ذہبی اور حافظ ابن حجر نے عاصم بن کلیب کو مرجیہ کہا ہے۔ـ( دین الحق، جلد 1 صفحہ 373)
لیکن ان کی دوغلی پالیسی یہ ہے کہ سینہ پہ ہاتھ باندھنے کے لئے داود ارشد صاحب اسی راوی عاصم بن کلیب کی روایت کو اپنی دلیل بنا رہے ہیں۔
داؤد ارشد صاحب نے سینہ پہ ہاتھ باندھنے کے لئے وائل ابن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت صحیح ابن خزیمہ سے پیش کی لیکن اس کی سند بیان نہیں کی کیونکہ اس کی سند میں ''عاصم بن کلیب'' راوی ہیں ۔(دین الحق، جلد 1 صفحہ 216)
لیکن اسی عاصم بن کلیب راوی کو ترک رفع یدین کی دلیل میں اسی کتاب میں مرجئہ کہہ کر اس پہ جرح کر رہے ہیں ۔( دین الحق، جلد 1 صفحہ 373)
راوی جب ترک رفع کی دلیل میں آیا تو اس کو مرجئہ کہہ کر رد کر دیا لیکن سینہ پہ ہاتھ باندھنے کے لئے اسی راوی کی روایت کو اپنی دلیل بنا لیا۔یہ ہے غیر مقلدین کی نفس پرستی۔

غلامِ خاتم النبیین ﷺ
محسن اقبال

 

post-1668-0-23777900-1383486998_thumb.jpg

post-1668-0-55483900-1383487051_thumb.jpg

post-1668-0-41811000-1383487100_thumb.jpg

Link to comment
Share on other sites

Ashiq koun bhai kya kitab deen al haq ke radd me koi kitab likhi gayi hai? ya phir iske liye ja alhaq hi kaafi hai?

 

جی بھائی۔۔ دین الحق غیر مقلد داؤد ارشد نے لکھی جاء الحق کے جواب میں۔۔

دین الحق کے جواب میں نصرت الحق لکھی گئی ہے اور بہت اچھی کتاب ہے۔

اس کے علاوہ سعید الحق فی تخریج جاء الحق بھی اچھی کتاب ہے۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...