Jump to content

داڑھی مُنڈے کی 30 شامتیں


Najam Mirani

تجویز کردہ جواب

فتاوٰی رضویہ جلد 22میں داڑھی منڈانے اور ایک مُٹھی سے گھٹانے کی مذمَّت میں ’’لَمْعَۃُ الضُّحٰی فِی اِعفَاءِ اللُّحٰی‘‘ نامی ایک رِسالہ ہے اور اُس رسالے کے اِختِتام پر یعنی فتاوٰی رضویہ جلد 22صَفْحَہ 675تا676 پر داڑھی مُنڈانے اور ایک مُٹّھی سے گھٹانے والوں کے مُتَعلِّق قراٰن و حدیث کی روشنی میں 30سزاؤں،وَعیدوں اور مَذَمَّتوں کی فہرس دَرج فرمائی
ہے:(بخوفِ طَوالت حوالے حَذف کر دیئے ہیں،جنہیں دیکھناہو وہ وہیں سے دیکھ لیں)*داڑھی منڈانے والے اللہ و رسول کے نافرمان ہیں جَلَّ جَلا لُہٗ وَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم * شیطانِ لعین کے محکوم(یعنی ماتَحت)ہیں * سخت احمق ہیں *اللہ(عزوجل)ان سے بیزار ہے* صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم بیزار ہیں * رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو ایسی صورت دیکھنے سے کَراہَت آتی ہے * یہودی صورت ہیں * نصرانی وَضع ہیں فرنگیوں سے مُشابہ(یعنی مِلتے جُلتے)ہیں * مجوس(آتش پرستوں)کے پَیرو(یعنی نقشِ قدم پر)ہیں * ہندوؤں کی صورت،مشرِکین کی سیرت ہیں * مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے گُرَوہ سے نہیں * اُنھیں(اُن ہی)اپنے ہم صورَتوں نصاریٰ ویہود ومَجُوس وہُنُودکے گُروہ سے ہیں * واجِبُ التَّعزیر(یعنی لائقِ سزا)ہیں شہر بَدَر کرنے کے قابِل ہیں * مُبَدِّلِینِ فِطرت(یعنی فِطرت بدلنے والے)ہیں مغَیِّرِخَلقِ اللّٰہ(یعنی اللہ کے بنائے ہوئے کو بگاڑنے والے)ہیں * زَنانے مُخَنَّث(یعنی ہیجڑے)ہیں *خدا کے عَہد شِکَن(وعدہ خلاف)ہیں * ذلیل وخوار ہیں *گھِنَونے قابلِ نفرت ہیں * مردودُ الشَّہادۃ(یعنی گواہی کیلئے نالائق)ہیں * پورے اسلام میں داخِل نہ ہوئے * ہَلاکت میں ہیں،مستحقِ بربادی ہیں * دین میں بے بَہرہ(محروم)آخِرت میں بے نصیب ہیں * عذابِ الٰہی کے منتظر* اللہ عزوجل کو سخت دشمن ومَبغُوض ہیں * صبح ہیں تو اللہ عزوجل کے غَضَب میں،شام ہیں تو اللہ کے غَضَب میں * قِیامت کے دن ان کی صورَتیں بگاڑی جائیں گی * اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے ملعون ہیں،دُنیا وآخِرت میں ملعون(لعنت کئے گئے)ہیں،الہ وملائکہ وبَشَر(انسان)سب کی اُن پر لعنت ہے،فِرِشتوں نے ان کے لعنتی ہو نے پر اٰمین کہی * اللہ تعالیٰ ان پرنَظَرِ رَحمت نہ فرمائے گا خوہ بہشت(یعنی جنَّت)میں نہ جائیں گی* اللہ عزوجل انھیں جہنَّم میں ڈالے گا۔وَالعِیاذُ بِاللّٰہِ تعالٰی(یعنی اور(اس سے)اللہ تعالیٰ کی پناہ)

مکرِشیطاں میں مت آؤ بھائیو!  رخ پہ تم داڑھی سجاؤ بھائیو!
چھوڑو فیشن مان جاؤ بھائیو!   خود کو دوزخ سے بچاؤ بھائیو!
بالیقیں دنیا بڑی ہے بیوفا   اِس سے تم مت دل لگاؤ بھائیو!

 

Link to comment
Share on other sites

  • 1 year later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...