Jump to content

درود امام بوصیری


خاکسار

تجویز کردہ جواب

اے ایمان والو جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو، (9) پھر جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ، (10) اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل دیکھا اس کی طرف چل دیے اور تمہیں خطبے میں کھڑا چھوڑ گئے تم فرماؤ وہ جو اللہ کے پاس ہے کھیل سے اور تجارت سے بہتر ہے، اور اللہ کا رزق سب سے اچھا، (11) سورہ الجمعۃ62

*حدیث شریف:* ترمذی شریف میں ہے، ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے عرض کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: میں بکثرت دعا مانگتا ہوں، تو اس میں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کے لیے کتنا وقت مقرر کروں؟ *فرمایا:* جو تم چاہو۔ *عرض کی،*  چوتھائی؟ *فرمایا:* "جو تم چاہو اور اگر زیادہ کرو تو تمھارے لیے بہتری ہے۔ *میں نے عرض کی،* دو تھائی؟ *فرمایا:* "جو تم چاہو اور اگر زیادہ کرو تو تمھارے لیے بہتری ہے۔" *میں نے عرض کی،* تو کل درود ہی کے لیے مقرر کروں؟ *فرمایا:* ایسا ہے تو اللہ تمھارے کاموں کی کفایت فرماۓ گا اور تمھارے گناہ بخش دے گا۔" (جامع الترمزی - الحدیث 2465 - ج4 - ص208

 


126-2.png

 

اگر کوئی حاجت در پیش ہو تو روزانہ بعد نماز فجر یا بعد نماز عشاء پندرہ سو مرتبہ درود بوصیری تہایت توجہ سے متواتر ایک سو بیس روز تک پڑھے ان شاء اللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہر حاجت بر آۓ گی۔

اگر کوئی مالی پریشانی یا دشواری پیدا ہو جاۓ یا مقروض ہو جاۓ اور ادائيگی کی کوئی صورت نہ بنتی ہو تو روزانہ تین ہزار ایک سو پچیس مرتبہ پڑھنے سے مسئلہ حل ہو جاۓ گا۔

شفاۓ امراض کیلۓ*  یہ قصیدہ مبارکہ کے پڑھنے سے پہلے اور بعد میں سترہ سترہ مرتبہ درود پاک پڑھنا بہت مفید ہے۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
×
×
  • Create New...