Jump to content

مرزا قادیانی کے کفریات


Najam Mirani

تجویز کردہ جواب

مرزا غلام احمد قادیانی انبیائے کرام علیہم السلام کی شان میں نہایت بیباکی کے ساتھ گستاخیاں کیں ہیں ، خصوصاً حضرت عیسیٰ روح اﷲ وکلمۃاﷲ علیہ الصلاۃ والسلام اور ان کی والدہ ماجدہ طیِّبہ طاہرہ صدیقہ مریم کی شانِ جلیل میں تو وہ بیہودہ کلمات استعمال کیے، جن کے ذکر سے مسلمانوں کے دل ہِل جاتے ہیں، مگر ضرورتِ زمانہ مجبور کر رہی ہے کہ لوگوں کے سامنے اُن میں کے چندبطور نمونہ ذکر کیے جائیں، خود مدّعی نبوت بننا کافر ہونے اور ابد الآباد جہنم میں رہنے کے لیے کافی تھا، کہ قرآنِ مجید کا انکار اور حضور خاتم النبیین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہ ماننا ہے، مگر اُس نے اتنی ہی بات پر اکتفا نہ کیا بلکہ انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کی تکذیب و توہین کا وبال بھی اپنے سَر لیا اور یہ صدہا کفر کا مجموعہ ہے، کہ ہر نبی کی تکذیب مستقلاً کفر ہے، اگرچہ باقی انبیا و دیگر ضروریات کا قائل بنتا ہو، بلکہ کسی ایک نبی کی تکذیب سب کی تکذیب ہے ،
چنانچہ آیہ

 

(کَذَّبَتْ قَوْمُ نُوۡحِۣ الْمُرْسَلِیۡنَ ﴿۱۰۵﴾ ــپ۱۹، الشعرآء ۱۰۵

   

وغیرہ اس کی شاہد ہیں اور اُس نے تو صدہا کی تکذیب کی اور اپنے کو نبی سے بہتر بتایا۔ ایسے شخص اور اس کے متّبِعین کے کافر ہونے میں مسلمانوں کو ہرگز شک نہیں ہوسکتا، بلکہ ایسے کی تکفیر میں اس کے اقوال پر مطلع ہو کر جو شک کرے خود کافر۔

(في'' الد رالمختار'' ، کتاب الجھاد ، باب المرتد ، ج۶، ص۳۵۶ ۔ ۳۵۷ : ( ومن شک في عذ ابہ وکفرہ کفر

 

اب اُس کے اقوال سُنیے

(نوٹ: قادیانی شیطان کی تقریباً۸۰ اَسّی سے زائد کتابیں ہیں ، جن میں سے بعض کے نام یہ ہیں: '' انجامِ آتھم''، ''ضمیمہ اَنجامِ آتھم'' ، ''کشتیئ نوح'' ، ''اِزالہ اَوہام''، '' دافع البلاء ومعیار اھل الاصطفائ''، ''اربعین'' اور ''براہین اَحمدیہ'' وغیرہا ، ''روحانی خزائن '' نامی کتاب میں ان کتابوں کو ۲۳ تیئس حصوں میں جمع کیا گیا ہے ۔ نیز اس شیطان کے کئی اشتہارات ہیں جو تین۳ حصوں میں جمع کئے گئے ہیں، اور مغلظات بھی ہیں ، جنہیں۱۰د س حصوں میں ''ملفوظات'' کے نام سے جمع کیا گیا ہے ۔


    اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۵۳۳: (خدا تعالیٰ نے ''براہین احمدیہ'' میں اس عاجز کا نام امّتی بھی رکھا اور نبی بھی)۔ (''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۵۳۳، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص ۳۸۶

post-13595-0-33956700-1372166996_thumb.jpg
    انجام آتھم'' صفحہ ۵۲ میں ہے: (اے احمد! تیرا نام پورا ہو جائے گا قبل اس کے جو میرا نام پورا ہو)۔ (''انجام آتھم'' صفحہ ۵۲ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۱، ص۵۲

post-13595-0-46442400-1372168605_thumb.jpg
    صفحہ ۵۵ میں ہے: (تجھے خوشخبری ہو اے احمد! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے)۔('انجام آتھم'' صفحہ ۵۵ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۱، ص۵۵

post-13595-0-00468000-1372168769_thumb.jpg
     رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں جو آیتیں تھیں انہیں اپنے اوپر جَما لیا۔
    ''انجام '' صفحہ ۷۸ میں کہتا ہے

 

(وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾  ــپ۱۷، الانبیآء : ۱۰۷

 

تجھ کو تمام جہان کی رحمت کے واسطے روانہ کیا۔

 (''انجام آتھم'' صفحہ ۷۸ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۱، ص۷۸)

 

نیز یہ آیہ کریمہ  (وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ ؕ)ـپ۲۸، الصف  ۶ـ سے اپنی ذات مراد لیتا ہے۔

روحاني خزائن''، ج۱۱، ص۷۸. و''توضیح المرام''، ص۱۶۳، مطبوعہ ریاض الہند امرتسر


    دافع البلاء'' صفحہ ۶ میں ہے: مجھ کو اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے

 

(أَنْتَ مِنِّيْ بِمَنْزِلَۃِ أَوْلاَدِيْ أَنْتَ مِنِّي وَأنَا مِنْکَ)

 

یعنی اے غلام احمد! تو میری اولاد کی جگہ ہے تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں۔

(''دافع البلاء'' صفحہ ۶، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۲۷)

post-13595-0-16747300-1372170042_thumb.jpg
    اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۶۸۸ میں ہے


    حضرت رسُولِ خدا صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے اِلہام و وحی غلط نکلی تھیں۔

(''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۶۸۸، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۴۷۱)

post-13595-0-57893300-1372170416_thumb.jpg
    صفحہ ۸ میں ہے
                             
حضرت مُوسیٰ کی پیش گوئیاں بھی اُس صورت  
پرظہور پذیر نہیں ہوئیں ، جس صورت پر حضرت مُوسیٰ نے اپنے دل میں اُمید باندھی تھی، غایت ما فی الباب(اس بارے میں نتیجہ اور انتہاء) یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیش گوئیاں زیادہ غلط نکلیں۔

(''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۸، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۱۰۶

post-13595-0-93716800-1372170636_thumb.jpg
    اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۷۵۰ میں ہے


    سورہ بقر میں جو ایک قتل کا ذکر ہے کہ گائے کی بوٹیاں نعش پر مارنے سے وہ مقتول زندہ ہوگیا تھا اور اپنے قاتل کا پتا دے دیا تھا، یہ محض موسیٰ علیہ السلام کی دھمکی تھی اور علمِ مِسمریزم تھا۔

(

مِسمِریزم: ڈاکٹر مسمر باشندہ آسٹریا کا ایجاد کیا ہوا ایک علم جس میں تصور یا خیال کا اثر دوسرے کے دل پر ڈال کر پوشیدہ اور آئندہ کے حالات پوچھے جاتے ہیں. ''فیروز اللغات''، ص۱۲۴۷) ۔

(''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۷۵۰، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۵۰۴

post-13595-0-59136700-1372170869_thumb.jpg
    اُسی کے صفحہ ۷۵۳ میں لکھتا ہے


    حضرت اِبراہیم علیہ السلام کا چار پرندے کے معجزے کا ذکر جو قرآن شریف میں ہے، وہ بھی اُن کا مِسمریزم کا عمل تھا۔

(''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۷۵۳، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص۵۰۶)

post-13595-0-50951100-1372171002_thumb.jpg

 

صفحہ ۶۲۹ میں ہے
   
ایک باشاہ کے وقت میں چار سو نبی نے اُس کی فتح کے بارے میں پیشگوئی کی اور وہ جھوٹے نکلے، اور بادشاہ کو شکست ہوئی، بلکہ وہ اسی میدان میں مر گیا۔

(''اِزالہ اَوہام''، ۶۲۹، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج۳، ص ۴۳۹

post-13595-0-53861000-1372171850_thumb.jpg
    اُسی کے صفحہ ۲۸، ۲۶ میں لکھتا ہے
   

قرآن شریف میں گندی گالیاں بھری ہیں اور قرآنِ عظیم سخت زبانی کے طریق کو استعمال کر رہا ہے۔

post-13595-0-79906500-1372172027_thumb.jpg

''اِزالہ اَوہام''، ۲۶۔۲۸، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج۳، ص ۱۱۵۔۱۱۶


    اور اپنی ''براہینِ احمدیہ'' کی نسبت ''اِزالہ'' صفحہ ۵۳۳ میں لکھتا ہے


   براہینِ احمدیہ خدا کا کلام ہے۔

post-13595-0-02934100-1372172192_thumb.jpg

(''اِزالہ اَوہام'' صفحہ ۵۳۳، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۳، ص ۳۸۶)

 

''اَربعین'' نمبر ۲ صفحہ ۱۳ پر لکھا

 

    کامل مہدی نہ موسیٰ تھا نہ عیسیٰ۔ اِن اُولو العزم مرسَلین کا ہادی ہونا درکنار، پورے راہ یافتہ بھی نہ مانا۔

 

(''اَربعین'' نمبر ۲ ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۷، ص ۳۶۰)

post-13595-0-82939700-1372183591_thumb.jpg
    اب خاص حضرت عیسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کی شان میں جو گستاخیاں کیں، اُن میں سے چند یہ ہیں۔
    ''معیار'' صفحہ ۱۳


    اے عیسائی مِشنریو! اب ربّنا المسیح مت کہو اور دیکھو کہ آج تم میں ایک ہے، جو اُس مسیح سے بڑھ کر ہے۔

 

(''معیار'' ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۳۳۔ )

post-13595-0-50971500-1372183804_thumb.jpg


    صفحہ ۱۳ و ۱۴ میں ہے


    خدا نے اِس امت میں سے مسیح موعود بھیجا، جو اُس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا، تایہ اِشارہ ہو کہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے جو احمد کے ادنیٰ غلام سے بھی مقابلہ نہیں کرسکتا یعنی وہ کیسا مسیح ہے، جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد کے غلام سے بھی کمتر ہے۔

 

(''معیار'' ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۳۳۔ ۲۳۴)

post-13595-0-45190400-1372183960_thumb.jpg

 

''کشتی'' صفحہ ۱۳ میں ہے


    مثیلِ موسیٰ، موسیٰ سے بڑھ کر اور مثیلِ ابنِ مریم، ابنِ مریم سے بڑھ کر۔

 

(''کشتی نوح'' ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۱۴

post-13595-0-45848000-1372184474_thumb.jpg
    نیز صفحہ ۱۶ میں ہے


    خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مسیحِ محمدی، مسیحِ مُوسوِی سے افضل ہے۔

 

(''کشتی نوح'' ص۱۶ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۱۷)

post-13595-0-32141400-1372184602_thumb.jpg
    ''دافع البلاء'' صفحہ ۲۰


    اب خدا بتلاتا ہے کہ دیکھو! میں اس کا ثانی پیدا کروں گا جو اُس سے بھی بہتر ہے، جو غلام احمد ہے یعنی احمد کا غلام
ابنِ مریم کے ذکر کو چھوڑو
اُس سے بہتر غلام احمد ہے
    یہ باتیں شاعرانہ نہیں بلکہ واقعی ہیں اور اگر تجربہ کی رو سے خدا کی تائید مسیح ابن مریم سے بڑھ کر میرے ساتھ نہ ہو تو میں جھوٹا ہوں۔

 

(''دافع البلاء'' صفحہ ۲۰، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۴۰۔۲۴۱)

post-13595-0-25437200-1372184778_thumb.jpg

 

''دافع البلاء'' ص ۱۵


    خدا تو، بہ پابندی اپنے وعدوں کے ہر چیز پر قادر ہے، لیکن ایسے شخص کو دوبارہ کسی طرح دنیا میں نہیں لاسکتا، جس کے پہلے فتنہ نے ہی دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔

 

(''دافع البلاء'' صفحہ ۱۵، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۳۵)

post-13595-0-64826900-1372185220_thumb.jpg
    ''انجام آتھم'' ص ۴۱ میں لکھتا ہے


    مریم کا بیٹا کُشلیا کے بیٹے سے کچھ زیادت نہیں رکھتا۔

 

(''اَنجام آتھم''، صفحہ ۱۵، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۱، ص۴۱)

post-13595-0-29292400-1372185354_thumb.jpg
    ''کشتی'' ص ۵۶ میں ہے


    مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، کہ اگر مسیح ابنِ مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کلام جو میں کر سکتا ہوں، وہ ہر گز نہ کرسکتا اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں، وہ ہر گز دِکھلا نہ سکتا۔

 

(''کشتیئ نوح'' ص۵۶ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۶۰)

post-13595-0-88226100-1372185514_thumb.jpg
    ''اعجاز احمدی'' ص ۱۳


    یہود تو حضرت عیسیٰ کے معاملہ میں اور ان کی پیشگوئیوں کے بارے میں ایسے قوی اعتراض رکھتے ہیں کہ ہم بھی جواب میں حیران ہیں، بغیر اس کے کہ یہ کہہ دیں کہ'' ضرور عیسیٰ نبی ہے، کیونکہ قرآن نے اُس کو نبی قرار دیا ہے اور کوئی دلیل اُن کی نبوت پر قائم نہیں ہوسکتی، بلکہ ابطالِ نبوت پر کئی دلائل قائم ہیں۔

 

(''اِعجاز احمدی'' ص۱۳، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۱۲۰

post-13595-0-13471700-1372185686_thumb.jpg

 

اس کلام میں یہودیوں کے اعتراض، صحیح ہونا بتایا اور قرآن عظیم پر بھی ساتھ لگے یہ اعتراض جما دیا کہ قرآن ایسی بات کی تعلیم دے رہا ہے جس کے بُطلان پر دلیلیں قائم ہیں۔


    ص ۱۴ میں ہے


    عیسائی تو اُن کی خدائی کو روتے ہیں، مگر یہاں نبوت بھی اُن کی ثابت نہیں۔

 

(''اِعجاز احمدی'' ص۱۳، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۱۲۱)

post-13595-0-60088600-1372185870_thumb.jpg
    اُسی کتاب کے ص ۲۴ پر لکھا


    کبھی آپ کو شیطانی اِلہام بھی ہوتے تھے۔

 

(''اِعجاز احمدی'' ص۲۴، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۹، ص۱۳۳)

post-13595-0-82190000-1372186003_thumb.jpg


    مسلمانو! تمھیں معلوم ہے کہ شیطانی اِلہام کس کو ہوتا ہے؟ قرآن فرماتا ہے

 

(تَنَزَّلُ عَلٰی کُلِّ اَفَّاکٍ اَثِیۡمٍ ﴿۲۲۲﴾   ـپ۱۹، الشعرآء: ۲۲۲ـ

 

''بڑے بہتان والے سخت گنہگار پر شیطان اُترتے ہیں۔''

Edited by Najam Mirani
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...