Jump to content

Kalima Padhna Bidat Hai


DeoKDushman

تجویز کردہ جواب

اسلام علیکم سنیوں 

........کلمہ حق کا پرانا شمارہ نظر سے گزرا اس میں دیو ملا نے صرف لا الہ الا اللہ کو کلمہ مانا اور محمد الرسول اللہ کو بدعت لکھا 

اگر شیئر کیا جا چکا ہے تو معذرت ..........

post-15052-0-42908900-1384614530_thumb.jpg

post-15052-0-23439100-1384614585_thumb.jpg

Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

اب اس مسلے میں اعلاحضرت کا مبارک فتاویٰ بھی ملاحظہ کر لیں 

مسئلہ نمبر ۵۶۵: ایک شخص حافظ قرآن ہے مگر آدھا کلمہ لا الٰہ الااﷲ پڑھتاہے اور خود ولی بن کر عورتوں مردوں کو نصف کلمہ پڑھاتا ہے اورمحمد رسول اﷲبظاہراس کی زبان سے نہیں سُنا جاتا اور وُہ امامت بھی کرتا ہے ایسے شخص کے پیچھے نماز امّت محمدیہ حنفیہ علٰی صاحبہا الصلٰو ۃ والسلام کی درست ہے یا نہیں؟

 

الجواب: صوفیہ کرام نے تصفیہ قلب کے لئے ذکرشریف لا الٰہ الا اﷲ رکھا ہے کہ تصفیہ حرارت پہنچانے سے ہوتا ہے اور کلمہ طیّبہ کا یہ جز گرم وجلالی ہے اور دوسرا جز کریم سرد خنک جمالی ہے، اگر ایسے ہی موقع پرصرف لاالٰہ الا اﷲکی تلقین کرتا ہے تو کچھ حرج نہیں اوراگر خود کلمہ طیبہ پڑھنے میں صرف لاالٰہ الا اﷲکافی سمجھتا ہے اور محمد رسول اﷲ سے احتراز کرتا ہے تو اس کی امامت ناجائزہے کہ یہ ذکر پاک محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے معاذ اﷲ بے پرواہی پر دلیل ہے اور اگر واقعی اسے محمد رسول اﷲ کہنے سے انکار ہے یا یہ ذکر کریم اُسے مکروہ و ناگوار ہے توصریح کافرو مستوجب تخلید فی النار ،والعیاذ باﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

مسئلہ نمبر ۲: ازپٹنہ ڈاکخانہ گلزاری باغ محلہ ترپولیہ متصل ہسپتال زنانہ، مرسلہ باقر علی حکاک۔

۹ رجب ۱۳۲۹ھ

مع فتوائےعبدالحکیم پٹنوی کہ وقتِ مرگ صرفلا الٰہ الّااﷲکہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم نے فرمایا ہے: مرنے والوں کولا الٰہ الّا اﷲکی تلقین کرومحمد رسول اﷲملانے کو نہیں فرمایا اور فرمایا۔جس کا پچھلا کلاملا الٰہ الّا اﷲہوتو وہ جنّت میں گیا، یہاں بھیمحمد رسول اﷲنہیں فرمایا، تو اگرلا الٰہ الّا اﷲکے بعدمحمد رسول اﷲکا لفظ بڑھایا جائے تورسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم کے حکم کے خلاف ہونے کے سبب بُرا اور منع ہو۔المجیب عبدالحکیم صادق پوری۔

اس کے رَد میں مولٰنا عبدالواحد صاحب مجددی رام پوری کا رسالہ''وثیقہ بہشت '' اس ساتھ تھا، تحریر فقیر بر''وثیقہ بہشت''۔

 

الجواب

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم۵ اللھم لک الحمد۔

اﷲ عزّوجل خیر کے ساتھ شہادتین پر موت نصیب کرے۔ وقتِ مرگ بھی پورا کلمہ طیبہ پڑھنا چاہئے۔جو اسے منع کرتا ہے مسلمان اس کے اغواواضلال پر کان نہ رکھیں کہ وہ شیطان کی اعانت چاہتا ہے۔امام ابن الحاج مکی قدس سرہ الملکی  مدخل میں فرماتے ہیں کہ دمِ نزع دو۲ شیطان آدمی کے دونوں پہلو پر آکر بیٹھتے ہیں ایک اُس کے باپ کی شکل بن کر دوسرا ماں کی۔ ایک کہتا ہے وہ شخص یہودی ہوکر مرا تو یہودی ہوجا کہ یہود وہاں بڑے چین سے ہیں۔ دوسرا کہتا ہے وہ شخص نصرانی گیا تو نصرانی ہوجا کہ نصارٰی  وہاں بڑے آرام سے ہیں۱؎۔

 

(۱؎ المدخل لابن الحاج    فتنہ المختصر        مطبوعہ داارلکتب العربی بیروت    ۳ /۲۴۱)

 

علمائے کرام فرماتے ہیں شیطان کے اغوا کے بچانے کے لئے محتضر کو تلقینِ کلمہ کا حکم ہوا۔ ظاہر ہے کہ صرف لا الٰہ الا اﷲ اس کے اغوا کا جواب نہیں، لا الٰہ الا اﷲ تویہود و نصارٰی  بھی مانتے ہیں، ہاں وہ کہ جس سے اس ملعون کے فتنے مٹتے ہیں محمد رسول اﷲ کا ذکر کریم ہے صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم۔ یہی اس کے ذریات کے بھی دل میں چُبھتا جگر میں زخم ڈالتا ہے، مسلمان ہرگزہرگز اسے نہ چھوڑیں اور جو منع کرے اُس سے اتنا کہہ دیں کہ

''گر بتوحرام است حرامت بادا''

(اگر یہ تجھ پر حرام ہے تو حرام رہے۔ت)مجمع بحارالانوار میں ہے :

سبب التلقین انہ یحضرالشیطان لیفسد عقدہ، والمراد بلاالٰہ الا اﷲ الشھادتان۲؎ ۔

تلقین کا سبب یہ ہے کہ اُس وقت شیطان آدمی کا ایمان بگاڑنے آتا ہے،اور لا الٰہ الّا اللہ سے پورا کلمہ طیّبہ مراد ہے۔

 

 (۲؎ مجمع بحارالانوار    تحت لفظ''لقن''    مطبوعہ نولکشور لکھنؤ     ۳ /۲۶۲)

 

فتح القدیر میں ہے :

المقصودمنہ التذکیر فی وقت تعرض الشیطان۳؎ ۔

تلقین سے مقصود تعرض شیطان کے وقت ایمان  یاد دلانا ہے۔

 

 (۳؎ فتح القدیر      باب الجنائز      مطبوعہ  مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر        ۲ /۶۸)

 

اسی طرح تبیین الحقائق اورفتح اﷲ مبین وغیرہ میں ہے۔مرقاۃ شرح ،شکوٰۃ میں علامہ میرک سے ہے:

من کان اٰخر کلامہ لا الٰہ الّااﷲ المراد مع قرینتہ فانہ بمنزلۃ علم لکلمۃ الایمان۱؎ ۔

حدیث میں جو فرمایا کہ جس کا پچھلا کلام لا الٰہ الّااﷲہواُس سے مراد پورا کلمہ طیبہ ہے کہ لا الٰہ الّااﷲگویااس کلمہ ایمان کانام ہے۔

 

 (۱؎ مرقات شرح مشکوٰۃ    باب مایقال عند من حضرۃ الموت    فصل ثانی  مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان    ۴ /۱۵)

 

دُرر غرر میں ہے :

یلقن بذکر شہادتین عندہ لان الاولی لا تقبل بدون الثانیۃ ۲؎ ۔

کلمہ طیّبہ کے دونوں جُز میّت کو تلقین کئے جائیں اس لئے کہ لا الٰہ الّا اللہ بےمحمد رسول اﷲ کے مقبول نہیں۔

 

 (۲؎ دررشرح غررملّاخسرو    باب الجنائز       مطبوعہ مطبعۃ احمد کامل الکائنہ فی دارالسعادت بیروت    ا/۱۶۰)

 

غنیـہ ذوی الاحکام میں اس پر تقریر فرمائی،تنویر الابصار میں ہے:

یلقن بذکر الشہادتین۳؎

دونوں شہادتیں تلقین کی جائیں۔

 

 ( ۳؎ تنویرالابصار متن الدرالمختار    باب صلٰوۃ الجنائز      مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی      ۱ /۱۱۹)

 

دُر مختار میں ہے :

لان الاولی لاتقبل بدون الثانیۃ۴؎

کہ پہلی بے دوسری  کے مقبول نہیں۔

 

 (۴؎ درمختار شرح تنویر الابصار       باب صلٰوۃ الجنائز       مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی       ۱/۱۱۹)

 

المختصر القدوری میں ہے:

لقن الشھادتین ۵؂پوراکلمہ سکھایا جائے۔

 

 (۵ ؂المختصر للقدوری   باب الجنائز       مطبوعہ مطبع مجیدی کانپور بھارت      ص۴۴)

 

جوہرہ نیرہ میں ہے:

لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لقنوا موتاکم شھادۃ ان لا الٰہ الااﷲ وھوصورۃ التلقین ان یقال عندہ فی حالۃ النزع جھراًوھویسمع اشھدان لاالٰہ الااﷲ واشھدان محمدارسول اﷲ۶؎ ۔

اس لئے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم نے فرمایا اپنے اموات کو لا الٰہ الا اﷲکی شہادت یاددلاؤ اور اس یاد دلانے کی صورت یہ ہے کہ اس نزع میں اس کے پاس ایسی آوازسے کہ وہ سنے اشھدان لاالٰہ الاﷲ واشھدان محمدارسول اﷲ        پڑھیں۔

 

 (۶؎ جوہرہ نیرہ     باب الجنائز         مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان            ۱ /۱۲۳)

Edited by DeoKDushman
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...