Jump to content

Ilm E Ghaib Par Aitraaz - Shaikh Abdul Qadir Jilani Ke Hawale Se


Ya Mohammadah

تجویز کردہ جواب

جناب والا!۔سیدمحمدمدنی کی لطائف دیوبند سے اقتباس پیش ہے:۔

 

لطیفہ نمبر 27:
علمائے دیوبند نے کافی تعداد میں کتابیں تصنیف کر کے علمائے بریلی کی طرف منسوب کیں۔ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے ۔
میرا چیلنج :-
ناظرین : جس طرح حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے تحفہ اثنا عشریہ میں بعض ان کتابوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں روافض یا دیگردشمنان مذہب اہل سنت نے تصنیف کرکے علمائے اہل سنت پر تھوپی ہیں مثلاً سرّ العالمین کو حضرت امام غزالی کی طرف منسوب کیا گیا ہے جو قطعاً واصلاً غلط ہے وغیرہ ۔
اسی طرح میں بھی بعض ان کتابوں کی نشاندہی کردینا چاہتا ہوں جسے دشمنان مذہب اہل سنت نے تصنیف کرکے علمائے اہل سنت کی طرف غلط منسوب کیا ہے ۔ ملاحظہ ہو:
تحفۃ المقلدین :- حضرت مولانا محمد نقی علی خان صاحب کے نام سے گڑھی ، موصوف فاضل بریلوی کےوالد ہیں ۔
ہدایۃ الاسلام :- فاضل بریلوی کے جد امجد مولانا رضا علی کے نام سے گڑھی ۔
ہدایۃ البریہ مطبوعہ صبح صادق پریس کے علاوہ ایک اور ہدایۃ البریہ مطبوعہ لاہور اعلٰٰی حضرت کے والد مولانا نقی علی خاں صاحب کے نام سے گڑھی ۔
ملفوظات :- اس نام کی ایک کتاب کو حضرت شاہ حمزہ علیہ الرحمہ سے منسوب کردیا ۔
مرآۃ الحقیقۃ :- حضور غوث الثقلین کے نام سے شائع کیا۔
خزینۃ الاولیاء :- حضرت شاہ حمزہ مارہروی کے نام سے گڑھی اور بکمال شقاوت کہہ دیا ‘‘ مطبوعہ کانپور صفحہ فلاں ( ماخوذ از خالص الاعتقاد از فاضل بریلوی ص12،13 مختصراً )
خالص الاعتقاد کی اس تشریح سے معلوم ہوا کہ خزینۃ الاولیاء حضرت شاہ حمزہ سے اور ہدایۃ الاسلام جو فاضل بریلوی کے جد امجد مولانا محمد رضا علی کے نام سے چھاپی گئی ہے ۔ سراسر الزام تراشی اور افتراء پروازی ہے ۔
ہرگز یہ کتابیں ان حضرات کی تصنیف کردہ نہیں ۔ ہم ان کتب مذکورہ سے اپنی برآءت ظاہر کرتے ہیں ۔ جب ہمارے علماء کی یہ باطل شکن آواز ‘‘ ردّ شہاب ‘‘ کی صورت میں مولانا عامر عثمانی کے کانوں سے ٹکراتی ہے تو انہیں بھی کہنا پڑتا ہے ۔
‘‘اتنا ہم ایضاً ضرور کہیں گے کہ مصنف ( حضرت شاہ اجمل سنبھلی ) نے مولانا مدنی پر ایک الزام بڑا بھیانک اور فکر انگیز لگایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جن دو کتابوں ‘‘خزینۃ الاولیاء ‘‘ اور ‘‘ہدایۃ الاسلام‘‘ سے شہاب ثاقب میں بعض اقتباسات دئیے گئے ہیں وہ فی الحقیقت من گھڑت ہیں ۔ جن مصنفوں کی طرف انہیں منسوب کیا گیا ہے انھوں نے کبھی ہرگز ہرگز یہ کتابیں نہیں لکھیں ۔ ( تجلی فروری ، مارچ 59ء )
ہم اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ خزینۃ الاولیاء اور ہدایۃ الاسلام نہ حضرت شاہ حمزہ علیہ الرحمہ کی تصنیف ہے اور نہ ہی مولانا رضا علی خان کی تالیف ، یہ محض کذب و افتراء ہے مگرقربان جائیے مولانا مدنی پر کہ اپنی کتاب شہاب ثاقب صفحہ 12 اور 22 پر انہیں دونوں کتابوں سے حوالہ پیش کرتے ہیں اور ہم لوگوں پر حجت قائم کرتے ہیں ، حالانکہ انہیں بھی معلوم تھا کہ جن کتابوں سے وہ ہم پر حجت قائم کر رہے ہیں ۔ ان کتابوں کی تردید و تکذیب ہم اسی انداز سے کرتے رہے ہیں جس طرح کتب علمائے دیوبند کی ۔ مولانا مدنی فرماتے ہیں :-
جناب شاہ حمزہ صاحب ماہروی مرحوم خزینۃ الاولیاء مطبوعہ کانپور صفحہ 15 پر ارقام کرتے ہیں ۔ تا آخر ( شہاب ثاقب)
مزید فرماتے ہیں !
مولوی رضا علی خان صاحب ہدایۃ الاسلام مطبوعہ صبح صادق سیتا پور صفحہ 30 میں فرماتے ہیں تا آخر ( شہاب ثاقب ص22)
غور فرمائیے ! کس دیدہ دلیری کے ساتھ مولانا مدنی علمائے اہلسنت کے اوپر دوسروں کی تصنیف کردہ کتابیں تھوپ رہے ہیں ۔ کیا آج کی دنیا میں اس سے بھی بڑھ کر اتہام بندی و بہتان تراشی کی کوئی جیتی جاگتی مثال مل سکتی ہے ۔ہمارا علمائے دیوبند کی صداقت کو چیلنج ہے کہ اگر ان میں ذرہ برابر بھی غیرت اور حق پسندی ہو تو خزینۃ الاولیاء اور ہدایۃ الاسلام کو منظر عام پر لا کر اپنی صداقت و دیانت کا ثبوت دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ اب بھی سویرا ہے توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے ، بہتر ہو گا کہ شرم و غیرت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ گردن جھکا کر بارگاہ ایزدی میں تائب ہو جائیں ۔
وصّاعین اور کذابین کےاس طرز عمل کو تحریر کرنے کے بعد عقل و استدلال کی روشنی میں تبصرہ فرماتے ہوئے علامہ مشتاق نظامی رقم طراز ہیں :-
یہ نہ سمجھئیے کہ کذب و افتراء اور جعل و سازش کی یہ مہم یہیں پر آکر ختم ہو گئی بلکہ اپنے کالے جھوٹ پر سفید جھوٹ کی مہر توثیق ثبت کرنے کے لئے سیف النفی کے صفحہ 20 پر فاضل بریلوی قدس سرہ کے والد ماجد کا فرضی نشان مہر بھی بنا دیا جس کی صورت یہ ہے :

Edited by Saeedi
Link to comment
Share on other sites

اوپر اعتراض والے پوسٹر میں جو لکھا ہے کہ

بحوالہ جواہر التوحید،ص۲۶۷

اس کے متعلق عرض ہے کہ یہ کتاب دیوبندی مولوی غلام اللہ خاں راولپنڈی کی ہے جو کہ پہلے جواہر القرآن

کے نام سے شاءع ہوئی تھی،اَب جواہر التوحید کے نام سے شائع ہورہی ہے۔

حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب اس جعلی اور من گھڑت کتاب مرآۃ الحقیقت کا حوالہ عرصہ دراز سے

علمائے اہل سنت چیلنج کرتے آرہے ہیں کہ یہ کتاب ثابت تو کرو، لیکن دیوبندیوں میں حیا نہیں اورنہ خوف آخرت ہے۔

 

 

،

Edited by Saeedi
Link to comment
Share on other sites

جزاک اللہ محترم سعیدی صاحب


 


ایسی تمام کتب کے نام اکٹھا کرکے ایک جگہ رکھے جائیں اور اُس تھریڈ یا ٹاپک کو " اسٹِکی " کیا جائے تاکہ ہمیشہ سب کی نظر میں ہو اور اُس میں واضح اعلان ہو اہلِ وہابیہ کے لیئے کہ اِن کتب کے ریفرنسز قابلِ قبول نہ ہونگے۔ اِس طرح بار بار ہر اِس طرح کی بات کے لیئے نئے سرے سے " ریپلائی " نہین کرنی پڑے گی اور ہم جیسوں کے لیئے بھی آسانی ہوجائیگی اگر کوئی ہم سے ایسی کسی کتاب کے ریفرنس سے بات کرے۔


جزاک اللہ

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...