Jump to content

کافروں کی شان اور طمطراق نہ دیکھو


Raza

تجویز کردہ جواب

<span style='font-family:Urdu Naskh Asiatype'><span style='font-size:17pt;line-height:100%'><span style='color:blue'><span style="line-height: 180%">

پارہ 16،سورہ طٰہٰ، میں اللہ عزوجل کا فرمان عبرت نشان ہے۔

131.gif

اور اے سننے والے اپنی آنکھیں نہ پھیلا اس کی طرف جو ہم نے کافروں کے جوڑوں کو برتنے کے لئے دی ہے جیتی دنیا کی تازگی (ف203) کہ ہم انہیں اس کے سبب فتنہ میں ڈالیں(ف204) اور تیرے رب کا رزق (ف205) سب سے اچھا اور سب سے دیرپا ہے

تفسیر خزائن العرفان:۔(ف203)یعنی اصناف و اقسام یہود و نصاری وغیرہ کو جو دنیوی سازو و سامان دیا ہے مومن کو چاہیے کہ اس کو استحسان و اعجاب کی نظر سے نہ دیکھے ۔حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نافرمانوں کے طمطراق نہ دیکھو لیکن یہ دیکھو کہ گناہ اور معصیتکی ذلت کس طرح ان کی گردنوں سے نمودار ہے۔(ف204)اس طرح کہ جتنی ان پر نعمت زیادہ ہو اتنی ہی ان کی سرکشی اور ان کا طُغیان بڑھے اور وہ سزائے آخرت کی سزاوار ہوں ۔(ف205)یعنی جنّت اور اس کی نعمتیں ۔

132.gif

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ کچھ ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے (ف206) ہم تجھے روزی دیں گے (ف207) اور انجام کا بَھلا پرہیزگاری کے لئے

تفسیر خزائن العرفان:۔(ف206)اور اس کا مکلَّف نہیں کرتے کہ ہماری خَلق کو روزی دے یا اپنے نفس اور اپنے اہل کی روزی کا ذمہ دار ہو بلکہ ۔(ف207)اور انہیں بھی ، تو روزی کے غم میں نہ پڑ ، اپنے دل کو امرِ آخرت کے لئے فارغ رکھ کہ جو اللہ کے کام میں ہوتا ہے اللہ اس کی کارسازی کرتا ہے ۔

 

 

</span></span></span></span>

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...