Jump to content

جناب محمدﷺ کی دعوت توحید اور عرب کے لوگوں کا شرک


ziabashir

تجویز کردہ جواب

ضیاع بشیرصاحب

1

آپ وہابی لوگ بھی، مشرکین کی طرح، اللہ کودوسرے الٰہ بنا سکنے پرقادرمانتے ہیں یانہیں؟

2

مشرکین مکہ سخت مشکلات میں اورجب تمام اسباب کے رشتے ٹوٹتے نظر آتے تو بے اختیار

اُسی کی طرف رجوع کرتے تھے۔کلمہ گومشرک،ص56۔

آپ کہتے ہیں کہ وہ مافوق الاسباب پکارکرشرک کرتے تھے۔آپ کس آیت سے استدلال

کرتے ہیں؟مبشرربانی نے توسورۃ الانعام کی چار آیات لکھی ہیں۔

3

آپ کہتے ہیں مشرکین مکہ غائبانہ مدد کے لئے پکارتے تھے۔جب کہ بخاری شریف میں کہ وہ عبادت

کے لئے پتھرساتھ رکھتے تھے اورخوبصورت پتھردیکھتے توپہلے پتھرمعبودکوپھینک دیتے اور

نیاپتھرلے کراسے معبودبنالیتے تھے۔

4

آپ مشرکین کے متعلق کچھ کہتے ہیں مگرآپ کے شاہ اسماعیل نے لکھا ہے کہ

مشرکین اصنام کوواجب الوجود نہیں کہتے ہیں اور اُس کی صفات میں شریک نہیں کرتے

ہیں لیکن جب منصب عبادت پر بٹھاتے ہیں توگویا کہ تمام چیز میں برابر جانتے ہیں۔

منصب امامت بحوالہ فتاویٰ رشیدیہ:209۔

5

اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے متعلق سورۃ الزمر:43میں فرمایا:۔

أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ شُفَعاءَ

کیاانہوں نے من دون اللہ شفیع بنا لئے؟

اس پرتفسیرزمخشری،تفسیرنسفی،تفسیرنیشاپوری،تفسیرابوالسعود میں

لکھاکہ :مِنْ دُونِ اللَّهِ من دون إذنه شُفَعاءَ۔

یعنی کیاانہوں نے من دون اللہ یعنی اللہ کے اذن کے بغیر شفیع بنا لئے؟

مگرآپ کہتے ہیں کہ مشرکین باذن اللہ شفیع وغیرہ مانتے تھے۔کیا آپ مشرکین کے متعلق

من دون اللہ کی آیات کو برحق نہیں مانتے؟

6

لَيْسَ لَهُمْ مِنْ دُونِهِ وَلِيٌّ وَلا شَفِيعٌ

من دون اللہ شفیع ماننا مشرکوں کاکام تھا جس کی تردید ہوئی۔

مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِ ذْ نِهِ

باذن اللہ شفیع ماننا مومنوں کاکام ہے جس کی تعلیم ملی۔

آپ کونسی وحی سے کہتے ہیں کہ مشرک بھی یہ سب کچھ باذن اللہ مانتے تھے؟

:excl:

کیا مملوک ماننے کامطلب ماذون مانناہے؟ کبھی سبھی مملوک ماذون ہوتے ہیں؟

مشرکین(الا شریکا ھو لک تملکہ وما ملک)کے الفاظ سے بتوں کےمملوک ہونے کا

اقرار توکرتے تھے مگراس سے ماذون ہونے کاقول اسی صورت میں آپ سمجھ سکتے ہیں جب مملوک

اورماذون مترادف ہوں۔جب سبھی مملوک ماذون نہیں ہوتے تومملوک کے دعوے سے ماذون

سمجھناجھوٹ  یا بے وقوفی  یادھوکہ دہی کی کوشش  نہیں تواور کیاہے؟

 

آپ کسی بات کا جواب  نہیں دیتے ،اگرکوئی جواب دیتے ہیں توجھوٹ کاسہارا لیتے ہیں

یہی طریقہ آپ کے دوسرے وہابیوں کاہے؟یہ کہاں کی بحث ہے ؟

 

 

 

 

 

 

:

Edited by Saeedi
Link to comment
Share on other sites

Pehlay toh meh ziyada qantray nahin nikaal raha thah is waja say kay ziyada nuqta cheeni say tum shahid mukhalfat barahay mukhalfat meh par jaho gay, magar abh mukhalfat apni izzat ko bachanay kee khatar kar rahay ho, aur nangay jhoot aur farad par aa gahay ho. Aur tumaray dawa kay haq ki samaj ki khatar behas meh paray ho, us ka banda phoot chuka heh, aur ayaan ho chuka heh kay janab sirf bakri kay roop meh geedar hen is leyeh abh jis treat kay layk ho ussi kay pesh ahoon ga.

Janab nay Allah kay leyeh qulli, haqiqi, zaati, maan leeh. Haqiqi ko Malikiat kay mozoo par mana, qulli ko har, pura, kay tehat mana, aur abh zaati ko bee maan leeya heh, magar abhi taq BARELWIYAT jhooti heh aur Zaati, Qulli, Haqiqi, Qadeem, Daymi, Bi Ghayr izni, Mustaqil, kay asool jhootay hen, BAAAAAATALLLLLLLLLLLL hen. Quran say be SABAT NAHIN AUR HADITH SAY BI SABAT NAHIN, sabat bi nahin aur batal o mardood aur khud-sakhta bi hen ba qawl is kay magar phir bi imaan laya heh. MAGAR PHIR BE BARELWI HAAR RAHAY HEN, BARELWIAT BATAL HO GAHI HEH. IS NAY HAMARAY ASOOL O ZAWABAT MAAN KAR BI DAWA YEH KEEYA HEH KAY MERI MAAN LEENH HEN. Wah ray teri aqal aur dokay baazi aur kizb biyaani par panch das Wahhabi churi say qurbaan karoon. <<------ IDHAR IS PARAGRAPH MEH TUM KO TANAY MARAY HEN - BE IZZAT KARNAY KEE KHATIR BA QAIDA NIYYAT AUR SAWAB SAMAJ KAR.

Janab ka challenge yeh thah:

محترم میں چاہتا ہوں کہ ہماری گفتگو کا فیصلہ ہو میں پھر گزارش کر دیتا ہوں یہ ذاتی اور عطائی کی تقسیم کااصول قرآن اور حدیث سے ثابت کر دیں میں مان لوں گا بریلوی مسلک سچا ہے لیکن آپ یہ کر نہیں پائیں گیں۔

 

Pehlay toh yeh likha kay Zaati aur Atahi ka asool sabat kar denh, magar phir girgat kee tarah rang badal kar yeh likha:

آپ لوگوں کی طرف سے آپنے نام نہاد اصولوں کا ثبوت نہیں آتا بلا وجہ بات کو آپ لمبی کر رہے ہیں ثابت کر دیں مخلوقات کیلئے ذاتی اور عطائی کا اصول اور منوا لیں بریلوی مسلک سچا ہے بغیر ثابت کئے آپ ادھر ادھر کی بات کرتے جا رہے ہیں

 

Makhlooqaat kay leyeh ham zaati aur atahi nahin mantay, makhlooq kay leyeh hamara nazria heh kay woh Atahi zawaat aur sifaat o afaal kay malik hen, yehni makhlooq kee tamam khoobiyan zaaten Allah kee ATAH hen. Allah ki zaat sifaat aur afaal Zaati hen. Janab aap ko achi tara pata thah kay hamara nazria kia heh, keun kay aap to BARELWI thay, aur aap ka dawa heh kay aap ko achi tara maloom hen yeh asool o zawabat kis mafoom meh apply hotay hen, toh aap nay ham say woh sabat karnay KA MUTALBA keun keeya joh hamara nazria hee nahin. Sirf, ek hee waja ho sakti heh, jaan booj kar ham say jhoot mansoob karna thah, taqay readers samjen kay hamara nazria wohi heh jis ka aap mutalba kar rahay hen. Yeh dajjaliat heh.

Jis Zaati ko tum nay Barelwiyat kay leyeh miyaar e haq tehraya thah abh us zaati ko par be imaan lahay ho:

 

جہاں تک بات ہے اللہ کی صفات کی اللہ کو اُن تمام صفات میں (جو قرآن حدیث سے ثابت ہیں) یکتا بے مثال اور لا شریک مانتا ہوں

میں نے یہ نہیں لکھا اللہ کے اختیارات ذاتی نہیں مجھ پر تہمت نہ لگا ئیں۔

میری بات بلکل صاٖف ہے

Tumari tardeed say yahi mafoom nikalta heh kay tum mantay ho kay Allay kay ikhtiyaraat zaati hen. Sirf ikhtiyaar hee nahin sifaat, afaal be zaati hen aur kissi dosray kee atah nahin balkay Allah kay apnay hen. Jab Allah kay Ikhtiyarat ko zaati maan leeya toh phir Qadeemi yehni ikhtiyarat ko 'hamesha say' honay ka be maan lenh, Daymi yehni ikhtiyarat ko 'hamesha taq' rehnay walay be maan lenh, qulli yeni sari qaynaat par ikhtiyar be maan lenh, Haqiqi yehni sari qaynaat par sirf Allah ka hee haqiqi tor par ikhtiyar heh kissi aur ka nahin,  bi ghayr izni bee maan lenh, yehni Allah kay ikhtiyar kissi kay izn say atah nahin huway aur tasarruf meh kissi ghair kay izn ki zeroorat nahin, Allah kay ihtiyarat istiqlali hen, yehni Allah ikhtiyar meh independant heh, khud-mukhtar heh, kissi assembly say ijazat leh kar banata nahin. Khadam nay sirf Ikhtiyar e illahi par Tawheed ka aqeedah tafseeli tor par biyaan keeya, aur Zaati, Qulli, Haqiqi, Qadeemi, Daymi, Bi Ghayr Izni, Istiqlali, ... kay asool kay mutabiq biyan keeya.Yeh sirf ek point par meh nay in asool o zawabat kay tehat wazahat kee heh, Allah ki har sift, ineeh asool yehni Zaati, Qulli, Haqiqi, Qadeemi, Daymi, Bi Ghayr Izni, Istiqlali, ... kay mutabiq samji jaati heh.

Agar thori pasdari heh apnay ilfaaz kee toh phir abhi ilaan kar doh kay Ahle Sunnat ka maslak sacha heh.

Edited by MuhammedAli
Link to comment
Share on other sites

اب اگر مانتے ہیں تو محمد علی صاحب آپ کے اقرار کے مطابق یہ شرک ہوا کہ نہیں؟؟

 

Tumaray kissi be sawal ka jawab dena banda aajiz aur meray jesay anparh kee towheen heh meh sirf apnay ham palla mad e muqabil kay sawalat ka jawab doon ga.

Link to comment
Share on other sites

اہلسنت کے اصولوں کو خود ساختہ قرار دینے والے، ان کے ثبوت کے لیے ہمیں قیامت تک کی مہلت عطا فرمانے والے، اللہ تعالیٰ کی مسلّمہ صفات کے حق میں بھی قرآن و حدیث سے دلیل کا مطالبہ کرنے والے ہمارے مہربان کا کہیں کوئی سراغ ملے تو ان سے استفسار کیا جائے کہ ان مذکورہ بالا حضرات کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ سب کے سب بریلویوں کے خود ساختہ اصولوں کے اندھے مقلد ہیں؟ مزید یہ کہ ان کے اپنے ہاں اصول و قواعد کا معیار کیا ہے؟ کبھی موقع ملے تو ایک اچٹتی سی نگاہ ادھر بھی ڈال لیجیے گا۔ ایک ہلکی سی جھلک پیش خدمت ہے، ہر عقل و شعور رکھنے والے مسلمان کے لیے عبرت حاصل کرنے کو کافی۔


 


ڈاکٹر ذاکر نائیک کا حضرت سعیدی صاحب نے اوپر ذکر کیا۔ اس شخص نے انگریزی زبان میں ایک کتابچہ تحریر کیا ہے جس کا نام ہے


 


Concept of God in Major Religions


 


اس تحریر کا اردو ترجمہ عطا تراب نامی کسی صاحب نے  "مجھے ہے حکم اذاں۔اہم مذاہب میں خدا کا تصور" کے عنوان سے کیا ہے جو راولپنڈی سے شائع ہو چکا ہے۔   


 


قدرت باری تعالیٰ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی تحریر کے صفحہ 18 پر ڈاکٹر ذاکر نائیک لکھتا ہے


 


Some people argue that God can do everything, then why cannot He take human form? If God wishes He can become a human being. But then He no longer remains God because qualities of God and human beings in many respects are completely incompatible.


 


اس کے بعد صفحہ 19 پر اس کی توجیح یوں کرتا ہے


 


Moreover if God takes human form, the same human cannot later become God, since human beings, by definition, do not possess the power to become God.


 


اب اس تحریر کا ترجمہ عطا تراب کی زبانی ملاحظہ فرمائیں


بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے تو وہ انسانی پیکر میں کیوں نہیں ڈھل سکتا؟ اگر اللہ سبحانہ وتعالیٰ چاہے تو وہ بشری پیکر میں ڈھل سکتا ہے لیکن پھر وہ خدا نہیں رہے گا کیونکہ خدا اور انسان کی متعدد خصوصیات بہت سے حوالوں سے باہم متضاد اور متناقض ہیں۔


علاوہ ازیں اگر خدا انسانی روپ اختیار کر لے تو پھر یہی انسان خدا نہیں بن سکے گا کیونکہ انسان اپنی تعریف میں ہی ایسا موجود ہے جو خدا بننے کی قدرت نہیں رکھتا۔


 


انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔


یہ ہے وہابیہ کے نظریات کا حال جو بزعم خویش براہ راست قرآن و حدیث سے اخذ شدہ اصول و قواعد پر مبنی ہیں۔ یعنی ان اللہ علیٰ قل شئی قدیر  سے ثابت ہوا کہ خدا چونکہ ہر شے پر قادر ہے، لہذا اگر چاہے تو پیکر انسانی میں بھی ڈھل سکتا ہے، مگر ڈھلتا اس لیے نہیں کہ اگر ایک مرتبہ یہ غلطی کر بیٹھا تو واپس خدا نہیں بن سکے گا۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔


اللہ تعالیٰ ان گندم نما جو فرشوں کے شر سے امت مسلمہ کو محفوظ و مامون فرمائے۔ آمین۔

Link to comment
Share on other sites

 

 

Gangohi falsifah kay mutabiq, Allah ka roop bashri ka imqaan ka mana heh kay Allah lebas e bashri Allah ka zahoor qudrat e tehat e bari ta'ala heh han wuqu nah hoga. keun kay Allah har cheez par qadir heh.

 

Nanotavi philosophy, awal mana Tawheed samaj lena chahyeh taqay feham jawab meh dikkat nah ho, anparh jahil aur gawaar aur sharab noshi awaam ka khiyaal heh kay Tawheed ka mana heh kay Allah kee zaat sifaat afaal meh kohi shareek nahin, magar ahle ilm hazraat par wazia hoga kay apnay jesa na honay meh bizzaat kuch fazeelat nahin. Han agar Tawheed kay ko osaaf e mada say nah karar deeya jahay aur maqam e khudahi ko Tawheed kay leyeh lazam nah tehraya jahay toh phir Tawheed ba mana akela jis ki zaat o sfiat o afaal meh kohi shreek nahin darust ho sakti heh. Tawheed bamana Allah bizzaat hona heh aur baqiyoon ka Allah bil arz hona, yehni jitnay be bil arz Allah, sab Allah bil zaat kay faiz yafta, is mafoom meh tawheed ko samajnay say Allah kee shaan par nuqs be nah hoga, aur agar Allah kay saath aur Allah maan leeya jahay toh Tawheed meh kohi farq nahin paray ga.

Link to comment
Share on other sites

ہمارے مبلغِ توحید کہاں تو چومکھی لڑ رہے تھے، دنیا بھر کے بریلوی علما کو جواب کے لیے للکار رہے تھے، فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، اور کہاں یہ صورتحال کہ اپنے بھاری بھرکم دلائل کے انبار کے انبار چھوڑ کر خاموشی کے ساتھ اچانک ہی غائب ہو گئے، اپنے پیچھے کتنے ہی سوالات و اعتراضات کو تشنہ چھوڑا، اور اپنے عمل سے اپنی ذات و نظریات کو غریق ملامت فرمایا، موجب فضیحت ٹھہرایا۔ نہ تو حد سے بڑھی خوش گمانی ہی انہیں روک پائی، نہ اختلاف کو حل کرنے کا نیک جذبہ اور نہ ہی شوقِ تکفیرِ مخالفین۔


یوں تو  تحریر کا ایک ایک حرف موصوف کی قابلیت اور مجتہدانہ صلاحیت پر شاہد ہے، مگر بعض نکات خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ مثال کے طور پر اہل اسلام کی تکفیر اور ان پر الزام شرک ثابت کرنے کے لیے انہوں نے جو دعوی کیا اور اس پر اچھا خاصا زور قلم صرف کیا، وہ یہ  کہ مشرکین عرب اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ اس کائنات کو بنانے والا، چلانے والا، زمین اور آسمان سے رزق دینے والا، ہر چیز پر پورا اختیار رکھنے والا، اللہ تعالیٰ ہے۔ وہ لوگ ناصرف اللہ کی عبادت کرتے تھے بلکہ اسے ہرشے پر قادر بھی مانتے تھے، نفع اور نقصان کا اختیار رکھنے والا اور پریشانیوں اور مصیبتوں کو دور کرنے والا بھی جانتے تھے۔ اپنے جھوٹے معبودوں میں مدد کرنے کا اختیار تو وہ اللہ تعالیٰ کے عطا کرنے سے مانتے تھے، اور ان کی عبادت صرف اس لیے کرتے تھے کہ وہ انہیں اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیں۔ بلکہ ایک جگہ تو جناب نے یہاں تک لکھ دیا کہ شرک کے ارتکاب میں بعض مشرکین کی نیت بھی نیک تھی۔ ماشا اللہ، کیا جذبہ محبت ہے۔


 


اس حکمت عملی پر غور تو فرمائیں جس نے اہل اسلام پر حکمِ شرک ثابت کرنے کے لیے موصوف کو مشرکین عرب کی توحید الٰہی کے اثبات کے حق میں دلائل پیش کرنے پر مجبور کیا۔ ہے نا کمال کی بات۔ اسلام اور عرب کی تاریخ اور قرآن و حدیث سے نابلد کوئی شخص شاید ان دلائل کو پڑھ کر عش عش کر اٹھے اور مشرکین عرب کے نظریہ توحید سے مرعوب بھی ہو جائے۔ مگر ایک مسلمان، جو پورے قرآن پر ایمان رکھنے والا ہے، جب وہ اصل کی طرف رجوع کرتا ہے تو حقائق اسے اس نام نہاد دعوے کی تردید کرتے نظر آتے ہیں جو ضیا بشیر صاحب نے کیا۔ کیونکہ قرآن نے ان مشرکین کے دعووں کو صرف بیان ہی نہیں کیا، واشگاف الفاظ میں ان کی تردید اور ان کا جھوٹا ہونا بھی واضح کیا ہے۔ مثلاً سورہ الانعام کی آیت ۱۰۸ میں فرمان باری تعالیٰ ہے


 


اور انہیں گالی نہ دو جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں کہ وہ اللہ کی شان میں بے ادبی کریں گے زیادتی اور جہالت سے۔ یونہی ہم نے ہر امت کی نگاہ میں اس کے عمل بھلے کردیئے ہیں پھر انہیں اپنے رب کی طرف پھرنا ہے اور وہ انہیں بتادے گا جو کرتے تھے۔  


 


سوال یہ ہے کہ اگر ان مشرکین کی نظر میں  اللہ تعالیٰ کا مرتبہ اپنے جھوٹے معبودوں سے بڑھ کر ہوتا اور وہ اللہ کو ان بتوں کا مالک واقعی سمجھتے تو کیا ان سے چڑ کر ربّ ذوالجلال پر زبان درازی کرتے؟ پس، قرآن نے بتا دیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کو تمام معبودوں کا مالک سمجھنے کے زبانی دعوے میں قطعی طور پر جھوٹے تھے۔


 


اسی سورہ الانعام کی آیت ۱۳۶ ملاحظہ کیجئے


اور اللہ نے جو کھیتی اور مویشی پیدا کئے ان میں اسے ایک حصہ دارٹھہرایا تو بولے یہ اللہ کا ہے ان کے خیال میں اور یہ ہمارے شریکوں کا، تو وہ جو ان کے شریکوں کا ہے وہ تو خدا کو نہیں پہنچتا اور جو خدا کا ہے وہ ان کے شریکوں کو پہنچتا ہے، کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں۔


 


کیا اس آیت کریمہ نے ان کے ظاہری دعووں کا بطلان ظاہر نہیں کر دیا؟ اس کی تفصیل میں علمائے کرام فرماتے ہیں کہ اگر اللہ کے حصے کے پھلوں میں سے کچھ پھل بتوں کے حصے میں گر جاتے تو ان کو چھوڑ دیتے، اور اگر بتوں کے حصے کے پھلوں سے کچھ پھل اللہ کے لیے مختص کردہ پھلوں میں گر جاتے تو انہیں چن کر واپس بتوں کے حصے میں رکھ دیتے۔ اسی طرح اگر بتوں کے حصے میں سے کسی چیز کا کچھ حصہ خراب ہو جاتا تو اتنی مقدار میں اللہ کے حصے سے لے کر بتوں کے حصے میں رکھ دیتے۔ یونہی، قحط آ جاتا تو اللہ کے حصے میں رکھی گئی چیزوں کو استعمال میں لے آتے مگر بتوں کے حصے میں رکھی گئی چیزوں کو استعمال میں لانے کو جائز نہ سمجھتے۔ مگر بزعم خویش موحدین کو پھر بھی اصرار ہے کہ مشرکین ان جھوٹے معبودوں کو فقط اللہ کی بارگاہ میں شفیع ہی سمجھتے تھے اور حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہی کو۔


 


اسی معاملے کو ایک اور طرح سے دیکھئے۔ سورہ النحل آیت ۵۷ میں ہے


اور اللہ کے لئے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں پاکی ہے اس کو اور اپنے لئے جو اپنا جی چاہتا ہے۔


اس کے بعد اسی سورہ کی آیت ۵۸ میں ہے


اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غصّہ کھاتا ہے ۔


 


دیکھا آپ نے، یہ ہے ان مشرکین کی ذہنی پسماندگی اور اللہ تعالیٰ کی ذات کے بارے میں ان کا رویہ، کہ اپنے لیے تو بیٹی کو باعث ملامت و عار سمجھتے ہیں، اور ربّ ذوالجلال جو اولاد ہی سے پاک ہے، جب اس کے حق میں اولاد تجویز کی تو بیٹیاں؟


 


چونکہ ضیا بشیر صاحب جواب دینے کے لیے موجود نہیں ہیں، اور بغیر کچھ بتائے تشریف لے جا چکے ہیں، اس لیے زیادہ تفصیل میں جائے بغیر صرف چند حوالہ جات پر اکتفا کیا گیا۔ مگر کیا اتنے سے ہی ان مشرکین کے دعوے کا بطلان ثابت نہیں ہو جاتا اور اس کے جھوٹ کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ نہیں جاتا؟ اب بھی کوئی ان جھوٹوں کی جھوٹی توحید کے حق میں دلیلیں پیش کرتا پھرے تو اس کی فہم پر شک کے سوا کیا کیا جا سکتا ہے۔ حیرت ہے ان لوگوں کی عقل پر، کہ قرآن جب مشرکین کے ظاہری دعووں کو بیان فرماتا ہے، تو یہ لوگ ان دعووں کو سچ مان لیتے ہیں، قطع نظر اس بات کے  کہ خود قرآن دیگر مقامات پر ان کی تغلیط فرما رہا اور ان کے جھوٹ کو ظاہر کر رہا ہے، مگر جب اہل اسلام اپنے ایمان بالتوحید کا دعوی کرتے ہیں، تو یہ لوگ اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ الٹی گنگا بہنا اور کسے کہتے ہیں بھلا؟

Link to comment
Share on other sites

  • 2 weeks later...

Khadam nay English Ahle Islam kay asool o zawabat kay mutabiq likha heh kay Ilah ka tayyun kesay keeya jahay ga. Zia Bashir Sahib aap nay buri misaal qaim ki aap nay bila waja ghaybat apna leeh halanh kay aap kay leyeh behtr yeh hota kay aap Ahle Islam kay asool o zawabat ko apna letay aur haq ko qabool kar kay ahle islam o sunnat o haq kay saath ho jatay magar aap nay ghaybat apna kar apni gumrahi ko pasand keeya aur us'see ko ghalat jantay huway be nah chora aur qaim rahay. Halan kay aap ka dawa thah kay aap Sunni thay joh bad mazhab huway magar joh aap kay ihtiraz thay un say joh zahir thah kay aap us deewar kay qareeb say be nahin guzray hoon gay jis par Ahle Sunnat likha heh Ahle Sunnat say hona toh muhaal janta hoon aap kay leyeh. Aap kay jhoot ko agar meh manta toh shahid nah likhta magar keun kay mujjay ilm thah aur heh aap kabi Sunni nahin thay is waja say aap kay leyeh yeh likha heh: Ilah-Determining Principles Indicate How A Creation Can Be Elevated To Status Of Ilah.

Edited by MuhammedAli
Link to comment
Share on other sites

  • 2 weeks later...
  • 1 month later...
  • 2 months later...

Zia Bashir Sahib kay tamam asooloon ka Quran O Hadith kee roshini meh radd aur Islami asool o zawabat kay mutabiq un ki Islah is thread me pari ja sakti heh:

http://www.islamimehfil.com/topic/23149-refuting-khariji-ilah-determining-principles-and-interpreting-them-according-to-thirteen-essential-concepts-of-tawheed/

Zia Bashir sahib ki agar kohi es'see baat jis say kissi Islami baee ko zehni uljan ho batayeh ga in sha allah zeroor wazahat karoon ga.

Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...

مشرکین مکہ کا فہم توحید (اصل میں شرک) تو یہ تھا کہ انھوں نے بطور عقیدہ بھی اور عملا بھی بعض معاملات میں مخلوق کی صفات کو خالق کی صفات سے جاملایا تھا یعنی ایسی صفات جوکہ خاصا الوہیت اورمدار الوہیت کا تقاضا رکھتی تھیں انھے مخلوق میں تسلیم کرلیا تھا یوں انھوں نے مخلوق کو بڑھا کر خالق کے برابر جا ٹھرایا ۔۔۔۔ لیکن آج کل کی ایک مخصوص فکر کا " فہم توحید " (یعنی دوسروں کو مشرک قرار دینے پر جری ہونے جبکہ حقیقت میں خود لزوم شرک کا مرتکب ہونے کا ) فہم یہ ہے کہ انھوں نے جو مخلوق کا خاصا ہے یعنی عطائی صفات جیسے دیکھنا،سننا ،مدد کرنا یا حاجت روائی کرنا وغیرہ باذن اللہ کو بھی معاذاللہ خالق کا خاصا قرار دے کر اپنے مخالفین کو اولا تو مشرک ٹھرایا جبکہ ثانیا عقیدہ تنزیہ باری تعالٰی کی بھی دھجیاں اڑا دیں ۔
یعنی مشرکین مکہ تو مخلوق کو بڑھا کر خالق تک لے گئے تھے اور یہ لوگ اپنے "نام نہاد فہم توحید" کی بدولت خالق کو گھٹا کر مخلوق کی سطح تک لے آئے ہیں نعوذ باللہ من ذالک الخرافات ۔۔۔
یعنی ایسی صفات جو کہ خاصا الوہیت نہیں ہیں یا جنکا مدار الوہیت پر نہیں ہے یا جو مدار الوہیت نہیں رکھتیں، انکو مخلوق میں تسلیم کرنا انکے نزدیک شرک ہے یعنی دوسرے لفظوں میں اللہ کے اوپر بھی معاذاللہ ثمہ معاذاللہ کوئی اور خالق ہے جو کہ عطائی صفات پہلے اللہ کو دیتا ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی عطائی صفت اگر کسی مخلوق میں مانی جائے تو انکے نزدیک شرک کا وقوع ہوجاتا ہے۔۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

 

Edited by Aabid inayat
Link to comment
Share on other sites

السلام علیکم معزز قارئین کرام !
فتنوں کا دور ہے اور یہ فتنے کوئی نئے نہیں ہیں بلکہ صحابہ کرام کے دور سے ہی شروع ہوگئے تھے امام بخاری علیہ رحمہ نے اپنی صحیح میں حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا ہے کہ وہ خارجیوں کو کائنات کی بدترین مخلوق گردانتے تھے کیونکہ وہ خارجی کفار کہ حق میں وارد شدہ آیات کو پڑھ پڑھ کر مومنین پر چسپاں کیا کرتے تھے ۔۔
وہ خارجی اپنے زعم میں توحید پرست اوراپنی توحید کو صحابہ کرام کی توحید سے بھی کامل و اکمل اور فائق سمجھنے والے تھے اور یوں وہ توحید کہ اصل اور حقیقی ٹھیکدار بننے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ اور ایک طبقہ آج کہ دور کا ہے ، جسکا بھی بعینیہ وہی دعوٰی ہے کہ سوائے انکے کوئی موحد و مومن ہی نہیں ۔لہذا اس طبقہ کو اورکوئی کام ہی نہیں سوائے اس کے یہ بھی قرآن اور حدیث کو فقط اس لیے کھنگالتے ہیں کہ کہیں سے انکو امت مسلمہ کہ جمہور پر کفر و شرک کا حکم لگانے کی کوئی سبیل میسر آجائے ، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
معزز قارئین کرام کیا آپ نے کبھی ہلکا سا بھی تدبر فرمایا ہے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے مذکورہ بالا قول پر ؟؟؟ اگر فرمایا ہے تو آپ پر صاف ظاہر ہوجائے گا کہ اُس وقت کہ نام نہاد توحید پرست خارجی کس قدر دیدہ دلیر تھے کہ وہ اپنی توحید میں خود کو صحابہ کرام سے بھی بڑھ کرسمجھتے تھے تبھی تو وہ اسلام کے خیر القرون کے دور کے صحابہ اور تابعین مسلمانوں پر شرک کہ فتوے لگاتے تھے قارئین کرام کیا آپ " امیجن " کرسکتے ہیں کہ اسلام کہ ابتدائی دور میں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تیار کردہ بہترین جماعت یعنی صحابہ کرام موجود ہوں اور پھر انھی کے شاگرد یعنی تابعین کرام کا طبقہ بھی موجود ہو جو کہ براہ راست صحابہ کرام سے فیض حاصل کررہا ہو اور چند نام نہاد توحید پرستوں کا ٹولہ اٹھے اور توحید کے پرچار کے زعم میں اس پاکیزہ جماعت پرکفر و شرک کے بے جا فتوے لگانا شروع کردے آپ ان کی دیدہ دلیری دیکھیئے ہٹ دھرمی اور جرات کو دیکھیئے اور سر دھنیے انکی توحید پرستی پر۔
اب اتے ہیں اصل مدعا پر دیکھا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر اسی طبقہ کی اکثریت سورہ یوسف کی آیت نمبرایک سو چھ کو تختہ مشق بنائے ہوئے ہے اور یوں زمانہ خیر القرون کے خارجیوں کی طرح یہ آیت جگہ جگہ نقل کرکے آج کہ دور کے مومنین پر چسپاں کرتے ہوئے انھے کافر و مشرک قرار دینے میں دھڑا دھڑ مصروف عمل ہے لہذا یہ لوگ اس کام کو کچھ اس دلجمعی اور سرعت سے انجام دے رہے ہیں کہ جیسے یہ کوئی بہت بڑا کار ثواب ہو ۔
تو آئیے معزز قارئین کرام اس آیت سے انکے باطل استدلال کی قلعی کھولیں اور جو مغالطہ دیا جاتا ہے اس کا پردہ چاک کریں لیکن اس سے بھی پہلے ایک بدیہی قاعدہ جان لیں کہ عربی کا مشھور مقولہ ہے کہ ۔۔۔۔
"الاشیاء تعرف باضدادھا " یعنی چیزیں اپنی ضدوں سے پہچانی جاتی ہیں اور ایک قاعدہ یہ بھی ہے اجتماع ضدین محال ہے یعنی دو ایسی اشیاء جو کہ ایک دوسرے کی ضد ہوں انکا بیک وقت کلی طورپر کسی ایک جگہ پایا جانا ناممکن ہے یعنی ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی بھی شخص ایک ہی وقت میں حقیقی مومن و مسلم بھی ہو اور مشرک و کافر بھی ۔۔۔۔۔۔
کیونکہ اسلام اور کفر ضد ہیں اور توحید اور شرک آپس میں ضد ہیں اور ایک شخص مسلم تب بنتا ہے جبکہ وہ توحید پر ایمان لے آئے یعنی اللہ کی واحدانیت پر۔ لہذا جب کوئی اللہ کی واحدانیت پر ایمان لے آئے تو تبھی وہ حقیقی مومن ہوگا اور وہ ایک حالت یعنی حالت توحید میں ہوگا اب اسے بیک وقت مومن بھی کہنا اور مشرک بھی کہنا چہ معنی دارد؟؟؟ یا تو وہ مسلم ہوگا یا پھر مشرک دونوں میں کسی ایک حالت پر اسکا ایمان ہوگا اور ایمان معاملہ ہے اصلا دل سے ماننے کا اور یقین رکھنے کا اور پھر اسکے بعد اس کا بڑا رکن ہے زبان سے اقرار ۔
خیر یہ تو تمہید تھی بات کو سمجھانے کی، اب آتے ہیں سورہ یوسف کی مذکورہ بالا آیت کی طرف ۔۔۔
معزز قارئین کرام اگر اپ سورہ یوسف کی اس آیت کو نمحض نظم قرآن ہی کی روشنی میں دیکھ لیں تومعاملہ آپ پر بالکل واضح ہوجائے گا کہ اس آیت کا حقیقی مصداق اس دور کے مشرکین و منافقین ہیں لیکن خیر اگر آپ نظم قرآن سے استدلال نہیں بھی کرنا چاہتے تو پھر بھلے چاہےکوئی سی بھی تفسیر اٹھا کر دیکھ لیں تقریبا تمام مفسرین نے یہ تصریح کی ہے یہ آیت مشرکین کی بابت نازل ہوئی لہذا ہم بجائے تمام مفسرین کو نقل کرنے کہ فقط اسی ٹولہ کہ ممدوح مفسر یعنی امام حافظ ابن کثیر علیہ رحمہ کی تفسیر نقل کرتے ہیں جو کہ شیخ ابن تیمیہ کے شاگرد رشید ہیں۔ لہذا وہ اسی آیت کہ زیر تحت رقم طراز ہیں :
وقوله: { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِٱللَّهِ إِلاَّ وَهُمْ مُّشْرِكُونَ } قال ابن عباس: من إِيمانهم أنهم إِذا قيل لهم: من خلق السموات، ومن خلق الأرض، ومن خلق الجبال؟ قالوا: الله، وهم مشركون به. وكذا قال مجاهد وعطاء وعكرمة والشعبي وقتادة والضحاك وعبد الرحمن بن زيد بن أسلم، وفي الصحيحين: أن المشركين كانوا يقولون في تلبيتهم: لبيك لا شريك لك، إلا شريكاً هو لك، تملكه وما ملك. وفي صحيح مسلم: أنهم كانوا إِذا قالوا: لبيك لا شريك لك، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " قد قد " أي: حسب حسب، لا تزيدوا على هذا.
مفھوم : آپ دیکھیئے معزز قارئین کرام کہ امام ابن کثیر نے پہلے اس آیت کی تفسیر میں قول ابن عباس رضی اللہ عنہ نقل کیا ہے کہ انکا یعنی مشرکین کا ایمان یہ تھا کہ جب ان سے پوچھا جاتا کہ زمین و آسمان اور پہاڑ کس نے پیدا کیئے ہیں تو وہ کہتے کہ اللہ نے مگر اس کے باوجود وہ اللہ کے ساتھ شریک ٹھراتے۔اور اسی طرح کا قول مجاہد ،عطا،عکرمہ ،شعبی،قتادہ ،ضحاک اور عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم سے بھی ہے ۔
جبکہ صحیحین میں روایت ہے کہ : مشرکین مکہ حج کہ تلبیہ میں یہ پڑھتے تھے کہ میں حاضر ہوں اے اللہ تیرا کوئی شریک نہیں مگر وہ کہ جسے تونے خود شریک بنایا اور تو اسکا بھی مالک ہے اور صحیح مسلم میں مزید یہ ہے کہ جب مشرک ایسا کہتے تو یعنی کہ لبیک لا شریک لک تو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کہتے کہ بس بس ،بس اسی قدر کافی ہے اس کہ آگے مت کہو ۔۔۔

معزز قارئین کرام آپ نے دیکھا کہ اس آیت کا اصل " بیک گراؤنڈ " کیا تھا اور یہ کیونکر اور کن کے بارے میں نازل ہوئی ؟ تمام مفسرین نے بالاتفاق اس آیت کہ شان نزول میں مشرکین کہ تلبیہ والا واقعہ نقل کرکے اس آیت کی تفسیر کی ہے ۔ تو ثابت ہوا کہ اس آیت سے مراد مشرکین مکہ کی اکثریت سمیت منافقین مدینہ کی اقلیت بھی تھی کہ جو کہ اس آیت کا حقیقی مصداق بنے، کہ وہی لوگ اس وقت اکثریت میں تھے نہ کہ مسلمان جیسا کہ خود آیت میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے بھی مشرک ہے تو اس وقت جن لوگوں کی اکثریت تھی وہ مشرکین مکہ اور منافقین تھے نہ کہ اس وقت کہ حقیقی مسلمان جو کہ صحابہ کرام تھے معاذاللہ اگر آج کہ دور کہ نام نہاد توحید پرستوں کہ کلیہ کہ مطابق اس آیت کا اطلاق کیا جائے تو یہ تہمت اور بہتان سیدھا جاکر صحابہ کرام پر وارد ہوتا ہے کہ آخر اس وقت کون لوگ تھے جو ایمان والے تھے ؟؟؟ ظاہر ہے جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس وقت صحابہ کرام ہی ایمان والے تھے مگر کیا اس آیت کی رو سے صحابہ کرام کی اکثریت مشرکوں کی تھی نعوذباللہ من ذالک نہیں نہیں ایسا ہرگز نہ تھا بلکہ سیدھی اور صاف بات ہے کہ یہ آیت درحقیقت مشرکین مکہ اور منافقین کی مذمت میں نازل ہوئی جو کہ حقیقت میں مسلمانوں کہ مقابلہ میں اکثریت میں تھے۔
اب آتے ہیں ایک بدیہی سوال کی طرف اگر اس آیت کا مصداق اس وقت کہ حقیقی مومنین یعنی صحابہ کرام نہیں تھے تو اس آیت میں جو لفظ ایمان شرک کی تقیید کے ساتھ آیا ہے اسکا مطلب کیا ہے ؟؟؟
تو اسکا جواب یہ ہے کہ اس آیت میں جو لفظ ایمان آیا ہے وہ اپنے حقیقی یعنی شرعی معنٰی میں نہیں ہے بلکہ لغوی معنٰی میں بطور صور و عرف کے استعمال ہوا ہے ۔ وہ اس لیے کہ مشرکین و منافقین اللہ پاک کی خالقیت و رزاقیت " مدبریت " پر تو جزوی طور پر یقین رکھتے تھے لہذا انکے اسی جزوی یقین پر انکو اللہ پاک پر لغوی طور پر ایمان رکھنے والا کہا گیا ہے جو کہ محض صوری اعتبار سے ہے نہ کہ شرعی اور حقیقی اعتبار سے۔
اب وہ لوگ چونکہ اللہ کی خالقیت اور رزاقیت اور مالکیت اور ربوبیت کا اقرارتو کرتے تھے مگر اس اقرار کے حقیقی تقاضے یعنی اکیلے اللہ کی معبودیت کا اعتراف نہیں کرتے تھے اس لیے اس آیت میں لفظ ایمان و کو شرک کی تقیید کے ساتھ بطور نتیجہ و حال کے ذکر کردیا گیا ہے۔اور ہماری اس بات پر گواہی ہے صحیحین کی وہ روایت کہ جس میں حج و عمرہ کے موقع پر مشرکین کا تلبیہ بیان ہوا ہے ۔۔وهكذا في الصحيحين أن المشركين كانوا يقولون في تلبيتهم: لبيك لا شريك لك، إلا شريكًا هو لك، تملكه وما ملك. وفي الصحيح: أنهم كانوا إذا قالوا: "لبيك لا شريك لك" يقول رسول الله صلى الله عليه وسلم: "قَدْ قَدْ"، أي حَسْبُ حَسْبُ، لا تزيدوا على هذا ۔۔۔۔
یعنی مشرکین اپنے تلبیہ میں اپنے خود ساختہ معبودوں کی عبادت کا اقرار کرتے ہوئے اس کا الزام بھی نعوذباللہ من ذالک
اللہ کی ذات پر دھرتے تھے اور کہا کرتے تھے " کہ تیرا کوئی شریک نہیں اور جن کی ہم عبادت کرتے ہیں وہ شریک ہمارے لیے تو نے خود بنایا ہے لہذا ہم اس کی عبادت اس لیے کرتے ہیں کہ وہ تیرے بنانے سے تیرا شریک ہے اور توہی اس کا بھی مالک ہے "۔
جب کہ آج کہ دور میں کوئی جاہل سے جاہل مسلمان بھی کسی غیر اللہ کسی نبی ولی یا نیک شخص کی عبادت نہیں کرتا اور نہ ہی زبان سے یہ کہتا ہے کہ اے اللہ تیرا کوئی شریک نہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا پھر فلاں نبی یا ولی تیرے خاص شریک ہیں کہ تو انکا مالک بھی ہے اور تونے انھے ہمارے لیے اپنا شریک خود بنایا ہے نعوذ باللہ من ذالک الخرافات ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العظیم ۔۔۔والسلام

 

Link to comment
Share on other sites

امت مسلمہ پر خطرہ شرک روایت ابن ماجہ عن ثوبان رضی اللہ عنہ کی روشنی میں

 

 

 

السلام علیکم معزز قارئین کرام !

مسلمانوں کو مشرک قرار دینے کے شوق میں مبتلا حضرات سنن ابن ماجہ کی ایک روایت سے بھی سند لاتے ہیں ۔تو آےئیے  سب سے پہلے سنن ابن ماجہ کی اس روایت پر مکمل سند و متن سمیت ایک اچنٹی سی نگاہ ڈالتے ہیں  ۔۔۔

3952 حدثنا هشام بن عمار حدثنا محمد بن شعيب بن شابور حدثنا سعيد بن بشير عن قتادة أنه حدثهم عن أبي قلابة الجرمي عبد الله بن زيد عن أبي أسماء الرحبي عن ثوبان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال زويت لي الأرض حتى رأيت مشارقها ومغاربها وأعطيت الكنزين الأصفر أو الأحمر والأبيض يعني الذهب والفضة وقيل لي إن ملكك إلى حيث زوي لك وإني سألت الله عز وجل ثلاثا أن لا يسلط على أمتي جوعا فيهلكهم به عامة وأن لا يلبسهم شيعا ويذيق بعضهم بأس بعض وإنه قيل لي إذا قضيت قضاء فلا مرد له وإني لن أسلط على أمتك جوعا فيهلكهم فيه ولن أجمع عليهم من بين أقطارها حتى يفني بعضهم بعضا ويقتل بعضهم بعضا وإذا وضع السيف في أمتي فلن يرفع عنهم إلى يوم القيامة وإن مما أتخوف على أمتي أئمة مضلين وستعبد قبائل من أمتي الأوثان وستلحق قبائل من أمتي بالمشركين وإن بين يدي الساعة دجالين كذابين قريبا من ثلاثين كلهم يزعم أنه نبي ولن تزال طائفة من أمتي على الحق منصورين لا يضرهم من خالفهم حتى يأتي أمر الله عز وجل قال أبو الحسن لما فرغ أبو عبد الله من هذا الحديث قال ما أهوله ۔۔
مفھوم:ہشام بن عمار، محمد بن شعیب بن شابو ر، سعید بن بشیر، قتادہ، ابو قلابہ، عبد اللہ بن زید، ابو اسماء، رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا زمین میرے لئے سمیٹ دی گئی یہاں تک کہ میں نے زمین کے مشرق و مغرب کو دیکھ لیا اور مجھے دونوں خزانے (یا سرخ) اور سفید یعنی سونا اور چاندی دیئے گئے اور مجھے کہا گیا کہ تمہاری (امت کی) سلطنت وہی تک ہو گی جہاں تک تمہارے لئے زمین سمیٹی گئی اور میں نے اللہ سے تین دعائیں مانگیں اول یہ کہ میری امت پر قحط نہ آئے کہ جس سے اکثر امت ہلاک ہو جائے دوم یہ کہ میری امت فرقوں اور گروہوں میں نہ بٹے اور (سوم یہ کہ) ان کی طاقت ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہو (یعنی باہم کشت و قتال نہ کریں ) مجھے ارشاد ہوا کہ جب میں (اللہ تعالی) کوئی فیصلہ کر لیتا ہوں تو کوئی اسے رد نہیں کر سکتا میں تمہاری امت پر ایسا قحط ہرگز مسلط نہ کروں گا جس میں سب یا (اکثر) ہلاکت کا شکار ہو جائیں اور میں تمہاری امت پر اطراف و اکناف ارض سے تمام دشمن اکٹھے نہ ہونے دوں گا یہاں تک کہ یہ آپس میں نہ لڑیں اور ایک دوسرے کو قتل کریں اور جب میری امت میں تلوار چلے گی تو قیامت تک رکے گی نہیں اور مجھے اپنی امت کے متعلق سب سے زیادہ خوف گمراہ کرنے والے حکمرانوں سے ہے اور عنقریب میری امت کے کچھ قبیلے بتوں کی پرستش کرنے لگیں گے اور (بت پرستی میں ) مشرکوں سے جا ملیں گے اور قیامت کے قریب تقریباً جھوٹے اور دجال ہوں گے ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے اور میری امت میں ایک طبقہ مسلسل حق پر قائم رہے گا ان کی مد د ہوتی رہے گی (منجانب اللہ) کہ ان کے مخالف ان کا نقصان نہ کر سکیں گے (کہ بالکل ہی ختم کر دیں عارضی شکست اس کے منافی نہیں ) یہاں تک کہ قیامت آ جائے امام ابو الحسن (تلمیذ ابن ماجہ فرماتے ہیں کہ جب امام ابن ماجہ اس حدیث کو بیان کر کے فارغ ہوئے تو فرمایا یہ حدیث کتنی ہولناک ہے۔۔۔



سنن ابن ماجہ کی یہ طویل روایت ہے روایت کہ متن پر درایتا کلام کرنے سے پہلے ہم اسکی سند کا حال بیان کردیتے ہیں۔۔۔ اس روایت میں ایک راوی سعید بن بشیر ہیں آئیے درج ذیل مین دیکھتے ہین کہ فن جرح تعدیل کے علماء انکے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ۔۔
یہ طبقہ راوۃ میں سے آٹھویں طبقہ کہ راوی ہیں کی جنکی عمومی تعریف ضعیف کہہ کرائی جاتی ہے۔۔۔
جبکہ امام بو أحمد الحاكم کے نزدیک یہليس بالقوي ہیں۔
امام جرجانی انکا تعارف۔۔۔يهم في الشيء بعد الشيء ويغلط والغالب على حديثه الاستقامة والغالب عليه الصدق کہہ کر کرواتے ہیں
أبو بكر البيهقي کے نزدیک یہ ضعیف ہیں۔
امام ابو حاتم الرازی کے نزدیک ان سے حدیث لکھنا تو جائز مگر احتجاج کرنا درست نہیں چناچہ وہ فرماتے ہیں۔۔محله الصدق، يكتب حديثه ولا يحتج به۔
أبو حاتم بن حبان البستي فرماتے ہین ۔۔۔رديء الحفظ فاحش الخطأ يروي عن قتادة مالا يتابع عليه وعن عمرو بن دينار ما ليس يعرف من حديثه


امام ابو داؤد السجستانی کے نزدیک بھی ضعیف ہیں۔۔
جبکہ امام أبو زرعة الرازي کی رائے بھی امام ابو حاتم والی ہے یعنی انکی رایات سے احتجاج نہیں کیا جائے گا ۔۔
أحمد بن حنبل کی رائے : ضعف أمره، ومرة: أنتم أعلم به
جبکہ 

أحمد بن شعيب النسائي کے نزدیک بھی ضعيف
ابن حجر العسقلاني کے نزدیک بھی ضعيف
اور الدارقطني کے نزدیک ليس بالقوي في الحديث ہیں
جبکہ دیگر الفاظ جرح و تعدیل دیگر ائمہ سے ذیل مین ہیں ۔۔
دحيم الدمشقيي ضعفونه، ومرة: وثقه وقال: كان مشيختنا يقولون: هو ثقة، لم يكن قدريا
زكريا بن يحيى الساج يحدث عن قتادة بمناكير
سعيد بن عبد العزيز التنوخي : خذ عنه التفسير ودع ما سوى ذلك فإنه كان حاطب ليل، ومرة: تكلم فيه الناس، ومرة: صدق بث هذا يرحمك الله في جندنا فإن الناس عندنا كأنهم ينتقصونه
سفيان بن عيينة :حافظ
شعبة بن الحجاج: صدوق الحديث، ومرة: صدوق اللسان، ومرة: ثقة
عبد الأعلى بن مسهر الغساني : ضعيف منكر الحديث
عبد الرحمن بن مهدي :حدث عنه ثم تركه
علي بن المديني: كان ضعيفا
عمرو بن علي الفلاس : كان يحدث عنه ثم تركه
محمد بن إسماعيل البخاري يتكلمون في حفظه، وهو يحتمل، نراه الدمشقي
محمد بن سعد كاتب الواقدي :قدري
محمد بن عبد الله بن نمير : منكر الحديث ليس بشيء ليس بقوي الحديث
محمد بن عثمان التنوخي : قيل له كان سعيد بن بشير قدريا قال معاذ الله
جبکہ امام جرح و تعدیل امام يحيى بن معين فرماتے ہیں :من رواية عباس قال: ليس بشيء، ومن رواية عثمان بن سعيد قال: ضعيف، وفي رواية ابن محرز، قال: عنده أحاديث غرائب، عن قتادة، وليس حديثه بكل ذاك قيل له: سمع من قتادة بالبصرة ؟ قال: فأين
یہ تو تھی سند کی حیثیت جس میں ائمہ کبھی "ضعیف "کبھی "کثیر الخطا "کبھی "وہمی" یعنی ایک روایت کے الفاظ دوسری میں ملادینے والا کبھی" لیس بالقوی" کبھی" حاطب لیل " یعنی اندھیرے میں لکڑیاں اکھٹی کرنے والا کبھی" لیس بشئی"اور کبھی اسکی روایت سے احتجاج نہ کرنے کا حکم دیتے ہیں حتٰی کے" منکر حدیث" جیسے الفاظ جرح سے بھی ان پر جرح ثابت ہے۔ 
توثابت ہوا کہ ایک ایسی روایت سے ہمارے موصوف ایک ایسے اصولی مسئلہ کا استنباط فرمارہے کہ جس مسئلہ یعنی (کفر و شرک کے اطلاق) میں استدلال کے لیے دلائل قطعیہ درکار ہوں انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
یعنی ائمہ جرح و تعدیل تو عام مسائل فقیہہ میں بھی ان سے استدلال کو" يكتب حديثه ولا يحتج به" کہہ کر ناجائز ٹھراتے ہوں جبکہ ہمارے موصوف ان سے ایک اصولی مسئلہ میں استدلال فرمارہے ہیں فیال للعجب ۔
معزز قارئین کرام اس روایت کی سند پر مختصر بحث کے بعد اب آئیے اسکے متن کا خود روایت کے سیاق و سباق کی روشنی میں انتہائی مختصر جائزہ لیتے ہیں ۔۔
یہ ایک طویل روایت ہے کہ جسے امام ابن ماجہ نے اپنی " سنن ابن ماجه» كتاب الفتن» باب ما يكون من الفتن" میں روایت کیا ہے ۔ جبکہ روایت شروع ہورہی ہے ان الفاظ کے ساتھ یعنی ۔۔۔۔۔ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا زمین میرے لئے سمیٹ دی گئی یہاں تک کہ میں نے زمین کے مشرق و مغرب کو دیکھ لیا اور مجھے دونوں خزانے (یا سرخ) اور سفید یعنی سونا اور چاندی دیئے گئے (روم کا سکہ سونے کا اور ایران کا چاندی کا ہوتا تھا) اور مجھے کہا گیا کہ تمہاری (امت کی) سلطنت وہی تک ہو گی جہاں تک تمہارے لئے زمین سمیٹی گئی اور میں نے اللہ سے تین دعائیں مانگیں اول یہ کہ میری امت پر قحط نہ آئے کہ جس سے اکثر امت ہلاک ہو جائے دوم یہ کہ میری امت فرقوں اور گروہوں میں نہ بٹے اور (سوم یہ کہ) ان کی طاقت ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہو۔۔۔۔۔۔
یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انکی امت اور انکی حکومت دکھائی گئی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خدشات تھے انھے دعا کی صورت میں اللہ جد مجدہ کے حضور پیش فرمادیا جن میں سے پہلا خدشہ قحط سے امت کی مجموعی ہلاکت پر تھا دوسرا امت کا تفرقے میں نہ پڑنے کا تھا جبکہ تیسرا امت کے آپسی باہمی قتال پر تھا ۔۔ اب سوال یہ پیدا ہوا ہوتا کہ جس شرک کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے مٹانے کے لئے آئے تھے اور جس کا خطرہ" ہمارے ممدوح" کو امت پر سب سے زیادہ ہے چاہیے تو تھا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قرآن پاک کے مقرر کردہ اس سب سے بڑئے گناہ اور ناقابل معافی جرم یعنی شرک سے برات کی امت کے لیے دعا فرماتے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس حوالہ سے امت سے مطمئن ہیں چناچہ یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے بڑئے گناہ (شرک)جس کا تعلق دنیا اور آخرت ہر دو سے ہےاور جو ظلم عظیم بھی ہے، میں امت کے ملوث ہونے کے خطرہ کی بجائے جن تین ممکنہ خطرات سے بچاؤ کی دعا فرمائی ان کا تعلق دنیا میں رہتے ہوئے امت کی ظاہری شان و شوکت و اتحادو اتفاق سے تھا۔ یعنی اول امت کی ہلاکت بذریعہ قحط دوم امت کی شیرازہ بندی کا فرقہ بندی سے نقصان اور سوم ان سب کے نتیجہ میں امت کے باہمی جدا ل و قتال کی صورت میں امت کا کمزور سے کمزور ترین ہوجانے کا خطرہ تھا ۔
حیرت ہے صحیحین کی روایت کے مفھوم کے مطابق تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد کے شہدا پر دعا فرمانے کے بعد علی الاعلان یہ فرمائیں کہ انھے امت کے شرک ملوث ہوجانے کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ حب دنیا میں گرفتار ہونے کا خطرہ ہے۔
لیکن ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسا پیدا ہوگیا ہے کہ جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ امت کی بابت معاذاللہ علم ہے اور نام نہاد خدشہ شرک ہمہ وقت لاحق رہتاہے ۔
معزز قارئین کرام اسی روایت کو دیگر ائمہ نے بھی مختلف الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ جن میں سے چند روایات میں امت کے مشرکین قبائل سے مل جانے اور اوثان کی عبادت کرنےکے شرک والا مفھوم بیان ہی نہیں ہوا جیسے سنن ترمذی کی یہ روایت ۔۔حدثنا قتيبة حدثنا حماد بن زيد عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي أسماء الرحبي عن ثوبان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الله زوى لي الأرض فرأيت مشارقها ومغاربها وإن أمتي سيبلغ ملكها ما زوي لي منها وأعطيت الكنزين الأحمر والأبيض وإني سألت ربي لأمتي أن لا يهلكها بسنة عامة وأن لا يسلط عليهم عدوا من سوى أنفسهم فيستبيح بيضتهم وإن ربي قال يا محمد إني إذا قضيت قضاء فإنه لا يرد وإني أعطيتك لأمتك أن لا أهلكهم بسنة عامة وأن لا أسلط عليهم عدوا من سوى أنفسهم فيستبيح بيضتهم ولو اجتمع عليهم من بأقطارها أو قال من بين أقطارها حتى يكون بعضهم يهلك بعضا ويسبي بعضهم بعضا ۔۔۔۔۔۔
جبکہ ابوداؤد کی اس سے ملتی جلتی ایک روایت میں قبائل کی بت پرستی کا ذکر ہوا ہے مگر اسکی شرح عون المعبود میں احمد شمس الحق العظيم آبادي نے اس روایت کے ان الفاظ یعنی ۔۔۔ 

۔۔۔۔ولا تقوم الساعة حتى تلحق قبائل من أمتي بالمشركين وحتى تعبد قبائل من أمتي الأوثان ۔ ۔۔ ۔ ۔ کی شرح درج ذیل الفاظ کے تحت فرمائی ہے ۔۔
( بالمشركين ) :منها ما وقع بعد وفاته صلى الله عليه وسلم في خلافة الصديق رضي الله عنه ( الأوثان ) : أي الأصنام حقيقة
یعنی قبائل کا مرتد ہوکر مشرکین سے مل جانے کا یہ وقوعہ خلافت صدیق میں انجام پا چکا ۔۔


معززقارئین کرام یہ تو تھی اس روایت پر مختصر ترین بحث کہ جس سے یہ ثابت ہوا کہ اولا روایت ضعیف ہے دوم 
  عقیدہ جیسے قطعی الدلالۃ اور قطعی الثبوت دلائل کے متقاضی

 

 موضوع پر اس قسم کی ضعیف خبر واحد سے استدلال ہرگز درست نہیں جبکہ برسبیل تنزل اگر روایت کو صحیح مان بھی لیا جائے تو تب بھی یہ خبر واحد ہےچناچہ توحید و شرک کی بحث میں اس سے ضمنی استدلال تو درست ہوسکتا ہے مگر حتمی نہیں۔
یعنی اسے اپنے موقف کے حق میں ضمنی طور پر" سپورٹیو" دلائل کی صورت میں پیش کیا جاسکتا ہے وہ بھی درایتا صحت متن کی روشنی میں ۔ جبکہ متن سے استدلال کا حال تو ہم اوپر قرآن وسنت اور عقلی دلائل کی روشنی میں خوب واضح کرچکے ۔۔۔فاعتبروایااولی الابصار ۔ ۔والسلام

Edited by Aabid inayat
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...