Jump to content

Saeedi Sahib Ki Post Pr 2 Aetrazaat


AqeelAhmedWaqas

تجویز کردہ جواب


قبلہ علامہ سعیدی صاحب!۔


(آپ کی اس پوسٹ کے حوالے سے)


 


 


 


آپکی خدمت میں مودٔبانہ عرض ہے کہ برائے مہربانی علامہ اقبال کی وہ خلافِ شریعت باتیں ، کُفریات ، اور اِس قسم کے دیگر اُمور باحوالہ (یا سَکین پیج کی صورت میں) پوسٹ فرما دیں۔


اصل میں ہوا یوں کہ ناچیز نے آپکی پوسٹ کا sms بنا کر اپنے جاننے والے سُنی لوگوں کو بھیجے تو اُنہوں نے اسکا بہت زیادہ بُرا منایا اور مجھے بہت سَخت باتیں سُنائی کہ "علامہ اقبال سے ایسی کونسی خلافِ اسلام باتیں واقع ہوئی ہیں"؟


نتیجہ یہ ہوا کہ اُن کے مجھ پر (اور بالواسطہ آپکی پوسٹ پر) دو عدد اِعتراضات ہیں کہ:۔


(۱)


علامہ اقبال کی کفریات یا خلافِ شریعت باتیں باحوالہ بتائی جائیں


(۲)


اگر واقعی اقبال نے کوئی کُفریات لکھی ہیں تو توبہ کر کے وہ مرحوم و مغفور ہو گئے ، لیکن اُنکی توبہ کا چرچا کرنا ٹھیک نہیں ہے


اب آپکے جواب باصواب کا شدت سے انتظار رہے گا تاکہ ناچیز اپنے سُنی بھائیوں کو حقیقت بیان کر سکے۔ یا اگر اِس سلسلے میں سُنی علمائے کرام کی کوئی مستند کتاب وغیرہ مل جائے (سنا ہے کہ فیضِ ملت علامہ فیض احمد صاحب اُویسی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک رسالہ اِسی حوالے سے موجود ہے ، مگر ناچیز کو اسکا مکمل علم نہیں ہے)۔ مفتی اقتدار نعیمی نے اپنے فتاوی العطایہ (فتاوی نعیمیہ) جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 389 سے صفحہ نمبر 458 تک اِسی حوالے سے بہت کچھ لکھا ہے (مگر آپ ہی نے اپنے ایک ٹاپک میں مفتی اقتدار نعیمی کی بے اعتدالیوں کا ذکر فرمایا تھا ، لہذا اب اُنکی باتوں سے اطمینان نہیں ہوتا)۔ یا خُود مُفتیٔ اعظم ہند علامہ نوری میاں رحمۃ اللہ علیہ کا تفصیلی فتوی اس حوالے سے مل جائے (سکین پیج میں) تو بہت بہتر ہے مگر اس اعتراض کا شافی جواب بھی عنایت فرما دیا جائے کہ "علامہ اقبال کی توبہ کا ذکر یا چرچا کرنا ٹھیک نہیں ہے"۔


برائے مہربانی جلد مدد فرما کر اِحسان فرمائیے!۔


Edited by AqeelAhmedWaqas
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

(۲)

سوال

 

علامہ اقبال کی اپنی کفریات سے توبہ کا مشہور ہونا مفتی اعظم ہند نے بیان فرمایا ہے۔

پوچھنا یہ ہے کہ کیا دوسرے لوگوں کے سامنے اس توبہ کا چرچا کرنا شرعََا جائز ہے یا نہیں؟

 

جواب

 

توبہ کی اس تشہیر میں حرج کی کیا بات ہے ؟

بلکہ اس تشہیر میں ان سے توبہ نہ کرنے کی تہمت دور ہوتی ہے اور تشہیر ہونے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔
 
(Answered by: [email protected])
{at 09:41 AM  , 06 June 2015}
Edited by AqeelAhmedWaqas
Link to comment
Share on other sites

  • 3 months later...
  • 4 weeks later...

mai o kitab talash kr raha tha jisse maine uparka sher likha magr o mujhe mil nahi rahi magr usi trah ka ALLAMA IQBAL k ASH'AAR mujhe dusri kitab me mile hai jiske mai niche scan de raha hu

 

attachicon.gifScan10001 (2).JPG

attachicon.gifScan10002.JPG

attachicon.gifScan10003.JPG

(bis)

(salam)

مُحترَم منعام بن مُحمّدعلی الشافعی بھائی صاحِب!۔

اللہ عزوجل آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔

ناچیز کو وہ اشعار کافی تعداد میں پہلے ہی مل چکے ہیں مگر فورم پر انکو شئیر نہیں کر سکتا کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کی کتاب میں موجود ہیں، جو اہل سنت سے خروج کر چکے۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...