Jump to content

سعودی عرب میں نماز کے مسائل


nominomee

تجویز کردہ جواب

السلام علیکم۔میں جاب کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔درج ذیل امور میں رہنمائی کی درخواست ہے

۱۔یہاں کئی لوگ جن میں سے بیشتر کا تعلق عرب ممالک سے ہے عام دھاگے کی جرابوں پر مسح کرتے ہیں۔کیا ایسے وضو ہو جاۓ گا اور ایسے امام کے پیچھے

نماز ہو جاۓ گی

۲۔یہاں کئی بعد میں آنے والے پہلے سےانفرادی نماز میں مشغول شخص کے کندھے کو تھپتھپا کر جماعت قائم کر لیتے ہیں۔کیا ایسے جماعت ہو گی یا نہیں۔؟

۳۔اگر کوئی ایسی جماعت میں شامل ہو گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا تو کیا نماز ہو گئی یا اعادہ کرنا ہو گا

Link to comment
Share on other sites

السلام علیکم۔میں جاب کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔درج ذیل امور میں رہنمائی کی درخواست ہے

۱۔یہاں کئی لوگ جن میں سے بیشتر کا تعلق عرب ممالک سے ہے عام دھاگے کی جرابوں پر مسح کرتے ہیں۔کیا ایسے وضو ہو جاۓ گا اور ایسے امام کے پیچھے

نماز ہو جاۓ گی

۲۔یہاں کئی بعد میں آنے والے پہلے سےانفرادی نماز میں مشغول شخص کے کندھے کو تھپتھپا کر جماعت قائم کر لیتے ہیں۔کیا ایسے جماعت ہو گی یا نہیں۔؟

۳۔اگر کوئی ایسی جماعت میں شامل ہو گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا تو کیا نماز ہو گئی یا اعادہ کرنا ہو گا

(bis)

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

موزوں پر مسح

۔۔۔۔۔  جن جُرَّابوں کا آپ نے ذکر کیا ہے ، ان پر مسح جائز نہیں ہے اور انکو اتار کر پاؤں دھونا فرض ہے۔

۔۔۔۔۔  تفصیل کے لیے نیچے دئیے گئے امیجز کو مُلاحَظَہ اور آڈیو فائلز کو سماعَت فرمائیں۔

 

Maozon Par Masah.mp3

 

 

Maozon Par Masah..mp3

 

 

 

post-14217-0-98017000-1439302563_thumb.png

 

 

 

 

post-14217-0-34223900-1439302568_thumb.png

 

 

 

 

مذکورہ جماعت و اقتداء کا مسئلہ

۔۔۔۔۔  اگر کوئی شرعی خرابی نہیں پائی جاتی تومذکورہ صورت ٹھیک ہے۔

 

 

post-14217-0-70198500-1439302527_thumb.gif

 

 

 

 

post-14217-0-62213800-1439302556_thumb.gif

 

 

 

 

post-14217-0-59079300-1439302574_thumb.gif

 

 

 

 

۔۔۔۔۔  سعودیہ میں چونکہ شوافع اور حنابلہ وغیرہ بھی موجود ہیں ، اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ایک مذہب والے مقتدی کی دوسرے مذہب والے امام کی اقتداء کا بھی تھوڑا بہت بتایا جائے۔

 

 

post-14217-0-75729100-1439305178_thumb.gif

 

 

 

 

post-14217-0-41535700-1439305189_thumb.gif

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔  یہ سب کچھ اس وقت ہے جب امام صحیح العقیدہ سُنی اور لائق امامت ہو ۔ اگر امام فاسق ہو (جسکا فسق حدِ کفر کو نہیں پہنچا) تو اسکے پیچھے نماز مکروہ ہوگی اور اگر اسکی بدمذہبی حد کفر کو پہنچ چکی ہو (جیسے اکثر دیوبندی،اہلحدیث اور رافضی جو کہ ضروریات دین کے منکر ہیں) تو انکے پیچھے نماز کے ناجائز و حرام ہونے میں کوئی شک نہیں ہے بلکہ اگر کسی نے کافر مرتد کے عقائد کفریہ پر مطلع ہو کر اسے مسلمان جان کر اسکی اقتدا میں نماز پڑھی تو خود پڑھنے والا بھی دائرۂ اسلام سے خارج ہوگا۔

 

post-14217-0-06727100-1439305696_thumb.gif

Edited by AqeelAhmedWaqas
Link to comment
Share on other sites

عرض یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی ہو لوگ اسکے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دوسری عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جماعت میں بعد میں شامل ہوا اور اب اپنی نماز مکمل کر رہا ہے تو کیا اس صورت میں بھی جماعت ہو جاۓ گی

اور آخری بات یہ کہ اگر کوئی سنن یا نوافل ادا کر رہا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا یا یہ کہ بعد میں آنے والے کو علم نہیں کہ وہ کیا ادا کر رہا ہے یعنی فرض یا سنت ۔۔ایسے میں کیا کیا جاۓ

Link to comment
Share on other sites

عرض یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی ہو لوگ اسکے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دوسری عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جماعت میں بعد میں شامل ہوا اور اب اپنی نماز مکمل کر رہا ہے تو کیا اس صورت میں بھی جماعت ہو جاۓ گی

اور آخری بات یہ کہ اگر کوئی سنن یا نوافل ادا کر رہا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا یا یہ کہ بعد میں آنے والے کو علم نہیں کہ وہ کیا ادا کر رہا ہے یعنی فرض یا سنت ۔۔ایسے میں کیا کیا جاۓ

 
(bis)
 
عرض یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی ہو لوگ اسکے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں

اس کا پہلے بیان کیا جا چکا ہے۔ مزید آپ ان آڈیو فائلز کو سماعت فرمائیں۔ اسی حوالے سے فتاویٰ امجدیہ شریف کے چند صفحات (نیچے دئیے گئے) بھی پڑھیں۔

 

Imam ka Aqeeda Na-Maloom 1.mp3

 

 

 

Imam ka Aqeeda Na-Maloom 2.mp3

 

 

 

Imam ka Aqeeda Na-Maloom 3.mp3

 

 

 

Imam ka Aqeeda Na-Maloom 4.mp3

 

 

 

Imam ka Aqeeda Na-Maloom 5.mp3

 

 

post-14217-0-60626400-1439827350_thumb.gif

 

 

 

 

post-14217-0-96086900-1439827366_thumb.gif

 

 

 

 

post-14217-0-84849100-1439827376_thumb.gif

 

 

 
۔دوسری عرض یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جماعت میں بعد میں شامل ہوا اور اب اپنی نماز مکمل کر رہا ہے تو کیا اس صورت میں بھی جماعت ہو جاۓ گی
اسے تفصیل سے لکھیں۔
 
 
اور آخری بات یہ کہ اگر کوئی سنن یا نوافل ادا کر رہا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہو گا یا یہ کہ بعد میں آنے والے کو علم نہیں کہ وہ کیا ادا کر رہا ہے یعنی فرض یا سنت ۔۔ایسے میں کیا کیا جاۓ
چند باتیں ذہن میں رکھیں کہ:۔
 (بشرطیکہ دیگر کوئی شرعی خرابی نہ پائی جائے)
۔۔۔   نفل پڑھنے والا فرض پڑھنے والے کی اقتدا کر سکتا ہے۔
۔۔۔   فرض پڑھنے والا نفل پڑھنے والے کی اقتدا نہیں کر سکتا۔
مزید مسائل کو مثال سے سمجھیں۔ اس مثال میں زید پہلے سے نماز پڑھ رہا ہوگا اور عمر بعد میں آئے گا۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ زید قابلِ امامت ہے اور زید کی نماز عمر کے مذہب پر صحیح ہے اور دیگر کوئی شرعی خرابی موجود نہیں ہے تو:۔
 
اگر کسی طریقے سے پتہ چل جائے کہ زید وہی فرض پڑھ رہا ہے جو عمر نے پڑھنے ہیں تو عمر کو اپنے فرض پڑھنے میں اسکی اقتدا کرنا درست ہے۔
اگر یہ معلوم نہ ہوسکے کہ زید وہی فرض پڑھ رہا ہے جو عمر نے پڑھنے ہیں تو اب عمر اپنے فرض اسکی اقتدا میں نہیں پڑھ سکتا۔
اگر زید فجر یا مغرب کے فرضوں کے علاوہ دوسری نماز کے فرض پڑھ رہا ہو تو عمر بنیت نفل اسکی اقتد کر سکتا ہے بشرطیکہ نفل پڑھنا اس وقت منع نہ ہو (نیچے وہ ۱۲ اوقات بتا دئیے گئے ہیں جن میں نفل پڑھنا منع ہے)۔
اگر زید نفل پڑھ رہا ہو تو عمر بنیتِ نفل اسکی اقتدا کر سکتا ہے جبکہ اس وقت نفل پڑھنا منع نہ ہو اور تداعی نہ پائی جائے یا تداعی کا ظنِ غالب نہ ہو۔ (تداعی کے ساتھ نفل پڑھنا اس وقت بالاتفاق مکروہ ہے جب امام کے کم از کم چار مقتدی ہوں اور بالاختلاف (مکروہ یا غیر مکروہ ہونے میں اختلاف) اس وقت ہے جب امام کے کم از کم تین مقتدی ہوں اور اگر تین سے کم مقتدی ہوں تو بالاتفاق بغیر کراہت کے جائز ہے)۔
جیسے آپ نے ذکر فرمایا کہ ہر آنے والا پہلے سے موجود شخص کی اقتدا شروع کر دیتا ہے تو عرض یہ ہے کہ ایسی صورت میں نفل پڑھتے ہوئے شخص کی اقتدا نہ کیجائے ورنہ بعد میں آنے والے لوگوں کی شمولیت سے تداعی کیساتھ نفل پڑھنا لازم آئے گا جو کہ (کم از کم چار مقتدی ہونے پر) بالاتفاق مکروہ ہے)۔
 
post-14217-0-13633100-1439827384_thumb.gif
 
 
 
 
post-14217-0-53326900-1439827482_thumb.gif
 
 
 
 
post-14217-0-24530900-1439827499_thumb.gif
 
 
 
 
post-14217-0-81505300-1439827506_thumb.gif
 
 
 
 
post-14217-0-11858400-1439827519_thumb.gif
 
 
 
 
post-14217-0-57864600-1439827524_thumb.gif
Edited by AqeelAhmedWaqas
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...