Jump to content

سند کا لغوی مفہوم


Raza Asqalani

تجویز کردہ جواب

اصول حدیث

سبق نمبر1

سند کا لغوی مفہوم

 

علامہ خلیل بن احمد علیہ الرحمہ (متوفی 171 ھ)  نے سند لفظ کی شرح اس طر ح کرتے ہیں

السَّنَدُ: ما ارتَفَعَ من الارض في قُبُل جَبَلٍ أو وادٍ. وكلُّ شيءٍ أسْنَدْتَ اليه شيئاً فهو مسند.

سند پہاڑ یا وادی میں بلند مقام کو کہتے ہیں اور ہر وہ چیز جس پر کوئی چیز بھروسہ کرے مسند کہلاتی ہے۔

(کتاب العین، 7/228)

علامہ ابن منظور افریقی (متوفی 711ھ) لکھتے ہیں

السَّنَدُ: مَا ارتَفَعَ مِنَ الأَرض فِي قُبُل الْجَبَلِ أَو الْوَادِي، وَالْجَمْعُ أَسْنادٌ،

سند وادی یا پہاڑ میں بلند جگہ کو کہتے ہیں اور اس کی جمع اسناد ہے۔

(لسان العرب، 3/220)

امام مجددالدین فیروز آبادی  علیہ الرحمہ (متوفی 817ھ)  لکھتے ہیں

ٌالسَّنَدُ، محركةً: ما قابَلَكَ من الجَبَلِ، وعَلاَ عن السَّفْحِ، ومُعْتَمَدُ الإِنْسانِ، وضَرْبٌ من البُرودِ

ج:  اسناد 

 

سند کہتے ہیں پہاڑ کے اس حصے کو جو تمہارے بالمقابل ہو، دامن کوہ سے بلند ہو، قابل اعتماد شخص کو بھی سند کہتے ہیں اور اسی طرح کپڑوں کی ایک قسم  کو بھی سند کہلاتی ہے  اس کی جمع اسناد ہے۔

(القاموس المحیط، 1/290)

امام زین الدین رازی  حنفی  علیہ الرحمہ (متوفی 666ھ) لکھتے ہیں

فلان سند ای معتمد

 

فلاں شخص سند ہے یعنی قابل اعتماد ہے۔

(مختارالصحاح، 1/155) 

 

علامہ مرتضیٰ زبیدی حنفی علیہ الرحمہ (متوفی 1205ھ)  امام فیروزآبادی کی عبارت کی شرح میں لکھتے ہیں

السَّنَدُ: (مُعْتَمَدُ الإِنسان) كالمُسْتَنَدِ. وَهُوَ مَجاز. وَيُقَال سید سند

 

مجازی طور پر قابل اعتماد شخص کو بھی سند کہہ دیا جاتا ہے جیسے یوں کہا جاتا ہے کہ سید سند یعنی قابل اعتماد ہوتا ہے وغیرہ۔

(تاج العروس، 8/215)

 

امام زرکشی شافعی علیہ الرحمہ (متوفی 794 ھ) لکھتے ہیں

 

السند و ھو ما ارتفع و علا عن سفح الجبل

سند وہ چیز ہے جو اونچی ہو اور پہاڑ کے دامن سے بلند ہو۔

(النکت علی مقدمۃ ابن الصلاح للزرکشی، 1/405)

ڈاکٹر محمود طحان مصری لکھتے ہیں

السند: لغةً: المعتمد، وسمي كذلك؛ لأن الحديث يستند إليه، ويعتمد عليه.

لغت میں سند معتمد یعنی قابل اعتماد چیز کا نام ہے، اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس کے ذریعے جو حدیث روایت ہوتی ہے اس کی ثقاہت کا انحصار اسی پر ہوتا ہے۔

(تیسیر مصطلع الحدیث، ص 18)

 

 

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔

 

الفقیر : رضاءالعسقلانی

Edited by Raza Asqalani
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
×
×
  • Create New...