How to Add Password on IslamiMehfil If You're Signed Up via Social Network?

Sag-e-Attar
By Sag-e-Attar in Suggestion, Feedback and Helpdesk,
بسم اللہ الرحمن الرحیم اگر آپ کسی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اسلامی محفل پر رجسٹر ہوئے ہیں تو لاگ ان اُسی سوشل نیٹ ورک سے ہونا پڑتا ہے اور اسلامی محفل پر الگ سے پاس ورڈ کا آپشن نہیں ہوتا۔ اپنے یوزر کے لئے پاس ورڈ ایڈ کرنےکا طریقہ نیچے اسکرین شاٹس کے ساتھ درج کیا جا رہا ہے۔ تمام سوشل نیٹ ورکس یوزرز سے گزارش ہے کہ اسلامی محفل پر بھی اپنا پاس ورڈ بنا لیں تاکہ اگر سوشل میڈیا لاگ ان آپشن میں کبھی مسئلہ ہوتا ہے یا کل کو سوشل میڈیا سائیٹ پاکستان میں بند ہو جاتی ہے، تب بھی آپ کو  لاگ ان کا ایشو نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ یہ پاس ورڈ ایک الگ سے آپشن ہے۔  آپ سوشل میڈیا لاگاِن پھر بھی استعمال کر سکیں گے۔ [1]سائن ان بوکس کے نیچے Forgot Your Password کے آپشن پر کلک کریں۔[2] اگلے اسٹیپ میں اپنا وہی ای میل دیں  جو آپ فیس بک پر استعمال کرتے ہیں۔[3] آپ کو ای میل ریسیو ہوگا، اپنا میل اِن بوکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں اور  ریسیٹ پاس ورڈ بٹن پر کلک کریں۔[4] نیا پاس ورڈ  سیٹ کریں۔  آئندہ آپ اس پاس ورڈ سے بھی اسلامی محفل پر لاگ ان ہوسکیں گے۔ان شاء اللہ۔اگر کوئی مسئلہ ہو تو ریپلائی کر کے آگاہ کریں۔
  • 0 replies