Bismillah 2 Posted August 22, 2017 Report Share Posted August 22, 2017 Salaam! Chand grehan kay baray main islam kya kehta hai? Quote Link to post Share on other sites
Raza Asqalani 82 Posted August 22, 2017 Report Share Posted August 22, 2017 (edited) 3 hours ago, Bismillah said: Salaam! Chand grehan kay baray main islam kya kehta hai? حضرت عائشہؓ روایت کرتی ہیں، رسول اللہ ﷺنے فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ، یہ کسی کے مرنے اور جینے پر بے نور نہیں ہوتے ،جب تم یہ دیکھو تو اللہ کا ذکر کرو، اس کی بڑائی بیان کرو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو۔(صحیح بخاری :1044، صحیح مسلم :2089) حضرت ابو بکرؓ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم ﷺکے پاس موجود تھے کہ سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگیا ،آپﷺ جلدی سے اُٹھے اور مسجد میں تشریف لے گئے اور ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں یہاں تک کہ سورج صاف ہوگیا ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ، یہ کسی کے مرنے اور جینے پر بے نور نہیں ہوتے ،جب تم یہ گرہن دیکھو تو نماز پڑھو اوردعا کرویہاں تک کہ گرہن ختم ہو جائے۔ (صحیح بخاری :1040)حضرت ابو مسعود انصاریؓ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سورج اور چاند میں گرہن کسی شخص کی موت سے نہیں لگتا یہ دونوں تواللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں اس لئے اسے دیکھتے ہی کھڑے ہوجاؤ اور نماز پڑھو۔ (صحیح بخاری:1041) حضرت مغیرہ بن شعبہؓ فرماتے ہیں، حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے انتقال کے دن سورج کو گرہن ہوا ، بعض لوگ کہنے لگے : گرہن حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے لگا ہے۔ اس لئے رسول اللہ ﷺنے فرمایا: گرہن کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں لگتا ، البتہ تم جب اسے دیکھو تو نماز پڑھا کرو اور دعا کیا کرو۔ (صحیح بخاری:1043) حضرت عبداللہ بن عمروؓروایت کرتے ہیں، جب رسول اللہ ﷺکے زمانے میں سورج کو گرہن لگا تو یہ اعلان کیا گیا،( اَلصَّلٰاۃُ جَامِعَۃ)ٌ’’لوگو ! نماز کھڑی ہونے والی ہے۔‘‘ (صحیح بخاری: 1045، صحیح مسلم : 2092) حضرت عائشہؓ روایت کرتی ہیں، نبی اکرم ﷺکے زمانے میں سورج بے نور ہوگیا تو آپ ﷺمسجد میں آئے ،اور کھڑے ہوکر تکبیر کہی۔ لوگوں نے آپؐکے پیچھے صفیں بنا لیں۔ (صحیح بخاری:1046،صحیح مسلم:2091) حضرت ابو بکرؓ روایت کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:سورج اور چاند دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں اور کسی کی موت و حیات سے ان میں گرہن نہیں لگتا بلکہ اللہ ان کو گرہن کرکے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ (صحیح بخاری: 1048) Edited August 22, 2017 by Raza Asqalani Quote Link to post Share on other sites
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.