Jump to content

تین طلاق اور رجوع کا مسئلہ


اللہ کا بندہ

تجویز کردہ جواب

یہ ایک بہت عجیب و غریب مسئلہ ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہی مانا جاتا ہے کہ ایک وقت میں 3 طلاق دے دی جائے تو واقع ہوجاتی ہے۔ مگر پچھلے کچھ عرصے میں سننے میں آیا کہ ایسا نہیں ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی ایسا ہی کچھ فیصلہ آیا۔ ہندوستان میں بھی اس مسئلے کو لیکر پچھلے کچھ عرصے سے بحث و مباحثے ہورہے ہیں۔ 

مگر احناف کے ہاں یہ بات مستند ہے کہ ایسی صورت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے اور بغیر حلالے کے دوبارہ رجوع ممکن نہیں۔

مگر جو اصل مسئلہ ہے وہ یہ کہ ہم لوگ ایمان کی کمزوری کی وجہ سے اپنے مطلب کا دین اپنا لیتے ہیں اور جہاں کہیں ہمیں نقصان کا اندیشہ ہو وہاں دین سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ 

میرا اصل سوال یہ ہے کہ میرے ایک قریبی رشتے دار ہیں جنہوں نے آج سے کچھ ماہ قبل اپنی بیوی کو 3 طلاق دے دی تھیں اور اسکے بعد انکی علیحدگی ہوگئی۔ میرے وہ رشتہ دار پکے اہلسنت والجماعت اور امام احمد رضا کے مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور میں نے انہیں دیکھا ہے کہ اکثر اوقات وہ اہلحدیث اور دیوبند حضرات کے ساتھ بحث مباحثے میں انکو بہت خوبصورت سے جوابات بھی دیتے ہیں۔ 

مگر مسئلہ کچھ یوں ہوا کہ اب سننے میں آرہا ہے کہ قریب 10 مہینے گزر جانے کے بعد وہ صاحب اپنی طلاق یافتہ بیوی کو دوبارہ اپنے گھر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکی وہ بیوی بھی اس بات پر راضی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہم نے فتوی لیا ہے کہ یہ طلاق واقعہ نہیں ہوئی کیونکہ ایک ہی وقت میں طلاق دی گئی تھی۔ 

مجھے یہ سب بہت عجیب لگا، اگر کوئی شیعہ مسلک کا ماننے والا یہ بات کرے یا کوئی غیر مقلد یہ بات کرے تو اس میں مضائقہ نہیں کیونکہ انکے مسلک میں ایک محفل میں 3 طلاق 1 ہی مانی جاتی ہے۔ مگر ہمارے ہاں تو ایسا نہیں۔ 

تو کیا یہ بات صحیح ہے کہ ہم ہر ایک مسئلے میں امامِ اعظم اور امام احمد رضا رحمہ اللہ کو اپنا رہبر مانیں مگر جہاں اپنا فائدہ نظر آئے وہاں اپنا مسلک چھوڑ کر کسی اور مسلک سے فتوی لیکر اس پر عمل شروع کر دیا جائے؟ کیا ایسی صورت میں ان دونوں کا دوبارہ سے بغیر حلالہ اکٹھا رہنا جائز ہوگا یا دوسرے فرقے سے فتوی لینے کے باوجود انکا یہ ساتھ حرام تصور کیا جائے گا؟ 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...