Jump to content

افضلیت شیخین رضی اللہ عنہمااور منہاجی


Saeedi

تجویز کردہ جواب

Quote

Again copy paste

Qadri Sultani

جناب محترم سلطانی صاحب میں نے صرف حکم پوچھا ہے کہ : آپ کے مفتی جناب اشرف القادری صاحب 

کا یہ فتویٰ ہے کہ جو  لفط "مولا" کا معنی آقا کرے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو

ولایت میں خلیفہِ بِلافصل مانیں وہ اہل سنت سے خارج ،بدمذہب اور گمراہ ہے ۔

 

میں نے آپ کی خدمت میں فقط عرض کیا ہے کہ محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ  جو کہ اہل سنت حنفی قادری ہیں ایک عظیم ؐمحدث اور اللہ کے ولی ہیں وہ یہ دونوں کام کر چکے ہیں اب کیا وہ اہل سنت سے خارج ، بدمذہب اور گمراہ ہو کر اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے ؟

پلیز جنابِ محترم قادری سلطانی صاحب مفی اشرف القادری صاحب کے فتویٰ کی روشنی میں جواب لکھیں ۔

 

پہلے بھی آپ جناب نے پوسٹ بغور نہیں پڑھی اب دوبارہ پڑھیں 

Picture1ppg.thumb.png.9c5bd768f6ed88661298e84abe55c81f.png

 

Link to comment
Share on other sites

  • جوابات 389
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

حضور صلی الله عليه وسلم تو انبیاء کرام کے بھی آقا ہیں جبکہ حضرت علی اُن کے آقا نہیں ہیں اور مولا ہیں تو مولا کا معنی اس جگہ آقا کرنا درست نہیں ہے اور یہ معنی کریں تو پھر حضرت علی کے لئے عام مخصوص مانا جائے گا ۔
اسی طرح نقشبندیہ کے شجرہ ولایت میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بلا فصل ہیں اور قادریہ چشتیہ سہروردیہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ بلا فصل ہیں ۔ اور حضرت علی کے خلیفہ بلا فصل بالعموم حضرت حسن بصری ہیں ۔

Link to comment
Share on other sites

مجھے صرف مفتی اشرف القادری صاحب کے فتویٰ پر آپ کا جواب چاہیے کہ

مولا کا معنیٰ آقا

کرنے والا اہل سنت سے خارج گمراہ اور بدمذہب ہے ۔

 

اور

 حضرت علیٰ کو ولایت میں خلیفہ بلافصل کہنے والابھی اہل سنت سے خارج ، بدنذہب اور گمراہ ہے ۔

 

جناب سلطانی صاحب مجھے آپ کی تاویل نہیں جواب چاپیے کہ 

مفتی اشرف القادری صاحب کے فتویٰ کی روشنی میں

محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ 

اہل سنت سئ خارج ، بامذہب اور گمراہ ہوئے یا نہیں ہوئے ؟

 

صرف اس کا جواب دیں ، اس معنیٰ سے کیا ہوتا ہے یا ہوگا ، اس کی بات بعد میں کرنا ، پہلے جو ہو  چکا اس کا جواب لکھ دیں ۔ یہ ٹال مٹول بھاگم بھاگ سب فورم دیکھ رہے ہیں کہ آپ کس کس طرح سے فرار حاصل کرنے کی کوشش میں ہو ۔

 

امید ہے اب آپ سیدھا سیدھا جواب لکھ دیں گے ۔

--------------------------

 

Link to comment
Share on other sites

اسمیں تاویل والی کیا بات ہے؟؟سیدھا سا مطلب بتایا ہے اگر مولا کا معنی آقا کرو گے تو انبیاء کرام سلام اللہ علیہم اجمعین کے لیے بھی یہی معنی مانو گے؟؟

Link to comment
Share on other sites

 

 

Quote

 

اسمیں تاویل والی کیا بات ہے؟؟سیدھا سا مطلب بتایا ہے اگر مولا کا معنی آقا کرو گے تو انبیاء کرام سلام اللہ علیہم اجمعین کے لیے بھی یہی معنی مانو گے؟؟

Qadri Sultani

 #330


 

قادری سلطانی صاحب آپ نے تحریر فرمایا کہ : اگر مولا کا معنیٰ آقا کرو گے  تو انبیاء کرام کرام سلام اللہ علیہم اجمعین کے لیے بھی یہی معنیٰ مانو گے ؟

تو جناب  میں بار بار عرض کر چکا ہوں کہ امیر محمد شاہ قادری گیلانی نے ابھی مولا کا معنی آقا کرنا نہیں ہے کر چکے ہیں ،  آپ مفتی اشرف القادری صاحب کا فتوئے کے مطابق حکم صادر فرمائیں ۔

جو کام ہو مکمل ہو چکا ہو فتویٰ اس پر مانگ رہا ہوں ۔آپ کس دنیا میں رہتے ہیں ، مولا کا معنی آقا آپ کے سامنے پیش کر چکا

ہوں اور بار بار آپ سے حکم پوچھ رہا ہوں کہ کیا اب

سید محمد امیر شاہ قادری گیلانی اھل سے خارج ، بدمذہب اور گمراہ سمجھیں جائیں گے کہ نہیں یا

وہ پکے سنی حنفی بریلوی ہی رہیں گے ۔

انبیاء کرام کی بات تو بعد میں کرنا اور میں بتاؤں گا بھی ضرور ان شاء اللہ

مگر پہلے حکم لگا دیں ۔

شکریہ

-------------------

Link to comment
Share on other sites

 

Quote

 

حکم لگانا مفتی کا کام ہے میرا نہیں۔انبیاء کرام علیہم السلام کی بات کروگے تو بات گلے میں پڑے گی

Qadri Sultani

#332

 

 

Picture1ppg.thumb.png.9c5bd768f6ed88661298e84abe55c81f.png

بہت شریف ہو گئے ہیں قادری سلطانی صاحب ۔ اگر حکم لگانا صرف مفتی صحب ہی کا کام ہے جو

آپ آج نہیں لگاسکتے تو کل تک یہ فتوئے اور حکم کون لگاتا رہا ہے ؟
 پلیز سلطانی صاحب جواب لکھ دیں ۔

--------------------------------

5d6a27bf8b81a_download(5).png.ba98c4fae4383e3dba82c59db6d5adbe.png

 

-------------------------

 

5d6a27bd430d2_download(4).png.1314b115a95786939b421d930086bb2a.png

 

--------------------------------

 

5d6a27bab35a0_download(3).thumb.png.5ecbbb362a799396d8c68b7bd5381f62.png

 

----------------------------

 

5d6a27b7ef451_download(2).thumb.png.cc1ff9d2b98bb672913a9b4390f275d0.png

 

--------------------

 

5d6a27b4e8e5a_download(1).png.e2e77d02ef44fdaa6ad905d168a66743.png

 

-----------------------------

پلیز محترم قادری سلطانی صاحب یہ فتوئے اور حکم جس بھی مفتی اعظم نے

لگائے ہیں صرف اس کا نام لکھ دیں ۔

یا

میں محدث کبیر محدث، اہل سنت سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ کی مشہور ترین کتاب " انوارِ علیؓ " سے سے

مولیٰ کا معنی آقا ثابت کر چکا ہوں ۔ اور

خلافتِ باطنی میں بھی خلیفہِ بِلافصل ثابت کر دیا گیا ہے ۔اس سے پہلے

بریلوی اہل سنت اختر رضا خان صاحب کے شاگردِ خاص

سے بھی آقا کا معنیٰ ثابت کر چکا ہوں ۔

اور اپ جناب کی خدمت میں بار بار عرض کر چکا ہوں کہ ٹال مٹول چھوڑ دیں ، اور اہل فورم کا خیال رکھیں جو

یہ پوسٹیں پڑھ رہے ۔ پلیز آپ

اب مفتی اشرف القادری صاحب کے فتویٰ کے مطابق حکم صادر فرمائیں

کہ بمطابقِ فتویٰ مفی اشرف القادری صاحب بریلوی

سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ  مولا کا معنیٰ آقا کرنے اور سیدنا علیؓ کو روحانیت کا خلیفہِ بلافصل  کہنے کی وجہ سے اہل سنت سے خارج بامذہب اور گمراہ

ہوگئے تھے ۔

--------------------

امید ہے کہ اب آپ بات کو ٹالنے کی کوشش نہیں کریں گے ۔

------------------------- 

Link to comment
Share on other sites

تو میری پوسٹ میں کیا غلط لکھا گیا؟؟ہمارے اکابر نے تو منہاجیوں پر اسے سخت فتوی جات دیے ہیں۔۔کیا آپ ان سب کو بھی مانو گے؟؟؟

اور پتا نہیں کا خوش فہمی میں مبتلا ہو کہ خلافت باطنی میں بلا فصل خلیفہ ثابت کر چکے ہو۔۔آپ کے تمام دلائل کا رد موجود ہے جسکا اندازہ خود قارئین لگا لیں گے۔۔

Link to comment
Share on other sites

Quote

 

تو میری پوسٹ میں کیا غلط لکھا گیا؟؟ہمارے اکابر نے تو منہاجیوں پر اسے سخت فتوی جات دیے ہیں۔۔کیا آپ ان سب کو بھی مانو گے؟؟؟

اور پتا نہیں کا خوش فہمی میں مبتلا ہو کہ خلافت باطنی میں بلا فصل خلیفہ ثابت کر چکے ہو۔۔آپ کے تمام دلائل کا رد موجود ہے جسکا اندازہ خود قارئین لگا لیں گے۔۔

 

 

 

 

قادری سلطانی صاحب کیا ہوا آپ تو مولا کا معنی آقا  کرنے اور ولایت میں خلیفہ بلافصل کہنے پر کتنے رافضی اور گمراہ کے کتنے فتوئے لگا چکے ہو ۔ 
اب آپ کی ساری کی ساری ہوا خارج ہو گئی ہے اس لیے کہ بات گھر میں پہنچ چکی ہے ۔ اور وہی مولا کا آقا ہے ، وہی ولایت کی خلافتِ بلافصل ہے  اور
 مفتی اعظم قادری سلطانی صاحب ہیں ۔
مگر کبھی لکھتے ہیں کہ فتویٰ دینا اور حکم لگانا مفتی
کا کام ہوتا ہے ، کبھی لکھتے ہو کہ میں نے کیا غلط لکھا؟
 واہ قادری سلطانی صاحب 
سالوں تک بار بار تکرار سے کسی ایک اہل سنت عالم کا حوالہ مانگنے والے آج حوالوں  کے وقت  کس قدر قابل رحم نظ آتے ہیں۔ اور فرماتے ہیں کہ
فتویٰ تو مفتی کا کام ہے ۔
جناب قادری سلطانی صاحب آپ لکھتے ہیں کہ میں نے کیا غلط لکھا ؟
جی جناب پڑھیے آپ نے پوسٹ نمبر
 #61  
میں لکھا کہ :
" لفظ مولا کا ترجمہ غالی تشیعہ کی طرح آقا کرنا کن کی پیروی ہے؟؟؟پہلے آپ لوگ ان باتوں کا جواب دیں،پھر آگے بڑھیں۔۔ "
پھر دوبارہ قادری سلطانی صاحب پوسٹ نمبر
 #68
میں لکھتے ہیں کہ:
" لفظ مولا کا ترجمہ آقا کرنا اور وہ بھی شیخین کے لئے اس کا ثبوت دکھاو۔ "

 جناب قادری سلطانی صاحب اپنی پوسٹ نمبر
#14
پر نظر کیجے شاید آپ کو کچھ یاد آ ہی جائے آپ نے کیا کمال لکھا ہے جناب مفتی قادری سلطانی صاحب جلال میں آتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ :


لفظ مولا پر تو کسی نے اعتراض نہیں کیا،جسکا ذکر آپ بار بار کر رہے ہیں۔
اصل اعتراض تو لفظ مولا کے معنی آقا
 اور انگلش میں 
جسکا ترجمہ ماسٹر کیا گیا 
اس پر ہے۔۔
علما شیعہ اثبات خلافت کے لئے حدیث مولا پیش کرتے ہیں،جنکے جواب میں ہمارے علما حق لفظ مولا کا معنی محبوب،یارو مددگار کرتے ہیں۔لیکن آپ کے شیخ و قائد نے یہاں
 رافضیوں کی طرح لفظ مولا کا ترجمہ آقا لکھا،
کسی اہلسنت کے مستند عالم کا حوالہ پیش کرو جس نے اس حدیث شریف کے تحت لفظ مولا کا معنی آقا لکھا ہو۔اگر نہیں پیش کر سکتے تو ہم سے جواب لو کہ اہلسنت علما نے یہاں لفظ مولا کا معنی کیا کیا ہے۔ "
----------------------------
آپ فرماتے ہیں کہ میں نے کیا غلط لکھا تو جنابِ سلطانی صاحب  یا تو آپ نے یہ اوپر سب غلط بلکہ گمراہ کن لکھا یا پھر آج آپ کی
خدمت میں بار بار لفظ مولا کا معنیٰ آقا پیش کرنے پر
آپ کا یہ کہنا کہ سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ کے بارے میں آپ حکم نہیں لگا سکتے  اس لیے کہ آپ مفتی نہیں ہے ؟

جناب قادری سلطانی صاحب اپنے فورم کے قاری حضرات کو بتائیں کہ کل مولا کے معنیٰ  سنیوں کے کسی ایک حوالہ کا مطالبہ کرنے والا قادری سلطانی آج رافضی ، گمراہ اور مولا
کا انگلش میں معنی ماسٹر کرنے پر 
تماشہ کیوں کر بن گیا 
سوچنا ضرور  کہ
یا کل آپ غلط اور گمراہ کن نظریے اور عقیدے کا پرچار کر رہے تھے یا پھر آج آپ گمراہی اور رافضیت سے سمجھوتہ کر رہے ہیں ۔

 

پلیز ضرور سوچنا !

 

Picture1ppg.thumb.png.9c5bd768f6ed88661298e84abe55c81f.png
----------------------------

Edited by ghulamahmed17
Link to comment
Share on other sites

جو بندہ مولا کا معنی آقا اس طور پر کرے کہ آپ ابوبکر و عمر کے آقا تو مفتی صاحب کی بات بالکل درست ہے اب یہ اس پر لازم جنہوں نے آقا مطلب لیا انہوں نے کیا ابوبکر اور عمر کا آقا کہا ہے اگر ہاں تو دیکھائے اگر نہیں تو ان کی مراد نہیں. جب ان کا عقیدہ واضح ہے.

جیسا کہ سید امیر شاہ گیلانی صاحب کا ایک حوالہ قبلہ سعیدی صاحب پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔اسکے علاوہ سعیدی صاحب اس کا جواب پہلے بھی کئی بار پیش کر چکے ہیں لیکن آپ کو بوکھلاہٹ میں کچھ نظر نہیں آرہا۔چلو ذرا ثابت کرو کہ یہ مطلق ہے اور اسکا ترجمہ بھی انہی معنوں میں ہے۔۔۔

یہ بازو میرے آزماۓ ہوۓ ہیں

Link to comment
Share on other sites

Quote

 

جو بندہ مولا کا معنی آقا اس طور پر کرے کہ آپ ابوبکر و عمر کے آقا تو مفتی صاحب کی بات بالکل درست ہے اب یہ اس پر لازم جنہوں نے آقا مطلب لیا انہوں نے کیا ابوبکر اور عمر کا آقا کہا ہے اگر ہاں تو دیکھائے اگر نہیں تو ان کی مراد نہیں. جب ان کا عقیدہ واضح ہے.

جیسا کہ سید امیر شاہ گیلانی صاحب کا ایک حوالہ قبلہ سعیدی صاحب پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔اسکے علاوہ سعیدی صاحب اس کا جواب پہلے بھی کئی بار پیش کر چکے ہیں لیکن آپ کو بوکھلاہٹ میں کچھ نظر نہیں آرہا۔چلو ذرا ثابت کرو کہ یہ مطلق ہے اور اسکا ترجمہ بھی انہی معنوں میں ہے۔۔۔

یہ بازو میرے آزماۓ ہوۓ ہیں

 

جناب قادری سلطانی صاحب کیا دل میں چھپائے پھرتے ہیں جناب ، باہر نکالیں ، یہ بیماری بڑھتے بڑھتے بہت بڑھ جائے گی آپ نے اپنی پوسٹ نمبر/ 14 میں لکھا کہ 

Picture4.thumb.png.df434d8f31eea85b2c667e5aa6dd99f1.png

قادری سلطانی کبھی کوئی چھلانگ لگا رہے ہیں اور کبھی کوئی آپ نے  سیدھا سیدھا لکھا ہوا ہے  کہ " اصل اعتراض تو 

مولا کا معنی آقا اور انگلش میں جس کا ترجمہ

ماسٹر کیا گیا ہے اس پر ہے "۔

------------------

قادری سلطانی صاحب آپ اپنے آج کے اعتراض میں لکھتے ہیں کہ 

"  جو بندہ مولا کا معنی آقا اس طور پر کرے کہ آپ ابوبکر و عمر کے آقا تو مفتی صاحب کی بات بالکل درست ہے اب یہ اس پر لازم جنہوں نے آقا مطلب لیا انہوں نے کیا ابوبکر اور عمر کا آقا کہا ہے اگر ہاں تو دیکھائے

 

توجناب قادری سلطانی صاحب دیکھیں

Picture1.thumb.png.e9deac55b7cb654a45c9a7e3509560af.png

نظر آیا  کہ نہیں ، کریم آقاﷺ نے فرمایا جی کا میں آقا ہوں علی اس کا آقا ہے ۔

اب کیا کریم آقاﷺ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کے آقا  ہیں اگر ہیں تو پھر فرمانِ مصطفیﷺ کے مطابق علی رضی اللہ عنہ بھی  اُن کے آقا ہیں ۔

یعنی کریم آقاﷺ   یومِ غدیر خم پر  پر اپنے تمام اصحاب اور پوری اُمت کو کے مسلمانوں کو خطاب فرما رہے تھے کہ جس جس کا میں آقا

ہوں علی رضی اللہ عنہ بھی اس کے آقا ہیں ۔

اب اگر آپ اس خطاب سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کو نکال سکتے ہیں تو

مجھے نکال دیں میں پھر سمجھو گا کہ واقعی حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کے آقا نہیں ہیں ۔

 قادری سلطانی صاحب مذید وضاحت اور سمجھانے کے لیے میں سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ کی ایک اور عبارت

پیش کرتا ہوں جس سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہر مومن کا آقا و سردار ہونا واضح ہو جائے گا تو جناب سلطانی صاحب

سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ اپنی اسی کتاب میں ایک اور حدیث مبارکہ میں لکھتے ہیں : کہ

62021055_2242772875758492_8759539165437100032_n.jpg.c9bbbf83185251374d8ee35c69f5fc4b.jpg

قادری سلطانی صاحب غور فرمائیں آپ لکھتے ہیں 

 

"  ارشاد ہے " تو میرا خیلفہ ہے یعنی میرے بعد ہر مؤمن کا "  یعنی آپؓ حضورﷺ کے خلیفہِ برحق ہیں ، ہر ایک مومن کے  سردار ، امیر اور امام ہیں ۔ سلسلہ ہائے طریقت میں کل اولیاءِ کرام کے آپؓ حضور نبی کریمﷺ کی طرف سے خلیفہِ برحق ہیں ۔
تقریباً تمام سلاسلِ طریقت آنجناب امام اولالیاء  سیدنا و امامنا علی المرتضیٰؓ کی ہی وساطت سے حضور نبی الانبیاء جنابِ محمد رسول اللہﷺ تک منتہیٰ ہوتے ہیں ۔ اگر ادوار حکومت علی منہاج النبوت میں چار خلفاء ہیں ۔ اور آپ اس لہاظ سے خلیفہِ خلیفہِ چہارم ہیں مگر سلسلہ ولایت میں آپؓ خلیفہِ بِلافصل ہیں ۔ "
 انوارِ علیؓ
سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ
مکتبہِ فکر : بریلوی اھل سنت
صفحہ نمبر / 61

 

--------------------

قادری سلطانی صاحب اس جملہ پر آپ جناب کی توجہِ خاص چاہوں گا

 

"  ارشاد ہے " تو میرا خیلفہ ہے یعنی میرے بعد ہر مؤمن کا "  یعنی آپؓ حضورﷺ کے خلیفہِ برحق ہیں ، ہر ایک مومن کے

 سردار ، امیر اور امام ہیں ۔

اب سلسلہ روحانیت میں بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کریم آقاﷺ کے بعد ہر مومن کے

امام ، امیر اور سردار ہیں ۔ تو کیا آپ سیدنا علیؓ کی اس امامت

و سرداری سے حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمرِ فاروقؓ کو نکال سکیں

گے اگر نکال سکتے ہیں تو ہمیں بھی وہ طریقہ بتا دیں ۔

----------------------

قادری سلطانی صاحب آپ نے جو لکھا کہ 

 

Quote


قادری سلطانی صاحب آپ اپنے آج کے اعتراض میں لکھتے ہیں کہ 

"  جو بندہ مولا کا معنی آقا اس طور پر کرے کہ آپ ابوبکر و عمر کے آقا تو مفتی صاحب کی بات بالکل درست ہے اب یہ اس پر لازم جنہوں نے آقا مطلب لیا انہوں نے کیا ابوبکر اور عمر کا آقا کہا ہے اگر ہاں تو دیکھائے

 

لیجیے قادری سلطانی صاحب اس کتاب اور فرمانِ عمر فاروقؓ کو بھی پڑھ لیں کہ 

حضرت عمرؓ خود کیا فرما رہے ہیں ۔ 

فرماتے ہیں ۔

Picture1uuu.thumb.png.504fe03f7743dd91f56621699694d94f.png

جناب قادری سلطانی صاحب حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کے

اس فتویٰ پر غور  فرمائیں آپ فرما رہے  ہیں ۔

 

وہ مؤمن ہی نہیں جس کا علی آقا نہیں ۔

--------------

Link to comment
Share on other sites

جناب غلام احمد صاحب اب ذرا یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ حضور سید عالم صلی الله عليه وآلہ وسلم تو انبیاء کرام علیہم السلام کے بھی آقا ہیں تو کیا مولا علی پاک رضی اللہ عنہ و کرم اللہ وجہہ الکریم انبیاء کے بھی آقا ہیں ؟؟؟آسان سے لفظوں میں جواب دے دیں کاپی پیسٹ کیے بغیر

Link to comment
Share on other sites

فان الله هو مولاه و جبريل و صالح المومنين

بے شک الله اور جبریل اور صالح المومنین آپ صلی الله عليه وسلم  کے مولا ہیں ۔

صالح المومنین سے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر مراد ہیں ۔ جبریل امین اور شیخین کریمین کو آپ صلی الله عليه وسلم کا مولا کہا گیا ہے ۔

کہاں گئے (مولا) کا معنی( آقا) کے حوالے تلاش کرنے والے، وہ بتائیں کہ کیا جبریل امین اور شیخین کریمین کو وہ رسول اللہ  صلی الله عليه وسلم کا مولا مانتے ہیں یا نہیں؟  اور اگر مانتے ہیں اور ماننا پڑے گا  تو مولا بمعنی آقا ماننے کا شوق اور ضد ابھی باقی ہے یا ختم ھو چکی ہے؟

Link to comment
Share on other sites

نبی کریم صلی الله عليه وسلم تمام عالمین کے بشمول تمام انبیائے کرام کے مولا ہیں

اور

علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ بھی تمام عالمین کے مولا ھیں۔

علی کو کیسے میں مولائے کائنات کہوں

یہ کائنات ھے چھوٹی، بڑا ھے نامِ علی

اور

شیخین کریمین (صالح المؤمنین)  سیدالعالمین صلی الله عليه وسلم کے مولا ہیں ۔

Link to comment
Share on other sites

خوش آمدید جناب سعیدی صاحب
 کیسے مزاج ہیں جناب
ذرا آرام سے اور حوصلے سے لگتا ہے کافی دنوں کے بعد آپ تشریف لائیں ہیں اور آتے ہیں یو ٹرن لینا شروع کر دیا  ہے تو جناب آپ نے لکھا ہے کہ :

" کہاں گئے (مولا) کا معنی( آقا) کے حوالے تلاش کرنے والے، وہ بتائیں کہ کیا جبریل امین اور شیخین کریمین کو وہ رسول اللہ  صلی الله عليه وسلم کا مولا مانتے ہیں یا نہیں؟   "
 محترم عرض ہے آنکھیں کھولیں اور ہوش میں آئیں ہم  لفظ " مولا " کا کہیں معنیٰ تلاش نہیں کر رہے اوپر آپ کے سر کے اوپر  مولا کے معنیٰ کے ایک نہیں کثیر حوالہ جات موجود ہیں ۔
تلاش وہ چیز کی جاتی ہے  جو پاس نہ ہو ،  ہم کتاب  سے اور ح حدیث صحیح سے ثابت کیا کہ مولا کا معنیٰ آقا ہے ،
 جس کے مترجم مشہور زمانہ  مترجم جناب ابو العلاء محمد محی الدین جہانگیر صاحب ہیں ،میرا خیال ہے آپ انہیں جانتے تو ہوں گے ہوں گے ہی ۔
تو جناب سعیدی صاحب ہمت کی کیجے  اور انہیں  مولا کا معنیٰ آقا کرنے کی سزا دیتے ہوئے اہل سنت سے خارج ، بدمذہب اور گمراہ قرار دیں ۔ ہم منتظر ہیں ۔

پھر جناب سعیدی صاحب  
اور آپ کے گھر سے سے جناب اختر رضا خان کے شاگرد  سید امین قادری صاحب سے ثابت کیا  ہے ۔
اگر آپ سمھجتے ہیں اس نے گمراہی پھیلائی ہے تو آپ اس کو اہل سنت سے نکال دیں بریلویت سے خارج فرمائیں ۔
اور مفتی اشرف القادری صاحب کی طرح اسے بدمذہب اور گمراہ قرار دیں ۔

 پھر جناب  مولیٰ کا معنی آقا انگلش میں ماسٹر آپ ہی کے اپنے دوسرے فورم اسلامی ایجوکیشن ڈاٹ کام کا موجود ہے اس کو  اہل سنت سے خارج ، بد مذیب اور گمراہ قرار دیں ۔ہم منتظر ہیں ۔

پھر جناب سیعدی صاحب
میں نے آپ جناب کے سر کے عین اوپر  " الصواعق المحرقہ " کا معنیٰ آقا لگا رکھا ہے انہیں بھی بد مذہب اور گمراہ قرار دیں 

اسی طرح پھر جنابِ سعیدی صاحب 
 اہل سنت بریلوی مسلک کے اک بہت بڑے محدث سید محمد امیر شاہ قادری گیلانیؒ کا  مولا کا معنیٰ آقا ثابت بھی کر رکھا ہے اور علیؓ کو ولایت میں خلیفہِ بلافصل بھی ثابت کر دیا ہے ۔

اب ہم تو آپ جناب کے حکم کے منتظر ہیں کہ آپ مولا کا معنی آقا کرنے پر اور مولی علیؓ کو ولایت و روحانیت میں خلیفہِ بلافصل پر کیا مفتی اشرف القادری صاحب والا فتویٰ  کو غلط اور گمراہ کن  قرار دیتے ہیں 
یا ان سب  حضرات کو  اور اسلامی ایجوکیشن فورم کو اہل سنت سے خارج ، بد مذہب اور گمراہ قرار دیتے ہیں ۔
پلیز حکم فرمائیں 
شکریہ 
----------------------------
نوٹ : 
سب اہل فورم حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی رائے کا  اظہار فرمائیں ، اس پوسٹ کو میں ان شاء اللہ فیس بک اور ٹیوٹر بھی لے جا رہا ہوں تا کہ اس مسئلہ کا کوئی حل نکلے ۔
 یا تو مفتی اشرف القادری صاحب کا فتویٰ اک فساد ، جہالت پر مبنی اور گمراہ کن ہے  ، یا پھر ان لوگوں نے  مولا کا معنیٰ آقا کر کے اور ولایت میں حضرت علیؓ بلافصل  لکھ کر اہل سنت سے خارج ہو چکے اور بدمذہب و گمراہ ہو چکے ہیں ۔
 ان شاء اللہ اس کا کوئی ایک حل نکلے گا ۔
--------------------

 

download (1).png

Edited by ghulamahmed17
Link to comment
Share on other sites

غلام احمد /قاسم علی صاحب!

کہاں گئے کے پیچھے آپ بھاگ پڑے

اور میرا اصل سوال چھوڑ گئے ۔

میں نے پوچھا تھا کہ

سورۃ التحریم میں

رسول اللہ کے  جو جو مولا

بتائے گئے ہیں ،

وہاں بھی مولا کا معنی آقا لیتے ھو؟

تمام تر حوالہ پیشی کے باوجود یہ سوال وہیں کا وہیں رہا ۔

باقی لزومی فتوے اور التزامی فتوے میں فرق ھوتا ھے ۔ لزوم سے التزام تک پہنچنے میں کئی مراحل ہیں ۔

Link to comment
Share on other sites

جناب سعیدی صاحب میں پہلے مفتی اشرف القادری صاحب کا فتوی ویڈیوں کی صورت اور لکھ کر لگا چکا ہوں ،  ، جناب سلطانی قادری صاحب کے مختلف قسم کے فتاویٰ موجود ہیں  ۔ آپ کا یہ مطالبہ کہ کسی بھی اہل سنت عالم دین کا اک حوالہ پیش کیا جائے جس سے مولا کا معنیٰ آقا ثابت ہو ۔ 

اس پر میں مختلف حوالہ جات سے مولا کا معنیٰ آقا ثابت کر چکا ہوں اور آپ حضرات کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے اب میں کافی دنوں سے فقط ان حوالہ جات اور ان کے  مصنفین پر حکم پوچھ رہا ہوں اور بار بار پوچھ رہا ہوں ، آپ کافی دنوں کے بعد تشریف لائے ہیں اور آپ نے آتے ہی اک نیا سوال لکھ دیا ۔

جس کا مطلب پھر بھی مجھے لفظ آقا ہی ثابت کرنا تھا لہذا پہلے آپ موجود حوالہ جات پر حکم فرما دیں پھر کسی نئی بات کا آغاز فرمائیں ۔

امید ہے کہ بار بار لکھنے کی نوبت اب نہیں آئے گی ۔

----------------------------

Link to comment
Share on other sites

جی محترم

حدیثِ مولا کے سلسلے ميں محض ترجمہ کرتے ھوئے مولا بمعنی آقا لکھ جانا خطا ھے۔

مگر اس ترجمہ کو عقیدہ کا درجہ دیتے ہوئے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو انبیائے کرام کا آقا ماننا کفر ھے اور شیخین کریمین کا آقا ماننا بدعت و ضلالت ھے اور حضرت علی کی نظر میں لائقِ سزا ھے۔

جی محترم آپ کی بات کا جواب ھو گیا ۔اب آئیں میرے سوال کی طرف کہ سورۃ التحریم میں جن جن کو رسول اللہ  صلی الله عليه وسلم کا مولا قرار دیا گیا ہے تم اُن سب کو آپ صلی الله عليه وسلم کا مولا بمعنی آقا لینا کیسا سمجھتے ہو؟

 

Link to comment
Share on other sites

Quote

 

حدیثِ مولا کے سلسلے ميں محض ترجمہ کرتے ھوئے مولا بمعنی آقا لکھ جانا خطا ھے۔

مگر اس ترجمہ کو عقیدہ کا درجہ دیتے ہوئے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو انبیائے کرام کا آقا ماننا کفر ھے اور شیخین کریمین کا آقا ماننا بدعت و ضلالت ھے اور حضرت علی کی نظر میں لائقِ سزا ھے۔

 

 اوپر  مولا کا معنی آقا کرنے والوں نے خطاء کی

یا

بدعت  و  ضلالت ؟

 

-----------------

Edited by ghulamahmed17
Link to comment
Share on other sites

جناب غلام احمد صاحب آپ اتنے کم فہم تو ہیں نہیں جو سادہ سی بات بھی نہیں سمجھ رہے۔آپ کی بات کا سیدھا سادہ سا جواب بھی ہو گیا ہے اب ہمارے سوالات کا جواب دیں

Link to comment
Share on other sites

میرے محترم

ترجمہ کرنے والوں میں اگر کوئی حضرت علی کو انبیاء کرام سے افضل مانتے ھوئے (جس جس کا میں آقا ھوں علی بھی اس اس کا آقا ھے ) کے الفاظ سے ترجمہِ حدیث کرتا ھے تو وہ کفر کرتا ھے

اور اگر کوئی حضرت علی کو حضرات شیخین سے افضل ماننے کے لئے یہ ترجمہ کرتا ھے تو بدعت و ضلالت کا مرتکب ھے۔

اور اگر کوئی اوپر والے بیان کردہ دونوں عقیدے نہیں رکھتا اوراس سے یہ ترجمہ ھو گیا ھے تو یہ اس کی خطا ھے۔

آپ اندھے کی لاٹھی نہ چلائیں۔ اور ھر شق کے الگ الگ حکم کا فرق سمجھیں۔

Link to comment
Share on other sites

جناب سعیدی صاحب آپ لوگ کس وجہ سے
سیدھی بات پر نہیں آ رہے آخر  پتہ تو چلے ، آپ کے اور جناب قادری سلطانی صاحب کے سیدھے سیدھے اس بات پر فتوئے موجود ہیں جو کئی بار لگا اور دیکھا چکا ہوں ، جسں میں گمراہی ، رافضیت تک کا حکم موجود ہے اور آپ لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ایک  اہل سنت مستند عالم دین کا حوالہ پیش کیا جائے ۔
اب جبکہ 
 ابو العلا محمد محی الدین جہانگیر جو  کوئی عام قسم کے محققِ اہل سنت نہیں دینا اہل سنت  میں ان کا اک نام ہے ، ان کا حوالہ حدیثِ صحیح سے موجود ہے جس میں مولا کا  معنی آقا کیا ہے ۔

جناب سید امین قادری بریلوی صاحب
الصواعق محرقہ کے مترجم جناب محمد فتح پوری
 محدثِ اہل سنت سید محمد امیر شاہ قادری گیلانی
کے تراجم موجود ہیں ۔

جناب سعیدی صاحب آپ انہوں نے کیا سمجھ کر ترجمہ کیا لیکن  مولا کا ترجمہ آقا کیا ، جبکہ آقا کے فقط ترجمہ کرنے پر آپ دونوں حضرات کے حکم موجود ہیں ۔
اور مفتی اشرف القادری صاحب نے بھی  بالکل وہی بات لکھی ہے کہ مولا کا معنی  محبوب ، دوست و مدد گار کیا جا سکتا ہے ، آقا کا ترجمہ کرنے سے اہل سنت سے خارج ، بد مذہب اور گمراہ  ہونا ہے ۔

اب آپ نے اک نئی جدید تحقیق پیش کی ہے کہ  فلاں ترجمہ ہو گا تو یہ ہو گا اور فلاں کرے تو یہ حکم ہو گا ۔ محترم  سیعدی  صاحب اب مجھے الہام تو نہیں ہے کہ کس نے کیا سمجھ کر ترجمہ کیا ہے ، میرا کام تھا آپ حضرات کے سامنے  آقا کا ترجمہ پیش کرنا جو میں کر چکا ، اب آپ بتائیں کہ  
ان لوگوں پر کیا حکم ہو گا؟
اہل سنت سے خارج ، بدمذہب و گمراہ ہوئے 
یا اہل سنت ہی رہے ۔
امید ہے کہ اب کی بار آپ دیانتداری سے  اس 
کا جواب لکھ دیں گے ۔
---------------------

 

Edited by ghulamahmed17
Link to comment
Share on other sites

محترم

آپ مفصل بات پڑھ کر بھی

ضد کر رھے ھیں۔

جن کے ترجمے پیش کئے وہ تفضیلی نہیں تو ان سے خطاً ایسا ھؤا۔

مگر تفضیلی ایسا عمداً کرتا ھے اور

اس ترجمہ پر ضد کرنے والا بھی عمداً ایسا کرتا ھے۔

کوئی بھی فتوی ھو وہ عمداً پر لگتا ھے نہ کہ خطاً پر۔

آپ ایک سوال کا جواب دے دیں کہ آپ کے ترجمے کی رو سے مولائے کائنات حضرت علی رضی اللہ عنہ انبیائے کرام کے بھی آقا بنتے ہیں یا نہیں؟اگر نہیں تو کیسے؟اور اگر ہاں تو آپ لوگ شیخین کریمین سے ھٹ کر سیدھا انبیاء کرام سے ھی حضرت علی کو افضل کیوں نہیں مانتے؟ جبکہ روافض زمانہ اس دلیل سے ان کو انبیائے کرام سے بھی افضل مانتے ہیں۔

در کفر ھم ثابت نہ ای زنار را رسوا مکن

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...