Jump to content

علم چونی


محمد افتخار الحسن

تجویز کردہ جواب


علم چَوَنّی
علمِ لَدُنّی کے بارے میں تو آپ نے سنا یا پڑھا ہوگا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاکردہ وہ علم ہے کہ جس کے حصول میں نفس اور حق تعالیٰ کے درمیان کوئی واسطہ نہ ہو۔آج میں آپ کو ایک ایسے علم کے بارے میں بتانے جارہا ہوں جس کاتذکرہ تو بہت سنا ہوگا مگر اس انداز سے نہیں ۔وہ علم علم چَوَنّی ہےجس کا تعلق تقریبا زندگی کے تمام شعبہ جات سے ہے۔جی ہاں!بچے سے لے کر بوڑھے تک اس علم سے مستفیض ہورے ہیں خاص طور پر کاروباری حضرات اس علم کے بہت بڑے سکالر اور پی۔ایچ۔ڈی ہولڈر ہوتے ہیں ۔
اگر آپ بھی اس فانی دنیا کے باسی ہیں تو علم چونی سیکھنا ہوگا ورنہ آے روز اس علم سے جہالت کی بنا پر ماتم کرتے نظر آئیں گے۔آپ کسی غرض سے بازار جائیں تو کم وبیش ہر دکاندارآپ کو ایسی نظروں سے دیکھ رہا ہوگا جیسے قصاب بکرے کودیکھتا ہے اور شاید آپ کی حالت ایسی ہو جیسے بکرا چھری کو دیکھتا ہے۔بازاروں،مارکیٹوں،شاپنگ مالزوغیرہ ہرجگہ ایسی نفاست سے گاہک کو دھوکہ دیا جارہا ہے کہ گاہک کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔کسٹمر اگرچہ پروفیسر ،ڈاکٹر یا انجنئیر ہو ،اگر علم چونی کا ماہر نہیں ہے تو کبھی بھی گھر میں درست راشن درست ریٹ پر لے جانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
مثال کے طور پرآم فروخت کرنے والے نے اچھے آم سامنے سجاے ہیں جبکہ گلے سڑے اپنی طرف ہوں گے۔جوں ہی گاہک نے خریداری کی حامی بھری تو ایک سامنے سے اور دو نیچے سے اٹھا کر دھڑام سے ترازو پر مارے اورگرہ لگاکر گاہک کے ہاتھ میں تھما دیے۔گھر جاکر آنکھ کھلی تو پتہ چلا کہ موصوف آم کے نام پر کوڑا خرید لاے ہیں اور وہ بھی کلو کی بجاے تین پاو ہے۔ایک چھابڑی والے سے لے کر شاپنگ مال تک ہر جگہ یہی صورت حال ہے۔میرا خیال ہے اس دور میں کمانے اور گھر چلانے کے لیے اتنے علم کی ضرورت نہیں جتنا علم لوگوں کے دھوکے سے بچنے کے لیے چاہیے۔گھر چلانا اتنا مشکل نہیں جتنا گھر بچانا مشکل ہے۔مہنگائی،غربت کے نام پر لوٹ مار جاری ہے اور شاید ہر شخص مزے سے لٹ رہا ہے کیونکہ آج مجھے دھوکہ ہواہےتو کوئی بات نہیں ،کل مجھ سے بھی سامان لینے آے گا پھر میں بھی بتاوں گا۔
اگرمان لیا جاے کہ تعلقات کی بنیاد پر درست اشیادرست ریٹ پر مل جاتی ہیں تو شاید ایسےشخص کو خوش فہمی کا ڈساہوا کہا جاے۔موجودہ نام نہاد ترقی یافتہ دور میں اگر تعلقات کی بنیاد پر ایسا ہوتا تو کوئی بھی دھوکہ کا شکار نہ ہوتابلکہ کمانے کی بجاے تعلقات ہی بنا لیے جاتے۔
بدقسمتی سے ہم بچپن سے سنتے آے ہیں کہ گوشت خریدو تو شام کے وقت اور سبزی خریدنا ہوتو صبح کے وقت خریدنی چاہیے کیونکہ قصاب اچھے گوشت کو اس وقت تک چھپا کر رکھتا ہے جب تک باسی یا ناکارہ گوشت فروخت نہ ہوجاے۔اسی طرح بازار جانے سے قبل بے شمار نصیحتوں کا بوجھ اٹھاے اور انہیں یاد کرتے ہوے بازار کا رخ کیا جاتا تھا مگر واپسی پر ان دکانداروں سے شکار ہوکر گھر سے ڈانٹ کھانا پڑتی تھی۔
ہم لوگوں کو اس لیے دھوکہ دیتے ہیں کہ ہمارا مال بک جاے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ نفع ہوتاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پالا جاسکے لیکن یادرکھیں کہ شریعت نے تو کافر کو بھی دھوکہ دینے سے منع فرمایا ہے ہم اپنے مسلمان بھائی کو دھوکہ دے کر کیسے اپنی کمائی میں برکت لاسکتے ہیں۔دھوکہ دے کر کماے گئے روپے ظاہرا تو زیادہ نظر آتے ہوں گے مگر حقیقت میں وہ زیادہ نہیں کیونکہ پیسے کم ہوں یا زیادہ ان میں برکت دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ بارہ سے پندرہ ہزار روپے کمانے والا اگر مزید پیسوں کا متمنی ہے تو پچاس ہزار والا بھی ایک لاکھ کمانے کا خواہشمند ہوگا۔اسی طرح اگر اللہ تعالیٰ لاکھوں  روپے کمانے والےکے گھر کا چولہا نہیں بجھنے دیتا تو چند ہزار روپے کی نوکری کرنے والا بھی پیٹ بھر کرسوتا ہے۔ہمارے اسلاف کا یہ طریقہ کار نہیں رہا۔آئیے آپ کی خدمت میں ایک واقعہ پیش کرتا ہوں کہ پہلے کے لوگ کیسے کمائی کرتے تھے۔چنانچہ 
حضرت سیدنا شیخ ابوعبداللہ خیاط علیہ الرحمۃ کے پاس ایک آتش پرست کپڑے سلواتا اور ہربار اجرت میں کھوٹا سکہ دے جاتا۔آپ علیہ الرحمۃ چپ چاپ لے لیتے۔ایک بار آپ علیہ الرحمۃ کی غیر موجودگی میں شاگرد نے آتش پرست سے کھوٹا سکہ نہ لیا۔جب واپس تشریف لاے تو معلوم ہوا تو شاگرد سے فرمایا ،"تو نے کھوٹا درہم کیوں نہیں لیا؟کئی سال سے وہ مجھے کھوٹا سکہ ہی دیتا رہا ہے اور میں بھی جان بوجھ کر لیتا ہوں تاکہ یہ وہی سکہ کسی دوسرے مسلمان کو نہ دے آے۔"
حدیث مبارکہ ہے،"من غش فلیس منا"یعنی جس نے دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں یعنی ہمارے طریقے پر نہیں۔ممکن ہے کہ اگر ہم ایمانداری کے ساتھ اپنا کاروبار کریں تو اللہ تعالیٰ ہمارے ان چند روپوں میں ایسی برکت ڈال دے جو لاکھوں روپے ناجائز کمانے والوں کے مال میں نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں امت مسلمہ کی خیرخواہی نصیب فرماے اور درست ریٹ پر درست اشیا کو فروخت کرنے کی توفیق رفیق مرحمت فرماے۔آمین بجاہ النبی الامین ﷺ
از ابوالحسن مدنی
22رمضان 1437

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...