Jump to content

انسانیت سب سے بڑا مذھب ہے


محمد افتخار الحسن

تجویز کردہ جواب


⚡️⚡️انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے؟؟؟⚡️⚡️

حسن اچانک زمین پر گرتا ہے اور اس کا دوست دانش اسے اٹھانے کے لیے سہارا دیتا ہے۔

دانش:کیا ہوا حسن؟چکر آگئے کیا؟تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے؟

حسن:بس یار!انسان ہی انسان کے کام آتا ہے۔ہمارے ایک غیر مسلم پڑوسی کو خون کی اشد ضرورت تھی اور اتفاق سے میرا خون کا گروپ اس کے خون سے ملتا تھا لہذا کل دو بوتل خون کی عطیہ کرکے آیا ہوں۔مجھے تو اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے ایک انسان کی جان بچائی ہے۔

دانش:اگر خون دینا تھا تو کسی مسلمان کو دیتے غیرمسلم کو دینے کی کیا ضرورت تھی؟

حسن:یار!پھر کیا ہوا؟غیر مسلم بھی تو انسان ہیں اگر میں نے ایک غیر مسلم کو خون عطیہ کردیا تو پھر کیا ہوا؟ویسے بھی انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے۔

دانش:حسن بھائی!انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے۔مذہب اسلام سب سے بڑا مذہب ہے اور ہم تمام مسلمان اسی مذہب پر چلنے کے پابند ہیں۔یہ جملہ تو کسی بے دین کا گھڑا ہوا لگتاہے۔اگر دین اسلام میں کسی کام کی اجازت دی گئی ہے تو بے شک بڑھ چڑھ کر اسے کرنا چاہیےالبتہ جن کاموں سے منع کیا گیا ہے انہیں ایسے من گھڑت جملوں کی آڑ میں نہیں کر گزرنا چاہیے۔

حسن:یہ کیا بات ہوئی؟کیا اسلام ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب نہیں دیتا ۔نیز پڑوسیوں کے حقوق کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

دانش:پیارے حسن بھائی!ناراض نہ ہوں میں آپ کو سب کچھ سمجھاتا ہوں۔دیکھیں!بے شک اسلام نے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب دی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر مسلم وغیرمسلم کے لیے فرش راہ بن جائیں بلکہ مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے اور بے شک اس میں بہت ثواب ہے۔

دوسری بات!پڑوسیوں کے حقوق میں سب سے پہلے یہ ہے کہ اگر پڑوسی غیرمسلم ہے تو اسے اسلام کی دعوت دی جائے اور اگر وہ نہ مانے تو اس سے قطع تعلق کر لیا جائے۔

جہاں تک تعلق ہے اس جملے کا تو اس بارے میں عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:" إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللّهِ الْإِسْلاَمُ"(ترجمہ کنزالایمان:بے شک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے)نیز ایک مقام پر اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:" وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلاَمِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ "(ترجمہ کنزالایمان:اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا)

حسن بھائی!اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر ارشاد فرمادیا کہ اسلام ہی دین ہے تو جو احکام اس دین میں موجود ہیں صرف اسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور اسی دین کے منع کردہ کاموں سے بچنا چاہیے اور دین اسلام نے ہمیں غیر مسلم افراد سے میل جول سے منع فرمایا ہے۔

حسن:بہت بہت شکریہ دانش بھائی! آپ نے مجھے بے حد مفید باتیں بتائیں۔ آئندہ میں اس معاملے میں احتیاط کیا کروں گا اور اپنی تمام تر ہمدردیاں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے خاص کردوں گا۔


✍    ابوالحسن محمد افتخار الحسن عطاری المدنی

12 صفر المظفر 1439

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...